Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (1)
محمداکرم اعوان :
الٓرٰ۔ یہ ایک (پرنور) کتاب ہےجس کوہم نےآپ پراس لیےنازل فرمایاہےتاکہ آپ لوگوں کوان کےپروردگارکےحکم سےتاریکیوں سےنکال کرنور (روشنی) کی طرف لےجائیں، غالب (اور) قابلِ تعریف (اللہ) کےراستےکی طرف۔
فتح محمدجالندھری :
الٓرٰ۔ (یہ) ایک (پُرنور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابل تعریف (خدا) کے رستے کی طرف
Sahi International :
Alif, Lam, Ra. [This is] a Book which We have revealed to you, [O Muhammad], that you might bring mankind out of darknesses into the light by permission of their Lord - to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy -
اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ (2)
محمداکرم اعوان :
اللہ وہ ہےکہ جوکچھ آسمانوں اورجوکچھ زمین میں ہےسب اُسی کا ہےاورکافروں کےلیےایک سخت عذاب سے (بڑی) خرابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور کافروں کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے
Sahi International :
Allah, to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And woe to the disbelievers from a severe punishment
الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا ۚ أُولَٰئِكَ فِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ (3)
محمداکرم اعوان :
جودنیاکی زندگی کوآخرت پرترجیح دیتےہیں (زیادہ پسند کرتےہیں) اوراللہ کی راہ سےروکتےہیں اوراس میں ٹیڑھاپن (شبہات) تلاش کرتےہیں ایسےلوگ بڑی دورکی گمراہی میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو آخرت کی نسبت دنیا کو پسند کرتے اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکتے اور اس میں کجی چاہتے ہیں۔ یہ لوگ پرلے سرے کی گمراہی میں ہیں
Sahi International :
The ones who prefer the worldly life over the Hereafter and avert [people] from the way of Allah, seeking to make it (seem) deviant. Those are in extreme error.
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ ۖ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (4)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےکوئی پیغمبر نہیں بھیجامگراپنی قوم کی زبان میں تاکہ انہیں (اللہ کےاحکام) کھول کھول کربیان فرمادےپھراللہ جسےچاہتےہیں گمراہ کرتےہیں اورجسےچاہتےہیں ہدایت دیتےہیں اوروہ غالب حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انہیں (احکام خدا) کھول کھول کر بتا دے۔ پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And We did not send any messenger except [speaking] in the language of his people to state clearly for them, and Allah sends astray [thereby] whom He wills and guides whom He wills. And He is the Exalted in Might, the Wise.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللَّهِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ (5)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کواپنی نشانیوں کےساتھ بھیجاکہ اپنی قوم کو (کفر کی) تاریکی سے (اسلام کی) روشنی کی طرف لائیں اوران کواللہ کے(احسانات کے) دن یاددلائیں بلاشبہ ان (معاملات) میں عبرتیں ہیں ہرصبر (اور) شکرکرنےوالےکےلیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر بھیجا کہ اپنی قوم کو تاریکی سے نکال کر روشنی میں لے جاؤ۔ اور ان کو خدا کے دن یاد دلاؤ اس میں ان لوگوں کے لیے جو صابر وشاکر ہیں (قدرت خدا کی) نشانیاں ہیں
Sahi International :
And We certainly sent Moses with Our signs, [saying], "Bring out your people from darknesses into the light and remind them of the days of Allah." Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ أَنجَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۚ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَاءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ (6)
محمداکرم اعوان :
اورجب موسیٰ (علیہ السلام) نےاپنی قوم سےفرمایاکہ اللہ کےانعام جوتم پرہوئےیاد کروجب تم کوفرعون والوں سےنجات بخشی وہ لوگ تمہیں برےعذاب دیتےتھےاورتمہارےبیٹوں کوذبح کرتےتھےاورتمہاری عورتوں کوزندہ چھوڑدیتےتھےاوراس میں تمہارےپروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی
Sahi International :
And [recall, O Children of Israel], when Moses said to His people, "Remember the favor of Allah upon you when He saved you from the people of Pharaoh, who were afflicting you with the worst torment and were slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ (7)
محمداکرم اعوان :
اورجب تمہارےپروردگارنےتم کوآگاہ فرمایاتھاکہ اگرتم شکرکروگےتومیں تم کو زیادہ (نعمت) عطاکروں گااوراگرتم ناشکری کروگےتوبےشک میراعذاب بڑاسخت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے
Sahi International :
And [remember] when your Lord proclaimed, 'If you are grateful, I will surely increase you [in favor]; but if you deny, indeed, My punishment is severe.' "
وَقَالَ مُوسَىٰ إِن تَكْفُرُوا أَنتُمْ وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا فَإِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ (8)
محمداکرم اعوان :
اورموسیٰ (علیہ السلام) نےفرمایاکہ اگرتم اورسب لوگ جوزمین میں (بستے) ہیں ناشکری کریں توبےشک اللہ بےنیاز (اور) قابلِ تعریف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو خدا بھی بےنیاز (اور) قابل تعریف ہے
Sahi International :
And Moses said, "If you should disbelieve, you and whoever is on the earth entirely - indeed, Allah is Free of need and Praiseworthy."
