Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ (1)
محمداکرم اعوان :
صٓ۔ قسم ہےقرآن کی جونصیحت دینےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
ص۔ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (کہ تم حق پر ہو)
Sahi International :
Sad. By the Qur'an containing reminder...
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ (2)
محمداکرم اعوان :
بلکہ جولوگ کافرہیں وہ غروراورمخالفت میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں
Sahi International :
But those who disbelieve are in pride and dissension.
كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوا وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ (3)
محمداکرم اعوان :
ان سےپہلےبہت سی امتوں کوہم ہلاک کرچکےہیں توانہوں نےبہت چیخ وپکارکی مگروہ وقت رہائی کانہ تھا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا
Sahi International :
How many a generation have We destroyed before them, and they [then] called out; but it was not a time for escape.
وَعَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ ۖ وَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا سَاحِرٌ كَذَّابٌ (4)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےتعجب کیاکہ ان کےپاس ان (ہی) میں سےایک ڈرانےوالے (پیغمبر) آئےاورکافرکہنےلگےیہ شخص جادوگرہے (اور) جھوٹاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا
Sahi International :
And they wonder that there has come to them a warner from among themselves. And the disbelievers say, "This is a magician and a liar.
أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ (5)
محمداکرم اعوان :
کیااس نےاتنےمعبودوں کی جگہ ایک ہی معبودبنادیا۔ بلاشبہ یہ توبڑی عجیب بات ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
Sahi International :
Has he made the gods [only] one God? Indeed, this is a curious thing."
وَانطَلَقَ الْمَلَأُ مِنْهُمْ أَنِ امْشُوا وَاصْبِرُوا عَلَىٰ آلِهَتِكُمْ ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ يُرَادُ (6)
محمداکرم اعوان :
اوران میں جوسردارتھےوہ چل کھڑےہوئے (اورکہنےلگے) کہ (یہاں سے) چلواوراپنےمعبودوں پرقائم رہو، بلاشبہ یہ تو (پیغمبرکے) مطلب کی بات ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے
Sahi International :
And the eminent among them went forth, [saying], "Continue, and be patient over [the defense of] your gods. Indeed, this is a thing intended.
مَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَٰذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ (7)
محمداکرم اعوان :
یہ پچھلےمذہب میں ہم نے (کبھی) سنی ہی نہیں یہ صرف بنائی ہوئی بات ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ پچھلے مذہب میں ہم نے کبھی سنی ہی نہیں۔ یہ بالکل بنائی ہوئی بات ہے
Sahi International :
We have not heard of this in the latest religion. This is not but a fabrication.
أَأُنزِلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ مِن بَيْنِنَا ۚ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِّن ذِكْرِي ۖ بَل لَّمَّا يَذُوقُوا عَذَابِ (8)
محمداکرم اعوان :
کیاہم سب میں سےاس شخص پرہی نصیحت کی بات نازل کی گئی، بلکہ یہ لوگ میری وحی سےشک میں ہیں بلکہ انہوں نےابھی میرےعذاب کامزہ نہیں چکھا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا
Sahi International :
Has the message been revealed to him out of [all of] us?" Rather, they are in doubt about My message. Rather, they have not yet tasted My punishment.
أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِيزِ الْوَهَّابِ (9)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےپاس آپ کےپروردگارکی رحمت کےخزانےہیں جوغالب (اور) عطافرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب اور بہت عطا کرنے والا ہے
Sahi International :
Or do they have the depositories of the mercy of your Lord, the Exalted in Might, the Bestower?
أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ (10)
محمداکرم اعوان :
یاکیاان کوآسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان میں ہےاس پراختیارحاصل ہےتوچاہیئےکہ سیڑھیاں لگاکر (آسمانوں پر) چڑھ جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان (سب) پر ان ہی کی حکومت ہے۔ تو چاہیئے کہ رسیاں تان کر (آسمانوں) پر چڑھ جائیں
Sahi International :
Or is theirs the dominion of the heavens and the earth and what is between them? Then let them ascend through [any] ways of access.
جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ (11)
محمداکرم اعوان :
یہاں شکست کھائےہوئےگروہوں میں ایک لشکریہ بھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے
Sahi International :
[They are but] soldiers [who will be] defeated there among the companies [of disbelievers].
