Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ (1)
محمداکرم اعوان :
الٓرٰ۔ یہ حکمت والی کتاب (قرآن) کی آیتیں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
آلرا ۔ یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں
Sahi International :
Alif, Lam, Ra. These are the verses of the wise Book
أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَىٰ رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ أَنذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ ۗ قَالَ الْكَافِرُونَ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ مُّبِينٌ (2)
محمداکرم اعوان :
کیا لوگوں کوتعجب ہواکہ ہم نےان میں سےایک شخص پروحی بھیج دی کہ لوگوں کو (ان کےاعمال بد کےانجام پر) ڈرائےاورجوایمان لےآئیں ان کوخوش خبر ی دےکہ ان کے پروردگارکےہاں ان کاسچا درجہ ہے؟ کافرکہتےہیں یہ شخص توبلاشبہ واضح طورپرجادوگرہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ ہم نے ان ہی میں سے ایک مرد کو حکم بھیجا کہ لوگوں کو ڈر سنا دو۔ اور ایمان لانے والوں کو خوشخبری دے دو کہ ان کے پروردگار کے ہاں ان کا سچا درجہ ہے۔ (ایسے شخص کی نسبت) کافر کہتے ہیں کہ یہ صریح جادوگر ہے
Sahi International :
Have the people been amazed that We revealed [revelation] to a man from among them, [saying], "Warn mankind and give good tidings to those who believe that they will have a [firm] precedence of honor with their Lord"? [But] the disbelievers say, "Indeed, this is an obvious magician."
إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۖ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۖ مَا مِن شَفِيعٍ إِلَّا مِن بَعْدِ إِذْنِهِ ۚ ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ (3)
محمداکرم اعوان :
بےشک تمہارا پروردگاراللہ ہےجس نےآسمانوں اورزمین کو چھ دن میں پیدا فرمایاپھرعرش پرقائم ہواوہی ہرکام کا انتظام فرماتاہےکوئی (اُس کےہاں) اُس کی اجازت کےبغیرسفارش نہیں کرسکتایہی اللہ تمہاراپروردگارہےسواسی کی عبادت کروبھلاتم کیوں نصیحت حاصل نہیں کرتے؟
فتح محمدجالندھری :
تمہارا پروردگار تو خدا ہی ہے جس نے آسمان اور زمین چھ دن میں بنائے پھر عرش (تخت شاہی) پر قائم ہوا وہی ہر ایک کا انتظام کرتا ہے۔ کوئی (اس کے پاس) اس کا اذن حاصل کیے بغیر کسی کی سفارش نہیں کرسکتا، یہی خدا تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو۔ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے
Sahi International :
Indeed, your Lord is Allah, who created the heavens and the earth in six days and then established Himself above the Throne, arranging the matter [of His creation]. There is no intercessor except after His permission. That is Allah, your Lord, so worship Him. Then will you not remember?
إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ إِنَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ بِالْقِسْطِ ۚ وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ (4)
محمداکرم اعوان :
اُس کےپاس تم سب کو پلٹ کرجاناہےاللہ نے (اس کا) سچاوعدہ فرمارکھاہےبےشک وہی مخلوق کو پہلی بارپیدافرماتاہےوہی دوبارہ بھی پیدا فرمائےگاتاکہ جو لوگ ایمان لائےاورانہوں نےنیک کام کیےان کو انصاف کےساتھ بدلہ دے۔ اورجن لوگوں نےکفرکیاان کےلیے پینےکوکھولتاہواپانی ہےاوردرددینےوالاعذاب اس لیے کہ (اللہ سے) کفرکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی کے پاس تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے۔ وہی خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے۔ پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ ایمان والوں اور نیک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لیے پینے کو نہایت گرم پانی اور درد دینے والا عذاب ہوگا کیوں کہ (خدا سے) انکار کرتے تھے
Sahi International :
To Him is your return all together. [It is] the promise of Allah [which is] truth. Indeed, He begins the [process of] creation and then repeats it that He may reward those who have believed and done righteous deeds, in justice. But those who disbelieved will have a drink of scalding water and a painful punishment for what they used to deny.
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (5)
محمداکرم اعوان :
وہی (اللہ) توہےجس نےسورج کوروشن کیااورچاند کونورانی (چمکنےوالا) بنایااوراس (کی چال) کےلیےمنزلیں مقررفرمائیں تاکہ تم برسوں کا شماراور (کاموں کا) حساب معلوم کرسکو۔ اللہ نےان سب کو حق کےساتھ پیدافرمایاہےیہ دلائل عقل مندوں کوصاف صاف بتا رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے سورج کو روشن اور چاند کو منور بنایا اور چاند کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کا شمار اور (کاموں کا) حساب معلوم کرو۔ یہ (سب کچھ) خدا نے تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ سمجھنے والوں کے لیے وہ اپنی آیاتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے
Sahi International :
It is He who made the sun a shining light and the moon a derived light and determined for it phases - that you may know the number of years and account [of time]. Allah has not created this except in truth. He details the signs for a people who know
إِنَّ فِي اخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَّقُونَ (6)
محمداکرم اعوان :
بلاشبہ رات اوردن کےایک دوسرےکےپیچھےآنےجانےاورجوکچھ اللہ نےآسمانوں اورزمین میں پیدا فرمایاہےاس میں ڈرنےوالوں کے لیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
رات اور دن کے (ایک دوسرے کے پیچھے) آنے جانے میں اور جو چیزیں خدا نے آسمان اور زمین میں پیدا کی ہیں (سب میں) ڈرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
Sahi International :
Indeed, in the alternation of the night and the day and [in] what Allah has created in the heavens and the earth are signs for a people who fear Allah
إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَنُّوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ آيَاتِنَا غَافِلُونَ (7)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں کو ہم سےملنےپر یقین نہیں ہےاوروہ دنیا ہی کی زندگی پرخوش اوراسی پرمطمئن ہوگئےہیں اورجولوگ ہماری نشانیوں سےغافل ہو رہے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں
Sahi International :
Indeed, those who do not expect the meeting with Us and are satisfied with the life of this world and feel secure therein and those who are heedless of Our signs
أُولَٰئِكَ مَأْوَاهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (8)
محمداکرم اعوان :
ان لوگوں کےاعمال کی وجہ سےان کےرہنےکی جگہ آگ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کا ٹھکانہ ان (اعمال) کے سبب جو وہ کرتے ہیں دوزخ ہے
Sahi International :
For those their refuge will be the Fire because of what they used to earn.
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُم بِإِيمَانِهِمْ ۖ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (9)
محمداکرم اعوان :
یقیناًجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےان کاپروردگاران کےایمان کی وجہ سےان کو (جنت کی طرف) راہ دکھائےگاکہ ان نعمت کےباغوں کےتابع نہریں بہہ رہی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کو پروردگار ان کے ایمان کی وجہ سے (ایسے محلوں کی) راہ دکھائے گا (کہ) ان کے نیچے نعمت کے باغوں میں نہریں بہہ رہی ہوں گی
Sahi International :
Indeed, those who have believed and done righteous deeds - their Lord will guide them because of their faith. Beneath them rivers will flow in the Gardens of Pleasure
دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ ۚ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (10)
محمداکرم اعوان :
اس میں وہ بے ساختہ کہیں گے، سبحان اللہ ۔ (اےاللہ! توپاک ہے) اوروہاں (آپس میں) ان کی ملاقات سلام ہوگی اوران کی آخری بات یہ ہو گی کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیےہیں جوتمام جہانوں کا پروردگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
(جب وہ) ان میں (ان نعمتوں کو دیکھوں گے تو بےساختہ) کہیں گے سبحان الله۔ اور آپس میں ان کی دعا سلامٌ علیکم ہوگی اور ان کا آخری قول یہ (ہوگا) کہ خدائے رب العالمین کی حمد (اور اس کا شکر) ہے
Sahi International :
Their call therein will be, "Exalted are You, O Allah," and their greeting therein will be, "Peace." And the last of their call will be, "Praise to Allah, Lord of the worlds!"
۞ وَلَوْ يُعَجِّلُ اللَّهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُم بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ ۖ فَنَذَرُ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ لوگوں کےنقصان میں جلدی فرماتاجس طرح وہ بھلائی کی طلب میں جلدی کرتےہیں توان کی اجل (عمرکی میعاد) پوری ہوچکی ہوتی سو جولوگ ہم سےملنےکی امیدنہیں رکھتےہم ان کوچھوڑےرکھتےہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا لوگوں کی برائی میں جلدی کرتا جس طرح وہ طلب خیر میں جلدی کرتے ہیں۔ تو ان کی (عمر کی) میعاد پوری ہوچکی ہوتی سو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں انہیں ہم چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں
Sahi International :
And if Allah was to hasten for the people the evil [they invoke] as He hastens for them the good, their term would have been ended for them. But We leave the ones who do not expect the meeting with Us, in their transgression, wandering blindly
وَإِذَا مَسَّ الْإِنسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنبِهِ أَوْ قَاعِدًا أَوْ قَائِمًا فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَأَن لَّمْ يَدْعُنَا إِلَىٰ ضُرٍّ مَّسَّهُ ۚ كَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
اورجب انسان پرکوئی تکلیف آتی ہےتولیٹا یا بیٹھایاکھڑا (ہرحال میں) ہمیں پکارتاہےپھرجب ہم اس کی تکلیف کواس سےدورکردیتے ہیں تووہ ایسےچلا جاتاہےجیسےاس نےکسی تکلیف کے پہنچنےپرہمیں پکاراہی نہ تھا۔ اسی طرح حدسےنکل جانےوالوں کےاعمال انہیں بھلےمحسوس ہوتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو لیٹا اور بیٹھا اور کھڑا (ہر حال میں) ہمیں پکارتا ہے۔ پھر جب ہم اس تکلیف کو اس سے دور کر دیتے ہیں تو (بےلحاظ ہو جاتا ہے اور) اس طرح گزر جاتا ہے گویا کسی تکلیف پہنچنے پر ہمیں کبھی پکارا ہی نہ تھا۔ اسی طرح حد سے نکل جانے والوں کو ان کے اعمال آراستہ کرکے دکھائے گئے ہیں
Sahi International :
And when affliction touches man, he calls upon Us, whether lying on his side or sitting or standing; but when We remove from him his affliction, he continues [in disobedience] as if he had never called upon Us to [remove] an affliction that touched him. Thus is made pleasing to the transgressors that which they have been doing
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِن قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا ۙ وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ (13)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےتم سےپہلےبہت سےگروہوں کوہلاک کردیاہے جبکہ انہوں نےظلم کیاحالانکہ ان کےپاس ان کےپیغمبر دلائل لےکرآئےاوروہ ہرگزایسےنہ تھےکہ ایمان لاتے۔ ہم گناہگاروں کواسی طرح بدلہ دیا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے پہلے ہم کئی امتوں کو جب انہوں نے ظلم کا راستہ اختیار کیا ہلاک کرچکے ہیں۔ اور ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے مگر وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ہم گنہگار لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں
Sahi International :
And We had already destroyed generations before you when they wronged, and their messengers had come to them with clear proofs, but they were not to believe. Thus do We recompense the criminal people
ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (14)
محمداکرم اعوان :
پھران لوگوں کےبعدہم نےتم لوگوں کو ملک میں جانشین بنایاتاکہ دیکھیں تم کیسےعمل کرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے ان کے بعد تم لوگوں کو ملک میں خلیفہ بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو
Sahi International :
Then We made you successors in the land after them so that We may observe how you will do.
