بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
محمداکرم اعوان :
الۤمَّۤ۔
Sahi International :
Alif, Lam, Meem.
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ
(2)
محمداکرم اعوان :
اللہ (وہی) ہےاس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں وہ زندہ ہےقائم رہنےوالا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا (جو معبود برحق ہے) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہمیشہ زندہ رہنے والا
Sahi International :
Allah - there is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of existence.
نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ
(3)
محمداکرم اعوان :
اس نےآپ (ﷺ) پرسچی کتاب نازل فرمائی (جو) تصدیق کرتی ہے پہلی (آسمانی) کتابوں کی اوراسی نےنازل فرمائی تورات اورانجیل۔
فتح محمدجالندھری :
اس نے (اے محمدﷺ) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی (آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اسی نے تورات اور انجیل نازل کی
Sahi International :
He has sent down upon you, [O Muhammad], the Book in truth, confirming what was before it. And He revealed the Torah and the Gospel.
مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ ۗ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۗ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ
(4)
محمداکرم اعوان :
اس سے پہلے لوگوں کی راہنمائی کےلیےاورحق وباطل کوالگ کردینےوالا (قرآن) نازل فرمایایقیناًجن لوگوں نےاللہ کی آیات کا انکارکیاان کےلیےسخت عذاب ہےاوراللہ غالب ہیں بدلہ لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے
Sahi International :
Before, as guidance for the people. And He revealed the Qur'an. Indeed, those who disbelieve in the verses of Allah will have a severe punishment, and Allah is exalted in Might, the Owner of Retribution.
إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَىٰ عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ
(5)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ پرزمین اورآسمان کی کوئی چیزپوشیدہ نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا (ایسا خبیر وبصیر ہے کہ) کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں
Sahi International :
Indeed, from Allah nothing is hidden in the earth nor in the heaven.
هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(6)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجوماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہتا ہےتمہاری شکل و صورت بناتا ہے۔ اُس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں وہ غالب حکمت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جو (ماں کے پیٹ میں) جیسی چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
Sahi International :
It is He who forms you in the wombs however He wills. There is no deity except Him, the Exalted in Might, the Wise.
هُوَ الَّذِي أَنزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۖ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ ۗ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ
(7)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےآپ (ﷺ) پرکتاب نازل فرمائی جس کی کچھ آیات محکم ہیں وہی اصلِ کتاب ہیں اورکچھ دوسری متشابہ ہیں توجن لوگوں کےدلوں میں کجی ہےپس وہ متشابہات کا اتباع کرتےہیں (کہ) اس سےفتنہ پیدا کریں اوران کی اصلی مرادکاپتہ لگائیں اوران کی اصلی مراداللہ کےسواکوئی نہیں جانتااورجو (لوگ) علم میں مضبوط ہیں وہ کہتےہیں ہم ان پرایمان لائے (یہ) سب ہمارےپروردگارکی طرف سےہیں اورعقلمندوں کے سواکوئی نصیحت حاصل نہیں کرتا۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی جس کی بعض آیتیں محکم ہیں (اور) وہی اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ ہیں تو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ متشابہات کا اتباع کرتے ہیں تاکہ فتنہ برپا کریں اور مراد اصلی کا پتہ لگائیں حالانکہ مراد اصلی خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں دست گاہ کامل رکھتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو عقل مند ہی قبول کرتے ہیں
Sahi International :
It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah. But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ
(8)
محمداکرم اعوان :
(جوکہتے ہیں) اےہمارےپروردگار! آپ نےہمیں راہ دکھائی اس کےبعد ہمارےدلوں میں کجی پیدانہ کیجیئےاورہمیں اپنے ہاں سےرحمت عطا فرمایئےبےشک آپ ہی عطا فرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے دلوں میں کجی نہ پیدا کر دیجیو اور ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما تو تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
Sahi International :
[Who say], "Our Lord, let not our hearts deviate after You have guided us and grant us from Yourself mercy. Indeed, You are the Bestower.
رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! بےشک آپ اس دن لوگوں کوجمع کرنے والےہیں جس میں کوئی شک نہیں۔ بےشک اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار! تو اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں سب لوگوں کو (اپنے حضور میں) جمع کرلے گا بے شک خدا خلاف وعدہ نہیں کرتا
Sahi International :
Our Lord, surely You will gather the people for a Day about which there is no doubt. Indeed, Allah does not fail in His promise."
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ
(10)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجن لوگوں نےکفراختیار کیا ان کونہ ان کےمال اللہ سےذرہ بھربچا سکیں گےاورنہ ان کی اولادیں۔ اور یہی لوگ آگ کاایندھن ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی خدا (کے عذاب) سے ان کو بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد ہی (کچھ کام آئے گی) اور یہ لوگ آتش (جہنم) کا ایندھن ہوں گے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all. And it is they who are fuel for the Fire.
كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(11)
محمداکرم اعوان :
(ان کی عادت) فرعون کے لوگوں اوران سے پہلےلوگوں کی عادت جیسی ہےانہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاتواللہ نے ان کےگناہوں کی وجہ سےان پرگرفت فرمائی اوراللہ سخت عذاب کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان کا حال بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہوگا جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تھی تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب (عذاب میں) پکڑ لیا تھا اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے
Sahi International :
[Theirs is] like the custom of the people of Pharaoh and those before them. They denied Our signs, so Allah seized them for their sins. And Allah is severe in penalty.
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ ۚ وَبِئْسَ الْمِهَادُ
(12)
محمداکرم اعوان :
کافروں سےکہہ دیجیئےکہ عنقریب تم مغلوب ہو گے (مسلمانوں کے ہاتھوں) اور (آخرت میں) جہنم کی طرف اکٹھے کیےجاؤگےاوروہ براٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) کافروں سے کہدو کہ تم (دنیا میں بھی) عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور (آخرت میں) جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
Say to those who disbelieve, "You will be overcome and gathered together to Hell, and wretched is the resting place."
قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ ۚ وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَن يَشَاءُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ
(13)
محمداکرم اعوان :
یقیناًتمہارے لیےان دوجماعتوں میں جو (یوم بدر) ایک دوسرے کےمقابل ہوئی تھیں (بہت بڑی) نشانی ہےایک جماعت اللہ کی راہ میں قتال کرتی تھی اوردوسری کافر۔ کھلی آنکھوں ان (مسلمانوں) کواپنےسےدوگنادیکھ رہی تھی اوراللہ جس کوچاہتےہیں اپنی مددسےقوت دیتےہیں یقیناًاس میں اہلِ بصارت کےلیےبڑی عبرت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے
Sahi International :
Already there has been for you a sign in the two armies which met - one fighting in the cause of Allah and another of disbelievers. They saw them [to be] twice their [own] number by [their] eyesight. But Allah supports with His victory whom He wills. Indeed in that is a lesson for those of vision.
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ۗ ذَٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَاللَّهُ عِندَهُ حُسْنُ الْمَآبِ
(14)
محمداکرم اعوان :
لوگوں کےلیےخواہشات کی محبت، جوعورتوں اوربیٹوں اورمال ڈھیرسونےاورچاندی کےاورنشان لگےہوئے گھوڑےاورمویشی اورکھیتی سے ہے، میں بہت زینت دی گئی ہے (مگر) یہ (سب) دنیا کے زندگی کا سامان ہےاوراللہ ہی کے پاس بہت اچھا ٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگوں کو ان کی خواہشوں کی چیزیں یعنی عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے بڑے بڑے ڈھیر اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی بڑی زینت دار معلوم ہوتی ہیں (مگر) یہ سب دنیا ہی کی زندگی کے سامان ہیں اور خدا کے پاس بہت اچھا ٹھکانا ہے
Sahi International :
Beautified for people is the love of that which they desire - of women and sons, heaped-up sums of gold and silver, fine branded horses, and cattle and tilled land. That is the enjoyment of worldly life, but Allah has with Him the best return.
۞ قُلْ أَؤُنَبِّئُكُم بِخَيْرٍ مِّن ذَٰلِكُمْ ۚ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
(15)
محمداکرم اعوان :
کہیئےکیا میں تم کوان (چیزوں) سےبہتر (چیز) کی خبردوں جوپرہیزگاروں کےلیےان کوپروردگارکےپاس ہے۔ باغات ہیں جن کے تابع نہریں چلتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گےاورپاکیزہ بیبیاں اوراللہ کی رضا ہےاوراللہ اپنےبندوں کو دیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر ان سے) کہو کہ بھلا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں اچھی ہو (سنو) جو لوگ پرہیزگار ہیں ان کے لیے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ عورتیں ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی اور خدا (اپنے نیک) بندوں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
Say, "Shall I inform you of [something] better than that? For those who fear Allah will be gardens in the presence of their Lord beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and purified spouses and approval from Allah. And Allah is Seeing of [His] servants -
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(16)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ جوکہتےہیں اےہمارےپروردگار! بےشک ہم ایمان لائےسوہم کوہمارےگناہوں سےمعافی عطا کیجیئےاورہمیں آگ کےعذاب سےمحفوظ رکھئیے ۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا سے التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ
Sahi International :
Those who say, "Our Lord, indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the punishment of the Fire,"
الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ
(17)
محمداکرم اعوان :
صبرکرنےوالےاورسچےاورفرمانبرداری کرنےوالےاور (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنےوالےاورسحرکےاوقات میں گناہوں کی معافی مانگنےوالے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ لوگ ہیں جو (مشکلات میں) صبر کرتے اور سچ بولتے اور عبادت میں لگے رہتے اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے اور اوقات سحر میں گناہوں کی معافی مانگا کرتے ہیں
Sahi International :
The patient, the true, the obedient, those who spend [in the way of Allah], and those who seek forgiveness before dawn.
شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(18)
محمداکرم اعوان :
اللہ گواہی دیتے ہیں کہ یقیناًاس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں اورفرشتےاوراہل علم جوانصاف پرقائم ہیں (گواہی دیتےہیں کہ) اللہ کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں وہ غالب ہیں حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ جو انصاف پر قائم ہیں وہ بھی (گواہی دیتے ہیں کہ) اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
Sahi International :
Allah witnesses that there is no deity except Him, and [so do] the angels and those of knowledge - [that He is] maintaining [creation] in justice. There is no deity except Him, the Exalted in Might, the Wise.
إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
(19)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ کےنزدیک دین (حق) صرف اسلام ہےاورجن لوگوں کوکتاب دی گئی انہوں نےاپنےپاس حقیقی علم آنےکے بعدآپس میں سرکشی کرتےہوئےاختلاف کیااورجواللہ کی آیات کےساتھ کفر کرےتویقیناًاللہ جلدحساب لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دین سے) اختلاف کیا تو علم ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا (اور سزا دینے والا) ہے
Sahi International :
Indeed, the religion in the sight of Allah is Islam. And those who were given the Scripture did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. And whoever disbelieves in the verses of Allah, then indeed, Allah is swift in [taking] account.
فَإِنْ حَاجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ ۗ وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْأُمِّيِّينَ أَأَسْلَمْتُمْ ۚ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ
(20)
محمداکرم اعوان :
پھراگروہ آپ سےبحث کریں توفرمادیجیئےمیں تواپنارُخ خالص اللہ کی طرف کرچکااور (وہ بھی) جومیرےپیروہیں۔ اورکہیئےاہلِ کتاب اوران پڑھ (مشرکین) سے، کیاتم بھی قبول کرتےہوسواگروہ تسلیم کرلیں تویقیناًوہ بھی سیدھی راہ پائیں اوراگروہ (لوگ) روگردانی کریں تویقیناًآپ کےذمہ صرف پہنچادینا ہےاوراللہ اپنےبندوں کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
So if they argue with you, say, "I have submitted myself to Allah [in Islam], and [so have] those who follow me." And say to those who were given the Scripture and [to] the unlearned, "Have you submitted yourselves?" And if they submit [in Islam], they are rightly guided; but if they turn away - then upon you is only the [duty of] notification. And Allah is Seeing of [His] servants.
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
(21)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ اللہ کی آیات کےساتھ کفرکرتےہیں اورپیغمبروں کوناحق قتل کرتےہیں اوران لوگوں کوقتل کرتےہیں جولوگوں میں انصاف (کرنے) کا حکم دیتےہیں سوان کودردناک عذاب کی خوش خبری سُنادیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا کی آیتوں کو نہیں مانتے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور جو انصاف (کرنے) کا حکم دیتے ہیں انہیں بھی مار ڈالتے ہیں ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو
Sahi International :
Those who disbelieve in the signs of Allah and kill the prophets without right and kill those who order justice from among the people - give them tidings of a painful punishment.
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
(22)
محمداکرم اعوان :
یہ ایسےلوگ ہیں جن کےاعمال دنیااورآخرت میں بربادہوئےاوران کا کوئی مددگارنہیں (ہوگا)۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ایسے لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں برباد ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہیں (ہوگا)
Sahi International :
They are the ones whose deeds have become worthless in this world and the Hereafter, and for them there will be no helpers.
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يُدْعَوْنَ إِلَىٰ كِتَابِ اللَّهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُمْ وَهُم مُّعْرِضُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےان لوگوں کونہیں دیکھاجن کوکتاب میں سے (کافی) حصہ دیا گیا (جب) ان کواللہ کی کتاب طرف بُلایا جاتا ہےکہ ان کےدرمیان فیصلہ کردےپھران میں سےایک جماعت پھرجاتی ہےاوروہ منہ پھیرنےوالے (ہی) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب (خدا یعنی تورات سے) بہرہ دیا گیا اور وہ (اس) کتاب الله کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (ان کے تنازعات کا) ان میں فیصلہ کر دے تو ایک فریق ان میں سے کج ادائی کے ساتھ منہ پھیر لیتا ہے
Sahi International :
Do you not consider, [O Muhammad], those who were given a portion of the Scripture? They are invited to the Scripture of Allah that it should arbitrate between them; then a party of them turns away, and they are refusing.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ ۖ وَغَرَّهُمْ فِي دِينِهِم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ وہ کہتےہیں ہمیں چنددنوں کےسواآگ ہرگزنہ چھوئےگی اورجویہ دین کےبارےبہتان باندھتےہیں اس نےانہیں دھوکےمیں ڈال رکھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لیے کہ یہ اس بات کے قائل ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی اور جو کچھ یہ دین کے بارے میں بہتان باندھتے رہے ہیں اس نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے
Sahi International :
That is because they say, "Never will the Fire touch us except for [a few] numbered days," and [because] they were deluded in their religion by what they were inventing.
فَكَيْفَ إِذَا جَمَعْنَاهُمْ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
پس کیسا ہوگاجب ہم ان سب کواس دن اکٹھا کریں گےجس میں کوئی شک نہیں اورہرشخص کواس کےکام کاپوراپورا بدلہ دیا جائےگااوران کےساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ان کو جمع کریں گے (یعنی) اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں اور ہر نفس اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
Sahi International :
So how will it be when We assemble them for a Day about which there is no doubt? And each soul will be compensated [in full for] what it earned, and they will not be wronged.
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(26)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےاےاللہ! آپ مالک ہیں بادشاہی کےجسےچاہیں بادشاہی دیں اورجس سےچاہیں بادشاہی چھین لیں اورآپ جسےچاہیں عزت دیں اورجسےچاہیں ذلت۔ (ہر طرح کی) بھلائی آپ کے ہاتھ میں ہےیقیناًآپ ہرچیزپہ قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Say, "O Allah, Owner of Sovereignty, You give sovereignty to whom You will and You take sovereignty away from whom You will. You honor whom You will and You humble whom You will. In Your hand is [all] good. Indeed, You are over all things competent.
تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۖ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ ۖ وَتَرْزُقُ مَن تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(27)
محمداکرم اعوان :
آپ ہی رات کودن میں داخل کرتے ہیں اوردن کورات میں داخل کرتےہیں اورآپ ہی بےجان سےجاندارکوپیدا کرتےہیں اورآپ ہی جاندارسے بےجان کوپیدا کرتے ہیں اورآپ جسےچاہیں بےشماررزق عطا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا اور تو ہی دن کو رات میں داخل کرتا ہے تو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تو ہی جاندار سے بے جان پیدا کرتا ہے اور توہی جس کو چاہتا ہے بے شمار رزق بخشتا ہے
Sahi International :
You cause the night to enter the day, and You cause the day to enter the night; and You bring the living out of the dead, and You bring the dead out of the living. And You give provision to whom You will without account."
لَّا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۖ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَن تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً ۗ وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ ۗ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ
(28)
محمداکرم اعوان :
مسلمان سوائےمسلمانوں کےکافروں کودوست نہ بنائیں اورجوایسا کرےگاتُواس کا اللہ سے کچھ (عہد) نہیں سوائےاس کےکہ تم ان سےشدید قسم کااندیشہ رکھتےہو (اس سےبچنے کےلیے) اوراللہ تم کواپنی ذات سےڈراتےہیں اوراللہ ہی کےپاس لوٹ کرجانا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
مؤمنوں کو چاہئے کہ مؤمنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس سے خدا کا کچھ (عہد) نہیں ہاں اگر اس طریق سے تم ان (کے شر) سے بچاؤ کی صورت پیدا کرو (تو مضائقہ نہیں) اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف (تم کو) لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
Let not believers take disbelievers as allies rather than believers. And whoever [of you] does that has nothing with Allah, except when taking precaution against them in prudence. And Allah warns you of Himself, and to Allah is the [final] destination.
قُلْ إِن تُخْفُوا مَا فِي صُدُورِكُمْ أَوْ تُبْدُوهُ يَعْلَمْهُ اللَّهُ ۗ وَيَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(29)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےکہ خواہ تم جوکچھ اپنےسینوں میں ہےپوشیدہ رکھویااُسےظاہر کرواللہ اس کوجانتےہیں اورجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہےوہ جانتےہیں اوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ کوئی بات تم اپنے دلوں میں مخفی رکھو یا اسے ظاہر کرو خدا اس کو جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اس کو سب کی خبر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Say, "Whether you conceal what is in your breasts or reveal it, Allah knows it. And He knows that which is in the heavens and that which is on the earth. And Allah is over all things competent.
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِن سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا ۗ وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ ۗ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ
(30)
محمداکرم اعوان :
جس دن ہرکوئی اپنےکیےگئےاچھےکام کواپنےسامنےحاضرکیاگیا پائےگااورکی گئی (ہر) برائی کوبھی۔ خواہش کرےگاکہ (کاش!) اس کےاوراس (برےکام) کےدرمیان بہت بڑافاصلہ ہواوراللہ تم کواپنی ذات سےڈراتے ہیں اوراللہ اپنےبندوں کےساتھ شفقت کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن ہر شخص اپنے اعمال کی نیکی کو موجود پالے گا اور ان کی برائی کو بھی (دیکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے
Sahi International :
The Day every soul will find what it has done of good present [before it] and what it has done of evil, it will wish that between itself and that [evil] was a great distance. And Allah warns you of Himself, and Allah is Kind to [His] servants."
