بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ
(1)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےکفرکیااور (دوسروں کو) اللہ کی راہ سےروکا (اللہ نے) ان کےاعمال بربادکردیئے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے کفر کیا اور (اَوروں کو) خدا کے رستے سے روکا۔ خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے
Sahi International :
Those who disbelieve and avert [people] from the way of Allah - He will waste their deeds.
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۙ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ
(2)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورنیک کام کیےاوروہ اس سب پرایمان لائےجومحمد (ﷺ) پرنازل فرمایاگیاہےاوروہ ان کےپروردگارکی طرف سےحق ہے (اللہ نے) ان سےان کےگناہ دورکردئیےاوران کی حالت سنواردی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی
Sahi International :
And those who believe and do righteous deeds and believe in what has been sent down upon Muhammad - and it is the truth from their Lord - He will remove from them their misdeeds and amend their condition.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا اتَّبَعُوا الْبَاطِلَ وَأَنَّ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّبَعُوا الْحَقَّ مِن رَّبِّهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ لِلنَّاسِ أَمْثَالَهُمْ
(3)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ جن لوگوں نےکفرکیا، انہوں نےجھوٹ کی پیروی کی اوریہ کہ جوایمان لائےوہ اپنےپروردگارکی طرف سے (دین) حق کےپیچھےچلے۔ اس طرح اللہ لوگوں کےلیےان کےحالات بیان فرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے
Sahi International :
That is because those who disbelieve follow falsehood, and those who believe follow the truth from their Lord. Thus does Allah present to the people their comparisons.
فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّىٰ إِذَا أَثْخَنتُمُوهُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً حَتَّىٰ تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۚ ذَٰلِكَ وَلَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَانتَصَرَ مِنْهُمْ وَلَٰكِن لِّيَبْلُوَ بَعْضَكُم بِبَعْضٍ ۗ وَالَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَن يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ
(4)
محمداکرم اعوان :
پس جب تمہاراکافروں سےمقابلہ ہوتو (ان کی) گردنیں مارویہاں تک کہ جب ان کوخوب قتل کرچکوتو (جوگرفتارہوں انہیں) مضبوطی سےقیدکرلو۔ پھراس کےبعدیاتواحسان کرکے (چھوڑدو) اوریامعاوضہ لےکر، یہاں تک کہ لڑائی (فریق مقابل) اپنےہتھیارپھینک دے۔ یہ (حکم) ہےاوراگراللہ چاہتےتو (اورطرح) ان سےانتقام لےلیتےولیکن تاکہ تم میں سےایک کودوسرےکےذریعہ سے (مقابلہ کرواکے) آزمائے۔ اورجولوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوجاتےہیں تووہ ان کےاعمال کوہرگزضائع نہ فرمائیں گے،
فتح محمدجالندھری :
جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا
Sahi International :
So when you meet those who disbelieve [in battle], strike [their] necks until, when you have inflicted slaughter upon them, then secure their bonds, and either [confer] favor afterwards or ransom [them] until the war lays down its burdens. That [is the command]. And if Allah had willed, He could have taken vengeance upon them [Himself], but [He ordered armed struggle] to test some of you by means of others. And those who are killed in the cause of Allah - never will He waste their deeds.
سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ
(5)
محمداکرم اعوان :
ان کوسیدھےرستےچلائیں گےاوران کی حالت درست رکھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کو سیدھے رستے پر چلائے گا اور ان کی حالت درست کر دے گا
Sahi International :
He will guide them and amend their condition
وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ
(6)
محمداکرم اعوان :
اوران کوبہشت میں داخل فرمائیں گےجس سےان کوشناساکررکھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کو بہشت میں جس سے انہیں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا
Sahi International :
And admit them to Paradise, which He has made known to them.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ
(7)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اگر تم اللہ کی مددکروگےتووہ بھی تمہاری مددکریں گےاورتم کوثابت قدم رکھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا
Sahi International :
O you who have believed, if you support Allah, He will support you and plant firmly your feet.
وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ
(8)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ کافرہیں توان کےلیےہلاکت ہےاوران کےاعمال کوبربادکردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا
Sahi International :
But those who disbelieve - for them is misery, and He will waste their deeds.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
(9)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ انہوں نےاللہ کےاتارےہوئے (احکام) کوناپسندکیاسواُس نےان کےاعمال کوبربادکردیا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ خدا نے جو چیز نازل فرمائی انہوں نے اس کو ناپسند کیا تو خدا نے بھی ان کے اعمال اکارت کردیئے
Sahi International :
That is because they disliked what Allah revealed, so He rendered worthless their deeds.
۞ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ دَمَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ ۖ وَلِلْكَافِرِينَ أَمْثَالُهَا
(10)
محمداکرم اعوان :
توکیاانہوں نےدنیامیں چل پھرکرنہیں دیکھاکہ جولوگ ان سےپہلےہوگزرےہیں ان کاانجام کیساہوا؟ اللہ نےان پرتباہی ڈال دی۔ اورکافروں کےلیےایساہی ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے ملک میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ خدا نے ان پر تباہی ڈال دی۔ اور اسی طرح کا (عذاب) ان کافروں کو ہوگا
Sahi International :
Have they not traveled through the land and seen how was the end of those before them? Allah destroyed [everything] over them, and for the disbelievers is something comparable.
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ
(11)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ ایمان والوں کاکارسازاللہ ہےاوریہ کہ کافروں کاکوئی کارسازنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں
Sahi International :
That is because Allah is the protector of those who have believed and because the disbelievers have no protector.
إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ
(12)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ ان لوگوں کوجوایمان لائےاورنیک کام کیے، ایسےباغوں میں داخل فرمائیں گےجن کےتابع نہریں بہتی ہوں گی۔ اورجولوگ کافرہیں وہ (دنیاکے) فائدےاٹھاتےہیں اوروہ اس طرح کھاتےہیں جیسےحیوان کھاتےہیں اوران کاٹھکانہ دوزخ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو خدا بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل فرمائے گا۔ اور جو کافر ہیں وہ فائدے اٹھاتے ہیں اور (اس طرح) کھاتے ہیں جیسے حیوان کھاتے ہیں۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے
Sahi International :
Indeed, Allah will admit those who have believed and done righteous deeds to gardens beneath which rivers flow, but those who disbelieve enjoy themselves and eat as grazing livestock eat, and the Fire will be a residence for them.
وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ
(13)
محمداکرم اعوان :
اوربہت سی بستیاں آپ کی اس بستی سےجس کےرہنےوالوں نےآپ کوبےگھرکردیاہے، طاقت میں بڑھی ہوئی تھیں۔ ہم نےان کوہلاک کردیاتوکوئی ان کامددگارنہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سی بستیاں تمہاری بستی سے جس (کے باشندوں نے تمہیں وہاں) سے نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کا ستیاناس کردیا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوا
Sahi International :
And how many a city was stronger than your city [Makkah] which drove you out? We destroyed them; and there was no helper for them.
أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ كَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُم
(14)
محمداکرم اعوان :
بھلاجو شخص اپنےپروردگارکےسیدھےراستےپرہووہ ان لوگوں کی طرح ہوسکتاہےجن کی برائیاں اُن کوبھلی معلوم ہوتی ہوں اورجواپنےنفس کی خواہشوں پہ چلتےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں
Sahi International :
So is he who is on clear evidence from his Lord like him to whom the evil of his work has been made attractive and they follow their [own] desires?
مَّثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۖ فِيهَا أَنْهَارٌ مِّن مَّاءٍ غَيْرِ آسِنٍ وَأَنْهَارٌ مِّن لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ وَأَنْهَارٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى ۖ وَلَهُمْ فِيهَا مِن كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ ۖ كَمَنْ هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ
(15)
محمداکرم اعوان :
جس جنت کاپرہیزگاروں سےوعدہ کیاجاتاہے، اس کی کیفیت یہ ہےکہ اس میں بہت سی نہریں توایسےپانی کی ہوں گی جوخراب نہیں ہوگااوربہت سی نہریں ایسےدودھ کی ہوں گی جس کاذائقہ تبدیل نہ ہوگااوربہت سی نہریں ایسی شراب کی ہوں گی جوپینےوالوں کےلیےبہت لذیذ ہوگی اوربہت سی نہریں بالکل صاف شہد کی ہوں گی اوران کےلیے وہاں ہرقسم کےپھل ہوں گےاوران کےپروردگارکی طرف سےبخشش ہوگی۔ کیایہ ان جیسےہوسکتےہیں جوہمیشہ دوزخ میں رہیں گےاورکھولتاہواپانی ان کوپلایاجائےگاتووہ ان کی انتڑیوں کےٹکڑےکردےگا۔
فتح محمدجالندھری :
جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا
Sahi International :
Is the description of Paradise, which the righteous are promised, wherein are rivers of water unaltered, rivers of milk the taste of which never changes, rivers of wine delicious to those who drink, and rivers of purified honey, in which they will have from all [kinds of] fruits and forgiveness from their Lord, like [that of] those who abide eternally in the Fire and are given to drink scalding water that will sever their intestines?
وَمِنْهُم مَّن يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ حَتَّىٰ إِذَا خَرَجُوا مِنْ عِندِكَ قَالُوا لِلَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ آنِفًا ۚ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ
(16)
محمداکرم اعوان :
اوران میں بعض لوگ ایسےہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتےہیں یہاں تک کہ جب آپ کےپاس سےباہرجاتےہیں تواہل علم سےکہتےہیں کہ آپ نےابھی کیافرمایاتھا؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نےان کےدلوں پرمہرکردی ہےاوریہ اپنےنفس کی خواہشوں پہ چلتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو تمہاری طرف کان لگائے یہاں تک کہ (سب کچھ سنتے ہیں لیکن) جب تمہارے پاس سے نکل کر چلے جاتے ہیں تو جن لوگوں کو علم (دین) دیا گیا ہے ان سے کہتے ہیں کہ (بھلا) انہوں نے ابھی کیا کہا تھا؟ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر خدا نے مہر لگا رکھی ہے اور وہ اپنی خواہشوں کے پیچھے چل رہے ہیں
Sahi International :
And among them, [O Muhammad], are those who listen to you, until when they depart from you, they say to those who were given knowledge, "What has he said just now?" Those are the ones of whom Allah has sealed over their hearts and who have followed their [own] desires.
وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ
(17)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ راہ پرہیں (اللہ) ان کوزیادہ ہدایت دیتےہیں اوران کوپرہیزگاری عطافرماتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کو وہ ہدایت مزید بخشتا اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے
Sahi International :
And those who are guided - He increases them in guidance and gives them their righteousness.
فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً ۖ فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا ۚ فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ
(18)
محمداکرم اعوان :
توکیایہ قیامت کودیکھ رہےہیں کہ ان پراچانک آجائے۔ سواس کی نشانیاں توآچکی ہیں توجب یہ (قیامت) ان کےسامنےآکھڑی ہوئی تواس وقت ان کونصیحت کہاں سےہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اب تو یہ لوگ قیامت ہی کو دیکھ رہے ہیں کہ ناگہاں ان پر آ واقع ہو۔ سو اس کی نشانیاں (وقوع میں) آچکی ہیں۔ پھر جب وہ ان پر آ نازل ہوگی اس وقت انہیں نصیحت کہاں (مفید ہوسکے گی؟)
Sahi International :
Then do they await except that the Hour should come upon them unexpectedly? But already there have come [some of] its indications. Then what good to them, when it has come, will be their remembrance?
فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ
(19)
محمداکرم اعوان :
پس جان لوکہ اللہ کےسواکوئی معبودنہیں۔ اوراپنےگناہوں کی معافی مانگواورمومن مردوں اورمومن عورتوں کےلیےبھی۔ اوراللہ تمہارےچلنےپھرنےاوررہنےسہنےسےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پس جان رکھو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور (اور) مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے بھی۔ اور خدا تم لوگوں کے چلنے پھرنے اور ٹھیرنے سے واقف ہے
Sahi International :
So know, [O Muhammad], that there is no deity except Allah and ask forgiveness for your sin and for the believing men and believing women. And Allah knows of your movement and your resting place.
وَيَقُولُ الَّذِينَ آمَنُوا لَوْلَا نُزِّلَتْ سُورَةٌ ۖ فَإِذَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ مُّحْكَمَةٌ وَذُكِرَ فِيهَا الْقِتَالُ ۙ رَأَيْتَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يَنظُرُونَ إِلَيْكَ نَظَرَ الْمَغْشِيِّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَوْتِ ۖ فَأَوْلَىٰ لَهُمْ
(20)
محمداکرم اعوان :
اورایمان والےلوگ کہتےہیں کہ (جہادکی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ سوجب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہوتی ہےاوراس میں جہادکاذکرہوتاہے، توجن لوگوں کےدلوں میں بیماری (نفاق) ہےآپ ان کودیکھتےہیں وہ آپ کی طرف ایسےدیکھتےہیں جیسےکسی پرموت کی بےہوشی طاری ہو۔ پس ان کےلیےخرابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے
Sahi International :
Those who believe say, "Why has a surah not been sent down? But when a precise surah is revealed and fighting is mentioned therein, you see those in whose hearts is hypocrisy looking at you with a look of one overcome by death. And more appropriate for them [would have been]
طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ ۚ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ
(21)
محمداکرم اعوان :
فرمانبرداری اوراچھی بات کہنا (خوب ہے)۔ پھرجب (جہادکا) فیصلہ پکاہوگیاتواگریہ لوگ اللہ سےسچےرہتےتوان کےلیےبہترہوتا۔
فتح محمدجالندھری :
(خوب کام تو) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کی) بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا
Sahi International :
Obedience and good words. And when the matter [of fighting] was determined, if they had been true to Allah, it would have been better for them.
فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ
(22)
محمداکرم اعوان :
(اےمنافقو!) تم سےعجب نہیں کہ اگرتم کواقتدارمل جائےتوملک میں خرابی کرنےلگواوراپنےرشتوں کوتوڑڈالو۔
فتح محمدجالندھری :
(اے منافقو!) تم سے عجب نہیں کہ اگر تم حاکم ہو جاؤ تو ملک میں خرابی کرنے لگو اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو
Sahi International :
So would you perhaps, if you turned away, cause corruption on earth and sever your [ties of] relationship?
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ
(23)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ لوگ ہیں جن کواللہ نےاپنی رحمت سےدورکردیاپھران کوبہرہ کردیااوران کی آنکھوں کواندھاکردیا۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان (کے کانوں) کو بہرا اور (ان کی) آنکھوں کو اندھا کردیا ہے
Sahi International :
Those [who do so] are the ones that Allah has cursed, so He deafened them and blinded their vision.
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا
(24)
محمداکرم اعوان :
توکیایہ قرآن میں غورنہیں کرتےیا (ان کے) دلوں پران کےقفل لگ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے یا (ان کے) دلوں پر قفل لگ رہے ہیں
Sahi International :
Then do they not reflect upon the Qur'an, or are there locks upon [their] hearts?
إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى ۙ الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَهُمْ وَأَمْلَىٰ لَهُمْ
(25)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ راہِ ہدایت ظاہرہونےکےبعدپیٹھ پھیرکرہٹ گئےشیطان نےانہیں یہ کام خوبصورت کرکےدکھایااورانہیں لمبی عمرکاوعدہ دیا۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ راہ ہدایت ظاہر ہونے کے بعد پیٹھ دے کر پھر گئے۔ شیطان نے (یہ کام) ان کو مزین کر دکھایا اور انہیں طول (عمر کا وعدہ) دیا
Sahi International :
Indeed, those who reverted back [to disbelief] after guidance had become clear to them - Satan enticed them and prolonged hope for them.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ ۖ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ
(26)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےہواکہ انہوں نےایسےلوگوں سےجواللہ کےاتارےہوئےاحکام کوناپسندکرتےہیں کہاکہ بعض باتوں میں ہم تمہاری اطاعت کریں گے۔ اوراللہ ان کی پوشیدہ باتوں سےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے
Sahi International :
That is because they said to those who disliked what Allah sent down, "We will obey you in part of the matter." And Allah knows what they conceal.
فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ
(27)
محمداکرم اعوان :
سوان کاکیاحال ہوگاجب فرشتےان کی جان قبض کرتےہوں گے، ان کےمونہوں پراوران کی پشتوں پرمارتےجاتےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اُس وقت (ان کا) کیسا (حال) ہوگا جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے اور ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے
Sahi International :
Then how [will it be] when the angels take them in death, striking their faces and their backs?
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اتَّبَعُوا مَا أَسْخَطَ اللَّهَ وَكَرِهُوا رِضْوَانَهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
(28)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےکہ جوطریقہ اللہ کی ناراضگی کاسبب تھایہ اُسی پرچلےاوراس کی خوشنودی کواچھانہ سمجھے، تواُس نےان کےاعمال کوبربادکردیا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ جس چیز سے خدا ناخوش ہے یہ اس کے پیچھے چلے اور اس کی خوشنودی کو اچھا نہ سمجھے تو اُس نے بھی ان کے عملوں کو برباد کر دیا
Sahi International :
That is because they followed what angered Allah and disliked [what earns] His pleasure, so He rendered worthless their deeds.
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَن لَّن يُخْرِجَ اللَّهُ أَضْغَانَهُمْ
(29)
محمداکرم اعوان :
کیاجن کےدلوں میں بیماری ہےوہ یہ سوچتےہیں کہ اللہ ان کی دلی عداوتوں کوظاہرنہیں کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ خدا ان کے کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا؟
Sahi International :
Or do those in whose hearts is disease think that Allah would never expose their [feelings of] hatred?
وَلَوْ نَشَاءُ لَأَرَيْنَاكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُم بِسِيمَاهُمْ ۚ وَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ أَعْمَالَكُمْ
(30)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتووہ لوگ آپ کودکھابھی دیتےتوآپ اُن کواُن کےچہروں ہی سےپہچان لیتے۔ اورآپ انہیں ان کےاندازِگفتگوسےپہچان لیں گے۔ اوراللہ تم سب کےاعمال سےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے
Sahi International :
And if We willed, We could show them to you, and you would know them by their mark; but you will surely know them by the tone of [their] speech. And Allah knows your deeds.
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّىٰ نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورہم تم سب لوگوں کوضرورآزمائیں گےتاکہ جوتم میں جہادکرنےوالےاورثابت قدم رہنےوالےہیں، ان کومعلوم کریں اورتمہارےحالات کوپرکھیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم تو لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں۔ اور تمہارے حالات جانچ لیں
Sahi International :
And We will surely test you until We make evident those who strive among you [for the cause of Allah] and the patient, and We will test your affairs.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ
(32)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ کافرہوئےاورانہوں نےاللہ کی راہ سےروکااورپیغمبرکی مخالفت کی بعداس کےکہ ان پرراستہ واضح ہوچکاتھا۔ یہ لوگ اللہ کاہرگزکوئی نقصان نہ کرسکیں گےاوروہ (اللہ) ان کی کوششوں کومٹادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں کو سیدھا رستہ معلوم ہوگیا (اور) پھر بھی انہوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کی راہ سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی وہ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے۔ اور خدا ان کا سب کیا کرایا اکارت کردے گا
Sahi International :
Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and opposed the Messenger after guidance had become clear to them - never will they harm Allah at all, and He will render worthless their deeds.