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ ۙ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَٰذَا أَوْ بَدِّلْهُ ۚ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِن تِلْقَاءِ نَفْسِي ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ ۖ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ (15)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےسامنےہماری آیات پڑھی جاتی ہیں جو بالکل صاف صاف ہیں توجن لوگوں کو ہم سےملنےکی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ اس کےعلاوہ کوئی دوسرا قرآن لایئےیا (کم ازکم) اس میں کچھ تبدیلی کردیجیئے۔ فرمادیجیئےکہ میرےبس میں نہیں کہ اسےاپنی طرف سےبدل دوں میں صرف اسی کا اتباع کروں گاجومیرےپاس وحی کے ذریعے پہنچا ہےاگرمیں اپنےپروردگارکی نافرمانی کروں تویقیناًمجھےبڑے (سخت) دن کےعذاب کا اندیشہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی امید نہیں وہ کہتے ہیں کہ (یا تو) اس کے سوا کوئی اور قرآن (بنا) لاؤ یا اس کو بدل دو۔ کہہ دو کہ مجھ کو اختیار نہیں ہے کہ اسے اپنی طرف سے بدل دو۔ میں تو اسی حکم کا تابع ہوں جو میری طرف آتا ہے۔ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے (سخت) دن کے عذاب سے خوف آتا ہے
Sahi International :
And when Our verses are recited to them as clear evidences, those who do not expect the meeting with Us say, "Bring us a Qur'an other than this or change it." Say, [O Muhammad], "It is not for me to change it on my own accord. I only follow what is revealed to me. Indeed I fear, if I should disobey my Lord, the punishment of a tremendous Day."
قُل لَّوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَاكُم بِهِ ۖ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِّن قَبْلِهِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ (16)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےاگراللہ کومنظورہوتاتومیں نہ توتمہیں یہ (قرآن) پڑھ کرسناتااورنہ ہی تمہیں اس کےبارےخبردیتا۔ پس بےشک اس سےپہلےمیں تم میں عمرکا ایک بڑاحصہ بسرکرچکاہوں پھرکیا تم اتنی عقل نہیں رکھتے؟
فتح محمدجالندھری :
(یہ بھی) کہہ دو کہ اگر خدا چاہتا تو (نہ تو) میں ہی یہ (کتاب) تم کو پڑھ کر سناتا اور نہ وہی تمہیں اس سے واقف کرتا۔ میں اس سے پہلے تم میں ایک عمر رہا ہوں (اور کبھی ایک کلمہ بھی اس طرح کا نہیں کہا) بھلا تم سمجھتے نہیں
Sahi International :
Say, "If Allah had willed, I would not have recited it to you, nor would He have made it known to you, for I had remained among you a lifetime before it. Then will you not reason?"
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ (17)
محمداکرم اعوان :
پھر اس سےبڑاظالم کون ہوگاجواللہ پرجھوٹ گھڑےیااُس کی آیات کوجھٹلائے۔ بےشک ایسےگناہگارچھٹکارانہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ افترا کرے اور اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ بےشک گنہگار فلاح نہیں پائیں گے
Sahi International :
So who is more unjust than he who invents a lie about Allah or denies His signs? Indeed, the criminals will not succeed
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَٰؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِندَ اللَّهِ ۚ قُلْ أَتُنَبِّئُونَ اللَّهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ (18)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ اللہ کو چھوڑ کرایسی چیزوں کی عبادت کرتےہیں جونہ ان کا کچھ بگاڑہی سکتی ہیں اورنہ بھلا کرسکتی ہیں اورکہتےہیں یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنےوالےہیں۔ فرمائیے کہ تم اللہ کو ایسی چیزکی خبردیتے ہوجس کا وجوداُسےنہ آسمانوں میں معلوم ہوتاہےاورنہ زمین میں۔ وہ پاک ہےاور (اُس کی شان) ان کےشرک سےبہت بلند ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ (لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ ہی سکتی ہیں اور نہ کچھ بھلا ہی کر سکتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ کہہ دو کہ کیا تم خدا کو ایسی چیز بتاتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شرک کرنے سے بہت بلند ہے
Sahi International :
And they worship other than Allah that which neither harms them nor benefits them, and they say, "These are our intercessors with Allah " Say, "Do you inform Allah of something He does not know in the heavens or on the earth?" Exalted is He and high above what they associate with Him
وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ (19)
محمداکرم اعوان :
اورسب لوگ ایک ہی طریقےکےتھےپھرانہوں نےاختلاف کیااوراگرایک بات جوآپ کےپرودرگار کی طرف سےپہلےٹھہرچکی ہےنہ ہوتی توجن باتوں میں یہ اختلاف کرتےہیں ان کا فیصلہ (دنیا میں ہی) کردیاجاتا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (سب) لوگ (پہلے) ایک ہی اُمت (یعنی ایک ہی ملت پر) تھے۔ پھر جدا جدا ہوگئے۔ اور اگر ایک بات جو تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے ہوچکی ہے نہ ہوتی تو جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں ان میں فیصلہ کر دیا جاتا
Sahi International :
And mankind was not but one community [united in religion], but [then] they differed. And if not for a word that preceded from your Lord, it would have been judged between them [immediately] concerning that over which they differ.
وَيَقُولُونَ لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ ۖ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّهِ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ (20)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں ان پران کےپروردگارکی طرف سےکوئی معجزہ نازل کیوں نہیں ہوتا؟ سوفرمادیجیئےکہ بےشک غیب کی خبرصرف اللہ کو ہےسوتم بھی انتظار کروبےشک میں بھی تمہارےساتھ منتظرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ غیب (کا علم) تو خدا کو ہے سو تم انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Sahi International :
And they say, "Why is a sign not sent down to him from his Lord?" So say, "The unseen is only for Allah [to administer], so wait; indeed, I am with you among those who wait."
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّن بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُم مَّكْرٌ فِي آيَاتِنَا ۚ قُلِ اللَّهُ أَسْرَعُ مَكْرًا ۚ إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ (21)
محمداکرم اعوان :
اورجب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنےکےبعدآرام (کامزہ) چکھاتےہیں توفوراً ہی ہماری آیات کےبارےحیلےکرنےلگتےہیں فرمادیجیئےکہ اللہ سب سےجلد تدبیرکرنےوالےہیں۔ جوحیلےتم کرتےہوبےشک ہمارے بھیجےہوئے (فرشتے) اسے لکھتےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد (اپنی) رحمت (سے آسائش) کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں حیلے کرنے لگتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا بہت جلد حیلہ کرنے والا ہے۔ اور جو حیلے تم کرتے ہو ہمارے فرشتے ان کو لکھتے جاتے ہیں
Sahi International :
And when We give the people a taste of mercy after adversity has touched them, at once they conspire against Our verses. Say, "Allah is swifter in strategy." Indeed, Our messengers record that which you conspire
هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا كُنتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِم بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُوا بِهَا جَاءَتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَجَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ ۙ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَٰذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ (22)
محمداکرم اعوان :
وہی (اللہ) ہےجوتم کوخشکی اورسمندرمیں چلنےپھرنےکی توفیق دیتاہےیہاں تک کہ تم کشتیوں (بحری جہازوں) میں سوارہوتےہواوروہ (کشتیاں) پاکیزہ ہوا کے جھونکوں سےان کولےکرچلتی ہیں اوروہ اس سےخوش ہوتےہیں کہ (ناگہاں) مخالف تیزہواچل پڑتی ہےاوران پرہر طرف سےموجیں (اُٹھ اُٹھ کر) آنے لگتی ہیں اوروہ سمجھ لیتےہیں کہ وہ ان (لہروں) میں گھرگئےہیں اس وقت خالص اعتقاد کرکےاللہ ہی کوپکارنےلگتےہیں کہ اگرآپ ہم کواس سےنجات بخشیں توہم ضرور (آپ کے) شکرگزارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں
Sahi International :
It is He who enables you to travel on land and sea until, when you are in ships and they sail with them by a good wind and they rejoice therein, there comes a storm wind and the waves come upon them from everywhere and they assume that they are surrounded, supplicating Allah, sincere to Him in religion, "If You should save us from this, we will surely be among the thankful."
فَلَمَّا أَنجَاهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۗ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَىٰ أَنفُسِكُم ۖ مَّتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (23)
محمداکرم اعوان :
پھر جب وہ ان کہ بچا لیتےہیں توفوراً ہی وہ زمین میں ناحق سرکشی کرنےلگتے ہیں۔ اےلوگو! بےشک تمہاری سرکشی تمہارےلیےہی وبال جان ہے۔ تم دنیا کی زندگی کا فائدہ اٹھالوپھرتمہیں پلٹ کرہمارے ہی پاس آناہےاس وقت ہم تم کو بتائیں گےجوکچھ تم کیا کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن جب وہ ان کو نجات دے دیتا ہے تو ملک میں ناحق شرارت کرنے لگتے ہیں۔ لوگو! تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اُٹھا لو۔ پھر تم کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے
Sahi International :
But when He saves them, at once they commit injustice upon the earth without right. O mankind, your injustice is only against yourselves, [being merely] the enjoyment of worldly life. Then to Us is your return, and We will inform you of what you used to do.
إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاءٍ أَنزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ حَتَّىٰ إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَادِرُونَ عَلَيْهَا أَتَاهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَاهَا حَصِيدًا كَأَن لَّمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ ۚ كَذَٰلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (24)
محمداکرم اعوان :
بےشک دنیا کی زندگی کی مثال (بارش کے) پانی کی سی ہےکہ ہم نےاس کوآسمان (بلندی) سےبرسایاپھراس کےساتھ مل کرزمین کی نباتات نکلی جس کو انسان اورچوپائےکھاتےہیں۔ یہاں تک کہ جب زمین خوب خوشنمااورآراستہ ہوگئی اور زمین والوں نےسوچا کہ اب ہم اس پرپوری طرح قابورکھتے ہیں ناگہاں رات کو یادن کوہماراحکم آپہنچاتوہم نےاس کوایساصاف کرڈالاگویا کل یہاں کچھ بھی نہ تھااسی طرح ہم آیات کوصاف صاف بیان کرتےہیں ان لوگوں کےلیےجوسوچتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
دنیا کی زندگی کی مثال مینھہ کی سی ہے کہ ہم نے اس کو آسمان سے برسایا۔ پھر اس کے ساتھ سبزہ جسے آدمی اور جانور کھاتے ہیں مل کر نکلا یہاں تک کہ زمین سبزے سے خوشنما اور آراستہ ہوگئی اور زمین والوں نے خیال کیا کہ وہ اس پر پوری دسترس رکھتے ہیں ناگہاں رات کو یا دن کو ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے اس کو کاٹ (کر ایسا کر) ڈالا کہ گویا کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں۔ جو لوگ غور کرنے والے ہیں۔ ان کے لیے ہم (اپنی قدرت کی) نشانیاں اسی طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں
Sahi International :
The example of [this] worldly life is but like rain which We have sent down from the sky that the plants of the earth absorb - [those] from which men and livestock eat - until, when the earth has taken on its adornment and is beautified and its people suppose that they have capability over it, there comes to it Our command by night or by day, and We make it as a harvest, as if it had not flourished yesterday. Thus do We explain in detail the signs for a people who give thought.
وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (25)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ سلامتی کےگھرکی طرف بلاتےہیں اورجس کوچاہتےہیں راہ راست پرچلنےکی توفیق عطا کردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھاتا ہے
Sahi International :
And Allah invites to the Home of Peace and guides whom He wills to a straight path
۞ لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ ۖ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (26)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےنیکی کی ان کےلیےنیکی (جنت) ہےاورزیادہ (دیدارباری) بھی اوران کےچہروں پرنہ سیاہی چھائےگی اورنہ ذلت۔ وہی جنت کےرہنےوالےہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان کے لیے بھلائی ہے اور (مزید برآں) اور بھی اور ان کے مونہوں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی۔ یہی جنتی ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
For them who have done good is the best [reward] and extra. No darkness will cover their faces, nor humiliation. Those are companions of Paradise; they will abide therein eternally
وَالَّذِينَ كَسَبُوا السَّيِّئَاتِ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ مَّا لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۖ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِّنَ اللَّيْلِ مُظْلِمًا ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (27)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےبُرےکام کیےتوبُرائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگااوران (کےچہروں) پرذلّت چھاجائےگی۔ ان کواللہ سے بچانےوالا کوئی نہ ہوگاگویا کہ ان کے چہروں پراندھیری رات کےٹکڑے اوڑھادیئےگئے۔ یہ لوگ دوزخ (میں رہنے) والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان) پر گویا اندھیری رات کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
Sahi International :
But they who have earned [blame for] evil doings - the recompense of an evil deed is its equivalent, and humiliation will cover them. They will have from Allah no protector. It will be as if their faces are covered with pieces of the night - so dark [are they]. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَاؤُكُمْ ۚ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ ۖ وَقَالَ شُرَكَاؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ (28)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ہم ان سب کوجمع کریں گےپھرشرک کرنےوالوں سےفرمائیں گےکہ تم اورتمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہروپھرہم ان (عابد ومعبود) میں پھوٹ ڈال دیں گےاوران کےشرکاء کہیں گے تم ہماری عبادت نہیں کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔ تو ہم ان میں تفرقہ ڈال دیں گے اور ان کے شریک (ان سے) کہیں گے کہ تم ہم کو نہیں پوجا کرتے تھے
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], the Day We will gather them all together - then We will say to those who associated others with Allah, "[Remain in] your place, you and your 'partners.' " Then We will separate them, and their "partners" will say, "You did not used to worship us,
فَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ (29)
محمداکرم اعوان :
سوہمارےاورتمہارےدرمیان اللہ گواہ کافی ہےکہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبرنہ تھی۔
فتح محمدجالندھری :
ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ ہم تمہاری پرستش سے بالکل بےخبر تھے
Sahi International :
And sufficient is Allah as a witness between us and you that we were of your worship unaware."
هُنَالِكَ تَبْلُو كُلُّ نَفْسٍ مَّا أَسْلَفَتْ ۚ وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۖ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
اس جگہ ہر شخص اپنےآگےبھیجےہوئے (اعمال) کی آزمائش کرےگااوروہ اپنے سچے مالک اللہ کی طرف لوٹائے جائیں گےاورجوانہوں نےجھوٹ تراش رکھےتھےوہ سب ان سےجاتےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں ہر شخص (اپنے اعمال کی) جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے آزمائش کرلے گا اور وہ اپنے سچے مالک کی طرف لوٹائے جائیں گے اور جو کچھ وہ بہتان باندھا کرتے تھے سب ان سے جاتا رہے گا
Sahi International :
There, [on that Day], every soul will be put to trial for what it did previously, and they will be returned to Allah, their master, the Truth, and lost from them is whatever they used to invent.
قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّن يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَمَن يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَن يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ اللَّهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ (31)
محمداکرم اعوان :
فرمایئےتم کوآسمان اورزمین سےکون رزق دیتاہےیاکون مالک ہے (تمہارے) سننےاوردیکھنےکااورکون ہےجوجاندارچیزکوبےجان سےنکالتاہےاوربےجان کوجاندارشےسےنکالتاہےاورکون ہےجو (سب) کاموں کی تدبیر (انتظام) کرتاہے؟ پس وہ کہیں گےکہ اللہ۔ سوفرمایئےکیا تم (اُس سے) ڈرتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(ان سے) پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمین میں رزق کون دیتا ہے یا (تمہارے) کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے اور بےجان سے جاندار کون پیدا کرتا ہے اور دنیا کے کاموں کا انتظام کون کرتا ہے۔ جھٹ کہہ دیں گے کہ خدا۔ تو کہو کہ پھر تم (خدا سے) ڈرتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
Say, "Who provides for you from the heaven and the earth? Or who controls hearing and sight and who brings the living out of the dead and brings the dead out of the living and who arranges [every] matter?" They will say, "Allah," so say, "Then will you not fear Him?"
فَذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ ۖ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ (32)
محمداکرم اعوان :
پس یہی اللہ توتمہارابرحق پروردگارہےتوحق کےبعدگمراہی کےسواکیاہےتوکہاں پھرےجاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
یہی خدا تو تمہارا پروردگار برحق ہے۔ اور حق بات کے ظاہر ہونے کے بعد گمراہی کے سوا ہے ہی کیا؟ تو تم کہاں پھرے جاتے ہو
Sahi International :
For that is Allah, your Lord, the Truth. And what can be beyond truth except error? So how are you averted?
كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (33)
محمداکرم اعوان :
اسی طرح آپ کےپروردگارکاارشادان نافرمانوں کےحق میں سچاثابت ہواکہ وہ ایمان نہ لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اسی طرح خدا کا ارشاد ان نافرمانوں کے حق میں ثابت ہو کر رہا کہ یہ ایمان نہیں لائیں گے
Sahi International :
Thus the word of your Lord has come into effect upon those who defiantly disobeyed - that they will not believe.
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ (34)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےکیا تمہارے شریکوں میں کوئی ایساہےجومخلوق کوابتداًءپیداکرےپھردوبارہ اسے (قیامت کو) پیداکردے۔ فرمادیجیئےاللہ ہی پہلی بارپیدافرماتےہیں پھروہی اس کودوبارہ پیدافرمائیں گےپھرتم کہاں (حق سے) پھرےجاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
(ان سے) پوچھو کہ بھلا تمھارے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے کہ مخلوق کو ابتداً پیدا کرے (اور) پھر اس کو دوبارہ بنائے؟ کہہ دو کہ خدا ہی پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا کرے گا تو تم کہاں اُکسے جارہے ہو
Sahi International :
Say, "Are there of your 'partners' any who begins creation and then repeats it?" Say, "Allah begins creation and then repeats it, so how are you deluded?"
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ ۚ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ ۗ أَفَمَن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا يَهِدِّي إِلَّا أَن يُهْدَىٰ ۖ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ (35)
محمداکرم اعوان :
فرمایئےکیا تمہارےشریکوں میں کوئی ایسا ہےجوحق کی طرف راہنمائی کرے۔ فرمادیجیئےاللہ حق کی طرف راہنمائی فرماتےہیں توبھلاجوحق کاراستہ دکھاتاہےوہ زیادہ حق دارہےکہ اس کی پیروی کی جائےیاوہ جس کوبغیربتائےراستےکاپتہ ہی نہ چلےپس تم کوکیا ہوگیاتم کیسےفیصلےکرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
پوچھو کہ بھلا تمہارے شریکوں میں کون ایسا ہے کہ حق کا رستہ دکھائے۔ کہہ دو کہ خدا ہی حق کا رستہ دکھاتا ہے۔ بھلا جو حق کا رستہ دکھائے وہ اس قابل ہے کہ اُس کی پیروی کی جائے یا وہ کہ جب تک کوئی اسے رستہ نہ بتائے رستہ نہ پائے۔ تو تم کو کیا ہوا ہے کیسا انصاف کرتے ہو؟
Sahi International :
Say, "Are there of your 'partners' any who guides to the truth?" Say, "Allah guides to the truth. So is He who guides to the truth more worthy to be followed or he who guides not unless he is guided? Then what is [wrong] with you - how do you judge?"
وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
اوران میں اکثرلوگ صرف (اپنے) خیالات کی پیروی کرتےہیں بےشک بےاصل خیالات حق سےکچھ بھی بےنیازنہیں کرسکتےجوکچھ یہ کررہےہیں بےشک اللہ کوسب خبرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے اکثر صرف ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ اور کچھ شک نہیں کہ ظن حق کے مقابلے میں کچھ بھی کارآمد نہیں ہوسکتا۔ بےشک خدا تمہارے (سب) افعال سے واقف ہے
Sahi International :
And most of them follow not except assumption. Indeed, assumption avails not against the truth at all. Indeed, Allah is Knowing of what they do.
وَمَا كَانَ هَٰذَا الْقُرْآنُ أَن يُفْتَرَىٰ مِن دُونِ اللَّهِ وَلَٰكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ (37)
محمداکرم اعوان :
اوریہ قرآن اللہ کےسواکسی کابنایاہوانہیں ولیکن اپنےسےپہلی (کتابوں) کی تصدیق کرتاہےاور(تم پر) لکھی گئی چیزوں کی تفصیل ہے (اور) اس میں (ذرّہ برابر) شبہ نہیں کہ (یہ) پروردگارِعالمین کی طرف سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے
Sahi International :
And it was not [possible] for this Qur'an to be produced by other than Allah, but [it is] a confirmation of what was before it and a detailed explanation of the [former] Scripture, about which there is no doubt, from the Lord of the worlds.
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (38)
محمداکرم اعوان :
کیا یہ کہتےہیں کہ آپ (پیغمبرﷺ) نےاس کو (اپنی طرف سے) بنالیا ہےفرمادیجیئےکہ تم بھی اس طرح کی ایک ہی سورت بنالاؤاوراللہ کے سواجن کوبھی بلاسکتےہوبلالواگرتم سچےہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اس طرح کی ایک سورت بنا لاؤ اور خدا کے سوا جن کو تم بلا سکو بلا بھی لو
Sahi International :
Or do they say [about the Prophet], "He invented it?" Say, "Then bring forth a surah like it and call upon [for assistance] whomever you can besides Allah, if you should be truthful."
بَلْ كَذَّبُوا بِمَا لَمْ يُحِيطُوا بِعِلْمِهِ وَلَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُ ۚ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ (39)
محمداکرم اعوان :
بلکہ جس چیزکےعلم پر یہ قابونہیں پاسکےاس کاانکارکردیااورابھی اس کی حقیقت ان پرکھلی نہیں۔ ان سے پہلے لوگوں نے بھی اسی طرح (امورِحقّہ کو) جھٹلایاتھا سودیکھوتو ظالموں کا کیسا انجام ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
حقیقت یہ ہے کہ جس چیز کے علم پر یہ قابو نہیں پاسکے اس کو (نادانی سے) جھٹلا دیا اور ابھی اس کی حقیقت ان پر کھلی ہی نہیں۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی سو دیکھ لو ظالموں کا انجام کیسا ہوا
Sahi International :
Rather, they have denied that which they encompass not in knowledge and whose interpretation has not yet come to them. Thus did those before them deny. Then observe how was the end of the wrongdoers.
وَمِنْهُم مَّن يُؤْمِنُ بِهِ وَمِنْهُم مَّن لَّا يُؤْمِنُ بِهِ ۚ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِينَ (40)
محمداکرم اعوان :
اوران میں کچھ ایسے ہیں کہ اس (قرآن) پرایمان لاتےہیں اورکچھ ایسے ہیں کہ اس پر ایمان نہیں لاتےاورآپ کا پروردگارفساد کرنےوالوں کوخوب جانتا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور کچھ ایسے ہیں کہ ایمان نہیں لاتے۔ اور تمھارا پروردگار شریروں سے خوب واقف ہے
Sahi International :
And of them are those who believe in it, and of them are those who do not believe in it. And your Lord is most knowing of the corrupters
وَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل لِّي عَمَلِي وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ ۖ أَنتُم بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
اوراگروہ آپ کوجھٹلاتےہیں توفرمادیجیئےکہ میرےواسطےمیراعمل ہےاورتمہارےلیےتمہاراعمل ہےتمہارااس سے تعلق نہیں جو میں کرتا ہوں اورجوتم کرتےہو میں اس سےبےتعلق ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو کہ مجھ کو میرے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) تم میرے عملوں کا جواب دہ نہیں ہو اور میں تمہارے عملوں کا جوابدہ نہیں ہوں
Sahi International :
And if they deny you, [O Muhammad], then say, "For me are my deeds, and for you are your deeds. You are disassociated from what I do, and I am disassociated from what you do."
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ ۚ أَفَأَنتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا لَا يَعْقِلُونَ (42)
محمداکرم اعوان :
اوران میں کچھ ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتےہیں توکیاآپ بہروں کو سنائیں گےاوراگرچہ وہ کچھ بھی نہ سمجھتےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سناؤ گے اگرچہ کچھ بھی (سنتے) سمجھتے نہ ہوں
Sahi International :
And among them are those who listen to you. But can you cause the deaf to hear, although they will not use reason?
وَمِنْهُم مَّن يَنظُرُ إِلَيْكَ ۚ أَفَأَنتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُوا لَا يُبْصِرُونَ (43)
محمداکرم اعوان :
اوربعض ان میں وہ ہیں کہ آپ کی طرف دیکھتے ہیں توکیاآپ اندھوں کو راستہ دکھائیں گےاوراگرچہ وہ کچھ بھی نہ دیکھتے ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں۔ تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤ گے اگرچہ کچھ بھی دیکھتے (بھالتے) نہ ہوں
Sahi International :
And among them are those who look at you. But can you guide the blind although they will not [attempt to] see?
إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَٰكِنَّ النَّاسَ أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ (44)
محمداکرم اعوان :
یقیناً اللہ لوگوں پرکچھ بھی زیادتی نہیں کرتےولیکن لوگ اپنےآپ پرزیادتی کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا تو لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں
Sahi International :
Indeed, Allah does not wrong the people at all, but it is the people who are wronging themselves.
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ كَأَن لَّمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَهُمْ ۚ قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ (45)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن وہ (اللہ) ان کو جمع کرےگاتووہ (یہ سمجھیں گے) گویا (دنیا وبرزخ میں) دن میں سےگھڑی بھررہےہیں آپس میں ایک دوسرےکوپہچانیں گے۔ یقیناًجن لوگوں نےاللہ کے پاس جانےکوجھٹلایا، سخت خسارےمیں پڑگئےاوروہ ہدایت پانےوالےنہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن خدا ان کو جمع کرے گا (تو وہ دنیا کی نسبت ایسا خیال کریں گے کہ) گویا (وہاں) گھڑی بھر دن سے زیادہ رہے ہی نہیں تھے (اور) آپس میں ایک دوسرے کو شناخت بھی کریں گے۔ جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھٹلایا وہ خسارے میں پڑ گئے اور راہ یاب نہ ہوئے
Sahi International :
And on the Day when He will gather them, [it will be] as if they had not remained [in the world] but an hour of the day, [and] they will know each other. Those will have lost who denied the meeting with Allah and were not guided
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ (46)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم آپ کو دکھائیں کچھ اس (عذاب) میں سےکہ جس کا ہم ان سےوعدہ کرتےہیں یا(اس سے قبل) ہم آپ کی مدتِ حیاتِ دنیا پوری کردیں سوان کوہمارےپاس ہی پلٹناہےپھرجوکچھ یہ کرتےتھےاللہ اس (سب) پرگواہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے (نازل) کریں یا (اس وقت جب) تمہاری مدت حیات پوری کردیں تو ان کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ کر رہے ہیں خدا اس کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And whether We show you some of what We promise them, [O Muhammad], or We take you in death, to Us is their return; then, [either way], Allah is a witness concerning what they are doing
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولٌ ۖ فَإِذَا جَاءَ رَسُولُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ (47)
محمداکرم اعوان :
اورہرامت کےلیےپیغمبرہواہےپس جب ان کاپیغمبرآتاہےتوان کا انصاف کےساتھ فیصلہ کردیاجاتاہےاوران کےساتھ زیادتی نہیں کی جاتی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر ایک اُمت کی طرف سے پیغمبر بھیجا گیا۔ جب ان کا پیغمبر آتا ہے تو اُن میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر کچھ ظلم نہیں کیا جاتا
Sahi International :
And for every nation is a messenger. So when their messenger comes, it will be judged between them in justice, and they will not be wronged
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (48)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہتےہیں اگرآپ سچےہیں تویہ وعدہ (عذاب یاآخرت کا) کب (پورا) ہوگا؟
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعدہ (ہے وہ آئے گا) کب؟
Sahi International :
And they say, "When is [the fulfillment of] this promise, if you should be truthful?"
قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۗ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ۚ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ (49)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ میں اپنے لیےبھی نقصان اورنفع کا اختیارنہیں رکھتاسوائےاس کے کہ جواللہ چاہیں۔ ہرامت کےلیےایک وقت مقرر ہےجب ان کا وقت آجاتاہےتوایک پل بھی دیر نہیں کرسکتےاورنہ (ایک پل) جلدی کرسکتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں اپنے نقصان اور فائدے کا بھی کچھ اختیار نہیں رکھتا۔ مگر جو خدا چاہے۔ ہر ایک امت کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی بھی دیر نہیں کرسکتے اور نہ جلدی کرسکتے ہیں
Sahi International :
Say, "I possess not for myself any harm or benefit except what Allah should will. For every nation is a [specified] term. When their time has come, then they will not remain behind an hour, nor will they precede [it]."
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُهُ بَيَاتًا أَوْ نَهَارًا مَّاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُونَ (50)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئے بھلا دیکھوتواگرتم کواس کا عذاب رات کو یادن کوآجائےتوگناہگار اس سے (پہلے) کس بات کی جلدی کریں گے؟
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ بھلا دیکھو تو اگر اس کا عذاب تم پر (ناگہاں) آجائے رات کو یا دن کو تو پھر گنہگار کس بات کی جلدی کریں گے
Sahi International :
Say, "Have you considered: if His punishment should come to you by night or by day - for which [aspect] of it would the criminals be impatient?"
أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ آمَنتُم بِهِ ۚ آلْآنَ وَقَدْ كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ (51)
محمداکرم اعوان :
کیا پھرجب وہ واقع ہوجائےگاتب تم اس پرایمان لاؤگے؟ (فرمایاجائےگا) اب (مانتےہو) اوربےشک اسی کےلیےتم جلدی مچاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا جب وہ آ واقع ہوگا تب اس پر ایمان لاؤ گے (اس وقت کہا جائے گا کہ) اور اب (ایمان لائے؟) اس کے لیے تو تم جلدی مچایا کرتے تھے
Sahi International :
Then is it that when it has [actually] occurred you will believe in it? Now? And you were [once] for it impatient
ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ (52)
محمداکرم اعوان :
پھر ظلم کرنےوالوں سےکہاجائےگاکہ ہمیشہ کےلیےعذاب کا مزہ چکھو کہ جوکچھ تم کرتےتھےاسی کابدلہ پاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا کہ عذاب دائمی کا مزہ چکھو۔ (اب) تم انہیں (اعمال) کا بدلہ پاؤ گے جو (دنیا میں) کرتے رہے
Sahi International :
Then it will be said to those who had wronged, "Taste the punishment of eternity; are you being recompensed except for what you used to earn?"
۞ وَيَسْتَنبِئُونَكَ أَحَقٌّ هُوَ ۖ قُلْ إِي وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ ۖ وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ (53)
محمداکرم اعوان :
اورآپ سےخبرپوچھتےہیں کہ کیایہ سچ ہے؟ فرمادیجیئےکہ ہاں میرےپروردگار کی قسم! بےشک یہ سچ ہےاورتم (جان بچا کر) اسے عاجزنہ کرسکوگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم سے دریافت کرتے ہیں کہ آیا یہ سچ ہے۔ کہہ دو ہاں خدا کی قسم سچ ہے اور تم (بھاگ کر خدا کو) عاجز نہیں کرسکو گے
Sahi International :
And they ask information of you, [O Muhammad], "Is it true?" Say, "Yes, by my Lord. Indeed, it is truth; and you will not cause failure [to Allah]."
وَلَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْأَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهِ ۗ وَأَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ ۖ وَقُضِيَ بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ ۚ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ (54)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہرنافرمان کےپاس روئےزمین کی ہرشے ہو (اور) وہ اس کے بدلےچھوٹنا چاہے (تونہ ہوسکےگا) اورجب وہ عذاب دیکھیں گےتو پچھتائیں گےاوران کا فیصلہ انصاف کےساتھ ہوگااوران کےساتھ زیادتی نہیں کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہر ایک نافرمان شخص کے پاس روئے زمین کی تمام چیزیں ہوں تو (عذاب سے بچنے کے) بدلے میں (سب) دے ڈالے اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو (پچھتائیں گے اور) ندامت کو چھپائیں گے۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور (کسی طرح کا) ان پر ظلم نہیں ہوگا
Sahi International :
And if each soul that wronged had everything on earth, it would offer it in ransom. And they will confide regret when they see the punishment; and they will be judged in justice, and they will not be wronged
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (55)
محمداکرم اعوان :
جان لو! بےشک سب اللہ کا ہے جوکچھ آسمانوں اورزمین میں ہے۔ یاد رکھو! بےشک اللہ کاوعدہ سچا ہےمگربہت سے لوگ (اس سے) بےخبر ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سن رکھو جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب خدا ہی کا ہے۔ اور یہ بھی سن رکھو کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
Unquestionably, to Allah belongs whatever is in the heavens and the earth. Unquestionably, the promise of Allah is truth, but most of them do not know
هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (56)
محمداکرم اعوان :
وہی زندگی بخشتاہےاور(وہی) موت دیتاہےاورتم لوگ اسی کی طرف لوٹ کرجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی جان بخشتا اور (وہی) موت دیتا ہے اور تم لوگ اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Sahi International :
He gives life and causes death, and to Him you will be returned
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ (57)
محمداکرم اعوان :
اے لوگو! یقیناًتمہارےپاس تمہارےپروردگارکی طرف سے(بہترین) نصیحت آئی ہےاوردلوں کے امراض کی شفاء (کامل) ہےاورایمان والوں کےلیے راہنمائی اور رحمت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لوگو تمہارے پروردگار کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی بیماریوں کی شفا۔ اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت آپہنچی ہے
Sahi International :
O mankind, there has to come to you instruction from your Lord and healing for what is in the breasts and guidance and mercy for the believers.
قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ (58)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ (یہ کتاب) اللہ کےفضل اوراُس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) سولوگوں کواس پرخوش ہوناچاہئےکہ جو کچھ (مال دنیا) جمع کرتےہیں یہ اس سے بہترہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں
Sahi International :
Say, "In the bounty of Allah and in His mercy - in that let them rejoice; it is better than what they accumulate."
قُلْ أَرَأَيْتُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ لَكُم مِّن رِّزْقٍ فَجَعَلْتُم مِّنْهُ حَرَامًا وَحَلَالًا قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ ۖ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرُونَ (59)
محمداکرم اعوان :
فرمایئےکہ دیکھ لو اللہ نےجوچیزیں تمہارےلیےبطور رزق نازل فرمائی ہیں پھرتم نےان میں حرام اورحلال (اپنی طرف سے) بنالیاہے۔ فرمائیےکیا اللہ نے تم کو اس کاحکم دیاہےیاتم اللہ پرجھوٹ باندھتےہو؟
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ بھلا دیکھو تو خدا نے تمھارے لئے جو رزق نازل فرمایا تو تم نے اس میں سے (بعض کو) حرام ٹھہرایا اور (بعض کو) حلال (ان سے) پوچھو کیا خدا نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم خدا پر افتراء کرتے ہو
Sahi International :
Say, "Have you seen what Allah has sent down to you of provision of which you have made [some] lawful and [some] unlawful?" Say, "Has Allah permitted you [to do so], or do you invent [something] about Allah?"
وَمَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ (60)
محمداکرم اعوان :
اورجواللہ پرجھوٹ باندھتےہیں وہ قیامت کےدن کےبارےکیا خیال رکھتےہیں؟ یقیناً اللہ لوگوں پرمہربان ہیں ولیکن ان کےاکثرلوگ شکر نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ خدا پر افتراء کرتے ہیں وہ قیامت کے دن کی نسبت کیا خیال رکھتے ہیں؟ بےشک خدا لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
Sahi International :
And what will be the supposition of those who invent falsehood about Allah on the Day of Resurrection? Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of them are not grateful."
وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُو مِنْهُ مِن قُرْآنٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ ۚ وَمَا يَعْزُبُ عَن رَّبِّكَ مِن مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ (61)
محمداکرم اعوان :
اورآپ خواہ کسی حال میں ہوں اورقرآن میں سےکچھ پڑھتےہوں اورایسے ہی تم لوگ جوبھی کام کرتےہو جب اس میں مصروف ہوتےہوتوہم بھی تمہارے سامنےہوتےہیں اورآپ کےپروردگار سےذرہ برابر بھی کوئی چیزپوشیدہ نہیں نہ زمین میں اورنہ آسمان میں اورنہ کوئی اس سےچھوٹی چیز اورنہ (اس سے) بڑی مگریہ کہ روشن کتاب (لوحِ محفوظ) میں (لکھی ہوئی) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم جس حال میں ہوتے ہو یا قرآن میں کچھ پڑھتے ہو یا تم لوگ کوئی (اور) کام کرتے ہو جب اس میں مصروف ہوتے ہو ہم تمہارے سامنے ہوتے ہیں اور تمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے نہ زمین میں نہ آسمان میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی ہے یا بڑی مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
Sahi International :
And, [O Muhammad], you are not [engaged] in any matter or recite any of the Qur'an and you [people] do not do any deed except that We are witness over you when you are involved in it. And not absent from your Lord is any [part] of an atom's weight within the earth or within the heaven or [anything] smaller than that or greater but that it is in a clear register.
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62)
محمداکرم اعوان :
جان لو! بےشک جواللہ کےدوست ہیں انہیں نہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ افسوس کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
سن رکھو کہ جو خدا کے دوست ہیں ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے
Sahi International :
Unquestionably, [for] the allies of Allah there will be no fear concerning them, nor will they grieve
الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ (63)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ جوایمان لائےاورپرہیزگاری کرتے تھے
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) جو لوگ ایمان لائے اور پرہیزگار رہے
Sahi International :
Those who believed and were fearing Allah
لَهُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (64)
محمداکرم اعوان :
ان کےلیےدنیا کی زندگی میں بھی خوش خبری ہے اورآخرت میں بھی۔ اللہ کی باتیں بدلتی نہیں یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ خدا کی باتیں بدلتی نہیں۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
For them are good tidings in the worldly life and in the Hereafter. No change is there in the words of Allah. That is what is the great attainment.
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (65)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کو ان کی باتیں آزردہ نہ کریں یقیناً ساری عزت اللہ ہی کےلیے ہے (اور) وہ سننےوالےجاننےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کی باتوں سے آزردہ نہ ہونا (کیونکہ) عزت سب خدا ہی کی ہے وہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے
Sahi International :
And let not their speech grieve you. Indeed, honor [due to power] belongs to Allah entirely. He is the Hearing, the Knowing.