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(31)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےاگرتم اللہ سےمحبت کرتےہوتومیری پیروی کرواللہ تم سےمحبت کریں گےاورتمہارےگناہ معاف کردیں گےاوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "If you should love Allah, then follow me, [so] Allah will love you and forgive you your sins. And Allah is Forgiving and Merciful."
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ
(32)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےاللہ اوررسول (ﷺ) کی اطاعت کروپھراگروہ اعراض کریں توبےشک اللہ کافروں کودوست نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر نہ مانیں تو خدا بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
Say, "Obey Allah and the Messenger." But if they turn away - then indeed, Allah does not like the disbelievers.
۞ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَىٰ آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ
(33)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ نےآدم (علیہ السلام) کواورنوح (علیہ السلام) کواورابراہیم (علیہ السلام) کےخاندان کواورعمران کے خاندان کوجہانوں پرمنتحب فرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے آدم اور نوح اور خاندان ابراہیم اور خاندان عمران کو تمام جہان کے لوگوں میں منتخب فرمایا تھا
Sahi International :
Indeed, Allah chose Adam and Noah and the family of Abraham and the family of 'Imran over the worlds -
ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِن بَعْضٍ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(34)
محمداکرم اعوان :
ان کےبعض بعضوں کی اولادتھےاوراللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان میں سے بعض بعض کی اولاد تھے اور خدا سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
Descendants, some of them from others. And Allah is Hearing and Knowing.
إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمْرَانَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّي ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
(35)
محمداکرم اعوان :
جب عمران کی بیوی نےکہا اےمیرےپروردگار! جومیرےپیٹ میں ہےبےشک میں نےاسےآزاد کرکےآپ کی نذر کیاپس آپ مجھ سےقبول فرما لیں بےشک آپ ہی سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ وقت یاد کرنے کے لائق ہے) جب عمران کی بیوی نے کہا کہ اے پروردگار جو (بچہ) میرے پیٹ میں ہے میں اس کو تیری نذر کرتی ہوں اسے دنیا کے کاموں سے آزاد رکھوں گی تو (اسے) میری طرف سے قبول فرما توتو سننے والا (اور) جاننے والا ہے
Sahi International :
[Mention, O Muhammad], when the wife of 'Imran said, "My Lord, indeed I have pledged to You what is in my womb, consecrated [for Your service], so accept this from me. Indeed, You are the Hearing, the Knowing."
فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنثَىٰ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنثَىٰ ۖ وَإِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
(36)
محمداکرم اعوان :
پھرجب اس کوجناتوکہااےمیرےپروردگار! بےشک میں نےتواس کولڑکی جنا ہےاورجوکچھ جنااسےاللہ بہترجانتےہیں اورلڑکا (جوان کےخیال میں تھا) لڑکی جیسا نہیں اورمیں نےاس کانام مریم (علیہا السلام) رکھا ہےاوریقیناًمیں اس کواوراس کی اولاد کوشیطان مردودسےآپ کی پناہ میں دیتی ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا اور جو کچھ ان کے ہاں پیدا ہوا تھا خدا کو خوب معلوم تھا تو کہنے لگیں کہ پروردگار! میرے تو لڑکی ہوئی ہے اور (نذر کے لیے) لڑکا (موزوں تھا کہ وہ) لڑکی کی طرح (ناتواں) نہیں ہوتا اور میں نے اس کا نام مریم رکھا ہے اور میں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں
Sahi International :
But when she delivered her, she said, "My Lord, I have delivered a female." And Allah was most knowing of what she delivered, "And the male is not like the female. And I have named her Mary, and I seek refuge for her in You and [for] her descendants from Satan, the expelled [from the mercy of Allah]."
فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَأَنبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ۖ كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِندَهَا رِزْقًا ۖ قَالَ يَا مَرْيَمُ أَنَّىٰ لَكِ هَٰذَا ۖ قَالَتْ هُوَ مِنْ عِندِ اللَّهِ ۖ إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
(37)
محمداکرم اعوان :
توان کےپروردگارنےاچھےطریقےسےان کوقبول فرمایااورانہیں (مریمؑ کو) اچھی طرح سےپرورش کیااورزکریا (علیہ السلام) کوان کا سرپرست بنایاجب کبھی زکریا (علیہ السلام) عبادت گاہ میں ان کےپاس جاتےتوان کےپاس کھانا پاتےانہوں نےکہااےمریم (علیہا السلام)! یہ آپ کےپاس کہاں سے آیاوہ بولیں کہ یہ اللہ کےہاں سے ہےیقیناًاللہ جسےچاہتےہیں بےشماررزق دیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو پروردگار نے اس کو پسندیدگی کے ساتھ قبول فرمایا اور اسے اچھی طرح پرورش کیا اور زکریا کو اس کا متکفل بنایا زکریا جب کبھی عبادت گاہ میں اس کے پاس جاتے تو اس کے پاس کھانا پاتے (یہ کیفیت دیکھ کر ایک دن مریم سے) پوچھنے لگے کہ مریم یہ کھانا تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے وہ بولیں خدا کے ہاں سے (آتا ہے) بیشک خدا جسے چاہتا ہے بے شمار رزق دیتا ہے
Sahi International :
So her Lord accepted her with good acceptance and caused her to grow in a good manner and put her in the care of Zechariah. Every time Zechariah entered upon her in the prayer chamber, he found with her provision. He said, "O Mary, from where is this [coming] to you?" She said, "It is from Allah. Indeed, Allah provides for whom He wills without account."
هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ ۖ قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ
(38)
محمداکرم اعوان :
اس وقت زکریا (علیہ السلام) نےاپنےپروردگارسےدعاکی عرض کیااےمیرےپروردگار! مجھےاپنےپاس سےپاکیزہ اولادعطا فرمائیےیقیناًآپ دعاکوسننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپنی جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے
Sahi International :
At that, Zechariah called upon his Lord, saying, "My Lord, grant me from Yourself a good offspring. Indeed, You are the Hearer of supplication."
فَنَادَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَىٰ مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ
(39)
محمداکرم اعوان :
اورجب وہ عبادت گاہ میں نمازپڑھ رہےتھےتوفرشتوں نےانہیں پکارکرکہاکہ اللہ آپ کویحییٰ (علیہ السلام) کی بشارت دیتے ہیں جوکلمتہ اللہ (اللہ کی بات) کی تصدیق کرنےوالےہوں گےاورسردارہوں گےاوراپنےنفس کو (لذات سے) روکنےوالےاورنبی ہوں گےنیک لوگوں میں سے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ ابھی عبادت گاہ میں کھڑے نماز ہی پڑھ رہے تھے کہ فرشتوں نے آواز دی کہ (زکریا) خدا تمہیں یحییٰ کی بشارت دیتا ہے جو خدا کے فیض یعنی (عیسیٰ) کی تصدیق کریں گے اور سردار ہوں گے اور عورتوں سے رغبت نہ رکھنے والے اور (خدا کے) پیغمبر (یعنی) نیکو کاروں میں ہوں گے
Sahi International :
So the angels called him while he was standing in prayer in the chamber, "Indeed, Allah gives you good tidings of John, confirming a word from Allah and [who will be] honorable, abstaining [from women], and a prophet from among the righteous."
قَالَ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَأَتِي عَاقِرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكَ اللَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ
(40)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! میرےلڑکاکیوں کرہوگااوربےشک مجھےبڑھاپاآپہنچااورمیری بیوی بھی اولاد کےقابل نہیں فرمایاایسا ہی ہےاللہ جوچاہتےہیں کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
زکریا نے کہا اے پروردگار میرے ہاں لڑکا کیونکر پیدا ہوگا کہ میں تو بڈھا ہوگیا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے خدا نے فرمایا اسی طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Sahi International :
He said, "My Lord, how will I have a boy when I have reached old age and my wife is barren?" The angel said, "Such is Allah; He does what He wills."
قَالَ رَبِّ اجْعَل لِّي آيَةً ۖ قَالَ آيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمْزًا ۗ وَاذْكُر رَّبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ
(41)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! میرےلیےکوئی نشانی مقررکردیجیئےفرمایاآپ کی نشانی یہ ہےکہ آپ تین دن لوگوں سےبات نہ کرسکیں گے (ہاں) مگراشاروں میں اوراپنےرب کاذکر (دل سے) کثرت سےکریں اورتسبیح (زبان سے) کریں شام کواورصبح۔
فتح محمدجالندھری :
زکریا نے کہا کہ پروردگار (میرے لیے) کوئی نشانی مقرر فرما خدا نے فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین دن اشارے کے سوا بات نہ کر سکو گے تو (ان دنوں میں) اپنے پروردگار کی کثرت سے یاد اور صبح و شام اس کی تسبیح کرنا
Sahi International :
He said, "My Lord, make for me a sign." He Said, "Your sign is that you will not [be able to] speak to the people for three days except by gesture. And remember your Lord much and exalt [Him with praise] in the evening and the morning."
وَإِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَىٰ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ
(42)
محمداکرم اعوان :
اورجب فرشتوں نےکہااےمریم (علیہا السلام)! یقیناًاللہ نےآپ کوچُن لیاہےاورآپ کوپاک بنایا ہےاورآپ کوتمام جہانوں کی بیبیوں پربرگزیدہ بنایا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب فرشتوں نے (مریم سے) کہا کہ مریم! خدا نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور پاک بنایا ہے اور جہان کی عورتوں میں منتخب کیا ہے
Sahi International :
And [mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah has chosen you and purified you and chosen you above the women of the worlds.
يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ
(43)
محمداکرم اعوان :
اےمریم (علیہا السلام)! اپنےپروردگارکی فرمانبرداری کریں اورسجدہ کریں اوررکوع کرنےوالوں کےساتھ رکوع کیا کریں۔
فتح محمدجالندھری :
مریم اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کرنا اور سجدہ کرنا اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرنا
Sahi International :
O Mary, be devoutly obedient to your Lord and prostrate and bow with those who bow [in prayer]."
ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۚ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
یہ غیب کی خبروں میں سےہےجوہم آپ پروحی کرتےہیں اورآپ ان کے پاس نہیں تھےجب وہ اپنےقلموں کو (پانی میں) ڈالتےتھےکہ ان میں سےمریم (علیہاالسلام) کوکون پالےگااورنہ آپ ان کےپاس تھےجب وہ (آپس میں) جھگڑرہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) یہ باتیں اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہارے پاس بھیجتے ہیں اور جب وہ لوگ اپنے قلم (بطور قرعہ) ڈال رہے تھے کہ مریم کا متکفل کون بنے تو تم ان کے پاس نہیں تھے اور نہ اس وقت ہی ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے
Sahi International :
That is from the news of the unseen which We reveal to you, [O Muhammad]. And you were not with them when they cast their pens as to which of them should be responsible for Mary. Nor were you with them when they disputed.
إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِّنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
(45)
محمداکرم اعوان :
جب فرشتوں نےکہااےمریم (علیہاالسلام)! بےشک اللہ آپ کواپنی طرف سےایک کلمہ کی بشارت دیتےہیں جس کانام مسیح عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹامریم (علیہاالسلام) کاہوگادنیاوآخرت میں باآبروہوں گےاورمقربین میں سےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب فرشتوں نے (مریم سے کہا) کہ مریم خدا تم کو اپنی طرف سے ایک فیض کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح (اور مشہور) عیسیٰ ابن مریم ہوگا (اور) جو دنیا اور آخرت میں باآبرو اور (خدا کے) خاصوں میں سے ہوگا
Sahi International :
[And mention] when the angels said, "O Mary, indeed Allah gives you good tidings of a word from Him, whose name will be the Messiah, Jesus, the son of Mary - distinguished in this world and the Hereafter and among those brought near [to Allah].
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں سےگہوارہ میں اورادھیڑعمرمیں بات کریں گےاورنیک لوگوں میں سےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ماں کی گود میں اور بڑی عمر کا ہو کر (دونوں حالتوں میں) لوگوں سے (یکساں) گفتگو کرے گا اور نیکو کاروں میں ہوگا
Sahi International :
He will speak to the people in the cradle and in maturity and will be of the righteous."
قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
(47)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! میرےبچہ کیسےہوگااورمجھےتوکسی آدمی نےچھواتک نہیں فرمایااسی طرح اللہ جوچاہتےہیں پیداکرتےہیں جب کسی کام کوپوراکرناچاہتےہیں تواس کوصرف کہتےہیں ہوجاسووہ ہوجاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
مریم نے کہا پروردگار میرے ہاں بچہ کیونکر ہوگا کہ کسی انسان نے مجھے ہاتھ تک تو لگایا نہیں فرمایا کہ خدا اسی طرح جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جب وہ کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہو جاتا ہے
Sahi International :
She said, "My Lord, how will I have a child when no man has touched me?" [The angel] said, "Such is Allah; He creates what He wills. When He decrees a matter, He only says to it, 'Be,' and it is.
وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ
(48)
محمداکرم اعوان :
اوران کوکتاب اورحکمت (دانائی) کی تعلیم فرمائیں گےاورتورات اورانجیل کی۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ انہیں لکھنا (پڑھنا) اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائے گا
Sahi International :
And He will teach him writing and wisdom and the Torah and the Gospel
وَرَسُولًا إِلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُم بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ ۖ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُم مِّنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ ۖ وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأُحْيِي الْمَوْتَىٰ بِإِذْنِ اللَّهِ ۖ وَأُنَبِّئُكُم بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اوروہ پیغمبرہوں گےبنی اسرائیل کی طرف (وہ کہیں گے) بےشک میں تمہارےپاس تمہارےپروردگارکی طرف سے (کافی) دلیل لایاہوں (وہ یہ) کہ میں تمہارےلیےمٹی سےپرندےکی شکل بناتاہوں پھرمیں اس میں پھونک مارتاہوں تووہ اللہ کےحکم سے (جاندار) پرندہ بن جاتاہےاورمادرزاداندھےکواچھاکردیتاہوں اورکوڑھی کواوراللہ کےحکم سےمُردوں کوزندہ کردیتاہوں اورتم کوبتادیتاہوں جوکچھ تم نےکھایااورجوکچھ گھروں میں ذخیرہ کررکھاہےیقیناًاس میں تمہارےلیےبہت بڑی دلیل ہےاگرتم صاحبِ ایمان ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (عیسیٰ) بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر (ہو کر جائیں گے اور کہیں گے) کہ میں تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں وہ یہ کہ تمہارے سامنے مٹی کی مورت بشکل پرند بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے (سچ مچ) جانور ہو جاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کر دیتا ہوں اور خدا کے حکم سے مردے میں جان ڈال دیتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو سب تم کو بتا دیتا ہوں اگر تم صاحب ایمان ہو تو ان باتوں میں تمہارے لیے (قدرت خدا کی) نشانی ہے
Sahi International :
And [make him] a messenger to the Children of Israel, [who will say], 'Indeed I have come to you with a sign from your Lord in that I design for you from clay [that which is] like the form of a bird, then I breathe into it and it becomes a bird by permission of Allah. And I cure the blind and the leper, and I give life to the dead - by permission of Allah. And I inform you of what you eat and what you store in your houses. Indeed in that is a sign for you, if you are believers.
وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَلِأُحِلَّ لَكُم بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ ۚ وَجِئْتُكُم بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
(50)
محمداکرم اعوان :
اورتصدیق کرتاہوں اپنےسےپہلی کتاب تورات کی اوربعض چیزیں جوتم پرحرام کی گئی تھیں تمہارےلیےحلال کرتاہوں اورتمہارےپروردگارکی طرف سےتمہارےپاس (بہت بڑی) دلیل لایاہوں سواللہ سےڈرواورمیری بات مان لو۔
فتح محمدجالندھری :
اور مجھ سے پہلے جو تورات (نازل ہوئی) تھی اس کی تصدیق بھی کرتا ہوں اور (میں) اس لیے بھی (آیا ہوں) کہ بعض چیزیں جو تم پر حرام تھیں ان کو تمہارے لیے حلال کر دوں اور میں تو تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Sahi International :
And [I have come] confirming what was before me of the Torah and to make lawful for you some of what was forbidden to you. And I have come to you with a sign from your Lord, so fear Allah and obey me.
إِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۗ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
(51)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ میرےبھی پروردگارہیں اورتمہارےبھی پروردگارہیں پس اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کچھ شک نہیں کہ خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا رستہ ہے
Sahi International :
Indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. That is the straight path."
۞ فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَىٰ مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنصَارِي إِلَى اللَّهِ ۖ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنصَارُ اللَّهِ آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
(52)
محمداکرم اعوان :
پھر جب عیسیٰ (علیہ السلام) نےان سےانکاردیکھاتوفرمایاکون ہیں جواللہ کی راہ میں میرےمعاون ہیں؟ (تو) حواریوں نے کہاہم اللہ کےلیےمدد دینےوالے ہیں ہم اللہ پرایمان لائےاورآپ گواہ رہیےکہ ہم فرمانبردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب عیسیٰؑ نے ان کی طرف سے نافرمانی اور (نیت قتل) دیکھی تو کہنے لگے کہ کوئی ہے جو خدا کا طرف دار اور میرا مددگار ہو حواری بولے کہ ہم خدا کے (طرفدار اور آپ کے) مددگار ہیں ہم خدا پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیں کہ ہم فرمانبردار ہیں
Sahi International :
But when Jesus felt [persistence in] disbelief from them, he said, "Who are my supporters for [the cause of] Allah?" The disciples said, "We are supporters for Allah. We have believed in Allah and testify that we are Muslims [submitting to Him].
رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ
(53)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! جو (کتاب) آپ نےنازل فرمائی ہم اس پرایمان لائےاورہم نے پیغمبرکی پیروی کی سوہم کوتصدیق کرنےوالوں میں لکھیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ
Sahi International :
Our Lord, we have believed in what You revealed and have followed the messenger Jesus, so register us among the witnesses [to truth]."
وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ ۖ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ
(54)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےتدبیرکی اوراللہ نےتدبیرکی اوراللہ بہترتدبیرکرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ (یعنی یہود قتل عیسیٰ کے بارے میں ایک) چال چلے اور خدا بھی (عیسیٰ کو بچانے کے لیے) چال چلا اور خدا خوب چال چلنے والا ہے
Sahi International :
And the disbelievers planned, but Allah planned. And Allah is the best of planners.
إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَىٰ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۖ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
(55)
محمداکرم اعوان :
جب اللہ نےفرمایااےعیسیٰ (علیہ السلام) بےشک میں آپ کولےلوں گااورآپ کواپنی طرف اٹھالوں گااورکافروں سےآپ کوپاک کردوں گااورجولوگ آپ کی پیروی کریں گےان کوکافروں پرقیامت کےدن تک غالب رکھوں گاپھرتم سب میری طرف لوٹ کرآؤ گےتوجن باتوں میں تم اختلاف کرتےتھےمیں تمہارے درمیان ان کا فیصلہ کردوں گا۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت خدا نے فرمایا کہ عیسیٰ! میں تمہاری دنیا میں رہنے کی مدت پوری کرکے تم کو اپنی طرف اٹھا لوں گا اور تمہیں کافروں (کی صحبت) سے پاک کر دوں گا اور جو لوگ تمہاری پیروی کریں گے ان کو کافروں پر قیامت تک فائق (وغالب) رکھوں گا پھر تم سب میرے پاس لوٹ کر آؤ گے تو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے اس دن تم میں ان کا فیصلہ کردوں گا
Sahi International :
[Mention] when Allah said, "O Jesus, indeed I will take you and raise you to Myself and purify you from those who disbelieve and make those who follow you [in submission to Allah alone] superior to those who disbelieve until the Day of Resurrection. Then to Me is your return, and I will judge between you concerning that in which you used to differ.
فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
(56)
محمداکرم اعوان :
پس جولوگ کافرہوئےسوان کودنیااورآخرت میں سخت عذاب کروں گااوران کاکوئی مددگارنہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
یعنی جو کافر ہوئے ان کو دنیا اور آخرت (دونوں) میں سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا
Sahi International :
And as for those who disbelieved, I will punish them with a severe punishment in this world and the Hereafter, and they will have no helpers."
وَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ
(57)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےتوان کوان کا پوراپوراصِلہ دیاجائےگا۔ اوراللہ غلط کاروں کودوست نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو خدا پورا پورا صلہ دے گا اور خدا ظالموں کو دوست نہیں رکھتا
Sahi International :
But as for those who believed and did righteous deeds, He will give them in full their rewards, and Allah does not like the wrongdoers.
ذَٰلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ
(58)
محمداکرم اعوان :
یہ ہم آپ کوآیات (دلائل) اورحکمت والےمضامین پڑھ کرسناتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) یہ ہم تم کو (خدا کی) آیتیں اور حکمت بھری نصیحتیں پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں
Sahi International :
This is what We recite to you, [O Muhammad], of [Our] verses and the precise [and wise] message.
إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ ۖ خَلَقَهُ مِن تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ
(59)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ کےنزدیک عیسیٰ (علیہ السلام) کی مثال آدم (علیہ السلام) کی مثال کی طرح ہےان کومٹی سےبنایاپھران کو فرمایا (جاندار) ہوجاپس وہ ہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
عیسیٰ کا حال خدا کے نزدیک آدم کا سا ہے کہ اس نے (پہلے) مٹی سے ان کا قالب بنایا پھر فرمایا کہ (انسان) ہو جا تو وہ (انسان) ہو گئے
Sahi International :
Indeed, the example of Jesus to Allah is like that of Adam. He created Him from dust; then He said to him, "Be," and he was.
الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِينَ
(60)
محمداکرم اعوان :
(یہ بات) آپ کے پروردگارکی طرف سےحق ہےتوآپ شبہ کرنےوالوں میں نہ ہوجایئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ بات) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
Sahi International :
The truth is from your Lord, so do not be among the doubters.
فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِن بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنفُسَنَا وَأَنفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَل لَّعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
(61)
محمداکرم اعوان :
آپ کےپاس (قطعی) علم آجانےکےبعدپھرکوئی اس بات میں آپ سےحجت کرےتوفرمادیجیئےکہ آؤہم اپنےبیٹوں کوبلاتےہیں اورتمہارےبیٹوں کواوراپنی بیبیوں کواورتمہاری بیبیوں کواورہم خود بھی (آئیں) اورتم خودبھی (آؤ) پھرالتجاکریں (اس طرح) کہ جو (اس بحث میں) جھوٹےہوں توان پراللہ کی لعنت بھیجیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر یہ لوگ عیسیٰ کے بارے میں تم سے جھگڑا کریں اور تم کو حقیقت الحال تو معلوم ہو ہی چلی ہے تو ان سے کہنا کہ آؤ ہم اپنے بیٹوں اور عورتوں کو بلائیں تم اپنے بیٹوں اور عورتوں کو بلاؤ اور ہم خود بھی آئیں اور تم خود بھی آؤ پھر دونوں فریق (خدا سے) دعا والتجا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت بھیجیں
Sahi International :
Then whoever argues with you about it after [this] knowledge has come to you - say, "Come, let us call our sons and your sons, our women and your women, ourselves and yourselves, then supplicate earnestly [together] and invoke the curse of Allah upon the liars [among us]."
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ ۚ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا اللَّهُ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(62)
محمداکرم اعوان :
یقیناًیہی سچابیان ہےاوراللہ کےسواکوئی عبادت کا مستحق نہیں اوریقیناًاللہ غالب ہیں حکمت والے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تمام بیانات صحیح ہیں اور خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک خدا غالب اور صاحبِ حکمت ہے
Sahi International :
Indeed, this is the true narration. And there is no deity except Allah. And indeed, Allah is the Exalted in Might, the Wise.
فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ
(63)
محمداکرم اعوان :
پھربھی اگروہ سرتابی کریں تواللہ فسادکرنےوالوں کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اگر یہ لوگ پھر جائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے
Sahi International :
But if they turn away, then indeed - Allah is Knowing of the corrupters.
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
(64)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےاےاہل کتاب! ایک بات کی طرف آؤجوہمارےاورتمہارےدرمیان برابرہےکہ ہم اللہ کےسواکسی کی عبادت نہ کریں اورنہ ہم کسی کواس کےساتھ شریک کریں اورہم میں سےکوئی کسی کواللہ کےسوامعبودنہ بنائےپھراگروہ اس بات کونہ مانیں توکہہ دیں کہ گواہ رہو یہ کہ ہم فرمانبردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ وہ یہ کہ خدا کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو خدا کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو (ان سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم (خدا کے) فرماں بردار ہیں
Sahi International :
Say, "O People of the Scripture, come to a word that is equitable between us and you - that we will not worship except Allah and not associate anything with Him and not take one another as lords instead of Allah." But if they turn away, then say, "Bear witness that we are Muslims [submitting to Him]."
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَمَا أُنزِلَتِ التَّوْرَاةُ وَالْإِنجِيلُ إِلَّا مِن بَعْدِهِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
اےاہلِ کتاب! ابراہیم (علیہ السلام) کےبارےتم کیوں جھگڑتےہواورحالانکہ تورات اورانجیل توان کےبعد نازل ہوئی ہیں توکیا تم عقل نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہلِ کتاب تم ابراہیم کے بارے میں کیوں جھگڑتے ہو حالانکہ تورات اور انجیل ان کے بعد اتری ہیں (اور وہ پہلے ہو چکے ہیں) تو کیا تم عقل نہیں رکھتے
Sahi International :
O People of the Scripture, why do you argue about Abraham while the Torah and the Gospel were not revealed until after him? Then will you not reason?
هَا أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُم بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
(66)
محمداکرم اعوان :
ہاں تم وہ لوگ ہوکہ جس بات کاتمہیں عِلم تھااس میں توتم نےجھگڑاکیالیکن جس بات کا تمہیں علم ہی نہیں تواس میں جھگڑاکیوں کرتےہواوراللہ جانتےہیں اورتم نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو ایسی بات میں تو تم نے جھگڑا کیا ہی تھا جس کا تمہیں کچھ علم تھا بھی مگر ایسی بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
Sahi International :
Here you are - those who have argued about that of which you have [some] knowledge, but why do you argue about that of which you have no knowledge? And Allah knows, while you know not.
مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًّا وَلَا نَصْرَانِيًّا وَلَٰكِن كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
(67)
محمداکرم اعوان :
ابراہیم (علیہ السلام) نہ یہودی تھےاورنہ نصرانی بلکہ وہ ایک (اللہ) کےہورہےتھےفرمانبردار تھےاورشرک کرنےوالوں میں سےنہیں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
ابراہیم نہ تو یہودی تھے اور نہ عیسائی بلکہ سب سے بے تعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور اسی کے فرماں بردار تھے اور مشرکوں میں نہ تھے
Sahi International :
Abraham was neither a Jew nor a Christian, but he was one inclining toward truth, a Muslim [submitting to Allah]. And he was not of the polytheists.
إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَٰذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا ۗ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ
(68)
محمداکرم اعوان :
بےشک لوگوں میں سب سےزیادہ ابراہیم (علیہ السلام) کےقریب تر (وہ لوگ) تھےجنہوں نےان کی پیروی کی اوریہ نبی (ﷺ) ہیں اوروہ لوگ جوایمان لائے۔ اوراللہ ایمان والوں کےدوست ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ابراہیم سے قرب رکھنے والے تو وہ لوگ ہیں جو ان کی پیروی کرتے ہیں اور پیغمبر (آخرالزمان) اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور خدا مومنوں کا کارساز ہے
Sahi International :
Indeed, the most worthy of Abraham among the people are those who followed him [in submission to Allah] and this prophet, and those who believe [in his message]. And Allah is the ally of the believers.
وَدَّت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
(69)
محمداکرم اعوان :
اوراہلِ کتاب کی ایک جماعت توچاہتی ہےکہ کاش تم کوگمراہ کردےاوروہ سوائےاپنےآپ کےکسی کوگمراہ نہیں کرتےاوروہ سمجھ نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے اہل اسلام) بعضے اہلِ کتاب اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ تم کو گمراہ کر دیں مگر یہ (تم کو کیا گمراہ کریں گے) اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور نہیں جانتے
Sahi International :
A faction of the people of the Scripture wish they could mislead you. But they do not mislead except themselves, and they perceive [it] not.
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
اےاہلِ کتاب! اللہ کی آیات کےساتھ کفرکیوں کرتےہواورتم (تورات کو) مانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہلِ کتاب تم خدا کی آیتوں سے کیوں انکار کرتے ہو اور تم (تورات کو) مانتے تو ہو
Sahi International :
O People of the Scripture, why do you disbelieve in the verses of Allah while you witness [to their truth]?
يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ
(71)
محمداکرم اعوان :
اےاہلِ کتاب! تم سچ کوجھوٹ کےساتھ کیوں ملاتےہواورحق کوچھپاتےہواورتم یہ جانتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہلِ کتاب تم سچ کو جھوٹ کے ساتھ خلط ملط کیوں کرتے ہو اور حق کو کیوں چھپاتے ہو اور تم جانتے بھی ہو
Sahi International :
O People of the Scripture, why do you confuse the truth with falsehood and conceal the truth while you know [it]?
وَقَالَت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمِنُوا بِالَّذِي أُنزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(72)
محمداکرم اعوان :
اوراہلِ کتاب میں سےایک جماعت نےکہا کہ اس چیزپرجومسلمانوں پرنازل ہوئی ہےشروع دن میں ایمان لے آؤاورآخردن میں انکارکردوشایدکہ وہ بھی (اسلام سے) پھرجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہلِ کتاب ایک دوسرے سے کہتے ہیں کہ جو (کتاب) مومنوں پر نازل ہوئی ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آیا کرو اور اس کے آخر میں انکار کر دیا کرو تاکہ وہ (اسلام سے) برگشتہ ہو جائیں
Sahi International :
And a faction of the People of the Scripture say [to each other], "Believe in that which was revealed to the believers at the beginning of the day and reject it at its end that perhaps they will abandon their religion,
وَلَا تُؤْمِنُوا إِلَّا لِمَن تَبِعَ دِينَكُمْ قُلْ إِنَّ الْهُدَىٰ هُدَى اللَّهِ أَن يُؤْتَىٰ أَحَدٌ مِّثْلَ مَا أُوتِيتُمْ أَوْ يُحَاجُّوكُمْ عِندَ رَبِّكُمْ ۗ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ
(73)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےدین کےپیروکےسواکسی کی بات مت مانو۔ فرمادیجیئےیقیناًہدایت اللہ کی ہدایت ہے (کہتے ہیں) یہ کہ جوچیز تمہیں عطا ہوئی وہ کسی دوسرےکوعطاہوجائےیا (یہ کہ) وہ تمہارے پروردگارکےپاس تمہارےساتھ جھگڑ سکیں فرمادیجیئےکہ یقیناًبزرگی اللہ کے ہاتھ میں ہےجسےچاہیں وہ اسےدیتے ہیں اوراللہ کشائش والےعلم والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی اور کے قائل نہ ہونا (اے پیغمبر) کہہ دو کہ ہدایت تو خدا ہی کی ہدایت ہے (وہ یہ بھی کہتے ہیں) یہ بھی (نہ ماننا) کہ جو چیز تم کو ملی ہے ویسی کسی اور کو ملے گی یا وہ تمہیں خدا کے روبرو قائل معقول کر سکیں گے یہ بھی کہہ دو کہ بزرگی خدا ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا کشائش والا (اور) علم والا ہے
Sahi International :
And do not trust except those who follow your religion." Say, "Indeed, the [true] guidance is the guidance of Allah. [Do you fear] lest someone be given [knowledge] like you were given or that they would [thereby] argue with you before your Lord?" Say, "Indeed, [all] bounty is in the hand of Allah - He grants it to whom He wills. And Allah is all-Encompassing and Wise."
يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
(74)
محمداکرم اعوان :
جسےچاہیں اپنی رحمت کےساتھ خاص کردیتےہیں اوراللہ بڑےفضل کےمالک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ اپنی رحمت سے جس کو چاہتا ہے خاص کر لیتا ہے اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Sahi International :
He selects for His mercy whom He wills. And Allah is the possessor of great bounty.
۞ وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ إِن تَأْمَنْهُ بِقِنطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ وَمِنْهُم مَّنْ إِن تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لَّا يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا ۗ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ
(75)
محمداکرم اعوان :
اوراہلِ کتاب میں کوئی ایسا بھی ہےکہ اگرتم اسےایک خزانہ امانت کےطورپردوتووہ تم کولوٹادےاورکوئی ایسا ہےکہ اگراس کوایک دینارامانت دوتووہ تم کوواپس نہ کرےمگریہ کہ تم ہروقت اس کےسرپرکھڑےرہویہ اس لیےکہ وہ کہتے ہیں ان پڑھوں کےبارےہم پرکوئی الزام نہ ہوگااوروہ اللہ پرجھوٹ بولتےہیں اوروہ جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اہلِ کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے کہ اگر تم اس کے پاس (روپوں کا) ڈھیر امانت رکھ دو تو تم کو (فوراً) واپس دے دے اور کوئی اس طرح کا ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دینار بھی امانت رکھو تو جب تک اس کے سر پر ہر وقت کھڑے نہ رہو تمہیں دے ہی نہیں یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں کہ امیوں کے بارے میں ہم سے مواخذہ نہیں ہوگا یہ خدا پر محض جھوٹ بولتے ہیں اور (اس بات کو) جانتے بھی ہیں
Sahi International :
And among the People of the Scripture is he who, if you entrust him with a great amount [of wealth], he will return it to you. And among them is he who, if you entrust him with a [single] silver coin, he will not return it to you unless you are constantly standing over him [demanding it]. That is because they say, "There is no blame upon us concerning the unlearned." And they speak untruth about Allah while they know [it].
بَلَىٰ مَنْ أَوْفَىٰ بِعَهْدِهِ وَاتَّقَىٰ فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ
(76)
محمداکرم اعوان :
بلکہ جوکوئی اپنےعہد کوپورا کرےاورپرہیزگاری کرےتویقیناًاللہ پرہیزگاروں کودوست رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
But yes, whoever fulfills his commitment and fears Allah - then indeed, Allah loves those who fear Him.
إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَٰئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(77)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اللہ سےکیےگئےعہداوراپنی قسموں کےبدلےحقیرمعاوضہ لیتےہیں وہ وہی لوگ ہیں جن کےلیےآخرت میں کوئی حصہ نہیں اورقیامت کےروزنہ ہی اللہ اُن سےبات کریں گےاورنہ اُن کی طرف نظرفرمائیں گےاورنہ انہیں پاک کریں گےاوران کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا کے اقراروں اور اپنی قسموں (کو بیچ ڈالتے ہیں اور ان) کے عوض تھوڑی سی قیمت حاصل کرتے ہیں ان کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ان سے خدا نہ تو کلام کرے گا اور نہ قیامت کے روز ان کی طرف دیکھے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who exchange the covenant of Allah and their [own] oaths for a small price will have no share in the Hereafter, and Allah will not speak to them or look at them on the Day of Resurrection, nor will He purify them; and they will have a painful punishment.
وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُم بِالْكِتَابِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتَابِ وَمَا هُوَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِندِ اللَّهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِندِ اللَّهِ وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ
(78)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ان میں کچھ لوگ ایسےہیں کہ اپنی زبان کومروڑمروڑکرکتاب پڑھتےہیں تاکہ تم جانوکہ یہ (اللہ کی) کتاب میں سےہےاورحالانکہ وہ کتاب میں سےنہیں ہےاوروہ کہتےہیں کہ وہ اللہ کی طرف سےہےاوروہ اللہ کی طرف سے نہیں ہےاوروہ اللہ پرجھوٹ بولتےہیں اوروہ (یہ) جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان (اہلِ کتاب) میں بعضے ایسے ہیں کہ کتاب (تورات) کو زبان مروڑ مروڑ کر پڑھتے ہیں تاکہ تم سمجھو کہ جو کچھ وہ پڑھتے ہیں کتاب میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے (نازل ہوا) ہے حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوتا اور خدا پر جھوٹ بولتے ہیں اور (یہ بات) جانتے بھی ہیں
Sahi International :
And indeed, there is among them a party who alter the Scripture with their tongues so you may think it is from the Scripture, but it is not from the Scripture. And they say, "This is from Allah," but it is not from Allah. And they speak untruth about Allah while they know.
مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُؤْتِيَهُ اللَّهُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا عِبَادًا لِّي مِن دُونِ اللَّهِ وَلَٰكِن كُونُوا رَبَّانِيِّينَ بِمَا كُنتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتَابَ وَبِمَا كُنتُمْ تَدْرُسُونَ
(79)
محمداکرم اعوان :
کسی آدمی کویہ سزاوارنہیں کہ اللہ نےاس کوکتاب دی اورحکمت اورنبوت پھروہ لوگوں سےکہےکہ اللہ کوچھوڑکرمیرےبندےبن جاؤاورلیکن (وہ توفرمائےگا) تم اللہ کےبندے (علماءربّانی) بن جاؤاس لیےکہ تم (اللہ کی) کتاب پڑھاتےہواوراس لیےبھی کہ تم (خودبھی) پڑھتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
کسی آدمی کو شایاں نہیں کہ خدا تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ خدا کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ بلکہ (اس کو یہ کہنا سزاوار ہے کہ اے اہلِ کتاب) تم (علمائے) ربانی ہو جاؤ کیونکہ تم کتابِ (خدا) پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو
Sahi International :
It is not for a human [prophet] that Allah should give him the Scripture and authority and prophethood and then he would say to the people, "Be servants to me rather than Allah," but [instead, he would say], "Be pious scholars of the Lord because of what you have taught of the Scripture and because of what you have studied."