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ (12)
محمداکرم اعوان :
ان سےپہلےبھی قومِ نوح ؑ اورعاداورمیخوں والافرعون بھی جھٹلاچکےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور میخوں والا فرعون (اور اس کی قوم کے لوگ) بھی جھٹلا چکے ہیں
Sahi International :
The people of Noah denied before them, and [the tribe of] 'Aad and Pharaoh, the owner of stakes,
وَثَمُودُ وَقَوْمُ لُوطٍ وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ ۚ أُولَٰئِكَ الْأَحْزَابُ (13)
محمداکرم اعوان :
اورثموداورلوط ؑ کی قوم اوربَن کےرہنےوالےبھی یہی وہ گروہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی۔ یہی وہ گروہ ہیں
Sahi International :
And [the tribe of] Thamud and the people of Lot and the companions of the thicket. Those are the companies.
إِن كُلٌّ إِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ (14)
محمداکرم اعوان :
ان سب نےپیغمبروں کوجھٹلایاتومیراعذاب (ان پر) آپڑا۔
فتح محمدجالندھری :
(ان) سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو میرا عذاب (ان پر) آ واقع ہوا
Sahi International :
Each of them denied the messengers, so My penalty was justified.
وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ (15)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ ایک چیخ کےمنتظرہیں جس میں دم لینےکی گنجائش نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ لوگ تو صرف ایک زور کی آواز کا جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا، انتظار کرتے ہیں
Sahi International :
And these [disbelievers] await not but one blast [of the Horn]; for it there will be no delay.
وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ (16)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں اےہمارےپروردگار! ہم کوہماراحصہ روزِحساب سےپہلےدےدے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے ہی دے دے
Sahi International :
And they say, "Our Lord, hasten for us our share [of the punishment] before the Day of Account"
اصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُودَ ذَا الْأَيْدِ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ (17)
محمداکرم اعوان :
آپ ان لوگوں کی باتوں پہ صبرکیجیئےاورہمارےبندے داؤد (علیہ السلام) کویادکیجیئےجوبڑی قوت والے (اور) بےشک وہ (اللہ کی طرف) بہت رجوع ہونےوالےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو صاحب قوت تھے (اور) بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے
Sahi International :
Be patient over what they say and remember Our servant, David, the possessor of strength; indeed, he was one who repeatedly turned back [to Allah].
إِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَاقِ (18)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےپہاڑوں کوان کےتابع کردیاتھاکہ شام کواورصبح ان کےساتھ ذکرکیاکرتے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے پہاڑوں کو ان کے زیر فرمان کردیا تھا کہ صبح وشام ان کے ساتھ (خدائے) پاک (کا) ذکر کرتے تھے
Sahi International :
Indeed, We subjected the mountains [to praise] with him, exalting [Allah] in the [late] afternoon and [after] sunrise.
وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ (19)
محمداکرم اعوان :
اور (اسی طرح) پرندوں کوبھی جو (ذکرکےوقت) ان کےپاس جمع ہوجاتےتھے۔ سب ان کےفرماں بردارتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے۔ سب ان کے فرمانبردار تھے
Sahi International :
And the birds were assembled, all with him repeating [praises].
وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ (20)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کی سلطنت کومستحکم فرمایااوران کوحکمت عطافرمائی اورفیصلہ کرنےوالی بات (سکھلائی)۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا)
Sahi International :
And We strengthened his kingdom and gave him wisdom and discernment in speech.
۞ وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ (21)
محمداکرم اعوان :
اوربھلاآپ کےپاس ان جھگڑنےوالوں کی خبرپہنچی جب وہ دیوارپھاندکرعبادت خانےمیں داخل ہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تمہارے پاس ان جھگڑنے والوں کی بھی خبر آئی ہے جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے
Sahi International :
And has there come to you the news of the adversaries, when they climbed over the wall of [his] prayer chamber -
إِذْ دَخَلُوا عَلَىٰ دَاوُودَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ خَصْمَانِ بَغَىٰ بَعْضُنَا عَلَىٰ بَعْضٍ فَاحْكُم بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَاهْدِنَا إِلَىٰ سَوَاءِ الصِّرَاطِ (22)
محمداکرم اعوان :
جب وہ داؤد (علیہ السلام) کےپاس گھس آئےتووہ ان (کےاس طرح آنے) سےگھبراگئےوہ کہنےلگےآپ ڈریں نہیں ہم دواہلِ معاملہ ہیں ہم میں سےایک نےدوسرےپرزیادتی کی ہےسوآپ ہم میں انصاف سےفیصلہ کردیجیئےاوربےانصافی نہ کیجیئےاورہم کوسیدھی راہ بتادیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
جس وقت وہ داؤد کے پاس آئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ ہم دونوں کا ایک مقدمہ ہے کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہم میں انصاف کا فیصلہ کر دیجیئے اور بےانصافی نہ کیجیئے گا اور ہم کو سیدھا رستہ دکھا دیجیئے
Sahi International :
When they entered upon David and he was alarmed by them? They said, "Fear not. [We are] two adversaries, one of whom has wronged the other, so judge between us with truth and do not exceed [it] and guide us to the sound path.
