بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ
(1)
محمداکرم اعوان :
قٓ۔ قسم ہےقرآنِ بزرگ کی۔
فتح محمدجالندھری :
قٓ۔ قرآن مجید کی قسم (کہ محمد پیغمبر خدا ہیں)
Sahi International :
Qaf. By the honored Qur'an...
بَلْ عَجِبُوا أَن جَاءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكَافِرُونَ هَٰذَا شَيْءٌ عَجِيبٌ
(2)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ان کواس پرتعجب ہواکہ ان ہی میں سےایک ڈرانےوالےان کےپاس آگئے۔ سوکافرکہنےلگےکہ یہ عجیب بات ہے۔
فتح محمدجالندھری :
لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے
Sahi International :
But they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say, "This is an amazing thing.
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌ بَعِيدٌ
(3)
محمداکرم اعوان :
کیاجب ہم مرگئےاورمٹی ہوگئےیہ پھرزندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے (تو پھر زندہ ہوں گے؟) یہ زندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے
Sahi International :
When we have died and have become dust, [we will return to life]? That is a distant return."
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنقُصُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ ۖ وَعِندَنَا كِتَابٌ حَفِيظٌ
(4)
محمداکرم اعوان :
ان (کےجسموں) کوجتنازمین (کھاکر) کم کرتی جاتی ہےیقیناًہم جانتےہیں اورہمارےپاس محفوظ کتاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے جسموں کو زمین جتنا (کھا کھا کر) کم کرتی جاتی ہے ہمیں معلوم ہے۔ اور ہمارے پاس تحریری یادداشت بھی ہے
Sahi International :
We know what the earth diminishes of them, and with Us is a retaining record.
بَلْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ فَهُمْ فِي أَمْرٍ مَّرِيجٍ
(5)
محمداکرم اعوان :
بلکہ سچی بات کوجب کہ وہ ان کےپاس پہنچتی ہے، جھٹلاتےہیں غرض یہ ایک متزلزل حالت میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں
Sahi International :
But they denied the truth when it came to them, so they are in a confused condition.
أَفَلَمْ يَنظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ
(6)
محمداکرم اعوان :
توکیاان لوگوں نےاپنےاوپرآسمان کونہیں دیکھاکہ ہم نےاس کوکیسابنایااوراس کوکیساسجایااوراس میں کہیں شگاف تک نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس کو کیونکر بنایا اور (کیونکر) سجایا اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں
Sahi International :
Have they not looked at the heaven above them - how We structured it and adorned it and [how] it has no rifts?
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ
(7)
محمداکرم اعوان :
اورزمین کوہم نےپھیلایااوراس میں پہاڑرکھ دئیےاوراس میں ہرطرح کی خوشنماچیزیں اگائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور زمین کو (دیکھو اسے) ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ رکھ دیئے اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اُگائیں
Sahi International :
And the earth - We spread it out and cast therein firmly set mountains and made grow therein [something] of every beautiful kind,
تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ
(8)
محمداکرم اعوان :
تاکہ ہررجوع ہونےوالابندہ ہدایت اورنصیحت حاصل کرے۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ رجوع لانے والے بندے ہدایت اور نصیحت حاصل کریں
Sahi International :
Giving insight and a reminder for every servant who turns [to Allah].
وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ
(9)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمان سےبرکت والاپانی برسایاپھراس سےبہت سےباغ اگائےاورکھیتی کاغلہ۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمان سے برکت والا پانی اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھیتی کا اناج
Sahi International :
And We have sent down blessed rain from the sky and made grow thereby gardens and grain from the harvest
وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ
(10)
محمداکرم اعوان :
اورلمبی لمبی کھجورکےدرخت جن کےگچھےخوب گُندھےہوئےہوتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے
Sahi International :
And lofty palm trees having fruit arranged in layers -
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ الْخُرُوجُ
(11)
محمداکرم اعوان :
بندوں کےرزق دینےکےلیےاورہم نےاس (بارش) سےمردہ زمین کوزندہ فرمایا۔ اسی طرح (قیامت کو) نکلناہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے
Sahi International :
As provision for the servants, and We have given life thereby to a dead land. Thus is the resurrection.