وَلَا يَأْمُرَكُمْ أَن تَتَّخِذُوا الْمَلَائِكَةَ وَالنَّبِيِّينَ أَرْبَابًا ۗ أَيَأْمُرُكُم بِالْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ
(80)
محمداکرم اعوان :
اوروہ تمہیں فرشتوں اورنبیوں کو (اپنا) پروردگارماننےکاحکم نہیں کرےگاکیاوہ تمہارےمسلمان ہونےکےبعدتمہیں کفرکرنےکاحکم کرےگا؟
فتح محمدجالندھری :
اور اس کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا بنالو بھلا جب تم مسلمان ہو چکے تو کیا اسے زیبا ہے کہ تمہیں کافر ہونے کو کہے
Sahi International :
Nor could he order you to take the angels and prophets as lords. Would he order you to disbelief after you had been Muslims?
وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُم مِّن كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنصُرُنَّهُ ۚ قَالَ أَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَىٰ ذَٰلِكُمْ إِصْرِي ۖ قَالُوا أَقْرَرْنَا ۚ قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُم مِّنَ الشَّاهِدِينَ
(81)
محمداکرم اعوان :
اورجب اللہ نےنبیوں سےعہدلیا کہ جب میں تمہیں کتاب اورحکمت عطا کروں پھرتمہارےپاس پیغمبرآئےجوتمہاری کتاب کی تصدیق کرےتواس پرضرورایمان لانااورضروراُس کی مددکرنا۔ فرمایاکیاتم نےاقرارکیا اوراُس پرمیراذمہ لیاانہوں نےکہاہم نےاقرارکیا (تو) فرمایاپس تم گواہ رہواورمیں بھی تمہارےساتھ گواہ ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب خدا نے پیغمبروں سے عہد لیا کہ جب میں تم کو کتاب اور دانائی عطا کروں پھر تمہارے پاس کوئی پیغمبر آئے جو تمہاری کتاب کی تصدیق کرے تو تمھیں ضرور اس پر ایمان لانا ہوگا اور ضرور اس کی مدد کرنی ہوگی اور (عہد لینے کے بعد) پوچھا کہ بھلا تم نے اقرار کیا اور اس اقرار پر میرا ذمہ لیا (یعنی مجھے ضامن ٹہرایا) انہوں نے کہا (ہاں) ہم نے اقرار کیا (خدا نے) فرمایا کہ تم (اس عہد وپیمان کے) گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں
Sahi International :
And [recall, O People of the Scripture], when Allah took the covenant of the prophets, [saying], "Whatever I give you of the Scripture and wisdom and then there comes to you a messenger confirming what is with you, you [must] believe in him and support him." [Allah] said, "Have you acknowledged and taken upon that My commitment?" They said, "We have acknowledged it." He said, "Then bear witness, and I am with you among the witnesses."
فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
پس اس کےبعدجوکوئی پھرجائےتوایسےہی لوگ بدکارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو اس کے بعد پھر جائیں وہ بد کردار ہیں
Sahi International :
And whoever turned away after that - they were the defiantly disobedient.
أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ
(83)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ اللہ کےدین (طریقہ) کےعلاوہ کچھ چاہتےہیں اورجوآسمانوں میں ہیں یازمین میں ہیں وہ چاروناچاراُسی کےاطاعت گزار (مطیع) ہیں اوراُسی کےپاس لوٹائےجایئں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ (کافر) خدا کے دین کے سوا کسی اور دین کے طالب ہیں حالانکہ سب اہلِ آسمان و زمین خوشی یا زبردستی سے خدا کے فرماں بردار ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
Sahi International :
So is it other than the religion of Allah they desire, while to Him have submitted [all] those within the heavens and earth, willingly or by compulsion, and to Him they will be returned?
قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ
(84)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ ہم اللہ پرایمان لائےاورجوکچھ ہم پرنازل ہوا (اس پر) اورجونازل ہواابراہیم اوراسمٰعیل اوراسحٰق اوریعقوب (علیہم السلام) پراور (اُس کی) اولادپراورجوموسیٰ اورعیسیٰ (علیہما السلام) اورانبیاؑءکوان کےپروردگارکی طرف سےعطا ہوا(اس پر)ہم ان (انبیاؑء) میں کسی میں کچھ فرق نہیں کرتےاورہم اُسی کےفرمانبردارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ ہم خدا پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر نازل ہوئی اور جو صحیفے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اترے اور جو کتابیں موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو پروردگار کی طرف سے ملیں سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی (خدائے واحد) کے فرماں بردار ہیں
Sahi International :
Say, "We have believed in Allah and in what was revealed to us and what was revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, and the Descendants, and in what was given to Moses and Jesus and to the prophets from their Lord. We make no distinction between any of them, and we are Muslims [submitting] to Him."
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ
(85)
محمداکرم اعوان :
اورجوکوئی اسلام کےعلاوہ کسی دین کاخواہشمندہوگاتو (اس بات کو) اس سےہرگزقبول نہ کیاجائےگااوروہ آخرت میں خسارہ پانےوالوں میں ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہوگا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں ہوگا
Sahi International :
And whoever desires other than Islam as religion - never will it be accepted from him, and he, in the Hereafter, will be among the losers.
كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
(86)
محمداکرم اعوان :
اللہ ایسےلوگوں کوکیونکرہدایت دےجوایمان لانےکےبعدکافرہوگئےاورجنہوں نے (پہلے) گواہی دی کہ پیغمبربرحق ہےاوران کےپاس واضح دلائل بھی آچکےاوراللہ ایسےظالموں کوہدایت عطا نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ایسے لوگوں کو کیونکر ہدایت دے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور (پہلے) اس بات کی گواہی دے چکے کہ یہ پیغمبر برحق ہے اور ان کے پاس دلائل بھی آگئے اور خدا بے انصافوں کو ہدایت نہیں دیتا
Sahi International :
How shall Allah guide a people who disbelieved after their belief and had witnessed that the Messenger is true and clear signs had come to them? And Allah does not guide the wrongdoing people.
أُولَٰئِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
(87)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کی سزا یہ ہےکہ اُن پراللہ کی اورفرشتوں کی اورتمام انسانوں کی لعنت ہو
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں کی سزا یہ ہے کہ ان پر خدا کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی سب کی لعنت ہو
Sahi International :
Those - their recompense will be that upon them is the curse of Allah and the angels and the people, all together,
خَالِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
اُس میں ہمیشہ رہیں گےنہ اُن پرعذاب ہلکا کیاجائےگااورنہ انہیں مہلت دی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
ہمیشہ اس لعنت میں (گرفتار) رہیں گے ان سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دے جائے گی
Sahi International :
Abiding eternally therein. The punishment will not be lightened for them, nor will they be reprieved.
إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(89)
محمداکرم اعوان :
سوائےان لوگوں کےجنہوں نےاس کےبعد توبہ کی اوراپنی حالت درست کر لی تویقیناًاللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور اپنی حالت درست کر لی تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
Except for those who repent after that and correct themselves. For indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّن تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الضَّالُّونَ
(90)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ ایمان لانےکےبعدکافرہوئےپھرکفرمیں بڑھتے گئےاُن کی توبہ ہرگزقبول نہ کی جائےگی اوروہی لوگ گمراہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ایسوں کی توبہ ہرگز قبول نہ ہوگی اور یہ لوگ گمراہ ہیں
Sahi International :
Indeed, those who reject the message after their belief and then increase in disbelief - never will their [claimed] repentance be accepted, and they are the ones astray.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَمَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِم مِّلْءُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَىٰ بِهِ ۗ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
(91)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ کافرہوئےاورکفرکی حالت میں مرگئےتواُن میں سےکسی سےزمین بھرسونابھی اگروہ اسےبدلےمیں دےہرگزقبول نہ کیاجائےگایہی لوگ ہیں کہ ان کےلیےدردناک عذاب ہےاورکوئی ان کی مدد کرنےوالا نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے وہ اگر (نجات حاصل کرنی چاہیں اور) بدلے میں زمین بھر کر سونا دیں تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان لوگوں کو دکھ دینے والا عذاب ہو گا اور ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - never would the [whole] capacity of the earth in gold be accepted from one of them if he would [seek to] ransom himself with it. For those there will be a painful punishment, and they will have no helpers.
لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ
(92)
محمداکرم اعوان :
جب تک تم اپنی محبوب چیزکو (اللہ کی راہ میں) خرچ نہ کروتم ہرگز بھلائی نہ پاسکوگےاورجوکچھ تم خرچ کرتےہوتویقیناًاللہ اس کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے
Sahi International :
Never will you attain the good [reward] until you spend [in the way of Allah] from that which you love. And whatever you spend - indeed, Allah is Knowing of it.
۞ كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَىٰ نَفْسِهِ مِن قَبْلِ أَن تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ ۗ قُلْ فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(93)
محمداکرم اعوان :
بنی اسرائیل کےلیےتمام طرح کے کھانےحلال تھےسوائےان کےجویعقوب (علیہ السلام) نےتورات نازل ہونےسےپہلےاپنےپرحرام کرلیے (ان سے) کہیئےاگرتم سچےہوتوتورات لےآؤسواس کوپڑھو۔
فتح محمدجالندھری :
بنی اسرائیل کے لیے (تورات کے نازل ہونے سے) پہلے کھانے کی تمام چیزیں حلال تھیں بجز ان کے جو یعقوب نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھو (یعنی دلیل پیش کرو)
Sahi International :
All food was lawful to the Children of Israel except what Israel had made unlawful to himself before the Torah was revealed. Say, [O Muhammad], "So bring the Torah and recite it, if you should be truthful."
فَمَنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ
(94)
محمداکرم اعوان :
پھرجوکوئی اس کےبعد اللہ پرجھوٹ باندھےتوایسے ہی لوگ ظلم کرنےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو اس کے بعد بھی خدا پر جھوٹے افترا کریں تو ایسے لوگ ہی بےانصاف ہیں
Sahi International :
And whoever invents about Allah untruth after that - then those are [truly] the wrongdoers.
قُلْ صَدَقَ اللَّهُ ۗ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
(95)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےکہ اللہ نےسچ فرمایاتودین ابراہیم (علیہ السلام) حنیف کی پیروی کرواوروہ شرک کرنےوالوں میں سےنہیں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ خدا نے سچ فرمایا دیا پس دین ابراہیم کی پیروی کرو جو سب سے بےتعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور مشرکوں سے نہ تھے
Sahi International :
Say, "Allah has told the truth. So follow the religion of Abraham, inclining toward truth; and he was not of the polytheists."
إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ
(96)
محمداکرم اعوان :
یقیناًپہلا گھرجولوگوں کےلیےمقررکیاگیاوہی ہےجومکہ میں ہےبرکت والااور (باعث) ہدایت ہےجہانوں کےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
پہلا گھر جو لوگوں (کے عبادت کرنے) کے لیے مقرر کیا گیا تھا وہی ہے جو مکے میں ہے بابرکت اور جہاں کے لیے موجبِ ہدایت
Sahi International :
Indeed, the first House [of worship] established for mankind was that at Makkah - blessed and a guidance for the worlds.
فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ ۖ وَمَن دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ۗ وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ
(97)
محمداکرم اعوان :
اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسےابراہیم (علیہ السلام) کےکھڑےہونےکی جگہ۔ اورجواس (مبارک گھر) میں داخل ہواامن پا گیااوراللہ کا لوگوں پرحق ہےکہ جواس (گھر) تک جانےکی استطاعت رکھےاس گھرکاحج کرےاورجوکفر (انکار) کرےتویقیناًاللہ جہانوں سےبےنیاز ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں جن میں سے ایک ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے جو شخص اس (مبارک) گھر میں داخل ہوا اس نے امن پا لیا اور لوگوں پر خدا کا حق (یعنی فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کی تعمیل نہ کرے گا تو خدا بھی اہلِ عالم سے بے نیاز ہے
Sahi International :
In it are clear signs [such as] the standing place of Abraham. And whoever enters it shall be safe. And [due] to Allah from the people is a pilgrimage to the House - for whoever is able to find thereto a way. But whoever disbelieves - then indeed, Allah is free from need of the worlds.
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا تَعْمَلُونَ
(98)
محمداکرم اعوان :
کہیئےاےاہلِ کتاب! تم اللہ کی آیات کےساتھ کفرکیوں کرتےہواوراللہ تمہارے سب اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اہلِ کتاب! تم خدا کی آیتوں سے کیوں کفر کرتے ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے
Sahi International :
Say, "O People of the Scripture, why do you disbelieve in the verses of Allah while Allah is Witness over what you do?"
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنتُمْ شُهَدَاءُ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
(99)
محمداکرم اعوان :
کہہ دیجیئےاےاہلِ کتاب! تم اس کوجوایمان لاچکااللہ کی راہ سےکیوں روکتےہوتم اس (راہ) کےلیے کجی تلاش کرتےہوحالانکہ تم جانتےہواوراللہ تمہارےکاموں سےبےخبرنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کیوں روکتے ہو اور باوجود یہ کہ تم اس سے واقف ہو اس میں کجی نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہیں
Sahi International :
Say, "O People of the Scripture, why do you avert from the way of Allah those who believe, seeking to make it [seem] deviant, while you are witnesses [to the truth]? And Allah is not unaware of what you do."
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تُطِيعُوا فَرِيقًا مِّنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ يَرُدُّوكُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ كَافِرِينَ
(100)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اگرتم ان کےکچھ لوگوں کاکہامانوگےجن لوگوں کو (پہلے) کتاب دی گئی تووہ تمہیں ایمان لانےکے بعدکافربنا دیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اگر تم اہلِ کتاب کے کسی فریق کا کہا مان لو گے تو وہ تمھیں ایمان لانے کے بعد کافر بنا دیں گے
Sahi International :
O you who have believed, if you obey a party of those who were given the Scripture, they would turn you back, after your belief, [to being] unbelievers.
وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنتُمْ تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ ۗ وَمَن يَعْتَصِم بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(101)
محمداکرم اعوان :
اورتم کس طرح کفرکرسکتےہوجب کہ تم تووہ ہوکہ تم پر (تمہارے سامنے) اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور تمہارےدرمیان اس کےرسول موجودہیں اورجس نےاللہ کومضبوط پکڑاتویقیناًوہ سیدھےراستےپرلگا دیا گیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کیونکر کفر کرو گے جبکہ تم کو خدا کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں اور تم میں اس کے پیغمبر موجود ہیں اور جس نے خدا (کی ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑ لیا وہ سیدھے رستے لگ گیا
Sahi International :
And how could you disbelieve while to you are being recited the verses of Allah and among you is His Messenger? And whoever holds firmly to Allah has [indeed] been guided to a straight path.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ
(102)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ سےڈروجیساکہ اس سےڈرنےکاحق ہےاورسوائےاسلام کےکسی حالت میں تمہیں موت نہ آئے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور مرنا تو مسلمان ہی مرنا
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah as He should be feared and do not die except as Muslims [in submission to Him].
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
(103)
محمداکرم اعوان :
اورسب مل کراللہ کی (ہدایت کی) رسی کومضبوطی سےپکڑواورمتفرق نہ ہوجاؤاورتم پرجواللہ کی نعمت ہےاسے یاد کروجب تم ایک دوسرے کےدشمن تھےتواس نےتمہارے دلوں میں محبت ڈال دی پس تم اس کی نعمت (فضل وکرم) سے بھائی بھائی ہوگئےاورتم آگ کےگھڑھے (دوزخ) کےکنارےپرتھےپس اس نےتم کواس سےبچالیااسی طرح اللہ تمہارے لیےنشانیاں بیان کرتےہیں تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
اور سب مل کر خدا کی (ہدایت کی رسی) کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس مہربانی کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے تک پہنچ چکے تھے تو خدا نے تم کو اس سے بچا لیا اس طرح خدا تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سناتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ
Sahi International :
And hold firmly to the rope of Allah all together and do not become divided. And remember the favor of Allah upon you - when you were enemies and He brought your hearts together and you became, by His favor, brothers. And you were on the edge of a pit of the Fire, and He saved you from it. Thus does Allah make clear to you His verses that you may be guided.
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(104)
محمداکرم اعوان :
اورتم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئےجونیکی کی طرف دعوت دےاوراچھےکاموں کا حکم کرےاوربرےکاموں سےمنع کرےاورایسےلوگ ہی کامیاب ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی لوگ ہیں جو نجات پانے والے ہیں
Sahi International :
And let there be [arising] from you a nation inviting to [all that is] good, enjoining what is right and forbidding what is wrong, and those will be the successful.
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ وَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(105)
محمداکرم اعوان :
اورتم ایسےلوگوں کی مانندنہ ہوجاؤجنہوں نےآپس میں تفریق کرلی اوراپنےپاس واضح احکام آجانےکےبعداختلاف کیااورایسےہی لوگوں کےلیےبہت بڑاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جو متفرق ہو گئے اور احکام بین آنے کے بعد ایک دوسرےسے (خلاف و) اختلاف کرنے لگے یہ وہ لوگ ہیں جن کو قیامت کے دن بڑا عذاب ہوگا
Sahi International :
And do not be like the ones who became divided and differed after the clear proofs had come to them. And those will have a great punishment.
يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
(106)
محمداکرم اعوان :
جس دن کہ کچھ چہرےسفیدہوں گےاورکچھ چہرےکالےہوں گےپس وہ لوگ جن کےچہرےسیاہ ہوں گے (ان سے کہاجائےگا) کیا تم اپنےایمان لانےکےبعدکافرہوگئےتھےپس عذاب (کا مزہ ) چکھوکہ جوتم کفرکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن بہت سے منہ سفید ہوں گے اور بہت سے منہ سیاہ تو جن لوگوں کے منہ سیاہ ہوں گے (ان سے خدا فرمائے گا) کیا تم ایمان لا کر کافر ہوگئے تھے؟ سو (اب) اس کفر کے بدلے عذاب (کے مزے) چکھو
Sahi International :
On the Day [some] faces will turn white and [some] faces will turn black. As for those whose faces turn black, [to them it will be said], "Did you disbelieve after your belief? Then taste the punishment for what you used to reject."
وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(107)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ کہ جن کےچہرےسفیدہوں گےپس وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گےاوروہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں کے منہ سفید ہوں گے وہ خدا کی رحمت (کے باغوں) میں ہوں گے اور ان میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
But as for those whose faces will turn white, [they will be] within the mercy of Allah. They will abide therein eternally.
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۗ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعَالَمِينَ
(108)
محمداکرم اعوان :
یہ اللہ کی آیات ہیں جوہم آپ کوصحیح طورپرپڑھ کرسناتےہیں اوراللہ عالمین پرزیادتی نہیں کرناچاہتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو صحت کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں اور خدا اہلِ عالم پر ظلم نہیں کرنا چاہتا
Sahi International :
These are the verses of Allah. We recite them to you, [O Muhammad], in truth; and Allah wants no injustice to the worlds.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ
(109)
محمداکرم اعوان :
اورجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے (سب) اللہ ہی کا ہےاورسب کام اللہ ہی کی طرف رجوع کیے جائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے اور سب کاموں کا رجوع (اور انجام) خدا ہی کی طرف ہے
Sahi International :
To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And to Allah will [all] matters be returned.
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُم ۚ مِّنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ
(110)
محمداکرم اعوان :
تم بہترین جماعت ہوجولوگوں کےواسطےظاہرکی گئی ہےتم نیکی کا حکم کرتے ہواوربرائی سےمنع کرتےہواوراللہ پرایمان لاتےہواوراگراہلِ کتاب ایمان لےآتےتوان کےلیےبہتر ہوتا بعض ان میں ایمان والےہیں اوراکثران میں بدکار (کافر) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(مومنو) جتنی امتیں (یعنی قومیں) لوگوں میں پیدا ہوئیں تم ان سب سے بہتر ہو کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور برے کاموں سے منع کرتے ہو اور خدا پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتاب بھی ایمان لے آتے تو ان کے لیے بہت اچھا ہوتا ان میں ایمان لانے والے بھی ہیں (لیکن تھوڑے) اور اکثر نافرمان ہیں
Sahi International :
You are the best nation produced [as an example] for mankind. You enjoin what is right and forbid what is wrong and believe in Allah. If only the People of the Scripture had believed, it would have been better for them. Among them are believers, but most of them are defiantly disobedient.
لَن يَضُرُّوكُمْ إِلَّا أَذًى ۖ وَإِن يُقَاتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ
(111)
محمداکرم اعوان :
معمولی ایذاکےعلاوہ وہ تمہیں ہرگزکوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گےاوراگروہ تم سےلڑیں گےتوتم سے پیٹھ پھیر جائیں گےپھران کو (کہیں سے) مدد بھی نہیں ملےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ تمہیں خفیف سی تکلیف کے سوا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کو مدد بھی (کہیں سے) نہیں ملے گی
Sahi International :
They will not harm you except for [some] annoyance. And if they fight you, they will show you their backs; then they will not be aided.
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَاءُوا بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ ۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُوا يَعْتَدُونَ
(112)
محمداکرم اعوان :
جہاں کہیں بھی پائےجائیں ان پرذلت مسلط کردی گئی سوائےاس کےکہ کچھ سبب اللہ کی طرف سےہواورکچھ سبب انسانوں کی طرف سےاوروہ لوگ اللہ کےغضب میں گرفتار ہوئےاوران پرناداری مسلط کردی گئی یہ اس لیے کہ وہ اللہ کی آیات سےکفرکرتےتھےاورانبیاؑء کوناحق قتل کرتےتھےیہ سب اس لیے تھاکہ وہ نافرمانی کرتےاورحد سےنکل جاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جہاں نظر آئیں گے ذلت (کو دیکھو گے کہ) ان سے چمٹ رہی ہے بجز اس کے کہ یہ خدا اور (مسلمان) لوگوں کی پناہ میں آ جائیں اور یہ لوگ خدا کے غضب میں گرفتار ہیں اور ناداری ان سے لپٹ رہی ہے یہ اس لیے کہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتےتھے اور (اس کے) پیغمبروں کو ناحق قتل کر دیتے تھے یہ اس لیے کہ یہ نافرمانی کیے جاتے اور حد سے بڑھے جاتے تھے
Sahi International :
They have been put under humiliation [by Allah] wherever they are overtaken, except for a covenant from Allah and a rope from the Muslims. And they have drawn upon themselves anger from Allah and have been put under destitution. That is because they disbelieved in the verses of Allah and killed the prophets without right. That is because they disobeyed and [habitually] transgressed.
۞ لَيْسُوا سَوَاءً ۗ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ
(113)
محمداکرم اعوان :
اہل کتاب میں سب ایک جیسےنہیں (ان میں) ایک جماعت ہےجو (اللہ کے احکام پر) قائم ہےرات کےاوقات میں اللہ کی آیات پڑھتی ہےاوروہ (اللہ کو) سجدہ کرتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ بھی سب ایک جیسے نہیں ہیں ان اہلِ کتاب میں کچھ لوگ (حکمِ خدا پر) قائم بھی ہیں جو رات کے وقت خدا کی آیتیں پڑھتے اور (اس کے آگے) سجدہ کرتے ہیں
Sahi International :
They are not [all] the same; among the People of the Scripture is a community standing [in obedience], reciting the verses of Allah during periods of the night and prostrating [in prayer].
يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَأُولَٰئِكَ مِنَ الصَّالِحِينَ
(114)
محمداکرم اعوان :
وہ اللہ پرایمان لاتےہیں اورآخرت کےدن پراورنیکی کا حکم کرتے ہیں اوربرائی سےمنع کرتے ہیں اوربھلائی کے کاموں میں جلدی کرتےہیں اوریہی نیک لوگوں میں سےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) خدا پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے اور اچھے کام کرنےکو کہتے اور بری باتوں سے منع کرتےاور نیکیوں پر لپکتے ہیں اور یہی لوگ نیکوکار ہیں
Sahi International :
They believe in Allah and the Last Day, and they enjoin what is right and forbid what is wrong and hasten to good deeds. And those are among the righteous.
وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَن يُكْفَرُوهُ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ
(115)
محمداکرم اعوان :
اوروہ جس طرح کی نیکی کریں گےتواس کی ہرگزناقدری نہ کی جائےگی اوراللہ پرہیزگاروں کوجانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ جس طرح کی نیکی کریں گے اس کی ناقدری نہیں کی جائے گی اور خدا پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے
Sahi International :
And whatever good they do - never will it be removed from them. And Allah is Knowing of the righteous.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۚ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(116)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ کافرہوئےاُن کےمال اوران کی اولادیں اللہ کےمقابلے میں ہرگزکچھ کام نہ آئیں گی اوریہی دوزخ کے رہنےوالےہیں اس میں یہ ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہیں ان کے مال اور اولاد خدا کے غضب کو ہرگز نہیں ٹال سکیں گے اور یہ لوگ اہلِ دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے
Sahi International :
Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all, and those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِي هَٰذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ فَأَهْلَكَتْهُ ۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللَّهُ وَلَٰكِنْ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
(117)
محمداکرم اعوان :
جووہ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتےہیں اس کی مثال ایسی ہےجیسےتیزہواجس میں سخت سردی ہوایسےلوگوں کی کھیتی کولگ جائےجنہوں نےاپنےساتھ ظلم کیا ہوپس اسے برباد کردےاوراللہ نےان کےساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ خود انہوں نےاپنےآپ کےساتھ زیادتی کی۔
فتح محمدجالندھری :
یہ جو مال دنیا کی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ہوا کی سی ہے جس میں سخت سردی ہو اور وہ ایسے لوگوں کی کھیتی پر جو اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے چلے اور اسے تباہ کر دے اور خدا نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ یہ خود اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں
Sahi International :
The example of what they spend in this worldly life is like that of a wind containing frost which strikes the harvest of a people who have wronged themselves and destroys it. And Allah has not wronged them, but they wrong themselves.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِّن دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ ۚ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
(118)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اپنوں کےعلاوہ کسی سےدلی دوستی نہ کروکہ وہ لوگ تمہارا نقصان کرنےمیں کوئی کمی نہیں چھوڑتےوہ چاہتےہیں کہ تمہیں اِیذا دیں بےشک ان کےمونہوں سےبُغض ظاہرہوچکااورجوکچھ ان کےدِلوں میں پوشیدہ ہےوہ (اس سے) بہت زیادہ ہے اگرتم سمجھ رکھتےہوتوبےشک ہم نےتمہارے لیےنشانیاں کھول کربیان کردی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! کسی غیر (مذہب کے آدمی) کو اپنا رازداں نہ بنانا یہ لوگ تمہاری خرابی اور (فتنہ انگیزی کرنے) میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ (جس طرح ہو) تمہیں تکلیف پہنچے ان کی زبانوں سے تو دشمنی ظاہر ہوہی چکی ہے اور جو (کینے) ان کے سینوں میں مخفی ہیں وہ کہیں زیادہ ہیں اگر تم عقل رکھتے ہو تو ہم نے تم کو اپنی آیتیں کھول کھول کر سنا دی ہیں
Sahi International :
O you who have believed, do not take as intimates those other than yourselves, for they will not spare you [any] ruin. They wish you would have hardship. Hatred has already appeared from their mouths, and what their breasts conceal is greater. We have certainly made clear to you the signs, if you will use reason.
هَا أَنتُمْ أُولَاءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِالْكِتَابِ كُلِّهِ وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ ۚ قُلْ مُوتُوا بِغَيْظِكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(119)
محمداکرم اعوان :
ہاں تم ہی وہ لوگ ہوجوان سےمحبت رکھتےہواوروہ تم سےمحبت نہیں رکھتےاور تم (تو) ساری کتابوں پرایمان لائے ہواورجب وہ تم سےملتےہیں توکہتے ہیں ہم ایمان لائےاورجب اکیلے ہوتےہیں توتم پرغصےسےانگلیاں کاٹتےہیں۔ (ان سے) کہوتم اپنےغصےسےمرجاؤیقیناًاللہ دلوں کی باتیں جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو تم ایسے (صاف دل) لوگ ہو کہ ان لوگوں سے دوستی رکھتے ہو حالانکہ وہ تم سے دوستی نہیں رکھتے اور تم سب کتابوں پر ایمان رکھتے ہو (اور وہ تمہاری کتاب کو نہیں مانتے) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب الگ ہوتے ہیں تو تم پر غصے کے سبب انگلیاں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں (ان سے) کہہ دو کہ (بدبختو) غصے میں مر جاؤ خدا تمہارے دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے
Sahi International :
Here you are loving them but they are not loving you, while you believe in the Scripture - all of it. And when they meet you, they say, "We believe." But when they are alone, they bite their fingertips at you in rage. Say, "Die in your rage. Indeed, Allah is Knowing of that within the breasts."
إِن تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِن تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوا بِهَا ۖ وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا ۗ إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ
(120)
محمداکرم اعوان :
اگر تمہیں بھلائی نصیب ہوتوان کوبُری لگتی ہےاوراگرتمہیں تکلیف پہنچےتواس سےوہ خوش ہوتےہیں اوراگرتم صبر کرواورپرہیزگاری اختیار کروتوان کا فریب تمہیں کچھ نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ بےشک اللہ ان کےاعمال کا احاطہ کیےہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تمہیں آسودگی حاصل ہو تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر رنج پہنچے تو خوش ہوتے ہیں اور اگر تم تکلیفوں کی برداشت اور (ان سے) کنارہ کشی کرتے رہو گے تو ان کا فریب تمھیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکے گا یہ جو کچھ کرتے ہیں خدا اس پر احاطہ کیے ہوئے ہے
Sahi International :
If good touches you, it distresses them; but if harm strikes you, they rejoice at it. And if you are patient and fear Allah, their plot will not harm you at all. Indeed, Allah is encompassing of what they do.
وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
(121)
محمداکرم اعوان :
اورجب آپ صبح کو اپنےگھروالوں سےنکل کرمسلمانوں کولڑائی کےلیے (مختلف) جگہوں پرمتعین فرمارہےتھےاوراللہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اس وقت کو یاد کرو) جب تم صبح کو اپنے گھر روانہ ہو کر ایمان والوں کو لڑائی کے لیے مورچوں پر (موقع بہ موقع) متعین کرنے لگے اور خدا سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
Sahi International :
And [remember] when you, [O Muhammad], left your family in the morning to post the believers at their stations for the battle [of Uhud] - and Allah is Hearing and Knowing -
إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
(122)
محمداکرم اعوان :
جب تم میں سےدوجماعتوں نےخیال کیا کہ ہمت ہاردیں اوراللہ ان دونوں کےمددگارتھےاورایمان والوں کوتواللہ ہی پربھروسہ کرناچاہیے۔
فتح محمدجالندھری :
اس وقت تم میں سے دو جماعتوں نے جی چھوڑ دینا چاہا مگر خدا ان کا مددگار تھا اور مومنوں کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے
Sahi International :
When two parties among you were about to lose courage, but Allah was their ally; and upon Allah the believers should rely.
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
(123)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًاللہ نےتمہیں بدرمیں مدددی اورتم بےسروسامان تھےپس اللہ سےڈروتاکہ تم (اللہ کا) شکراداکرسکو۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا نے جنگِ بدر میں بھی تمہاری مدد کی تھی اور اس وقت بھی تم بے سرو وسامان تھے پس خدا سے ڈرو (اور ان احسانوں کو یاد کرو) تاکہ شکر کرو
Sahi International :
And already had Allah given you victory at [the battle of] Badr while you were few in number. Then fear Allah; perhaps you will be grateful.
إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُنزَلِينَ
(124)
محمداکرم اعوان :
جب آپ مومنین سےفرمارہےتھےکہ کیا تمہارےلیےکافی نہیں کہ تمہاراپروردگار (اللہ) تین ہزارفرشتےنازل فرما کرتمہاری مدد فرمائے۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے
Sahi International :
[Remember] when you said to the believers, "Is it not sufficient for you that your Lord should reinforce you with three thousand angels sent down?
بَلَىٰ ۚ إِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوِّمِينَ
(125)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ہاں اگرتم صبرکرواور (اللہ سے) ڈرتےرہواوروہ (کافر)تم پریکبارگی (جوش سے) حملہ کردیں توتمہارا پروردگارپانچ ہزارایسےفرشتوں سےجن پرخاص نشان ہوں گےتمہاری مدد فرمائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
ہاں اگر تم دل کو مضبوط رکھو اور (خدا سے) ڈرتے رہو اور کافر تم پر جوش کے ساتھ دفعتہً حملہ کردیں تو پروردگار پانچ ہزار فرشتے جن پر نشان ہوں گے تمہاری مدد کو بھیجے گا
Sahi International :
Yes, if you remain patient and conscious of Allah and the enemy come upon you [attacking] in rage, your Lord will reinforce you with five thousand angels having marks [of distinction]
وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِ ۗ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
(126)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ نےاس امدادکوتمہارےلیےخوش خبری بنایا ہےاورتاکہ تمہارےدل اس سےقرارپکڑیں اورمدد صرف اللہ ہی کی طرف سےہے (جو) غالب ہیں حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس مدد کو خدا نے تمھارے لیے (ذریعہٴ) بشارت بنایا یعنی اس لیے کہ تمہارے دلوں کو اس سے تسلی حاصل ہو ورنہ مدد تو خدا ہی کی ہے جو غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And Allah made it not except as [a sign of] good tidings for you and to reassure your hearts thereby. And victory is not except from Allah, the Exalted in Might, the Wise -
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ
(127)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ (اللہ) کافروں کی ایک جماعت کوہلاک کردیں یاانہیں ذلیل کردیں پس وہ نامراد واپس جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ خدا نے) اس لیے (کیا) کہ کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک یا انہیں ذلیل ومغلوب کر دے کہ (جیسے آئے تھے ویسے ہی) ناکام واپس جائیں
Sahi International :
That He might cut down a section of the disbelievers or suppress them so that they turn back disappointed.
لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ
(128)
محمداکرم اعوان :
آپ کا اس کام میں کچھ اختیارنہیں یاوہ (اللہ) ان پرمہربانی کریں یاوہ ان کوعذاب دیں پس بےشک وہ (کافر) ظالم ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) اس کام میں تمہارا کچھ اختیار نہیں (اب دو صورتیں ہیں) یا خدا انکے حال پر مہربانی کرے یا انہیں عذاب دے کہ یہ ظالم لوگ ہیں
Sahi International :
Not for you, [O Muhammad, but for Allah], is the decision whether He should [cut them down] or forgive them or punish them, for indeed, they are wrongdoers.
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(129)
محمداکرم اعوان :
اورجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے (سب) اللہ ہی کا ہےوہ جسےچاہیں بخش دیں اورجسےچاہیں عذاب کریں اوراللہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے وہ جسے چاہے بخش دے اور جسے چاہے عذاب کرے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. He forgives whom He wills and punishes whom He wills. And Allah is Forgiving and Merciful.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُّضَاعَفَةً ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(130)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! دُگنااورچوگناسودمت کھاؤاوراللہ سےڈروتاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو۔
فتح محمدجالندھری :
اےایمان والو! دگنا چوگنا سود نہ کھاؤ اور خدا سے ڈرو تاکہ نجات حاصل کرو
Sahi International :
O you who have believed, do not consume usury, doubled and multiplied, but fear Allah that you may be successful.
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ
(131)
محمداکرم اعوان :
اوراس آگ سےڈروجوکافروں کےلیےتیارکی گئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (دوزخ کی) آگ سے بچو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے
Sahi International :
And fear the Fire, which has been prepared for the disbelievers.
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
(132)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ کی اطاعت کرواور (اس کے) رسول کی تاکہ تم پررحم کیاجائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحمت کی جائے
Sahi International :
And obey Allah and the Messenger that you may obtain mercy.