إِنَّ هَٰذَا أَخِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ نَعْجَةً وَلِيَ نَعْجَةٌ وَاحِدَةٌ فَقَالَ أَكْفِلْنِيهَا وَعَزَّنِي فِي الْخِطَابِ (23)
محمداکرم اعوان :
واقعہ یہ ہےکہ یہ (شخص) میرابھائی ہےاس کےپاس ننانوےدنبیاں ہیں اورمیرےپاس ایک دنبی ہےسویہ کہتاہےیہ مجھ کودےڈال اوربات میں مجھ کودباتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے
Sahi International :
Indeed this, my brother, has ninety-nine ewes, and I have one ewe; so he said, 'Entrust her to me,' and he overpowered me in speech."
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِ ۖ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيلٌ مَّا هُمْ ۗ وَظَنَّ دَاوُودُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَأَنَابَ ۩ (24)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےفرمایایہ جوتمہاری دنبی مانگتاہےکہ اپنی دنبیوں میں ملالےبےشک تم پرظلم کرتاہے۔ اوربےشک اکثرشریک ایک دوسرےپرزیادتی ہی کیاکرتےہیں مگرہاں جوایمان لائےاورنیک عمل کرتےرہےاورایسے لوگ بہت کم ہیں اورداؤد (علیہ السلام) نےخیال کیاکہ ہم نےان کوآزمایاہےتوانہوں نےاپنےپروردگارسےبخشش مانگی اورسجدے میں گِر پڑےاور (اللہ کی طرف) رجوع کیا۔
فتح محمدجالندھری :
انہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا
Sahi International :
[David] said, "He has certainly wronged you in demanding your ewe [in addition] to his ewes. And indeed, many associates oppress one another, except for those who believe and do righteous deeds - and few are they." And David became certain that We had tried him, and he asked forgiveness of his Lord and fell down bowing [in prostration] and turned in repentance [to Allah].
فَغَفَرْنَا لَهُ ذَٰلِكَ ۖ وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ (25)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےان کووہ (امر) معاف فرمادیااوربےشک ان کےلیےہمارےہاں قُرب اورعمدہ مقام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ہم نے ان کو بخش دیا۔ اور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے
Sahi International :
So We forgave him that; and indeed, for him is nearness to Us and a good place of return.
يَا دَاوُودُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُم بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوَىٰ فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ (26)
محمداکرم اعوان :
اےداؤد (علیہ السلام) بےشک ہم نےآپ کوزمین میں خلیفہ بنایاہےسولوگوں میں انصاف سےفیصلہ کیاکیجیئےاورخواہش کی پیروی نہ کیجیئےگاتووہ آپ کواللہ کےراستےسےبھٹکادےگی بےشک جولوگ اللہ کےراستےسےبھٹکتےہیں ان کےلیےسخت عذاب ہےکہ انہوں نےحساب کےدن کوبھلادیا۔
فتح محمدجالندھری :
اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا
Sahi International :
[We said], "O David, indeed We have made you a successor upon the earth, so judge between the people in truth and do not follow [your own] desire, as it will lead you astray from the way of Allah." Indeed, those who go astray from the way of Allah will have a severe punishment for having forgotten the Day of Account.
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا بَاطِلًا ۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا مِنَ النَّارِ (27)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمان اورزمین اورجوکچھ ان کےدرمیان ہےان کوبےفائدہ پیدانہیں فرمایایہ ان لوگوں کا گمان ہےجوکافرہیں سوکافروں کےلیےبڑی خرابی دوزخ (کاعذاب) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کائنات ان میں ہے اس کو خالی از مصلحت نہیں پیدا کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں۔ سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے
Sahi International :
And We did not create the heaven and the earth and that between them aimlessly. That is the assumption of those who disbelieve, so woe to those who disbelieve from the Fire.