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُودُ
(12)
محمداکرم اعوان :
اس سےپہلےقومِ نوح ؑ اورکنویں والےاورثمودجھٹلاچکےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے پہلے نوح کی قوم اور کنوئیں والے اور ثمود جھٹلا چکے ہیں
Sahi International :
The people of Noah denied before them, and the companions of the well and Thamud
وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوطٍ
(13)
محمداکرم اعوان :
اورعاداورفرعون اورلوط (علیہ السلام) کے (قومی) بھائی
فتح محمدجالندھری :
اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائی
Sahi International :
And 'Aad and Pharaoh and the brothers of Lot
وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ
(14)
محمداکرم اعوان :
اوربن کےرہنےوالےاورتبع کی قوم ان سب نےپیغمبروں کوجھٹلایاتوہماراوعدہ (عذاب) بھی پوراہوکررہا۔
فتح محمدجالندھری :
اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا
Sahi International :
And the companions of the thicket and the people of Tubba'. All denied the messengers, so My threat was justly fulfilled.
أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ
(15)
محمداکرم اعوان :
کیاہم پہلی بارپیدافرماکرتھک گئےہیں بلکہ یہ لوگ نئےسرےسےپیداکرنےمیں (بےدلیل) شک میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں
Sahi International :
Did We fail in the first creation? But they are in confusion over a new creation.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
(16)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےانسان کوپیدافرمایااوراس کےجی میں جوخیالات آتےہیں، ہم ان کوجانتےہیں اورہم اس کی رگِ جاں سےبھی زیادہ اس کےقریب ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں
Sahi International :
And We have already created man and know what his soul whispers to him, and We are closer to him than [his] jugular vein
إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ
(17)
محمداکرم اعوان :
جب اخذکرنےوالے (فرشتے) اخذکرتےرہتےہیں جوکہ دائیں اوربائیں بیٹھےرہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب (وہ کوئی کام کرتا ہے تو) دو لکھنے والے جو دائیں بائیں بیٹھے ہیں، لکھ لیتے ہیں
Sahi International :
When the two receivers receive, seated on the right and on the left.
مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ
(18)
محمداکرم اعوان :
وہ کوئی لفظ منہ سےنہیں نکالتامگرایک نگہبان اس کےپاس تیاررہتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے
Sahi International :
Man does not utter any word except that with him is an observer prepared [to record].
وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ
(19)
محمداکرم اعوان :
اورموت کی بےہوشی حق کےساتھ آپہنچی، یہ وہ چیزہےجس سےتُوبدکتاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا
Sahi International :
And the intoxication of death will bring the truth; that is what you were trying to avoid.
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ
(20)
محمداکرم اعوان :
اور (قیامت کےدن دوبارہ) صورپھونکاجائےگایہی وعید کادن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور صور پھونکا جائے گا۔ یہی (عذاب کے) وعید کا دن ہے
Sahi International :
And the Horn will be blown. That is the Day of [carrying out] the threat.
وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ
(21)
محمداکرم اعوان :
اورہرشخص جب (ہمارےسامنے) آئےگاتواس کےساتھ اس کوچلانےوالا (فرشتہ) ہوگااوروہ (اس کےاعمال کی) گواہی دےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا
Sahi International :
And every soul will come, with it a driver and a witness.
لَّقَدْ كُنتَ فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ
(22)
محمداکرم اعوان :
یقیناً تُواس دن سےغفلت میں تھاسوہم نےتجھ پرسےتیراپردہ (غفلت کا) ہٹادیا۔ سوآج تیری نگاہ بہت تیزہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے
Sahi International :
[It will be said], "You were certainly in unmindfulness of this, and We have removed from you your cover, so your sight, this Day, is sharp."
وَقَالَ قَرِينُهُ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ
(23)
محمداکرم اعوان :
اوراس کےساتھ رہنےوالا (فرشتہ) کہےگاکہ یہ (روزنامچہ) میرےپاس حاضرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا کہ یہ (اعمال نامہ) میرے پاس حاضر ہے
Sahi International :
And his companion, [the angel], will say, "This [record] is what is with me, prepared."
أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ
(24)
محمداکرم اعوان :
(ارشادہوگا) ہرکافراور (حق سے) ضدرکھنےوالےکوجہنم میں ڈال دو
فتح محمدجالندھری :
(حکم ہوگا کہ) ہر سرکش ناشکرے کو دوزخ میں ڈال دو
Sahi International :
[Allah will say], "Throw into Hell every obstinate disbeliever,
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبٍ
(25)
محمداکرم اعوان :
نیک کام سےروکنےوالا (اور) حدسےباہرجانےوالا (اورجودین میں) شبہ پیداکرنےوالاہو
فتح محمدجالندھری :
جو مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھنے والا شبہے نکالنے والا تھا
Sahi International :
Preventer of good, aggressor, and doubter,
الَّذِي جَعَلَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيدِ
(26)
محمداکرم اعوان :
جس نےاللہ کےساتھ دوسرامعبود تجویزکیاہو۔ سوایسےشخص کوسخت عذاب میں ڈال دو۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے خدا کے ساتھ اور معبود مقرر کر رکھے تھے۔ تو اس کو سخت عذاب میں ڈال دو
Sahi International :
Who made [as equal] with Allah another deity; then throw him into the severe punishment."
۞ قَالَ قَرِينُهُ رَبَّنَا مَا أَطْغَيْتُهُ وَلَٰكِن كَانَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ
(27)
محمداکرم اعوان :
اُس کےساتھ رہنےوالا (شیطان) کہےگااےہمارےپروردگار! مَیں نےاس کو (جبراً) گمراہ نہیں کیاتھاولیکن یہ خود ہی دوردراز کی گمراہی میں تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے پروردگار میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ آپ ہی رستے سے دور بھٹکا ہوا تھا
Sahi International :
His [devil] companion will say, "Our Lord, I did not make him transgress, but he [himself] was in extreme error."
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا لَدَيَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِالْوَعِيدِ
(28)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوگامیرےپاس مت جھگڑواورمیں توپہلےہی تمہارےپاس وعید بھیج چکاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا) فرمائے گا کہ ہمارے حضور میں ردوکد نہ کرو۔ ہم تمہارے پاس پہلے ہی (عذاب کی) وعید بھیج چکے تھے
Sahi International :
[Allah] will say, "Do not dispute before Me, while I had already presented to you the warning.
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ
(29)
محمداکرم اعوان :
میرےہاں بات بدلی نہیں جائےگی اورمیں بندوں پرزیادتی کرنےوالانہیں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
ہمارے ہاں بات بدلا نہیں کرتی اور ہم بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتے
Sahi International :
The word will not be changed with Me, and never will I be unjust to the servants."
يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍ
(30)
محمداکرم اعوان :
جس دن ہم دوزخ سےکہیں گےکہ کیاتُوبھرگئی؟ اوروہ کہےگی کہ کچھ اوربھی ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ کیا تو بھر گئی؟ وہ کہے گی کہ کچھ اور بھی ہے؟
Sahi International :
On the Day We will say to Hell, "Have you been filled?" and it will say, "Are there some more,"
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ
(31)
محمداکرم اعوان :
اورجنت پرہیزگاروں کےلیےقریب لائی جائےگی کہ کچھ دورنہ رہےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی (کہ مطلق) دور نہ ہوگی
Sahi International :
And Paradise will be brought near to the righteous, not far,
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ
(32)
محمداکرم اعوان :
یہ ہےوہ جس کاتم سےوعدہ کیاجاتاتھاہررجوع کرنےوالےپابندی کرنےوالےکےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے
Sahi International :
[It will be said], "This is what you were promised - for every returner [to Allah] and keeper [of His covenant]
مَّنْ خَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ
(33)
محمداکرم اعوان :
جورحمٰن (اللہ) سےبےدیکھےڈرتارہااوررجوع ہونےوالادل لےکرآیا۔
فتح محمدجالندھری :
جو خدا سے بن دیکھے ڈرتا ہے اور رجوع لانے والا دل لے کر آیا
Sahi International :
Who feared the Most Merciful unseen and came with a heart returning [in repentance].
ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ
(34)
محمداکرم اعوان :
سلامتی کےساتھ اس میں داخل ہوجاؤیہ دن ہمیشہ رہنےکاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے
Sahi International :
Enter it in peace. This is the Day of Eternity."
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ
(35)
محمداکرم اعوان :
ان کواس میں جوچاہیں گےملےگااورہمارےپاس اورزیادہ بھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہاں وہ جو چاہیں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھی (بہت کچھ) ہے
Sahi International :
They will have whatever they wish therein, and with Us is more.
وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا فِي الْبِلَادِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ
(36)
محمداکرم اعوان :
اورہم ان سےپہلےبہت سی امتوں کوہلاک کرچکےہیں جوقوت میں ان سےکہیں زیادہ تھیں پھروہ تمام شہروں کوچھانتےپھرتےتھے (تو) کیاکہیں بھاگنےکی جگہ ہے؟
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان سے پہلے کئی اُمتیں ہلاک کر ڈالیں۔ وہ ان سے قوت میں کہیں بڑھ کر تھے وہ شہروں میں گشت کرنے لگے۔ کیا کہیں بھاگنے کی جگہ ہے؟
Sahi International :
And how many a generation before them did We destroy who were greater than them in [striking] power and had explored throughout the lands. Is there any place of escape?
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ
(37)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس میں اُس شخص کےلیےبڑی عبرت ہےجس کےپاس (فہیم) دل ہویادل سےمتوجہ ہوکرسنتاہو۔
فتح محمدجالندھری :
جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے
Sahi International :
Indeed in that is a reminder for whoever has a heart or who listens while he is present [in mind].
وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ
(38)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً ہم نےآسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان میں ہےسب کوچھ دن میں پیدافرمایااورہمیں تکان نےچُھوأتک نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے سب کو چھ دن میں بنا دیا۔ اور ہم کو ذرا تکان نہیں ہوئی
Sahi International :
And We did certainly create the heavens and earth and what is between them in six days, and there touched Us no weariness.
فَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ
(39)
محمداکرم اعوان :
سواُن کی باتوں پرصبرکیجیئےاوراپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ پاکی بیان کرتےرہیئے، آفتاب نکلنےسےپہلےاورچھپنےسےپہلے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جو کچھ یہ (کفار) بکتے ہیں اس پر صبر کرو اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو
Sahi International :
So be patient, [O Muhammad], over what they say and exalt [Allah] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting,
وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَارَ السُّجُودِ
(40)
محمداکرم اعوان :
اوررات میں بھی اس کی پاکی بیان کیاکیجیئےاور (فرض) نمازوں کےبعد بھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نماز کے بعد بھی اس (کے نام) کی تنزیہ کیا کرو
Sahi International :
And [in part] of the night exalt Him and after prostration.
وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ
(41)
محمداکرم اعوان :
اورسُن رکھوجس دن ایک پکارنےوالاپاس ہی سےپکارےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور سنو جس دن پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے پکارے گا
Sahi International :
And listen on the Day when the Caller will call out from a place that is near -
يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ
(42)
محمداکرم اعوان :
جس دن اس چیخ کوبالیقین سب سن لیں گےیہ (قبروں سے) نکلنےکادن ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن لوگ چیخ یقیناً سن لیں گے۔ وہی نکل پڑنے کا دن ہے
Sahi International :
The Day they will hear the blast [of the Horn] in truth. That is the Day of Emergence [from the graves].
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا الْمَصِيرُ
(43)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم ہی زندہ کرتےہیں اورہم ہی مارتےہیں اورہماری ہی طرف پھرلوٹ کرآناہے۔
فتح محمدجالندھری :
ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے
Sahi International :
Indeed, it is We who give life and cause death, and to Us is the destination
يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ
(44)
محمداکرم اعوان :
جس دن زمین اُن (مُردوں) پرسےپھٹ جائےگی وہ (فوراً) نکل کھڑےہوں گے۔ یہ جمع کرناہمیں آسان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ جھٹ پٹ نکل کھڑے ہوں گے۔ یہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے
Sahi International :
On the Day the earth breaks away from them [and they emerge] rapidly; that is a gathering easy for Us.
نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِالْقُرْآنِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ
(45)
محمداکرم اعوان :
ہمیں خوب معلوم ہےیہ لوگ جوکچھ کہتےہیں اورآپ ان پرزبردستی کرنےوالےنہیں ہیں جو (ہمارےعذاب کی) وعیدسےڈرےسواس کوقرآن سےنصیحت کرتےرہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے اور تم ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔ پس جو ہمارے (عذاب کی) وعید سے ڈرے اس کو قرآن سے نصیحت کرتے رہو
Sahi International :
We are most knowing of what they say, and you are not over them a tyrant. But remind by the Qur'an whoever fears My threat.