۞ وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ
(133)
محمداکرم اعوان :
اوراپنے پروردگارکی بخشش کی طرف اورجنت کی طرف تیزی سےبڑھوجس کی چوڑائی آسمانوں اورزمین کےبرابر ہے (جو) پرہیزگاروں کے لیےتیارکی گئی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اپنے پروردگار کی بخشش اور بہشت کی طرف لپکو جس کا عرض آسمان اور زمین کے برابر ہے اور جو (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے
Sahi International :
And hasten to forgiveness from your Lord and a garden as wide as the heavens and earth, prepared for the righteous
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(134)
محمداکرم اعوان :
جولوگ خوشی کےحال میں (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اورتنگی میں (بھی) اورغصے کوضبط کرتےہیں اورلوگوں کومعاف کرتےہیں۔ اوراللہ احسان کرنےوالوں سےپیارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو آسودگی اور تنگی میں (اپنا مال خدا کی راہ میں) خرچ کرتےہیں اور غصے کو روکتے اور لوگوں کے قصور معاف کرتے ہیں اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
Who spend [in the cause of Allah] during ease and hardship and who restrain anger and who pardon the people - and Allah loves the doers of good;
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ
(135)
محمداکرم اعوان :
اوروہ لوگ کہ جب ان سے کوئی بےحیائی کاکام ہوجائےیااپنےآپ پرظلم کربیٹھیں تووہ اللہ کاذکرکرتےہیں پس اپنےگناہوں کی بخشش طلب کرتےہیں اوراللہ کےسواکون گناہوں کوبخش سکتا ہےاورجوغلطی وہ کرچکے ہیں اسےجان بوجھ کردہراتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ کہ جب کوئی کھلا گناہ یا اپنے حق میں کوئی اور برائی کر بیٹھتے ہیں تو خدا کو یاد کرتے اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور خدا کے سوا گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ اور جان بوجھ کر اپنے افعال پر اڑے نہیں رہتے
Sahi International :
And those who, when they commit an immorality or wrong themselves [by transgression], remember Allah and seek forgiveness for their sins - and who can forgive sins except Allah? - and [who] do not persist in what they have done while they know.
أُولَٰئِكَ جَزَاؤُهُم مَّغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ
(136)
محمداکرم اعوان :
ان ہی کابدلہ ان کےپروردگارکی طرف سےبخشش ہےاورباغات (جنت) جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گےاورعمل کرنےوالوں کاکیا ہی اچھا اجرہے۔
فتح محمدجالندھری :
ایسے ہی لوگوں کا صلہ پروردگار کی طرف سے بخشش اور باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) وہ ان میں ہمیشہ بستے رہیں گے اور (اچھے) کام کرنے والوں کا بدلہ بہت اچھا ہے
Sahi International :
Those - their reward is forgiveness from their Lord and gardens beneath which rivers flow [in Paradise], wherein they will abide eternally; and excellent is the reward of the [righteous] workers.
قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
(137)
محمداکرم اعوان :
بےشک تم سےپہلے (بھی) بہت سےواقعات گزرچکےہیں سوزمین میں چلوپھروپس دیکھ لوتکذیب کرنےوالوں کاانجام کیا ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
تم لوگوں سے پہلے بھی بہت سے واقعات گزر چکے ہیں تو تم زمین کی سیر کرکے دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا
Sahi International :
Similar situations [as yours] have passed on before you, so proceed throughout the earth and observe how was the end of those who denied.
هَٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
(138)
محمداکرم اعوان :
یہ بیان (کافی) ہےلوگوں کےلیےاورہدایت ہےاوراللہ سے ڈرنےوالوں کےلیےنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بیان صریح اور اہلِ تقویٰ کے لیے ہدایت اور نصیحت ہے
Sahi International :
This [Qur'an] is a clear statement to [all] the people and a guidance and instruction for those conscious of Allah.
وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(139)
محمداکرم اعوان :
اورسستی نہ کرواور (کسی طرح کا) غم نہ کرواورتم ہی کامیاب ہوگےاگرتم مومن (صادق) ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور (دیکھو) بے دل نہ ہونا اور نہ کسی طرح کا غم کرنا اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہی غالب رہو گے
Sahi International :
So do not weaken and do not grieve, and you will be superior if you are [true] believers.
إِن يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُهُ ۚ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَتَّخِذَ مِنكُمْ شُهَدَاءَ ۗ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ
(140)
محمداکرم اعوان :
اگرتم کوکچھ زخم (صدمہ) لگاتوبےشک اس قوم کوبھی ایسا ہی زخم (صدمہ) لگ چکا ہےاورہم یہ دن لوگوں میں پھیرتےہیں اور تاکہ اللہ ایمان والوں کومتمیّزکردیں (جان لیں) اورتم میں سے (بعض کو) گواہ (شہید) بنائیں اوراللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تمہیں زخم (شکست) لگا ہے تو ان لوگوں کو بھی ایسا زخم لگ چکا ہے اور یہ دن ہیں کہ ہم ان کو لوگوں میں بدلتے رہتے ہیں اور اس سے یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو متمیز کر دے اور تم میں سے گواہ بنائے اور خدا بےانصافوں کو پسند نہیں کرتا
Sahi International :
If a wound should touch you - there has already touched the [opposing] people a wound similar to it. And these days [of varying conditions] We alternate among the people so that Allah may make evident those who believe and [may] take to Himself from among you martyrs - and Allah does not like the wrongdoers -
وَلِيُمَحِّصَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَمْحَقَ الْكَافِرِينَ
(141)
محمداکرم اعوان :
اورتاکہ اللہ ایمان والوں کوخالص کردیں اورکافروں کومٹادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنا دے اور کافروں کو نابود کر دے
Sahi International :
And that Allah may purify the believers [through trials] and destroy the disbelievers.
أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ جَاهَدُوا مِنكُمْ وَيَعْلَمَ الصَّابِرِينَ
(142)
محمداکرم اعوان :
کیا تمہاراخیال ہےکہ تم جنت میں داخل ہوجاؤگےحالانکہ ابھی تک اللہ نےتم میں سےجہاد کرنےوالوں کو (بظاہر) جانا ہی نہیں اورنہ صبرکرنےوالوں کوجانا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (بےآزمائش) بہشت میں جا داخل ہو گے حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں اور (یہ بھی مقصود ہے) کہ وہ ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم کرے
Sahi International :
Or do you think that you will enter Paradise while Allah has not yet made evident those of you who fight in His cause and made evident those who are steadfast?
وَلَقَدْ كُنتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِن قَبْلِ أَن تَلْقَوْهُ فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ
(143)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًتم موت (شہادت) کی آرزوکیا کرتےتھےاس کےآنےسےپہلےپس یقیناًتم نےاس کوکھلی آنکھوں سےدیکھ لیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم موت (شہادت) کے آنے سے پہلے اس کی تمنا کیا کرتے تھے سو تم نے اس کو آنکھوں سے دیکھ لیا
Sahi International :
And you had certainly wished for martyrdom before you encountered it, and you have [now] seen it [before you] while you were looking on.
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ
(144)
محمداکرم اعوان :
اورحضرت محمد (ﷺ) تواللہ کےپیغمبر ہیں یقیناًان سےپہلے (بہت سے) پیغمبرگزرچکےپس اگران کوموت آجائےیاشہید کردیئےجائیں توکیا تم الٹےپاؤں پھرجاؤگے؟ اورجوالٹےپاؤں پھرجائےگا تووہ ہرگزاللہ کا کوئی نقصان نہیں کرےگااورعنقریب اللہ شکر کرنےوالوں کوجزاعطا فرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور محمد (صلی الله علیہ وسلم) تو صرف (خدا کے) پیغمبر ہیں ان سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گزرے ہیں بھلا اگر یہ مر جائیں یا مارے جائیں تو تم الٹے پاؤں پھر جاؤ؟ (یعنی مرتد ہو جاؤ؟) اور جو الٹے پاؤں پھر جائے گا تو خدا کا کچھ نقصان نہ کر سکے گا اور خدا شکر گزاروں کو (بڑا) ثواب دے گا
Sahi International :
Muhammad is not but a messenger. [Other] messengers have passed on before him. So if he was to die or be killed, would you turn back on your heels [to unbelief]? And he who turns back on his heels will never harm Allah at all; but Allah will reward the grateful.
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ كِتَابًا مُّؤَجَّلًا ۗ وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَن يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا ۚ وَسَنَجْزِي الشَّاكِرِينَ
(145)
محمداکرم اعوان :
اور اللہ کےحکم کےبغیرکسی شخص کوموت نہیں آسکتی (اس کا) مقرروقت لکھا ہوا ہےاورجسےدنیا میں (اپنےاعمال کا) بدلہ چاہیئےاسے ہم وہیں دےدیں گےاورجسےآخرت میں بدلہ چاہیئےاس کووہاں دے دیں گےاورہم جلد شکرگزاروں کو (بہت اچھا) صلہ عطا کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کسی شخص میں طاقت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنیا میں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم یہیں بدلہ دے دیں گے اور جو آخرت میں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کریں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقریب (بہت اچھا) صلہ دیں گے
Sahi International :
And it is not [possible] for one to die except by permission of Allah at a decree determined. And whoever desires the reward of this world - We will give him thereof; and whoever desires the reward of the Hereafter - We will give him thereof. And we will reward the grateful.
وَكَأَيِّن مِّن نَّبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ
(146)
محمداکرم اعوان :
اور بہت سے نبی ہوئےجن کےساتھ بہت سےاہل اللہ نےمل کرجنگیں کیں اللہ کی راہ میں انہیں جوکچھ پیش آیاپس اس کےباعث نہ سُست ہوئےاورنہ کمزوری دکھائی اورنہ (کافروں سے) دبےاوراللہ صبرکرنےوالوں سےپیارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سے نبی ہوئے ہیں جن کے ساتھ ہو کر اکثر اہل الله (خدا کے دشمنوں سے) لڑے ہیں تو جو مصبتیں ان پر راہِ خدا میں واقع ہوئیں ان کے سبب انہوں نے نہ تو ہمت ہاری اور نہ بزدلی کی نہ (کافروں سے) دبے اور خدا استقلال رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
And how many a prophet [fought and] with him fought many religious scholars. But they never lost assurance due to what afflicted them in the cause of Allah, nor did they weaken or submit. And Allah loves the steadfast.
وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
(147)
محمداکرم اعوان :
اوران کی زبان سےاس کےسواکچھ نہ نکلاکہ انھوں نےکہا (دعا کی) اےہمارےپروردگار! ہمارےلیےہمارےگناہ بخش دیجیئےاورہمارےکاموں میں ہم سےجوزیادتی ہوئی (بخش دیجیئے) اورہمیں ثابت قدم رکھیئےاورہمیں کافرلوگوں پر غلبہ دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما
Sahi International :
And their words were not but that they said, "Our Lord, forgive us our sins and the excess [committed] in our affairs and plant firmly our feet and give us victory over the disbelieving people."
فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(148)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ نےان کودنیا کابدلہ بھی دیااورآخرت کاعمدہ بدلہ بھی اوراللہ احسان کرنےوالوں سےمحبت کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا نے ان کو دنیا میں بھی بدلہ دیا اور آخرت میں بھی بہت اچھا بدلہ (دے گا) اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
So Allah gave them the reward of this world and the good reward of the Hereafter. And Allah loves the doers of good.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ
(149)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اگرتم کافروں کاکہا مانوگےتووہ تم کوالٹےپاؤں پھیردیں گے (مرتد کردیں گے) پس تم بہت نقصان میں رہو گے۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! اگر تم کافروں کا کہا مان لو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر کر (مرتد کر) دیں گے پھر تم بڑے خسارے میں پڑ جاؤ گے
Sahi International :
O you who have believed, if you obey those who disbelieve, they will turn you back on your heels, and you will [then] become losers.
بَلِ اللَّهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ
(150)
محمداکرم اعوان :
بلکہ اللہ تمہارےکارسازہیں اوروہ بہتر مدد کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ تمہارے مددگار نہیں ہیں) بلکہ خدا تمہارا مددگار ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے
Sahi International :
But Allah is your protector, and He is the best of helpers.
سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا أَشْرَكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا ۖ وَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۚ وَبِئْسَ مَثْوَى الظَّالِمِينَ
(151)
محمداکرم اعوان :
عنقریب ہم کافروں کےدلوں میں (تمہارا) رعب بٹھا دیں گےکیونکہ انہوں نےاللہ سےشرک کیاجس کی کوئی دلیل نازل نہیں کی گئی اوران کا ٹھکانہ دوزخ ہےاوروہ ظالموں کےلیےبُری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں تمہارا رعب بٹھا دیں گے کیونکہ یہ خدا کے ساتھ شرک کرتے ہیں جس کی اس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے وہ ظالموں کا بہت بُرا ٹھکانا ہے
Sahi International :
We will cast terror into the hearts of those who disbelieve for what they have associated with Allah of which He had not sent down [any] authority. And their refuge will be the Fire, and wretched is the residence of the wrongdoers.
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُم بِإِذْنِهِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَعَصَيْتُم مِّن بَعْدِ مَا أَرَاكُم مَّا تُحِبُّونَ ۚ مِنكُم مَّن يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنكُم مَّن يُرِيدُ الْآخِرَةَ ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ ۖ وَلَقَدْ عَفَا عَنكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
(152)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًاللہ نےتم سےاپناوعدہ سچ کردیاجب تم اُن کےحکم سےاِن (کافروں) کوقتل کررہےتھے یہاں تک کہ جب تم خود ہی کمزورہوگئےاورتم باہم حکم میں اختلاف کرنے لگےاورتم نےبات نہ مانی بعد اس کےکہ جوتم چاہتےتھےاُس (اللہ) نے تمہیں دکھایاتم میں سےکچھ وہ تھےجو دنیا چاہتےتھےاورکچھ وہ تھےجوآخرت کےطلب گارتھےپھراللہ نےتمہیں ان (کےمقابلے) سےپھیردیاتاکہ تمہاری آزمائش کریں اور بےشک اس نےتمہیں معاف کردیااوراللہ ایمان والوں کےلیےبڑےفضل والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا نے اپنا وعدہ سچا کر دیا (یعنی) اس وقت جبکہ تم کافروں کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جو تم چاہتے تھے خدا نے تم کو دکھا دیا اس کے بعد تم نے ہمت ہار دی اور حکم (پیغمبر) میں جھگڑا کرنے لگے اور اس کی نافرمانی کی بعض تو تم میں سے دنیا کے خواستگار تھے اور بعض آخرت کے طالب اس وقت خدا نے تم کو ان (کے مقابلے) سے پھیر (کر بھگا) دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور خدا مومنو پر بڑا فضل کرنے والا ہے
Sahi International :
And Allah had certainly fulfilled His promise to you when you were killing the enemy by His permission until [the time] when you lost courage and fell to disputing about the order [given by the Prophet] and disobeyed after He had shown you that which you love. Among you are some who desire this world, and among you are some who desire the Hereafter. Then he turned you back from them [defeated] that He might test you. And He has already forgiven you, and Allah is the possessor of bounty for the believers.
۞ إِذْ تُصْعِدُونَ وَلَا تَلْوُونَ عَلَىٰ أَحَدٍ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ فِي أُخْرَاكُمْ فَأَثَابَكُمْ غَمًّا بِغَمٍّ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ ۗ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
(153)
محمداکرم اعوان :
(اوروہ وقت یاد کرو) جب تم چڑھےجاتےتھےاورکسی کوپلٹ کر نہ دیکھتےتھےاورتمہارےپیچھےسےپیغمبرتم کو پکاررہےتھےسو (اللہ نے) تم کو (اس کی پاداش میں) غم پہ غم دیاتاکہ تم جوچیزتمہارے ہاتھ سےنکل گئی اس کا غم نہ کرواورنہ اس پرجوتم پر (مصیبت) پڑی اورجوتم کرتےہواللہ اس سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسی کو پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول الله تم کو تمہارے پیچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی یا جو مصیبت تم پر واقع ہوئی ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
Sahi International :
[Remember] when you [fled and] climbed [the mountain] without looking aside at anyone while the Messenger was calling you from behind. So Allah repaid you with distress upon distress so you would not grieve for that which had escaped you [of victory and spoils of war] or [for] that which had befallen you [of injury and death]. And Allah is [fully] Acquainted with what you do.
ثُمَّ أَنزَلَ عَلَيْكُم مِّن بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَىٰ طَائِفَةً مِّنكُمْ ۖ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُولُونَ هَل لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِن شَيْءٍ ۗ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ ۗ يُخْفُونَ فِي أَنفُسِهِم مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ ۖ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ قُل لَّوْ كُنتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمْ ۖ وَلِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
(154)
محمداکرم اعوان :
پھراس غم کےبعد اللہ نےتم پرچین نازل فرمایااونگھ (جوایک طرح کی نیند تھی) کہ تم میں سےایک جماعت پراس کاغلبہ ہوااورکچھ لوگ وہ تھےجن کواپنی جان کی فکرتھی وہ اللہ کےساتھ خلافِ واقعہ گمان کررہےتھے (جومحض) جاہلیت کا گمان (تھا) کہتےتھےکہ کیا کچھ فیصلہ ہمارے بس میں بھی ہےآپ فرمادیجیئےبے شک سارا کام اللہ کےاختیار میں ہے۔ وہ اپنے دلوں میں چھپائےرکھتےہیں جوآپ پرظاہرنہیں کرتے۔ کہتےہیں کہ اگرفیصلہ میں کچھ ہمارابس چلتاتوہم یہاں نہ مارےجاتے۔ فرمادیجیئےاگرتم اپنےگھروں میں بھی ہوتےتوجن کےلیےقتل کا فیصلہ ہوچکاالبتہ وہ اپنے قتل کی جگہ کی طرف نکل کھڑےہوتےاورتاکہ اللہ تمہارےدلوں (سینوں) کی باتوں کوآزمائیں اورجوتمہارےدلوں میں ہےاسےمعاف (صاف) کردیں اوراللہ دلوں کی باتوں کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر خدا نے غم ورنج کے بعد تم پر تسلی نازل فرمائی (یعنی) نیند کہ تم میں سے ایک جماعت پر طاری ہو گئی اور کچھ لوگ جن کو جان کے لالے پڑ رہے تھے خدا کے بارے میں ناحق (ایام) کفر کے سے گمان کرتے تھے اور کہتے تھے بھلا ہمارے اختیار کی کچھ بات ہے؟ تم کہہ دو کہ بےشک سب باتیں خدا ہی کے اختیار میں ہیں یہ لوگ (بہت سی باتیں) دلوں میں مخفی رکھتے ہیں جو تم پر ظاہر نہیں کرتے تھے کہتے تھے کہ ہمارے بس کی بات ہوتی تو ہم یہاں قتل ہی نہ کیے جاتے کہہ دو کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو جن کی تقدیر میں مارا جانا لکھا تھا وہ اپنی اپنی قتل گاہوں کی طرف ضرور نکل آتے اس سے غرض یہ تھی کہ خدا تمہارے سینوں کی باتوں کو آزمائے اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو خالص اور صاف کر دے اور خدا دلوں کی باتوں سے خوب واقف ہے
Sahi International :
Then after distress, He sent down upon you security [in the form of] drowsiness, overcoming a faction of you, while another faction worried about themselves, thinking of Allah other than the truth - the thought of ignorance, saying, "Is there anything for us [to have done] in this matter?" Say, "Indeed, the matter belongs completely to Allah." They conceal within themselves what they will not reveal to you. They say, "If there was anything we could have done in the matter, some of us would not have been killed right here." Say, "Even if you had been inside your houses, those decreed to be killed would have come out to their death beds." [It was] so that Allah might test what is in your breasts and purify what is in your hearts. And Allah is Knowing of that within the breasts.
إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۖ وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ
(155)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ تم میں سے، جس دوجماعتوں نے آپس میں جنگ کی، منہ موڑ گئےیقیناًان کےبعض اعمال کی وجہ سے شیطان نےان کو ڈگمگادیااوریقیناًاللہ نےانہیں معاف فرمادیابےشک اللہ بخشنےوالے، تحمل والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ تم میں سے (اُحد کے دن) جبکہ (مومنوں اور کافروں کی) دو جماعتیں ایک دوسرے سے گتھ گئیں (جنگ سے) بھاگ گئے تو ان کے بعض افعال کے سبب شیطان نے ان کو پھسلا دیا مگر خدا نے ان کا قصور معاف کر دیا بےشک خدا بخشنے والا اور بردبار ہے
Sahi International :
Indeed, those of you who turned back on the day the two armies met, it was Satan who caused them to slip because of some [blame] they had earned. But Allah has already forgiven them. Indeed, Allah is Forgiving and Forbearing.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَّوْ كَانُوا عِندَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللَّهُ ذَٰلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
(156)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اُن کافروں کی طرح نہ ہوجاناجواپنے (مسلمان) بھائیوں کےلیےجب وہ سرزمین میں سفرپرنکلیں یا غازی بنیں توکہتےہیں کہ اگروہ ہمارےپاس ہوتےتونہ مرتےاورنہ مارےجاتے (یہ اس لیے کہتے ہیں) کہ اللہ ان کے دلوں میں اس بات کوحسرت بنادیں اوراللہ ہی زندہ کرتےہیں اور (اللہ ہی) مارتے ہیں اورتم جوکرتےہواللہ دیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! ان لوگوں جیسے نہ ہونا جو کفر کرتے ہیں اور ان کے (مسلمان) بھائی جب (خدا کی راہ میں) سفر کریں (اور مر جائیں) یا جہاد کو نکلیں (اور مارے جائیں) تو ان کی نسبت کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ ان باتوں سے مقصود یہ ہے کہ خدا ان لوگوں کے دلوں میں افسوس پیدا کر دے اور زندگی اور موت تو خدا ہی دیتا ہے اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
O you who have believed, do not be like those who disbelieved and said about their brothers when they traveled through the land or went out to fight, "If they had been with us, they would not have died or have been killed," so Allah makes that [misconception] a regret within their hearts. And it is Allah who gives life and causes death, and Allah is Seeing of what you do.
وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ
(157)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم اللہ کی راہ میں مارےجاؤیامرجاؤتواللہ کی بخشش اوررحمت اس (مال) سےبہتر ہےجووہ لوگ جمع کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم خدا کے رستے میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تو جو (مال و متاع) لوگ جمع کرتے ہیں اس سے خدا کی بخشش اور رحمت کہیں بہتر ہے
Sahi International :
And if you are killed in the cause of Allah or die - then forgiveness from Allah and mercy are better than whatever they accumulate [in this world].
وَلَئِن مُّتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لَإِلَى اللَّهِ تُحْشَرُونَ
(158)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم مرگئےیامارےگئےتوالبتہ اللہ ہی کی طرف جمع کیئےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم مرجاؤ یا مارے جاؤ خدا کے حضور میں ضرور اکھٹے کئے جاؤ گے
Sahi International :
And whether you die or are killed, unto Allah you will be gathered.
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ ۖ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ ۖ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ
(159)
محمداکرم اعوان :
پس کچھ اللہ ہی کی رحمت سےآپ ان کےلیے بہت نرم مزاج ہیں اوراگرآپ تُندخُوسخت طبیعت ہوتےتووہ آپ کےپاس سے بھاگ جاتےپس ان سےدرگزرفرمائیں اوران کےلیےبخشش طلب فرمائیں اوران سےکاموں میں مشورہ لیا کریں پس جب (کسی کام کا) مصمم ارادہ کرلیں تواللہ پربھروسہ کریں بےشک اللہ بھروسہ کرنےوالوں کومحبوب رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) خدا کی مہربانی سے تمہاری افتاد مزاج ان لوگوں کے لئے نرم واقع ہوئی ہے۔ اور اگر تم بدخو اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے۔ تو ان کو معاف کردو اور ان کے لئے (خدا سے) مغفرت مانگو۔ اور اپنے کاموں میں ان سے مشورت لیا کرو۔ اور جب (کسی کام کا) عزم مصمم کرلو تو خدا پر بھروسا رکھو۔ بےشک خدا بھروسا رکھنے والوں کو دوست رکھتا ہے
Sahi International :
So by mercy from Allah, [O Muhammad], you were lenient with them. And if you had been rude [in speech] and harsh in heart, they would have disbanded from about you. So pardon them and ask forgiveness for them and consult them in the matter. And when you have decided, then rely upon Allah. Indeed, Allah loves those who rely [upon Him].
إِن يَنصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۖ وَإِن يَخْذُلْكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنصُرُكُم مِّن بَعْدِهِ ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
(160)
محمداکرم اعوان :
اگراللہ تمہاری مددفرمائیں توتم پرکوئی غالب نہیں آسکتااوراگروہ (اللہ) تمہیں چھوڑ دیں توپھرکون ہےجواُن کےبعد تمہاری مدد کرےاورمومنوں کواللہ ہی پربھروسہ کرناچاہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسا رکھیں
Sahi International :
If Allah should aid you, no one can overcome you; but if He should forsake you, who is there that can aid you after Him? And upon Allah let the believers rely.
وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَن يَغُلَّ ۚ وَمَن يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(161)
محمداکرم اعوان :
اورنہیں ہوسکتاکہ نبی خیانت کریں اورجوخیانت کرےگاوہ اپنی خیانت کی ہوئی چیزکوقیامت کےدن حاضر کرےگاپھرہرایک کواس کےاعمال کاپورا (بدلہ) دیاجائےگااوران کےساتھ بےانصافی نہیں کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور کبھی نہیں ہوسکتا کہ پیغمبر (خدا) خیانت کریں۔ اور خیانت کرنے والوں کو قیامت کے دن خیانت کی ہوئی چیز (خدا کے روبرو) لاحاضر کرنی ہوگی۔ پھر ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی
Sahi International :
It is not [attributable] to any prophet that he would act unfaithfully [in regard to war booty]. And whoever betrays, [taking unlawfully], will come with what he took on the Day of Resurrection. Then will every soul be [fully] compensated for what it earned, and they will not be wronged.
أَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللَّهِ كَمَن بَاءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۚ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
(162)
محمداکرم اعوان :
توکیا جوشخص اللہ کی رضا کےتابع ہےوہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہےجواللہ کی ناخوشی میں مبتلا ہواوراس کی جگہ دوزخ ہےاوروہ بہت بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو شخص خدا کی خوشنودی کا تابع ہو وہ اس شخص کی طرح (مرتکب خیانت) ہوسکتا ہے جو خدا کی ناخوشی میں گرفتار ہو اور جس کا ٹھکانہ دوزخ ہے، اور وہ برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
So is one who pursues the pleasure of Allah like one who brings upon himself the anger of Allah and whose refuge is Hell? And wretched is the destination.
هُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ
(163)
محمداکرم اعوان :
ان (لوگوں) کےاللہ کےہاں (مختلف) درجات ہیں اوراللہ ان کےاعمال کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان لوگوں کے خدا کے ہاں (مختلف اور متفاوت) درجے ہیں اور خدا ان کے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
They are [varying] degrees in the sight of Allah, and Allah is Seeing of whatever they do.
لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
(164)
محمداکرم اعوان :
یقیناًاللہ نے ایمان والوں پر (بہت بڑا) احسان کیا ہےکہ جب ان میں ان ہی میں سےایک پیغمبرمبعوث فرمائےجوان کواس کی آیات پڑھ کرسناتےہیں اوران کوپاک کرتےہیں اوران کوکتاب اورحکمت کی تعلیم دیتےہیں اوراگرچہ وہ اس سےپہلےواضح گمراہی میں تھے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے مومنوں پر بڑا احسان کیا ہے کہ ان میں انہیں میں سے ایک پیغمبر بھیجے۔ جو ان کو خدا کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں اور پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے
Sahi International :
Certainly did Allah confer [great] favor upon the believers when He sent among them a Messenger from themselves, reciting to them His verses and purifying them and teaching them the Book and wisdom, although they had been before in manifest error.
أَوَلَمَّا أَصَابَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُم مِّثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّىٰ هَٰذَا ۖ قُلْ هُوَ مِنْ عِندِ أَنفُسِكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(165)
محمداکرم اعوان :
کیا (ایسا نہ ہوا) جب کبھی تم کومصیبت پہنچی توبےشک تم بھی اُن کو (غزوہ بدر میں) اس سےدوچند مصیبت پہنچا چکےتھے، تم نےکہا کہ یہ کہاں سےآگئی۔ فرمادیجیئے کہ یہ تمہاری اپنی طرف سے ہےیقیناًاللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(بھلا یہ) کیا (بات ہے کہ) جب (اُحد کے دن کافر کے ہاتھ سے) تم پر مصیبت واقع ہوئی حالانکہ (جنگ بدر میں) اس سے دوچند مصیبت تمہارے ہاتھ سے ان پر پڑچکی ہے توتم چلا اٹھے کہ (ہائے) آفت (ہم پر) کہاں سے آپڑی کہہ دو کہ یہ تمہاری ہی شامت اعمال ہے (کہ تم نے پیغمبر کے حکم کے خلاف کیا) بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
Why [is it that] when a [single] disaster struck you [on the day of Uhud], although you had struck [the enemy in the battle of Badr] with one twice as great, you said, "From where is this?" Say, "It is from yourselves." Indeed, Allah is over all things competent.
وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ
(166)
محمداکرم اعوان :
اورجوتکلیف تم کو دونوں جماعتوں کے (آپس کے) مقابلہ کےروزپہنچی سواللہ کےحکم سے تھی اوراس لیےکہ اللہ ایمان والوں کوجان لیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو مصیبت تم پر دونوں جماعتوں کے مقابلے کے دن واقع ہوئی سو خدا کے حکم سے (واقع ہوئی) اور (اس سے) یہ مقصود تھا کہ خدا مومنوں کو اچھی طرح معلوم
Sahi International :
And what struck you on the day the two armies met was by permission of Allah that He might make evident the [true] believers.
وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا ۚ وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ ادْفَعُوا ۖ قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّاتَّبَعْنَاكُمْ ۗ هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَانِ ۚ يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِم مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ
(167)
محمداکرم اعوان :
اورمنافقین کوبھی دیکھ لیں اوران سےکہا گیاکہ آؤاللہ کی راہ میں لڑویا دفع کرو (دشمن کو) توکہنےلگےاگرہم کولڑنا آتاتوہم ضرورتمہارےساتھ رہتےاس دن وہ ایمان کی نسبت کفرکےزیادہ قریب تھےوہ اپنےمنہ سےوہ کچھ کہتےہیں جوان کےدل میں نہیں ہےاورجووہ پوشیدہ رکھتےہیں اللہ اس کوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور منافقوں کو بھی معلوم کرلے اور (جب) ان سے کہا گیا کہ آؤ خدا کے رستے میں جنگ کرو یا (کافروں کے) حملوں کو روکو۔ تو کہنے لگے کہ اگر ہم کو لڑائی کی خبر ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ رہتے یہ اس دن ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہیں۔ اور جو کچھ یہ چھپاتے ہیں خدا ان سے خوب واقف ہے
Sahi International :
And that He might make evident those who are hypocrites. For it was said to them, "Come, fight in the way of Allah or [at least] defend." They said, "If we had known [there would be] fighting, we would have followed you." They were nearer to disbelief that day than to faith, saying with their mouths what was not in their hearts. And Allah is most Knowing of what they conceal -
الَّذِينَ قَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ وَقَعَدُوا لَوْ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُوا ۗ قُلْ فَادْرَءُوا عَنْ أَنفُسِكُمُ الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(168)
محمداکرم اعوان :
جولوگ خودبیٹھےرہے (شامل نہ ہوئے) اپنے بھائیوں کےبارے (جنھوں نےجانیں قربان کیں) کہتےہیں کہ اگروہ ہماری بات مانتےتوقتل نہ ہوتےفرمائیےاگرتم سچے ہوتواپنے آپ سےموت کوٹال دو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ خود تو (جنگ سے بچ کر) بیٹھ ہی رہے تھے مگر (جنہوں نے راہ خدا میں جانیں قربان کردیں) اپنے (ان) بھائیوں کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کہا مانتے تو قتل نہ ہوتے۔ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو اپنے اوپر سے موت کو ٹال دینا
Sahi International :
Those who said about their brothers while sitting [at home], "If they had obeyed us, they would not have been killed." Say, "Then prevent death from yourselves, if you should be truthful."
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
(169)
محمداکرم اعوان :
اورجو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئےان کوتم مُردہ گمان نہ کروبلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگارکےپاس ان کورزق دیا جاتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا (وہ مرے ہوئے نہیں ہیں) بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے
Sahi International :
And never think of those who have been killed in the cause of Allah as dead. Rather, they are alive with their Lord, receiving provision,
فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
(170)
محمداکرم اعوان :
جواللہ نےانہیں اپنےفضل سےبخشا ہےاس سےخوش ہیں اورجولوگ (شہید ہوکر) ان سےنہیں ملےان کےپیچھےرہ گئےان کےلیےبھی خوشیاں منارہےہیں یہ کہ (روز قیامت) انہیں کوئی ڈرنہ ہوگا اورنہ ان کوافسوس ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ خدا نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں۔ اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور (شہید ہوکر) ان میں شامل نہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ (قیامت کے دن) ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
Rejoicing in what Allah has bestowed upon them of His bounty, and they receive good tidings about those [to be martyred] after them who have not yet joined them - that there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
۞ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ
(171)
محمداکرم اعوان :
اللہ کےانعام اورفضل سےوہ خوش ہیں اوریہ کہ اللہ ایمان والوں کااجرضائع نہیں فرماتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں۔ اور اس سے کہ خدا مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا
Sahi International :
They receive good tidings of favor from Allah and bounty and [of the fact] that Allah does not allow the reward of believers to be lost -
الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ ۚ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرٌ عَظِيمٌ
(172)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےزخم کھانےکےبعد اللہ اوررسول کےحکم کوقبول کیاان میں سےان لوگوں کےلیےجونیکی اورپرہیزگاری اختیارکرتے ہیں بہت بڑاثواب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جنہوں نے باوجود زخم کھانے کے خدا اور رسول (کے حکم) کو قبول کیا جو لوگ ان میں نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لئے بڑا ثواب ہے
Sahi International :
Those [believers] who responded to Allah and the Messenger after injury had struck them. For those who did good among them and feared Allah is a great reward -
الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ
(173)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ کہ جن کولوگوں (کافروں) نےکہا کہ بےشک لوگوں نے تمہارےمقابلہ کےلیےسامان جمع کررکھا ہےسوان سے ڈروتوان کا ایمان اورزیادہ (تازہ) ہوگیااورانہوں نےکہا کہ ہمیں اللہ کافی ہیں اوروہ ہی بہترکارسازہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(جب) ان سے لوگوں نے آکر بیان کیا کہ کفار نے تمہارے (مقابلے کے) لئے لشکر کثیر) جمع کیا ہے تو ان سے ڈرو۔ تو ان کا ایمان اور زیادہ ہوگیا۔ اور کہنے لگے ہم کو خدا کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے
Sahi International :
Those to whom hypocrites said, "Indeed, the people have gathered against you, so fear them." But it [merely] increased them in faith, and they said, "Sufficient for us is Allah, and [He is] the best Disposer of affairs."
فَانقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُوا رِضْوَانَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ
(174)
محمداکرم اعوان :
پھروہ اللہ کی نعمت اورفضل کےساتھ (سلامت) واپس آئےانہیں کوئی ناگواری پیش نہ آئی اوروہ اللہ کی رضامندی کےتابع رہےاوراللہ بڑےفضل کےمالک ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر وہ خدا کی نعمتوں اور اس کے فضل کے ساتھ (خوش وخرم) واپس آئے ان کو کسی طرح کا ضرر نہ پہنچا۔ اور وہ خدا کی خوشنودی کے تابع رہے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
Sahi International :
So they returned with favor from Allah and bounty, no harm having touched them. And they pursued the pleasure of Allah, and Allah is the possessor of great bounty.
إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
(175)
محمداکرم اعوان :
یقیناًیہ شیطان ہےجواپنےدوستوں سےخوفزدہ کرتا ہےپس تم ان سےمت ڈرواوراگر تم ایمان والےہوتوصرف مجھ سےڈرو۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا
Sahi International :
That is only Satan who frightens [you] of his supporters. So fear them not, but fear Me, if you are [indeed] believers.
وَلَا يَحْزُنكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ ۚ إِنَّهُمْ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا ۗ يُرِيدُ اللَّهُ أَلَّا يَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
(176)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کفرمیں جلدی کرتےہیں (زیادتی کرنے میں) ان کی وجہ سےآپ غمگین نہ ہوں یقیناًوہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ چاہتےہیں کہ ان کوآخرت میں کوئی حصہ نہ دیں اوران کےلیےبڑاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں ان (کی وجہ) سے غمگین نہ ہونا۔ یہ خدا کا کچھ نقصان نہیں کرسکتے خدا چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کو کچھ حصہ نہ دے اور ان کے لئے بڑا عذاب تیار ہے
Sahi International :
And do not be grieved, [O Muhammad], by those who hasten into disbelief. Indeed, they will never harm Allah at all. Allah intends that He should give them no share in the Hereafter, and for them is a great punishment.
إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(177)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجن لوگوں نےایمان کےبدلےکفرخریدا وہ ہرگزاللہ کاکچھ نہیں بگاڑسکتےاوران کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خریدا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
Indeed, those who purchase disbelief [in exchange] for faith - never will they harm Allah at all, and for them is a painful punishment.
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لِّأَنفُسِهِمْ ۚ إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
(178)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگ یہ گمان نہ کریں کہ ہم ان کوجومہلت دیتےہیں وہ ان کےلیےاچھی ہےبےشک ہم ان کواس لیے مہلت دیتے ہیں کہ وہ اورگناہ کرلیں اوران کےلیےذلت والاعذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر لوگ یہ نہ خیال کریں کہ ہم جو ان کو مہلت دیئے جاتے ہیں تو یہ ان کے حق میں اچھا ہے۔ (نہیں بلکہ) ہم ان کو اس لئے مہلت دیتے ہیں کہ اور گناہ کرلیں۔ آخرکار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
And let not those who disbelieve ever think that [because] We extend their time [of enjoyment] it is better for them. We only extend it for them so that they may increase in sin, and for them is a humiliating punishment.