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ ۗ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ شُرَكَاءَ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ (66)
محمداکرم اعوان :
یاد رکھو! یقیناًجوکوئی آسمانوں میں ہےاورجوکوئی زمین میں ہے (فرشتے، انسان) سب اللہ ہی کا ہےاورجولوگ اللہ کو چھوڑ کردوسرے شریکوں کی عبادت کررہےہیں وہ صرف اپنے خیال (باطل) کی پیروی کرتےہیں اوروہ محض اٹکل دوڑا رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سن رکھو کہ جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سب خدا کے (بندے اور اس کے مملوک) ہیں۔ اور یہ جو خدا کے سوا (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو پکارتے ہیں۔ وہ (کسی اور چیز کے) پیچھے نہیں چلتے۔ صرف ظن کے پیچھے چلتے ہیں اور محض اٹکلیں دوڑا رہے ہیں
Sahi International :
Unquestionably, to Allah belongs whoever is in the heavens and whoever is on the earth. And those who invoke other than Allah do not [actually] follow [His] "partners." They follow not except assumption, and they are not but falsifying
هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ (67)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجس نےتمہارےلیےرات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرسکواوردن روشن بنایا (کہ کام کرسکو)۔ جولوگ سماعت رکھتےہیں بےشک اس میں ان کےلیے نشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں آرام کرو اور روز روشن بنایا (تاکہ اس میں کام کرو) جو لوگ (مادہٴ) سماعت رکھتے ہیں ان کے لیے ان میں نشانیاں ہیں
Sahi International :
It is He who made for you the night to rest therein and the day, giving sight. Indeed in that are signs for a people who listen.
قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ۗ سُبْحَانَهُ ۖ هُوَ الْغَنِيُّ ۖ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ إِنْ عِندَكُم مِّن سُلْطَانٍ بِهَٰذَا ۚ أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (68)
محمداکرم اعوان :
کہتےہیں کہ اللہ اولاد رکھتاہے (نعوذ باللہ) وہ (اولاد سے) پاک ہےاُس کی ذات بےنیاز ہے جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوزمین میں ہےسب اسی کا ہےتمہارےپاس اس کی کوئی دلیل نہیں کیا تم اللہ پرایسی باتیں کہتےہوجوتم نہیں جانتے؟
فتح محمدجالندھری :
(بعض لوگ) کہتے ہیں کہ خدا نے بیٹا بنا لیا ہے۔ اس کی ذات (اولاد سے) پاک ہے (اور) وہ بےنیاز ہے۔ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ سب اسی کا ہے (اے افتراء پردازو) تمہارے پاس اس (قول باطل) کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ تم خدا کی نسبت ایسی بات کیوں کہتے ہو جو جانتے نہیں
Sahi International :
They have said, "Allah has taken a son." Exalted is He; He is the [one] Free of need. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. You have no authority for this [claim]. Do you say about Allah that which you do not know?
قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ (69)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئے یقیناًجولوگ اللہ پرجھوٹ باندھتےہیں وہ (کبھی) کامیاب نہ ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو جو لوگ خدا پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں فلاح نہیں پائیں گے
Sahi International :
Say, "Indeed, those who invent falsehood about Allah will not succeed."
مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيدَ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ (70)
محمداکرم اعوان :
(ان کےلیے) دنیا میں تھوڑےفائدےہیں پھران کو ہماری طرف لوٹ کرآناہےپھرہم ان کو شدید عذاب (کامزہ) چکھائیں گےکیونکہ وہ کفرکیاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(ان کے لیے جو) فائدے ہیں دنیا میں (ہیں) پھر ان کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم ان کو شدید عذاب (کے مزے) چکھائیں گے کیونکہ کفر (کی باتیں) کیا کرتے تھے
Sahi International :
[For them is brief] enjoyment in this world; then to Us is their return; then We will make them taste the severe punishment because they used to disbelieve
۞ وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُم مَّقَامِي وَتَذْكِيرِي بِآيَاتِ اللَّهِ فَعَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ فَأَجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَيَّ وَلَا تُنظِرُونِ (71)
محمداکرم اعوان :
اورآپ ان کونوح (علیہ السلام) کاقصہ پڑھ کرسنائیے جب انہوں نےاپنی قوم سےفرمایا کہ اے میری قوم! اگرتم کو میرا (وعظ و تبلیغ میں) رہنااوراللہ کی آیات سے نصیحت کرناناگوارہےتومیں اللہ پربھروسہ کرتاہوں پس تم اپنے شریکوں کےساتھ مل کرجوکرنا چاہوطےکرلو پھرتمہیں اپنےکام میں شبہ نہ رہےپھرمیرےساتھ کرگزرواورمجھے کوئی مہلت نہ دو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنادو۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! اگر تم کو میرا تم میں رہنا اور خدا کی آیتوں سے نصیحت کرنا ناگوار ہو تو میں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر ایک کام (جو میرے بارے میں کرنا چاہو) مقرر کرلو اور وہ تمہاری تمام جماعت (کو معلوم ہوجائے اور کسی) سے پوشیدہ نہ رہے اور پھر وہ کام میرے حق میں کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو
Sahi International :
And recite to them the news of Noah, when he said to his people, "O my people, if my residence and my reminding of the signs of Allah has become burdensome upon you - then I have relied upon Allah. So resolve upon your plan and [call upon] your associates. Then let not your plan be obscure to you. Then carry it out upon me and do not give me respite.
فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ (72)
محمداکرم اعوان :
پھراگرتم نےمنہ پھیرلیا تومیں نےتوتم سےکوئی معاوضہ نہیں مانگا میرامعاوضہ تواللہ کے ذمےہےاورمجھےحکم ہواہےکہ میں فرمانبرداروں میں سےرہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم نے منہ پھیر لیا تو (تم جانتے ہو کہ) میں نے تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگا۔ میرا معاوضہ تو خدا کے ذمے ہے۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں رہوں
Sahi International :
And if you turn away [from my advice] then no payment have I asked of you. My reward is only from Allah, and I have been commanded to be of the Muslims."
فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنَاهُمْ خَلَائِفَ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ (73)
محمداکرم اعوان :
پس انہوں نےان کی تکذیب کی توہم نےان کواورجولوگ ان کےساتھ کشتی میں (سوار) تھےبچالیااورانہیں (زمین میں) خلیفہ بنا دیا (آباد کردیا) اورجن لوگوں نے ہماری آیتوں کوجھٹلایا ان کوغرق کردیا۔ سودیکھو جن لوگوں کوڈرایاجاچکاتھاان کا کیساانجام ہوا۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن ان لوگوں نے ان کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے سب کو (طوفان سے) بچا لیا اور انہیں (زمین میں) خلیفہ بنادیا اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو غرق کر دیا تو دیکھ لو کہ جو لوگ ڈرائے گئے تھے ان کا کیا انجام ہوا
Sahi International :
And they denied him, so We saved him and those with him in the ship and made them successors, and We drowned those who denied Our signs. Then see how was the end of those who were warned.
ثُمَّ بَعَثْنَا مِن بَعْدِهِ رُسُلًا إِلَىٰ قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَّبُوا بِهِ مِن قَبْلُ ۚ كَذَٰلِكَ نَطْبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِ الْمُعْتَدِينَ (74)
محمداکرم اعوان :
پھران کےبعد ہم نےکتنےپیغمبران کی قوموں کی طرف بھیجےپس وہ ان کےپاس کھلی کھلی نشانیاں لےکرآئےمگروہ لوگ ایسےنہ تھےکہ جس چیزکی پہلےتکذیب کرچکےتھےاس پرایمان لےآتےاسی طرح ہم حد سےنکلنےوالوں کےدلوں پرمہرکردیتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر نوح کے بعد ہم نے اور پیغمبر اپنی اپنی قوم کی طرف بھیجے۔ تو وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے۔ مگر وہ لوگ ایسے نہ تھے کہ جس چیز کی پہلے تکذیب کرچکے تھے اس پر ایمان لے آتے۔ اسی طرح ہم زیادتی کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں
Sahi International :
Then We sent after him messengers to their peoples, and they came to them with clear proofs. But they were not to believe in that which they had denied before. Thus We seal over the hearts of the transgressors
ثُمَّ بَعَثْنَا مِن بَعْدِهِم مُّوسَىٰ وَهَارُونَ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ بِآيَاتِنَا فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُّجْرِمِينَ (75)
محمداکرم اعوان :
پھراس کےبعد ہم نےموسیٰ اورہارون (علیہما السلام) کو اپنی نشانیوں کےساتھ فرعون اوراس کےسرداروں کی طرف مبعوث فرمایا پس انہوں نےتکبرکیا اوروہ گنہگارلوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ گنہگار لوگ تھے
Sahi International :
Then We sent after them Moses and Aaron to Pharaoh and his establishment with Our signs, but they behaved arrogantly and were a criminal people
فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا إِنَّ هَٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِينٌ (76)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آیا تو کہنےلگے بےشک یہ تو صاف صاف جادو ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جب ان کے پاس ہمارے ہاں سے حق آیا تو کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے
Sahi International :
So when there came to them the truth from Us, they said, "Indeed, this is obvious magic."
قَالَ مُوسَىٰ أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَكُمْ ۖ أَسِحْرٌ هَٰذَا وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُونَ (77)
محمداکرم اعوان :
موسیٰ (علیہ السلام) نےفرمایا کہ جب تمہارے پاس حق آیا توکیا تم اس کےبارے یہ کہتےہوکہ کیا یہ جادو ہے؟ اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہواکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
موسیٰ نے کہا کیا تم حق کے بارے میں جب وہ تمہارے پاس آیا یہ کہتے ہو کہ یہ جادو ہے۔ حالانکہ جادوگر فلاح نہیں پانے کے
Sahi International :
Moses said, "Do you say [thus] about the truth when it has come to you? Is this magic? But magicians will not succeed."
قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا وَتَكُونَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاءُ فِي الْأَرْضِ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِينَ (78)
محمداکرم اعوان :
وہ لوگ کہنے لگےکہ تم ہمارے پاس اس لیے آئےہوکہ جس (راہ) پر ہم نے اپنےباپ داداکوپایااس سے ہم کوپھیر دواورملک میں تم دونوں کی سرداری ہوجائے؟ اورہم تم دونوں پرایمان لانے والےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ بولے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ جس (راہ) پر ہم اپنے باپ دادا کو پاتے رہے ہیں اس سے ہم کو پھیردو۔ اور (اس) ملک میں تم دونوں کی ہی سرداری ہوجائے اور ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں
Sahi International :
They said, "Have you come to us to turn us away from that upon which we found our fathers and so that you two may have grandeur in the land? And we are not believers in you."
وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ (79)
محمداکرم اعوان :
اورفرعون نے(اپنےسرداروں سے) کہاکہ تمام ماہرِفن جادوگروں کومیرےپاس حاضرکردو۔
فتح محمدجالندھری :
اور فرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ
Sahi International :
And Pharaoh said, "Bring to me every learned magician."