۞ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ
(33)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ کی اطاعت کرواورپیغمبرکی اطاعت کرواوراپنےاعمال کوضائع مت ہونےدو۔
فتح محمدجالندھری :
مومنو! خدا کا ارشاد مانو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو اور اپنے عملوں کو ضائع نہ ہونے دو
Sahi International :
O you who have believed, obey Allah and obey the Messenger and do not invalidate your deeds.
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ
(34)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ کافرہوئےاوراللہ کی راہ سےروکتےرہےپھروہ کافرہی مرگئےتواللہ ان کوکبھی نہ بخشیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا
Sahi International :
Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and then died while they were disbelievers - never will Allah forgive them.
فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ
(35)
محمداکرم اعوان :
سوتم ہمت مت ہارواورصلح کی طرف مت بلاؤ اورتم ہی غالب رہوگے۔ اوراللہ تمہارےساتھ ہیں اوروہ تمہارےاعمال میں ہرگزکمی نہ کریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم ہمت نہ ہارو اور (دشمنوں کو) صلح کی طرف نہ بلاؤ۔ اور تم تو غالب ہو۔ اور خدا تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم (اور گم) نہیں کرے گا
Sahi International :
So do not weaken and call for peace while you are superior; and Allah is with you and will never deprive you of [the reward of] your deeds.
إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۚ وَإِن تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْأَلْكُمْ أَمْوَالَكُمْ
(36)
محمداکرم اعوان :
یہ دنیاکی زندگی محض ایک کھیل اورتماشاہے۔ اوراگرتم ایمان لاؤگےاورپرہیزگاری کروگےتووہ تم کوتمہارااجردےگااورتم سےتمہارےمال طلب نہیں کرےگا (یعنی اجردولت کی بناءپرنہیں ملےگا)۔
فتح محمدجالندھری :
دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا
Sahi International :
[This] worldly life is only amusement and diversion. And if you believe and fear Allah, He will give you your rewards and not ask you for your properties.
إِن يَسْأَلْكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَيُخْرِجْ أَضْغَانَكُمْ
(37)
محمداکرم اعوان :
اگروہ (اللہ) تم سےیہ (یعنی تمہارےمال) طلب کرےپھراس میں شدت کردےتوتم بخل کرنےلگواوروہ تمہاری ناگواری ظاہرکردے۔
فتح محمدجالندھری :
اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاری بدنیتی ظاہر کرکے رہے
Sahi International :
If He should ask you for them and press you, you would withhold, and He would expose your unwillingness.
هَا أَنتُمْ هَٰؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنكُم مَّن يَبْخَلُ ۖ وَمَن يَبْخَلْ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ ۚ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنتُمُ الْفُقَرَاءُ ۚ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم
(38)
محمداکرم اعوان :
ہاں تم ایسےہی لوگ ہوکہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنےکےلیےبلایاجاتاہےتوبعض تم میں سےبخل کرتےہیں۔ اورجوبخل کرتاہےسوبےشک وہ خود سےبخل کرتاہے۔ اوراللہ بےنیازہیں اورتم سب محتاج ہواوراگرتم روگردانی کروگےتووہ (اللہ) تمہاری جگہ دوسری قوم پیدافرمادیں گےپھروہ تم جیسےنہ ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے
Sahi International :
Here you are - those invited to spend in the cause of Allah - but among you are those who withhold [out of greed]. And whoever withholds only withholds [benefit] from himself; and Allah is the Free of need, while you are the needy. And if you turn away, He will replace you with another people; then they will not be the likes of you.