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ ۛ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ ۛ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللَّهُ ۚ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَرَدُّوا أَيْدِيَهُمْ فِي أَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوا إِنَّا كَفَرْنَا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ وَإِنَّا لَفِي شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُونَنَا إِلَيْهِ مُرِيبٍ (9)
محمداکرم اعوان :
بھلاتم لوگوں کوان کےحالات کی خبرنہیں پہنچی جوتم سےپہلےتھےقومِ نوح ؑ اورعاداورثمودکی اورجوان کےبعد ہوئے، ان کواللہ کےسوا کوئی نہیں جانتا۔ ان کےپاس ان کےپیغمبردلائل لےکرآئےتوان قوموں نےاپنےہاتھ ان کےمونہوں پہ رکھ دیئےاورکہنےلگےہم توتمہاری رسالت (جوحکم دےکربھیجاگیاہے) کےمنکرہیں اورجس امرکی جانب آپ ہم کوبلاتےہوبےشک ہم اس میں بڑے شبہ میں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا تم کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو تم سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور جو ان کے بعد تھے۔ جن کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں (جب) ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے اپنے ہاتھ ان کے مونہوں پر رکھ دیئے (کہ خاموش رہو) اور کہنے لگے کہ ہم تو تمہاری رسالت کو تسلیم نہیں کرتے اور جس چیز کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو ہم اس سے قوی شک میں ہیں
Sahi International :
Has there not reached you the news of those before you - the people of Noah and 'Aad and Thamud and those after them? No one knows them but Allah. Their messengers brought them clear proofs, but they returned their hands to their mouths and said, "Indeed, we disbelieve in that with which you have been sent, and indeed we are, about that to which you invite us, in disquieting doubt."
۞ قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِي اللَّهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَدْعُوكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ قَالُوا إِنْ أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا تُرِيدُونَ أَن تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ (10)
محمداکرم اعوان :
ان کےپیغمبروں نےفرمایاکیا (تم کو) اللہ کےبارےشک ہےجوآسمانوں اورزمین کےپیدا کرنےوالےہیں۔ وہ تم کوبلا رہےہیں کہ تمہارےگناہ معاف فرمائیں اوروقت مقررہ تک تم کو (خیروخوبی سے) مہلت دیں انہوں نےکہاتم محض ہماری طرح کےآدمی ہو۔ جن چیزوں کوہمارےبڑےپوجتےرہےہیں تم ہمیں ان سےروکنا چاہتےہو، سوکوئی واضح دلیل (معجزہ) لاؤ۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) خدا (کے بارے) میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے کے لیے) ایک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے۔ وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔ تمہارا یہ منشاء ہے کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند کر دو تو (اچھا) کوئی کھلی دلیل لاؤ (یعنی معجزہ دکھاؤ)
Sahi International :
Their messengers said, "Can there be doubt about Allah, Creator of the heavens and earth? He invites you that He may forgive you of your sins, and He delays your death for a specified term." They said, "You are not but men like us who wish to avert us from what our fathers were worshipping. So bring us a clear authority."