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ (80)
محمداکرم اعوان :
پس جب جادوگرآگئےتوموسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے فرمایاجوتم کوڈالناہوڈالو۔
فتح محمدجالندھری :
جب جادوگر آئے تو موسیٰ نے ان سے کہا تم کو جو ڈالنا ہے ڈالو
Sahi International :
So when the magicians came, Moses said to them, "Throw down whatever you will throw."
فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ (81)
محمداکرم اعوان :
پس جب انہوں نے (رسیوں اورلاٹھیوں کو) ڈالاتوموسیٰ (علیہ السلام) نےفرمایاجوکچھ تم بناکرلائےہویہ جادوہےبےشک اللہ اس کو عنقریب درہم برہم کردےگایقیناً اللہ شریروں کے کام سنوارانہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا کر) لائے ہو جادو ہے خدا اس کو بھی نیست ونابود کردے گا۔ خدا شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا
Sahi International :
And when they had thrown, Moses said, "What you have brought is [only] magic. Indeed, Allah will expose its worthlessness. Indeed, Allah does not amend the work of corrupters.
وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ (82)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ اپنےحکم سے سچ کو سچ ثابت کردیں گےاوراگرچہ گناہگاروں کوبرُا ہی لگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کردے گا اگرچہ گنہگار برا ہی مانیں
Sahi International :
And Allah will establish the truth by His words, even if the criminals dislike it."
فَمَا آمَنَ لِمُوسَىٰ إِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّن قَوْمِهِ عَلَىٰ خَوْفٍ مِّن فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِمْ أَن يَفْتِنَهُمْ ۚ وَإِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِي الْأَرْضِ وَإِنَّهُ لَمِنَ الْمُسْرِفِينَ (83)
محمداکرم اعوان :
پس موسیٰ (علیہ السلام) پرکوئی ایمان نہ لایامگران کی قوم کےچندلڑکےوہ بھی فرعون اوراس کےسرداروں سےڈرتےڈرتےکہ وہ ان کو مصیبت میں نہ ڈال دیں۔ اوربےشک فرعون ملک میں بہت زورآورتھااوریقیناًوہ حد سےبڑھاہواتھا۔
فتح محمدجالندھری :
تو موسیٰ پر کوئی ایمان نہ لایا۔ مگر اس کی قوم میں سے چند لڑکے (اور وہ بھی) فرعون اور اس کے اہل دربار سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں وہ ان کو آفت میں نہ پھنسا دے۔ اور فرعون ملک میں متکبر ومتغلب اور (کبر وکفر) میں حد سے بڑھا ہوا تھا
Sahi International :
But no one believed Moses, except [some] youths among his people, for fear of Pharaoh and his establishment that they would persecute them. And indeed, Pharaoh was haughty within the land, and indeed, he was of the transgressors
وَقَالَ مُوسَىٰ يَا قَوْمِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ (84)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) نےفرمایااےمیری قوم! اگرتم اللہ پرایمان لائےہوتواسی پربھروسہ کرواگرتم (دل سے) فرمانبردارہوتو۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ نے کہا کہ بھائیو! اگر تم خدا پر ایمان لائے ہو تو اگر (دل سے) فرمانبردار ہو تو اسی پر بھروسہ رکھو
Sahi International :
And Moses said, "O my people, if you have believed in Allah, then rely upon Him, if you should be Muslims."
فَقَالُوا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (85)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نے کہاہم نےاللہ پربھروسہ کیااےہمارےپروردگار! ہم کوظالم لوگوں (کےہاتھ) سےآزمائش میں مبتلا نہ فرمایئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو وہ بولے کہ ہم خدا ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ہاتھ سے آزمائش میں نہ ڈال
Sahi International :
So they said, "Upon Allah do we rely. Our Lord, make us not [objects of] trial for the wrongdoing people
وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (86)
محمداکرم اعوان :
اوراپنی رحمت سے ہمیں کافر لوگوں سےنجات بخشیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنی رحمت سے قوم کفار سے نجات بخش
Sahi International :
And save us by Your mercy from the disbelieving people."
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ وَأَخِيهِ أَن تَبَوَّآ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوتًا وَاجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ (87)
محمداکرم اعوان :
اور ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) اوران کےبھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنےلوگوں کےلیےمصرمیں گھربنائیں اوراپنےگھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) بنائیں اورنماز قائم کریں اورایمان والوں کوخوشخبری سنادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لیے مصر میں گھر بناؤ اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) ٹھہراؤ اور نماز پڑھو۔ اور مومنوں کو خوشخبری سنادو
Sahi International :
And We inspired to Moses and his brother, "Settle your people in Egypt in houses and make your houses [facing the] qiblah and establish prayer and give good tidings to the believers."
وَقَالَ مُوسَىٰ رَبَّنَا إِنَّكَ آتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَأَهُ زِينَةً وَأَمْوَالًا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا رَبَّنَا لِيُضِلُّوا عَن سَبِيلِكَ ۖ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَىٰ أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ (88)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) نےعرض کیا اےہمارےپروردگار! یقیناًآپ نےفرعون اوراس کےسرداروں کودنیاکی زندگی میں بہت زیب وزینت اورمال وزرعطافرمارکھاہے۔ اےہمارےپروردگار! (اس وجہ سے) کہ یہ آپ کےراستےسےگمراہ کریں اے ہمارےپروردگار! ان کےمال کوبرباد کردیجیئےاوران کےدلوں کوسخت کردیجیئے پس یہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ نے کہا اے ہمارے پروردگار تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں (بہت سا) سازو برگ اور مال وزر دے رکھا ہے۔ اے پروردگار ان کا مال یہ ہے کہ تیرے رستے سے گمراہ کردیں۔ اے پروردگار ان کے مال کو برباد کردے اور ان کے دلوں کو سخت کردے کہ ایمان نہ لائیں جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں
Sahi International :
And Moses said, "Our Lord, indeed You have given Pharaoh and his establishment splendor and wealth in the worldly life, our Lord, that they may lead [men] astray from Your way. Our Lord, obliterate their wealth and harden their hearts so that they will not believe until they see the painful punishment."
قَالَ قَدْ أُجِيبَت دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِعَانِّ سَبِيلَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (89)
محمداکرم اعوان :
فرمایاکہ یقیناًآپ دونوں کی دعا قبول فرمالی گئی پس آپ دونوں ثابت قدم رہیں اورجاہلوں کی راہ کی پیروی نہ کریں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول کرلی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بےعقلوں کے رستے نہ چلنا
Sahi International :
[Allah] said, "Your supplication has been answered." So remain on a right course and follow not the way of those who do not know."
۞ وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَعَدْوًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنتُ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ (90)
محمداکرم اعوان :
اورہم نے بنی اسرائیل کو سمندرپارکرادیاپھرفرعون اوراس کے لشکرنےسرکشی کرتےہوئےاورحدسےبڑھتےہوئےان کا تعاقب کیایہاں تک کہ جب ا س کو غرق (کےعذاب) نےآپکڑاتوکہنےلگامیں ایمان لایاکہ کوئی عبادت کامستحق نہیں ہےسوائےاس ذات کےجس پربنی اسرائیل ایمان لائےہیں اورمیں فرمانبرداروں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا تو فرعون اور اس کے لشکر نے سرکشی اور تعدی سے ان کا تعاقب کیا۔ یہاں تک کہ جب اس کو غرق (کے عذاب) نے آپکڑا تو کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ جس (خدا) پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں
Sahi International :
And We took the Children of Israel across the sea, and Pharaoh and his soldiers pursued them in tyranny and enmity until, when drowning overtook him, he said, "I believe that there is no deity except that in whom the Children of Israel believe, and I am of the Muslims."
آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ (91)
محمداکرم اعوان :
(فرمایا) اب (ایمان لاتاہے)؟ حالانکہ پہلےنافرمانی کرتارہااورتو فساد کرنےوالوں میں سےتھا۔
فتح محمدجالندھری :
(جواب ملا کہ) اب (ایمان لاتا ہے) حالانکہ تو پہلے نافرمانی کرتا رہا اور مفسد بنا رہا
Sahi International :
Now? And you had disobeyed [Him] before and were of the corrupters?
فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً ۚ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ آيَاتِنَا لَغَافِلُونَ (92)
محمداکرم اعوان :
سوآج ہم تیرےبدن کونجات (سمندرسےنکال) دیں گےتاکہ تواپنےبعد والوں کےلیےعبرت ہواوربےشک بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بےخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو آج ہم تیرے بدن کو (دریا سے) نکال لیں گے تاکہ تو پچھلوں کے لئے عبرت ہو۔ اور بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے بےخبر ہیں
Sahi International :
So today We will save you in body that you may be to those who succeed you a sign. And indeed, many among the people, of Our signs, are heedless
وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مُبَوَّأَ صِدْقٍ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ فَمَا اخْتَلَفُوا حَتَّىٰ جَاءَهُمُ الْعِلْمُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ (93)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًبنی اسرائیل کوہم نےرہنےکی عمدہ جگہ دی اورانہیں کھانےکو پاکیزہ چیزیں عطاکیں پھروہ باوجود علم آجانے کےاختلاف کرتے رہےبےشک آپ کا پروردگاران میں قیامت کےدن فیصلہ فرمادےگا جس چیز میں وہ اختلاف کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کو عمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں لیکن وہ باوجود علم ہونے کے اختلاف کرتے رہے۔ بےشک جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا
Sahi International :
And We had certainty settled the Children of Israel in an agreeable settlement and provided them with good things. And they did not differ until [after] knowledge had come to them. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ
فَإِن كُنتَ فِي شَكٍّ مِّمَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِن قَبْلِكَ ۚ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ (94)
محمداکرم اعوان :
پھراگر (بالفرض) آپ کو اس (کتاب) میں کوئی شبہ ہوجس کوہم نےآپ کے پاس بھیجاہےتوآپ ان لوگوں سےپوچھ لیجیئےجوآپ سے پہلے (کی) کتاب کوپڑھتےہیں۔ بےشک آپ کےپروردگار کی طرف سے آپ کےپاس حق آچکا سوآپ کوہرگز شک کرنےوالوں میں نہ ہونا چاہئے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر تم کو اس (کتاب کے) بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے کی (اُتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
Sahi International :
So if you are in doubt, [O Muhammad], about that which We have revealed to you, then ask those who have been reading the Scripture before you. The truth has certainly come to you from your Lord, so never be among the doubters.