أَمْ نَجْعَلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَالْمُفْسِدِينَ فِي الْأَرْضِ أَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِينَ كَالْفُجَّارِ (28)
محمداکرم اعوان :
توکیاہم ان لوگوں کوکہ جوایمان لائےاورنیک کام کیےان لوگوں کےبرابرکردیں گےجوملک میں فسادکرتےہیں یاہم پرہیزگاروں کوبدکاروں کےبرابرکردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے۔ کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں۔ یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے
Sahi International :
Or should we treat those who believe and do righteous deeds like corrupters in the land? Or should We treat those who fear Allah like the wicked?
كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ (29)
محمداکرم اعوان :
کتاب جوہم نےآپ پرنازل فرمائی ہےبابرکت ہےتاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غورکریں اورتاکہ عقل مند نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں
Sahi International :
[This is] a blessed Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that they might reflect upon its verses and that those of understanding would be reminded.
وَوَهَبْنَا لِدَاوُودَ سُلَيْمَانَ ۚ نِعْمَ الْعَبْدُ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ (30)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےداؤد (علیہ السلام) کوسلیمان (علیہ السلام) عطافرمائےبہت اچھےبندے (اور) یقیناً وہ رجوع والےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا کئے۔ بہت خوب بندے (تھے اور) وہ (خدا کی طرف) رجوع کرنے والے تھے
Sahi International :
And to David We gave Solomon. An excellent servant, indeed he was one repeatedly turning back [to Allah].
إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ (31)
محمداکرم اعوان :
جب شام کےقریب ان کےسامنےعمدہ گھوڑےپیش کیےگئے۔
فتح محمدجالندھری :
جب ان کے سامنے شام کو خاصے کے گھوڑے پیش کئے گئے
Sahi International :
[Mention] when there were exhibited before him in the afternoon the poised [standing] racehorses.
فَقَالَ إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّي حَتَّىٰ تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ (32)
محمداکرم اعوان :
توکہنےلگےمیں نےمال کی محبت کواپنےپروردگارکےذکرسےمحبوب رکھا (ذکرسےغافل ہوگیا) یہاں تک کہ آفتاب پردہ (مغرب) میں چھپ گیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو کہنے لگے کہ میں نے اپنے پروردگار کی یاد سے (غافل ہو کر) مال کی محبت اختیار کی۔ یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا
Sahi International :
And he said, "Indeed, I gave preference to the love of good [things] over the remembrance of my Lord until the sun disappeared into the curtain [of darkness]."
رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ (33)
محمداکرم اعوان :
(پھرحکم دیا) ان (گھوڑوں) کومیرےپاس واپس لاؤسووہ ان کی ٹانگوں اورگردنوں پرہاتھ صاف کرنےلگے۔
فتح محمدجالندھری :
(بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے
Sahi International :
[He said], "Return them to me," and set about striking [their] legs and necks.
وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمَانَ وَأَلْقَيْنَا عَلَىٰ كُرْسِيِّهِ جَسَدًا ثُمَّ أَنَابَ (34)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےسلیمان (علیہ السلام) کو (ایک اورطرح سے) آزمایااورہم نےان کےتخت پرایک دھڑڈال دیاپھرانہوں نے (اللہ کی طرف) رجوع کیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا
Sahi International :
And We certainly tried Solomon and placed on his throne a body; then he returned.
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ (35)
محمداکرم اعوان :
دعاکی اےمیرےپروردگار! میری مغفرت فرمائیےاورمجھےایسی بادشاہی عطافرمایئےکہ میرےبعد کسی کوشایان نہ ہوبےشک آپ بڑےعطافرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) دعا کی کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کو شایاں نہ ہو۔ بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
Sahi International :
He said, "My Lord, forgive me and grant me a kingdom such as will not belong to anyone after me. Indeed, You are the Bestower."
فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّيحَ تَجْرِي بِأَمْرِهِ رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ (36)
محمداکرم اعوان :
سوہم نےہواکوان کےتابع کردیا۔ جہاں وہ پہنچناچاہتےان کےحکم سےنرم نرم چلنےلگتی۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی
Sahi International :
So We subjected to him the wind blowing by his command, gently, wherever he directed,
وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ (37)
محمداکرم اعوان :
اورجنات کوبھی، سب تعمیرکرنےوالوں کوبھی، اورغوطہ خوروں کوبھی۔
فتح محمدجالندھری :
اَور دیووں کو بھی (ان کے زیرفرمان کیا) وہ سب عمارتیں بنانے والے اور غوطہ مارنے والے تھے
Sahi International :
And [also] the devils [of jinn] - every builder and diver
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ (38)
محمداکرم اعوان :
اوردوسرے (جنات کو) بھی جوزنجیروں میں جکڑےرہتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اَوروں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے
Sahi International :
And others bound together in shackles.
هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ (39)
محمداکرم اعوان :
یہ ہماری بخشش ہےپس کسی کوکچھ دیں یانہ دیں آپ سےپُرسش نہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
(ہم نے کہا) یہ ہماری بخشش ہے (چاہو) تو احسان کرو یا (چاہو تو) رکھ چھوڑو (تم سے) کچھ حساب نہیں ہے
Sahi International :
[We said], "This is Our gift, so grant or withhold without account."
وَإِنَّ لَهُ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَآبٍ (41)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ان کےلیےہمارےہاں (خاص) قرب اورنیک انجام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قُرب اور عمدہ مقام ہے
Sahi International :
And indeed, for him is nearness to Us and a good place of return.
وَاذْكُرْ عَبْدَنَا أَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ (40)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےبندےایوب (علیہ السلام) کویادکیجیئےجب انہوں نےاپنےپروردگارکوپکاراکہ شیطان نےمجھےرنج اورآزارپہنچایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے
Sahi International :
And remember Our servant Job, when he called to his Lord, "Indeed, Satan has touched me with hardship and torment."
ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ (42)
محمداکرم اعوان :
(ارشادہوا) اپناپاؤں ماریں، یہ نہانےاورپینےکےلیےٹھنڈا (پانی) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں)
Sahi International :
[So he was told], "Strike [the ground] with your foot; this is a [spring for] a cool bath and drink."
وَوَهَبْنَا لَهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَذِكْرَىٰ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (43)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کوان کاکنبہ عطافرمایااوران کےساتھ ان کےبرابراوربھی (یہ) ہماری طرف سےرحمت اورعقل والوں کےلیےنصیحت تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو اہل و عیال اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بخشے۔ (یہ) ہماری طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی
Sahi International :
And We granted him his family and a like [number] with them as mercy from Us and a reminder for those of understanding.
وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِب بِّهِ وَلَا تَحْنَثْ ۗ إِنَّا وَجَدْنَاهُ صَابِرًا ۚ نِّعْمَ الْعَبْدُ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ (44)
محمداکرم اعوان :
اوراپنےہاتھ میں ایک مٹھاتیلیوں (جھاڑو) کالیں پھراس سےماریں اورقسم نہ توڑیں بےشک ہم نےان کوصابرپایا، اچھےبندےتھے (اور) بہت رجوع ہوتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اپنے ہاتھ میں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔ بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا۔ بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے
Sahi International :
[We said], "And take in your hand a bunch [of grass] and strike with it and do not break your oath." Indeed, We found him patient, an excellent servant. Indeed, he was one repeatedly turning back [to Allah].
وَاذْكُرْ عِبَادَنَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِي وَالْأَبْصَارِ (45)
محمداکرم اعوان :
اورہمارےبندوں ابراہیم اوراسحاق اوریعقوب (علیہم السلام) کویادکیجیئےجوہاتھوں والے (طاقتور) اورآنکھوں والے (دانشمند) تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے
Sahi International :
And remember Our servants, Abraham, Isaac and Jacob - those of strength and [religious] vision.
إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ (46)
محمداکرم اعوان :
ہم نےان کوایک خاص بات آخرت کی یادسےممتازفرمایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
ہم نے ان کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا
Sahi International :
Indeed, We chose them for an exclusive quality: remembrance of the home [of the Hereafter].
وَإِنَّهُمْ عِندَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْأَخْيَارِ (47)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک وہ ہمارےنزدیک چُنےہوئے (اور) سب سےاچھےلوگوں میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہمارے نزدیک منتخب اور نیک لوگوں میں سے تھے
Sahi International :
And indeed they are, to Us, among the chosen and outstanding.
وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ (48)
محمداکرم اعوان :
اوراسمٰعیل اورالیسع اورذوالکفل (علیہم السلام) کوبھی یادکیجیئےاورسب اچھےلوگوں میں سےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو۔ وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
Sahi International :
And remember Ishmael, Elisha and Dhul-Kifl, and all are among the outstanding.
هَٰذَا ذِكْرٌ ۚ وَإِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَآبٍ (49)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک نصیحت ہےاوربےشک پرہیزگاروں کےلیےتوعمدہ مقام ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ نصیحت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے
Sahi International :
This is a reminder. And indeed, for the righteous is a good place of return
جَنَّاتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ (50)
محمداکرم اعوان :
ہمیشہ رہنےکےباغات جن کےدروازےان کےلیےکھلےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوں گے
Sahi International :
Gardens of perpetual residence, whose doors will be opened to them.
مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ (51)
محمداکرم اعوان :
وہ ان میں تکیہ لگائےبیٹھےہوں گےوہ وہاں بہت سےپھل اورپینےکی چیزیں منگواتےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
ان میں تکیٴے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے
Sahi International :
Reclining within them, they will call therein for abundant fruit and drink.
۞ وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ أَتْرَابٌ (52)
محمداکرم اعوان :
اوران کےپاس نیچی نگاہ رکھنےوالی ہم عمر (عورتیں) ہوں گی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی
Sahi International :
And with them will be women limiting [their] glances and of equal age.
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ (53)
محمداکرم اعوان :
یہ وہ چیزیں ہیں جن کاتم سےحساب کےدن کےلیےوعدہ کیاجاتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
Sahi International :
This is what you, [the righteous], are promised for the Day of Account.
إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ (54)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہ ہمارارزق ہےجوکبھی ختم نہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
Sahi International :
Indeed, this is Our provision; for it there is no depletion.
هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ (55)
محمداکرم اعوان :
یہ (بات توہو چکی) اوربےشک سرکشوں کےلیےبُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ (نعمتیں تو فرمانبرداروں کے لئے ہیں) اور سرکشوں کے لئے برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
This [is so]. But indeed, for the transgressors is an evil place of return -
جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا فَبِئْسَ الْمِهَادُ (56)
محمداکرم اعوان :
دوزخ جس میں وہ داخل ہوں گےپس بہت بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) دوزخ۔ جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بری آرام گاہ ہے
Sahi International :
Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the resting place.
هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ (57)
محمداکرم اعوان :
یہ کھولتاہواپانی ہےاورپیپ پس وہ لوگ اس کامزہ چکھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
Sahi International :
This - so let them taste it - is scalding water and [foul] purulence.
وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ (58)
محمداکرم اعوان :
اوراسی طرح کےاوربہت سے (عذاب ہوں گے)۔
فتح محمدجالندھری :
اور اسی طرح کے اور بہت سے (عذاب ہوں گے)
Sahi International :
And other [punishments] of its type [in various] kinds.
هَٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۖ لَا مَرْحَبًا بِهِمْ ۚ إِنَّهُمْ صَالُو النَّارِ (59)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک جماعت ہےجوآئی ہےتمہارےساتھ ان پراللہ کی مار، یقیناًیہ بھی دوزخ میں گھس رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی۔ ان کو خوشی نہ ہو یہ دوزخ میں جانے والے ہیں
Sahi International :
[Its inhabitants will say], "This is a company bursting in with you. No welcome for them. Indeed, they will burn in the Fire."
قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ (60)
محمداکرم اعوان :
وہ کہیں گےبلکہ تم پرہی اللہ کی مارہوتم ہی تویہ (بلا) ہمارےسامنےلائےہوسوبہت بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہیں گے بلکہ تم ہی کو خوشی نہ ہو۔ تم ہی تو یہ (بلا) ہمارے سامنے لائے سو (یہ) برا ٹھکانا ہے
Sahi International :
They will say, "Nor you! No welcome for you. You, [our leaders], brought this upon us, and wretched is the settlement."
قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ (61)
محمداکرم اعوان :
تووہ کہیں گےاےہمارےپروردگار! جوشخص اس (مصیبت) کوہمارےسامنےلایاہےسواُس کودوزخ میں دوگناعذاب دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے
Sahi International :
They will say, "Our Lord, whoever brought this upon us - increase for him double punishment in the Fire."