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِن نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يَمُنُّ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۖ وَمَا كَانَ لَنَا أَن نَّأْتِيَكُم بِسُلْطَانٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ (11)
محمداکرم اعوان :
ان کےپیغمبروں نےان سےفرمایا (ہاں) ہم تمہارےہی جیسےآدمی ہیں ولیکن اللہ اپنےبندوں میں سےجس پرچاہتےہیں احسان (نبوت عطا) فرماتےہیں اوریہ ہمارےاختیارمیں نہیں کہ ہم اللہ کےحکم کےبغیرتم کو (جوتم چاہو) معجزہ دکھاسکیں اوراللہ ہی پرسب ایمان والوں کوبھروسہ کرناچاہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔ لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم خدا کے حکم کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے
Sahi International :
Their messengers said to them, "We are only men like you, but Allah confers favor upon whom He wills of His servants. It has never been for us to bring you evidence except by permission of Allah. And upon Allah let the believers rely.
وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى اللَّهِ وَقَدْ هَدَانَا سُبُلَنَا ۚ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَىٰ مَا آذَيْتُمُونَا ۚ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ (12)
محمداکرم اعوان :
اورہم اللہ پربھروسہ کیوں نہ رکھیں اوریقیناًاس نےہمیں ہمارے (دونوں جہانوں کےفائدےکے) راستےبتادیئےاورجوتکلیفیں تم ہم کودیتےہوہم اس پرضرورصبرکریں گےاوربھروسہ کرنےوالوں کواللہ ہی پربھروسہ رکھناچاہیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم کیونکر خدا پر بھروسہ نہ رکھیں حالانکہ اس نے ہم کو ہمارے (دین کے سیدھے) رستے بتائے ہیں۔ جو تکلیفیں تم ہم کو دیتے ہو اس پر صبر کریں گے۔ اور اہل توکل کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے
Sahi International :
And why should we not rely upon Allah while He has guided us to our [good] ways. And we will surely be patient against whatever harm you should cause us. And upon Allah let those who would rely [indeed] rely."
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُم مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا ۖ فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّالِمِينَ (13)
محمداکرم اعوان :
اورکافرلوگوں نےاپنےپیغمبروں سےکہاکہ ہم تم کوضروراپنےملک سےنکال دیں گےیاہمارےمذہب میں واپس آجاؤ۔ پس ان (پیغمبروں) پران کےپروردگارنےوحی فرمائی کہ ہم ضروران ظالموں کوہلاک کردیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر تھے انہوں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ (یا تو) ہم تم کو اپنے ملک سے باہر نکال دیں گے یا ہمارے مذہب میں داخل ہو جاؤ۔ تو پروردگار نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے
Sahi International :
And those who disbelieved said to their messengers, "We will surely drive you out of our land, or you must return to our religion." So their Lord inspired to them, "We will surely destroy the wrongdoers.
وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِن بَعْدِهِمْ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ (14)
محمداکرم اعوان :
اورضرورآپ لوگوں کوان کےبعد زمین میں آباد کردیں گے۔ یہ اس شخص کےلیےہےجومیرےسامنے (قیامت کےروز) کھڑاہونےسےڈرےاورمیرےعذاب سےخوف کھائے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان کے بعد تم کو اس زمین میں آباد کریں گے۔ یہ اس شخص کے لیے ہے جو (قیامت کے روز) میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب سے خوف کرے
Sahi International :
And We will surely cause you to dwell in the land after them. That is for he who fears My position and fears My threat."
وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ (15)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں (انبیاءؑ) نےفتح چاہی اورہرسرکش ضد کرنےوالانامرادرہ گیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور پیغمبروں نے (خدا سے اپنی) فتح چاہی تو ہر سرکش ضدی نامراد رہ گیا
Sahi International :
And they requested victory from Allah, and disappointed, [therefore], was every obstinate tyrant.