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ الْخَاسِرِينَ (95)
محمداکرم اعوان :
اورنہ ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نےاللہ کی آیات کو جھٹلایاورنہ آپ نقصان اٹھانےوالوں میں سےہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور نہ ان لوگوں میں ہونا جو خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں نہیں تو نقصان اٹھاؤ گے
Sahi International :
And never be of those who deny the signs of Allah and [thus] be among the losers.
إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ (96)
محمداکرم اعوان :
بےشک جن لوگوں کےبارےآپ کےپروردگارکا حکم (کہ ایمان نہ لائیں گے) آچکا وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کے بارے میں خدا کا حکم (عذاب) قرار پاچکا ہے وہ ایمان نہیں لانے کے
Sahi International :
Indeed, those upon whom the word of your Lord has come into effect will not believe,
وَلَوْ جَاءَتْهُمْ كُلُّ آيَةٍ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ (97)
محمداکرم اعوان :
اوراگرچہ ان کے پاس ہر طرح کی نشانی آجائے یہاں تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب تک کہ عذاب الیم نہ دیکھ لیں خواہ ان کے پاس ہر (طرح کی) نشانی آجائے
Sahi International :
Even if every sign should come to them, until they see the painful punishment.
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيمَانُهَا إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّا آمَنُوا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ (98)
محمداکرم اعوان :
چنانچہ کیوں کوئی بستی (ہلاک شدگان میں سے) ایمان نہ لائی کہ اس کا ایمان لانااسےنفع دیتاہاں مگر یونس (علیہ السلام) کی قوم جب وہ ایمان لائی توہم نےدنیا کی زندگی میں ان سےرسوائی کےعذاب کوٹال دیااورایک خاص وقت (مدت العمر) تک ان کوفوائد (دنیا) سے بہرہ مندرکھا۔
فتح محمدجالندھری :
تو کوئی بستی ایسی کیوں نہ ہوئی کہ ایمان لاتی تو اس کا ایمان اسے نفع دیتا ہاں یونس کی قوم۔ جب ایمان لائی تو ہم نے دنیا کی زندگی میں ان سے ذلت کا عذاب دور کردیا اور ایک مدت تک (فوائد دنیاوی سے) ان کو بہرہ مند رکھا
Sahi International :
Then has there not been a [single] city that believed so its faith benefited it except the people of Jonah? When they believed, We removed from them the punishment of disgrace in worldly life and gave them enjoyment for a time.
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَن فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا ۚ أَفَأَنتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّىٰ يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (99)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ کا پروردگارچاہتاتوجتنےلوگ زمین پرہیں سب کے سب ایمان لےآتے(جب یہ بات ہے) توکیاآپ لوگوں پرزبردستی کرسکتےہیں یہاں تک کہ وہ ایمان لےآئیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو جتنے لوگ زمین پر ہیں سب کے سب ایمان لے آتے۔ تو کیا تم لوگوں پر زبردستی کرنا چاہتے ہو کہ وہ مومن ہوجائیں
Sahi International :
And had your Lord willed, those on earth would have believed - all of them entirely. Then, [O Muhammad], would you compel the people in order that they become believers?
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَن تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ (100)
محمداکرم اعوان :
اورکسی شخص کا اللہ کےحکم کےبغیرایمان لانا ممکن نہیں اوربےعقل لوگوں پروہ (کفر کی) گندگی ڈالتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
حالانکہ کسی شخص کو قدرت نہیں ہے کہ خدا کے حکم کے بغیر ایمان لائے۔ اور جو لوگ بےعقل ہیں ان پر وہ (کفر وذلت کی) نجاست ڈالتا ہے
Sahi International :
And it is not for a soul to believe except by permission of Allah, and He will place defilement upon those who will not use reason.
قُلِ انظُرُوا مَاذَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَا تُغْنِي الْآيَاتُ وَالنُّذُرُ عَن قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ (101)
محمداکرم اعوان :
(ان سے) فرمایئےدیکھوآسمانوں اورزمین میں کیا کچھ ہےاورجولوگ ایمان نہیں رکھتےان کو نشانیاں اورڈرانےوالے کام نہیں آتے۔
فتح محمدجالندھری :
(ان کفار سے) کہو دیکھو تو زمین اور آسمانوں میں کیا کچھ ہے۔ مگر جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ان کی نشانیاں اور ڈرواے کچھ کام نہیں آتے
Sahi International :
Say, "Observe what is in the heavens and earth." But of no avail will be signs or warners to a people who do not believe
فَهَلْ يَنتَظِرُونَ إِلَّا مِثْلَ أَيَّامِ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِهِمْ ۚ قُلْ فَانتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ (102)
محمداکرم اعوان :
سوکیا وہ (ایسے برُےدنوں کا) انتظارکررہےہیں جیسے (برُے) دن ان سےپہلےلوگوں پرگزرچکےفرمایئےپس انتظار کروبے شک میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
سو جیسے (برے) دن ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں اسی طرح کے (دنوں کے) یہ منتظر ہیں۔ کہہ دو کہ تم بھی انتظار کرو۔ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Sahi International :
So do they wait except for like [what occurred in] the days of those who passed on before them? Say, "Then wait; indeed, I am with you among those who wait."
ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ كَذَٰلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنجِ الْمُؤْمِنِينَ (103)
محمداکرم اعوان :
پھرہم اپنےپیغمبروں اور ایمان والوں کو بچا لیتےہیں اسی طرح ہماراذمہ ہےکہ ایمان والوں کو نجات دیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم اپنے پیغمبروں کو اور مومنوں کو نجات دیتے رہے ہیں۔ اسی طرح ہمارا ذمہ ہے کہ مسلمانوں کو نجات دیں
Sahi International :
Then We will save our messengers and those who have believed. Thus, it is an obligation upon Us that We save the believers
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِن كُنتُمْ فِي شَكٍّ مِّن دِينِي فَلَا أَعْبُدُ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ وَلَٰكِنْ أَعْبُدُ اللَّهَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (104)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےاے لوگو! اگرتم کو میرےدین میں شک ہوتوجن کی تم اللہ کےسواعبادت کرتے ہومیں ان کی عبادت نہیں کرتاولیکن میں اللہ کی عبادت کرتاہوں جو تمہاری جان قبض کرتاہے۔ اورمجھے حکم ہواہے کہ میں ایمان لانےوالوں میں سے ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو اگر تم کو میرے دین میں کسی طرح کا شک ہو تو (سن رکھو کہ) جن لوگوں کی تم خدا کے سوا عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت نہیں کرتا۔ بلکہ میں خدا کی عبادت کرتا ہوں جو تمھاری روحیں قبض کرلیتا ہے اور مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ ایمان لانے والوں میں ہوں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "O people, if you are in doubt as to my religion - then I do not worship those which you worship besides Allah; but I worship Allah, who causes your death. And I have been commanded to be of the believers
وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (105)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کہ آپ یکسو ہوکردینِ حنیف کی پیروی کریں اورہرگزمشرکوں میں سےنہ ہویئےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ کہ (اے محمد سب سے) یکسو ہو کر دین (اسلام) کی پیروی کئے جاؤ۔ اور مشرکوں میں ہرگز نہ ہونا
Sahi International :
And [commanded], 'Direct your face toward the religion, inclining to truth, and never be of those who associate others with Allah;
وَلَا تَدْعُ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ ۖ فَإِن فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِّنَ الظَّالِمِينَ (106)
محمداکرم اعوان :
اور یہ کہ اللہ کےسواکسی کو مت پکاریئےجونہ آپ کا کچھ سنوارسکےاورنہ بگاڑسکےپھراگرآپ نےایساکیاتویقیناًغلط کرنےوالوں میں سے ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کو نہ پکارنا جو نہ تمہارا کچھ بھلا کرسکے اور نہ کچھ بگاڑ سکے۔ اگر ایسا کرو گے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے
Sahi International :
And do not invoke besides Allah that which neither benefits you nor harms you, for if you did, then indeed you would be of the wrongdoers.'"
وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (107)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ آپ کو کوئی تکلیف پہنچادیں توکوئی اسےدورکرنےوالا نہیں سوائےاس کےاوراگروہ آپ کوراحت پہنچاناچاہیں توکوئی اُس کےفضل کوہٹانےوالا نہیں وہ اسے (اپنے فضل کو) اپنے بندوں میں جسےچاہیں پہنچائیں۔ اوروہ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی کرنی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And if Allah should touch you with adversity, there is no remover of it except Him; and if He intends for you good, then there is no repeller of His bounty. He causes it to reach whom He wills of His servants. And He is the Forgiving, the Merciful
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنَا عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ (108)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئے اے لوگو! بےشک تمہارےپاس تمہارےپروردگارکی طرف سے حق آچکاسوجوکوئی ہدایت حاصل کرتا ہےپس بے شک وہ تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتاہےاورجوکوئی گمراہ رہتاہےتویقیناًوہ گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرتاہےاورمیں تم پرداروغہ نہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ لوگو تمہارے پروردگار کے ہاں سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو جو کوئی ہدایت حاصل کرتا ہے تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتا ہے۔ اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے تو گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور میں تمہارا وکیل نہیں ہوں
Sahi International :
Say, "O mankind, the truth has come to you from your Lord, so whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul, and whoever goes astray only goes astray [in violation] against it. And I am not over you a manager."
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّهُ ۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ (109)
محمداکرم اعوان :
اورآپ کوجوحکم بھیجا جاتاہےاس کی پیروی کریں اور (تکلیفوں پر) صبرکریں یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرمادیں اوروہ سب فیصلہ کرنےوالوں میں سےاچھے فیصلہ کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے پیغمبر) تم کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو یہاں تک کہ خدا فیصلہ کردے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
Sahi International :
And follow what is revealed to you, [O Muhammad], and be patient until Allah will judge. And He is the best of judges.