مَّا كَانَ اللَّهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلَىٰ مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ حَتَّىٰ يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ ۗ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَجْتَبِي مِن رُّسُلِهِ مَن يَشَاءُ ۖ فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۚ وَإِن تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا فَلَكُمْ أَجْرٌ عَظِيمٌ
(179)
محمداکرم اعوان :
اللہ کو سزاوارنہیں ہےکہ مومنوں کواس حال پرچھوڑدیں جس پرتم ہو یہاں تک کہ ناپاک کوپاک سےالگ کردیں اوراللہ کو زیب نہیں دیتا کہ تم کوغیب پراطلاع دیں ولیکن اللہ اپنےپیغمبروں میں سےجسےچاہیں منتخب فرما لیتےہیں پس اللہ اوراس کےپیغمبروں کےساتھ ایمان لاؤاوراگرتم ایمان لاؤاور پرہیزگاری اختیارکروتوتمہارے لیےبڑا اجر ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(لوگو) جب تک خدا ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے گا مومنوں کو اس حال میں جس میں تم ہو ہرگز نہیں رہنے دے گا۔ اور الله تم کوغیب کی باتوں سے بھی مطلع نہیں کرے گاالبتہ خدا اپنے پیغمبروں میں سے جسے چاہتا ہے انتخاب کرلیتا ہے۔ تو تم خدا پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤاور اگر ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو تم کو اجر عظیم ملے گا
Sahi International :
Allah would not leave the believers in that [state] you are in [presently] until He separates the evil from the good. Nor would Allah reveal to you the unseen. But [instead], Allah chooses of His messengers whom He wills, so believe in Allah and His messengers. And if you believe and fear Him, then for you is a great reward.
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُم ۖ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ ۖ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
(180)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اللہ کےدئیےگئےمال میں بخل کرتےہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ ان کےحق میں اچھا ہے بلکہ وہ ان کے لیے بہت بُرا ہےجس چیزکےساتھ انہوں نےبخل کیا قیامت کےروزانہیں اس کےطوق پہنائےجائیں گےاورآسمانوں اورزمین کےوارث اللہ ہیں اوراللہ تمہارے اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ مال میں جو خدا نے اپنے فضل سے ان کو عطا فرمایا ہے بخل کرتے ہیں وہ اس بخل کو اپنے حق میں اچھا نہ سمجھیں۔ (وہ اچھا نہیں) بلکہ ان کے لئے برا ہے وہ جس مال میں بخل کرتے ہیں قیامت کے دن اس کا طوق بنا کر ان کی گردنوں میں ڈالا جائے گا۔ اور آسمانوں اور زمین کا وارث خدا ہی ہے۔ اور جو عمل تم کرتے ہوخدا کو معلوم ہے
Sahi International :
And let not those who [greedily] withhold what Allah has given them of His bounty ever think that it is better for them. Rather, it is worse for them. Their necks will be encircled by what they withheld on the Day of Resurrection. And to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth. And Allah, with what you do, is [fully] Acquainted.
لَّقَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ ۘ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا وَقَتْلَهُمُ الْأَنبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَنَقُولُ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ
(181)
محمداکرم اعوان :
بے شک اللہ نےان لوگوں کی بات سن لی ہےجو کہتےہیں کہ اللہ مفلس ہیں اورہم مالدار ہیں ہم ان کی بات کولکھ رکھیں گےاوران کےانبیاؑء کوناحق قتل کرنےکو بھی اورہم کہیں گےکہ آگ کا عذاب چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے ان لوگوں کا قول سن لیا ہے جو کہتے ہیں کہ خدا فقیر ہے۔ اور ہم امیر ہیں۔ یہ جو کہتے ہیں ہم اس کو لکھ لیں گے۔ اور پیغمبروں کو جو یہ ناحق قتل کرتے رہے ہیں اس کو بھی (قلمبند کر رکھیں گے) اور (قیامت کے روز) کہیں گے کہ عذاب (آتش) سوزاں کے مزے چکھتے رہو
Sahi International :
Allah has certainly heard the statement of those [Jews] who said, "Indeed, Allah is poor, while we are rich." We will record what they said and their killing of the prophets without right and will say, "Taste the punishment of the Burning Fire.
ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
(182)
محمداکرم اعوان :
یہ (سزا) ان (اعمال) کی وجہ سےہےجوتم نےاپنےہاتھوں آگےبھیجےاوریہ کہ اللہ بندوں پرزیادتی نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ان کاموں کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھ آگے بھیجتے رہے ہیں اور خدا تو بندوں پر مطلق ظلم نہیں کرتا
Sahi International :
That is for what your hands have put forth and because Allah is not ever unjust to [His] servants."
الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ إِلَيْنَا أَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّىٰ يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَأْكُلُهُ النَّارُ ۗ قُلْ قَدْ جَاءَكُمْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِي بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالَّذِي قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(183)
محمداکرم اعوان :
جولوگ یہ کہتے ہیں کہ بےشک اللہ نےہم کوحکم فرمایا کہ ہم کسی پیغمبرپرایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لےکرنہ آئےجسےآگ کھاجائےفرما دیجیئےکہ یقیناً مجھ سے پہلےپیغمبرتمہارے پاس واضح دلائل لےکرآئےاورجوتم کہتے ہو اس (معجزے) کے ساتھ بھی۔ اگر تم سچےہوتوتم نےان کوکیوں قتل کیا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کہتے ہی کہ خدا نے ہمیں حکم بھیجا ہے کہ جب تک کوئی پیغمبر ہمارے پاس ایسی نیاز لے کر نہ آئے جس کو آگ آکر کھا جائے تب تک ہم اس پر ایمان نہ لائیں گے (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ مجھ سے پہلے کئی پیغمبر تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے اور وہ (معجزہ) بھی لائے جو تم کہتے ہو تو اگر سچے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا؟
Sahi International :
[They are] those who said, "Indeed, Allah has taken our promise not to believe any messenger until he brings us an offering which fire [from heaven] will consume." Say, "There have already come to you messengers before me with clear proofs and [even] that of which you speak. So why did you kill them, if you should be truthful?"
فَإِن كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ جَاءُوا بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتَابِ الْمُنِيرِ
(184)
محمداکرم اعوان :
پھراگریہ آپ کوسچا نہ مانیں تویقیناًآپ سے پہلےبہت سےپیغمبروں کوبھی سچا نہیں مانا گیا (جو ان کے پاس ) دلائل اورصحیفےاورروشن کتاب لےکرآئے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اگر یہ لوگ تم کو سچا نہ سمجھیں تو تم سے پہلے بہت سے پیغمبر کھلی ہوئی نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آچکے ہیں اور لوگوں نے ان کو بھی سچا نہیں سمجھا
Sahi International :
Then if they deny you, [O Muhammad] - so were messengers denied before you, who brought clear proofs and written ordinances and the enlightening Scripture.
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ فَمَن زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ
(185)
محمداکرم اعوان :
ہرجان کوموت کامزہ چکھنا ہے اوریقیناًتم کو قیامت کےروز (تمہارے اعمال کا) پورابدلہ دیاجائےگا پس جوآگ سے بچا لیا گیا اورجنت میں داخل کیاگیا تویقیناًوہ مرادکوپہنچا اوردنیا کی زندگی توصرف دھوکےکا سامان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے
Sahi International :
Every soul will taste death, and you will only be given your [full] compensation on the Day of Resurrection. So he who is drawn away from the Fire and admitted to Paradise has attained [his desire]. And what is the life of this world except the enjoyment of delusion.
۞ لَتُبْلَوُنَّ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا ۚ وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ
(186)
محمداکرم اعوان :
البتہ تم اپنےمالوں اوراپنی جانوں میں ضرورآزمائےجاوُگےاورتم ضروران لوگوں سےجن (اہلِ کتاب) کوتم سےپہلےکتاب دی گئی اورمشرکوں سےبہت سی ایذا کی باتیں سنوگےاوراگرتم صبرکرواورپرہیزگاری اختیار کروتویقیناًیہ بہت ہمت کےکام ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے اہل ایمان) تمہارے مال و جان میں تمہاری آزمائش کی جائے گی۔ اور تم اہل کتاب سے اور ان لوگوں سے جو مشرک ہیں بہت سی ایذا کی باتیں سنو گے۔ اور تو اگر صبر اور پرہیزگاری کرتے رہو گے تو یہ بڑی ہمت کے کام ہیں
Sahi International :
You will surely be tested in your possessions and in yourselves. And you will surely hear from those who were given the Scripture before you and from those who associate others with Allah much abuse. But if you are patient and fear Allah - indeed, that is of the matters [worthy] of determination.
وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ
(187)
محمداکرم اعوان :
اورجب اللہ نےاہلِ کتاب سےعہد لیا کہ تم (اس میں جو لکھا ہے) اس کوضرورلوگوں میں بیان کروگےاوراسےنہ چھپاؤگےپس انہوں نےاسےپس پشت ڈال دیااوراس کےبدلےبہت تھوڑی قیمت (مال وزر) وصول کرلی پس وہ جوکچھ حاصل کرتےہیں بہت بُراہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب خدا نے ان لوگوں سے جن کو کتاب عنایت کی گئی تھی اقرار کرلیا کہ (جو کچھ اس میں لکھا ہے) اسے صاف صاف بیان کرتے رہنا۔ اور اس (کی کسی بات) کو نہ چھپانا تو انہں نے اس کو پس پشت پھینک دیا اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت حاصل کی۔ یہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں برا ہے
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when Allah took a covenant from those who were given the Scripture, [saying], "You must make it clear to the people and not conceal it." But they threw it away behind their backs and exchanged it for a small price. And wretched is that which they purchased.
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوا وَّيُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلَا تَحْسَبَنَّهُم بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(188)
محمداکرم اعوان :
تم یہ خیال نہ کروکہ جولوگ اپنے (بُرے) کاموں سےخوش ہوتےہیں اورجوکام انہوں نےنہیں کیااس کی بناءپہ اپنی (جھوٹی) تعریف چاہتے ہیں پس تم یہ نہ سمجھو کہ وہ عذاب سےچھوٹ جائیں گےاوران کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ اپنے (ناپسند) کاموں سے خوش ہوتے ہیں اور پسندیدہ کام) جو کرتے نہیں ان کے لئے چاہتے ہیں کہ ان ک تعریف کی جائے ان کی نسبت خیال نہ کرنا کہ وہ عذاب سے رستگار ہوجائیں گے۔ اور انہیں درد دینے والا عذاب ہوگا
Sahi International :
And never think that those who rejoice in what they have perpetrated and like to be praised for what they did not do - never think them [to be] in safety from the punishment, and for them is a painful punishment.
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(189)
محمداکرم اعوان :
اورآسمانوں اورزمین کی بادشاہت اللہ کےلیے ہےاوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کو ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth, and Allah is over all things competent.
إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ
(190)
محمداکرم اعوان :
یقیناًآسمانوں اورزمین کی پیدائش اوررات اوردن کےبدل بدل کرآنےمیں عقل والوں کےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدل بدل کے آنے جانے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں
Sahi International :
Indeed, in the creation of the heavens and the earth and the alternation of the night and the day are signs for those of understanding.
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(191)
محمداکرم اعوان :
وہ جواللہ کا ذکرکرتےہیں کھڑےاوربیٹھےاورلیٹے (ہرحال میں) اورآسمانوں اورزمین کی پیدائش میں غورکرتےہیں (کہتے ہیں) اے ہمارے پروردگار! آپ نے یہ (سب) بے فائدہ پیدانہیں کیا۔ آپ پاک ہیں پس ہم کو آگ کےعذاب سےبچا لیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں) خدا کو یاد کرتے اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے (اور کہتے ہیں) کہ اے پروردگار! تو نے اس (مخلوق) کو بے فائدہ نہیں پیدا کیا تو پاک ہے تو (قیامت کے دن) ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچائیو
Sahi International :
Who remember Allah while standing or sitting or [lying] on their sides and give thought to the creation of the heavens and the earth, [saying], "Our Lord, You did not create this aimlessly; exalted are You [above such a thing]; then protect us from the punishment of the Fire.
رَبَّنَا إِنَّكَ مَن تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ
(192)
محمداکرم اعوان :
اےہمارے پروردگار! بے شک جس کوآپ نےآگ میں داخل کیا تویقیناًاس کوآپ نےرسوا کیااورظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا اسے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
Sahi International :
Our Lord, indeed whoever You admit to the Fire - You have disgraced him, and for the wrongdoers there are no helpers.
رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
(193)
محمداکرم اعوان :
اے ہمارےپروردگار! بےشک ہم نےایک پکارنےوالےکوسنا وہ ایمان کےلیےپکاررہا تھا کہ اپنے پروردگارکےساتھ ایمان لاؤ پس ہم ایمان لےآئےاے ہمارے پروردگار! سوہمارے لیےہمارےگناہ بخش دیں اورہماری برائیاں ہم سےدور کر دیں اورہم کو نیک لوگوں کےساتھ موت دیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگارہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا (یعنی) اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے اے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر اور ہم کو دنیا سے نیک بندوں کے ساتھ اٹھا
Sahi International :
Our Lord, indeed we have heard a caller calling to faith, [saying], 'Believe in your Lord,' and we have believed. Our Lord, so forgive us our sins and remove from us our misdeeds and cause us to die with the righteous.
رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدتَّنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ
(194)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! اورجن جن چیزوں کا آپ نےاپنےپیغمبروں کےذریعےہم سےوعدہ فرمایاوہ ہمیں عطا فرمائیں اورہم کوقیامت کےدن رسوانہ کریں۔ بے شک آپ تواپنےوعدے کےخلاف نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کیجو کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا
Sahi International :
Our Lord, and grant us what You promised us through Your messengers and do not disgrace us on the Day of Resurrection. Indeed, You do not fail in [Your] promise."
فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ ۖ بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ ۖ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ثَوَابًا مِّنْ عِندِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عِندَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ
(195)
محمداکرم اعوان :
پس ان کےپروردگارنےان کی دعاقبول کرلی کہ میں تم میں سےکسی عمل کرنےوالےکا عمل ضائع نہیں کروں گا وہ مرد ہویاعورت تم ایک دوسرےکی جنس ہو، پس جن لوگوں نےوطن چھوڑااوراپنےگھروں سےنکالےگئےاورمیری راہ میں انہیں دکھ دئیےگئےاوروہ لڑےاورقتل کیےگئےمیں ضروران سےان کی برائیاں دورکردوں گااوران کوضرور ایسےباغات میں داخل کروں گاجن کےتابع نہریں بہتی ہیں یہ اللہ کے ہاں سےبدلہ ہےاوراللہ ہی کے ہاں بہت اچھا بدلہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کے پرردگار نے ان کی دعا قبول کر لی (اور فرمایا) کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو مرد ہو یا عورت ضائع نہیں کرتا تم ایک دوسرے کی جنس ہو تو جو لوگ میرے لیے وطن چھوڑ گئے اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے اور لڑے اور قتل کیے گئے میں ان کے گناہ دور کردوں گا اور ان کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں (یہ) خدا کے ہاں سے بدلہ ہے اور خدا کے ہاں اچھا بدلہ ہے
Sahi International :
And their Lord responded to them, "Never will I allow to be lost the work of [any] worker among you, whether male or female; you are of one another. So those who emigrated or were evicted from their homes or were harmed in My cause or fought or were killed - I will surely remove from them their misdeeds, and I will surely admit them to gardens beneath which rivers flow as reward from Allah, and Allah has with Him the best reward."
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلَادِ
(196)
محمداکرم اعوان :
تجھ کوکافروں کاشہروں میں چلنا پھرنادھوکےمیں نہ رکھے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکا نہ دے
Sahi International :
Be not deceived by the [uninhibited] movement of the disbelievers throughout the land.
مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۚ وَبِئْسَ الْمِهَادُ
(197)
محمداکرم اعوان :
یہ تھوڑاسا فائدہ ہے پھران کےرہنے کی جگہ جہنم ہےاوروہ رہنے کی بہت بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ دنیا کا) تھوڑا سا فائدہ ہے پھر (آخرت میں) تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
[It is but] a small enjoyment; then their [final] refuge is Hell, and wretched is the resting place.
لَٰكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا نُزُلًا مِّنْ عِندِ اللَّهِ ۗ وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ لِّلْأَبْرَارِ
(198)
محمداکرم اعوان :
لیکن جولوگ اپنے پروردگارسےڈرتےہیں ان کےلیے باغات ہیں جن کےتابع نہریں بہہ رہی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گےیہ اللہ کی طرف سے (ان کی) مہمانی ہےاورجوکچھ اللہ کے پاس ہےوہ نیکی کرنے والوں کےلیےبہت اچھا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہے ان کے لیے باغ ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (اور) ان میں ہمیشہ رہیں گے (یہ) خدا کے ہاں سے (ان کی) مہمانی ہے اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ نیکو کاروں کے لیے بہت اچھا ہے
Sahi International :
But those who feared their Lord will have gardens beneath which rivers flow, abiding eternally therein, as accommodation from Allah. And that which is with Allah is best for the righteous.
وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَن يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْهِمْ خَاشِعِينَ لِلَّهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۗ أُولَٰئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
(199)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک بعض اہل کتاب ایسے ہیں جواللہ پرایمان لاتےہیں اورجو آپ پرنازل ہوا (اس پر) اورجوان پرنازل ہوا (اس پر)۔ اللہ کےآگےعاجزی کرتےہیں اللہ کی آیات کےبدلےحقیر قیمت (مال دنیا) وصول نہیں کرتے۔ یہی لوگ ہیں جن کا اجران کےرب کے پاس ہےبےشک اللہ جلدحساب لینےوالے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض اہلِ کتاب ایسے بھی ہیں جو خدا پر اور اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور اس پر جو ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور خدا کے آگے عاجزی کرتے ہیں اور خدا کی آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہیں لیتے یہی لوگ ہیں جن کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں تیار ہے اور خدا جلد حساب لینے والا ہے
Sahi International :
And indeed, among the People of the Scripture are those who believe in Allah and what was revealed to you and what was revealed to them, [being] humbly submissive to Allah. They do not exchange the verses of Allah for a small price. Those will have their reward with their Lord. Indeed, Allah is swift in account.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
(200)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! صبرکرو (ثابت قدم رہو) اوراستقامت رکھو اور (مورچوں پر) جمےرہواوراللہ سےڈروتا کہ تم مراد حاصل کرلو۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان (کفار کے مقابلے میں) ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور مورچوں پر جمے رہو اور خدا سے ڈرو تاکہ مراد حاصل کرو
Sahi International :
O you who have believed, persevere and endure and remain stationed and fear Allah that you may be successful.