وَقَالُوا مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ الْأَشْرَارِ (62)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہیں گےکیابات ہےکہ ہم کووہ لوگ نظرنہیں آرہےجن کوہم بُرےلوگوں میں شمارکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہیں گے کیا سبب ہے کہ (یہاں) ہم ان شخصوں کو نہیں دیکھتے جن کو بروں میں شمار کرتے تھے
Sahi International :
And they will say, "Why do we not see men whom we used to count among the worst?
أَتَّخَذْنَاهُمْ سِخْرِيًّا أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ (63)
محمداکرم اعوان :
کیاہم نےان کامذاق اُڑایاتھایا (ہماری) آنکھیں ان (کی طرف) سےپھرگئی ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ہم نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے یا (ہماری) آنکھیں ان (کی طرف) سے پھر گئی ہیں؟
Sahi International :
Is it [because] we took them in ridicule, or has [our] vision turned away from them?"
إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ (64)
محمداکرم اعوان :
بےشک یہ اہلِ دوزخ کاجھگڑنابالکل سچ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک یہ اہل دوزخ کا جھگڑنا برحق ہے
Sahi International :
Indeed, that is truth - the quarreling of the people of the Fire.
قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنذِرٌ ۖ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (65)
محمداکرم اعوان :
فرما دیجیئےکہ مَیں توبس (عذاب سے) ڈرانےوالاہوں اوراللہ واحدغالب کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تو صرف ہدایت کرنے والا ہوں۔ اور خدائے یکتا اور غالب کے سوا کوئی معبود نہیں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "I am only a warner, and there is not any deity except Allah, the One, the Prevailing.
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ (66)
محمداکرم اعوان :
وہ پروردگارہیں آسمانوں اورزمین اوران چیزوں کےجوان کےدرمیان میں ہیں (وہ) زبردست ہیں بڑےبخشنےوالے۔
فتح محمدجالندھری :
جو آسمانوں اور زمین اور جو مخلوق ان میں ہے سب کا مالک ہے غالب (اور) بخشنے والا
Sahi International :
Lord of the heavens and the earth and whatever is between them, the Exalted in Might, the Perpetual Forgiver."
قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ (67)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےیہ ایک بہت بڑی خبرہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ یہ ایک بڑی (ہولناک چیز کی) خبر ہے
Sahi International :
Say, "It is great news
أَنتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ (68)
محمداکرم اعوان :
جِس سےتم بےپرواہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
جس کو تم دھیان میں نہیں لاتے
Sahi International :
From which you turn away.
مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ إِذْ يَخْتَصِمُونَ (69)
محمداکرم اعوان :
مجھےعالمِ بالاکی کوئی خبرنہ تھی جب وہ (تخلیقِ آدم علیہ السلام کےبارے) جھگڑرہےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
مجھ کو اوپر کی مجلس (والوں) کا جب وہ جھگڑتے تھے کچھ بھی علم نہ تھا
Sahi International :
I had no knowledge of the exalted assembly [of angels] when they were disputing [the creation of Adam].
إِن يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ (70)
محمداکرم اعوان :
میری طرف تویہی وحی کی جاتی ہےکہ مَیں صاف صاف (انجامِ بدسے) ڈرانےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں
Sahi International :
It has not been revealed to me except that I am a clear warner."
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ (71)
محمداکرم اعوان :
جب آپ کےپروردگارنےفرشتوں سےفرمایاکہ بےشک میں مٹی سےانسان کوپیداکرنےوالاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں
Sahi International :
[So mention] when your Lord said to the angels, "Indeed, I am going to create a human being from clay.
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ (72)
محمداکرم اعوان :
پھرجب اس کودرست کرلوں اوراس میں اپنی روح پھونک دوں تواس کےسامنےسجدےمیں گرجانا۔
فتح محمدجالندھری :
جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا
Sahi International :
So when I have proportioned him and breathed into him of My [created] soul, then fall down to him in prostration."
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ (73)
محمداکرم اعوان :
توتمام فرشتوں نےاکٹھےسجدہ کیا۔
فتح محمدجالندھری :
تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
Sahi International :
So the angels prostrated - all of them entirely.
إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ (74)
محمداکرم اعوان :
مگرابلیس نے (نہ کیا) وہ غرورمیں آگیااوروہ (علم الہٰی میں) تھاہی کافروں میں سے۔
فتح محمدجالندھری :
مگر شیطان اکڑ بیٹھا اور کافروں میں ہوگیا
Sahi International :
Except Iblees; he was arrogant and became among the disbelievers.
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ۖ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ (75)
محمداکرم اعوان :
فرمایااےابلیس! جس کومَیں نےاپنےہاتھوں سےبنایااس کوسجدہ کرنےسےتجھےکس چیزنےروکا۔ کیاتُوغرورمیں آگیایاتُواونچےدرجےوالوں میں تھا؟
فتح محمدجالندھری :
خدا نے) فرمایا کہ اے ابلیس جس شخص کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے منع کیا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا اونچے درجے والوں میں تھا؟
Sahi International :
[Allah] said, "O Iblees, what prevented you from prostrating to that which I created with My hands? Were you arrogant [then], or were you [already] among the haughty?"
قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ (76)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگا، مَیں اس سےبہترہوں آپ نےمجھےآگ سےپیدافرمایااوراسےمٹی سےپیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
بولا کہ میں اس سے بہتر ہوں (کہ) تو نے مجھ کو کو آگ سے پیدا کیا اور اِسے مٹی سے بنایا
Sahi International :
He said, "I am better than him. You created me from fire and created him from clay."
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ (77)
محمداکرم اعوان :
فرمایاپس تویہاں سےنکل جابلاشبہ تُومردودہے۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا یہاں سے نکل جا تو مردود ہے
Sahi International :
[Allah] said, "Then get out of Paradise, for indeed, you are expelled.
وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَىٰ يَوْمِ الدِّينِ (78)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًتجھ پرقیامت کےدن تک میری لعنت (پڑتی) رہےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت (پڑتی) رہے گی
Sahi International :
And indeed, upon you is My curse until the Day of Recompense."
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ (79)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگااےمیرےپروردگار! پھرمجھےاس دن تک کہ لوگ اٹھائےجائیں گےمہلت دیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگا کہ میرے پروردگار مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائیں مہلت دے
Sahi International :
He said, "My Lord, then reprieve me until the Day they are resurrected."
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ (80)
محمداکرم اعوان :
فرمایاپس تجھ کومہلت دی جاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا کہ تجھ کو مہلت دی جاتی ہے
Sahi International :
[Allah] said, "So indeed, you are of those reprieved
إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ (81)
محمداکرم اعوان :
اُس دن تک جس کاوقت مقررہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس روز تک جس کا وقت مقرر ہے
Sahi International :
Until the Day of the time well-known."
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (82)
محمداکرم اعوان :
کہنےلگاپس آپ کی عزت کی قسم میں اُن سب کوضرورگمراہ کروں گا۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگا کہ مجھے تیری عزت کی قسم میں ان سب کو بہکاتا رہوں گا
Sahi International :
[Iblees] said, "By your might, I will surely mislead them all
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ (83)
محمداکرم اعوان :
سوائےاُن میں سےان کےجوآپ کےمخلص بندےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
سوا ان کے جو تیرے خالص بندے ہیں
Sahi International :
Except, among them, Your chosen servants."
قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ (84)
محمداکرم اعوان :
ارشادہواتویہ سچ ہےاورمَیں(ہمیشہ) سچ بات ہی فرماتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا سچ (ہے) اور میں بھی سچ کہتا ہوں
Sahi International :
[Allah] said, "The truth [is My oath], and the truth I say -
لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكَ وَمِمَّن تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ (85)
محمداکرم اعوان :
ہم تجھ سےاوران میں سےجوتیری پیروی کریں گےسب سےجہنم کوبھردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
کہ میں تجھ سے اور جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا
Sahi International :
[That] I will surely fill Hell with you and those of them that follow you all together."
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ (86)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ مَیں اُس (تبلیغ) پرتم سےکوئی معاوضہ نہیں چاہتااورنہ مَیں بناوٹ کرنےوالوں میں سےہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبر کہہ دو کہ میں تم سے اس کا صلہ نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں ہوں
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "I do not ask you for the Qur'an any payment, and I am not of the pretentious
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ (87)
محمداکرم اعوان :
یہ (قرآن) تواہلِ عالم کےلیےنصیحت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ قرآن تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
Sahi International :
It is but a reminder to the worlds.
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ (88)
محمداکرم اعوان :
اورتم کواس کاحال ایک وقت (مرنے) کےبعدمعلوم ہوجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
Sahi International :
And you will surely know [the truth of] its information after a time."