مِّن وَرَائِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَىٰ مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ (16)
محمداکرم اعوان :
اوراس کےپیچھے دوزخ ہےاوراسےپیپ کاپانی پلایاجائےگا۔
فتح محمدجالندھری :
اس کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا
Sahi International :
Before him is Hell, and he will be given a drink of purulent water.
يَتَجَرَّعُهُ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ ۖ وَمِن وَرَائِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ (17)
محمداکرم اعوان :
وہ اس کوگھونٹ گھونٹ پیئےگااور(گلے سے) آسانی سےنہ اتارسکےگااورہرطرف سےاس پر(سامانِ) موت کی آمد ہوگی مگروہ مرےگانہیں اوراس کےپیچھےاورسخت عذاب کا سامناہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
وہ اس کو گھونٹ گھونٹ پیئے گا اور گلے سے نہیں اتار سکے گا اور ہر طرف سے اسے موت آرہی ہوگی مگر وہ مرنے میں نہیں آئے گا۔ اور اس کے پیچھے سخت عذاب ہوگا
Sahi International :
He will gulp it but will hardly [be able to] swallow it. And death will come to him from everywhere, but he is not to die. And before him is a massive punishment.
مَّثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ ۖ أَعْمَالُهُمْ كَرَمَادٍ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ ۖ لَّا يَقْدِرُونَ مِمَّا كَسَبُوا عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الضَّلَالُ الْبَعِيدُ (18)
محمداکرم اعوان :
جن لوگوں نےاپنےپروردگارکےساتھ کفرکیاان کی حالت عمل کےاعتبار سےیہ ہےکہ جیسےکچھ راکھ ہوجس کوتیز آندھی کےدن میں تیزہوااڑالےجائے (اسی طرح) جوکام وہ کرتےرہےان کاکوئی فائدہ ان کوحاصل نہ ہوگا (بلکہ راکھ کی طرح اڑجائےگا) یہی بہت دورکی گمراہی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال راکھ کی سی ہے کہ آندھی کے دن اس پر زور کی ہوا چلے (اور) اسے اڑا لے جائے (اس طرح) جو کام وہ کرتے رہے ان پر ان کو کچھ دسترس نہ ہوگی۔ یہی تو پرلے سرے کی گمراہی ہے
Sahi International :
The example of those who disbelieve in their Lord is [that] their deeds are like ashes which the wind blows forcefully on a stormy day; they are unable [to keep] from what they earned a [single] thing. That is what is extreme error.
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ (19)
محمداکرم اعوان :
(اے مخاطب!) کیاتونےنہیں دیکھاکہ اللہ نےآسمانوں اورزمین کوٹھیک ٹھیک پیدافرمایاہےاگروہ چاہیں توتم سب کوفناکردیں اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدافرمادیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم کو نابود کر دے اور (تمہاری جگہ) نئی مخلوق پیدا کر دے
Sahi International :
Have you not seen that Allah created the heavens and the earth in truth? If He wills, He can do away with you and produce a new creation.
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ (20)
محمداکرم اعوان :
اوریہ اللہ کوکچھ بھی مشکل نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ خدا کو کچھ بھی مشکل نہیں
Sahi International :
And that is not difficult for Allah.
وَبَرَزُوا لِلَّهِ جَمِيعًا فَقَالَ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِن شَيْءٍ ۚ قَالُوا لَوْ هَدَانَا اللَّهُ لَهَدَيْنَاكُمْ ۖ سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِن مَّحِيصٍ (21)
محمداکرم اعوان :
اور (قیامت کےدن) سب لوگ اللہ کےروبروکھڑےہوں گےپھرچھوٹےدرجےکےلوگ (عوام) بڑےدرجےکےلوگوں (یعنی متکبرین، لیڈروں) سےکہیں گےکہ بےشک ہم تمہارےتابع تھےکیاتم اللہ کےعذاب میں سےکچھ بھی ہم سےدور کرسکتےہو؟ وہ کہیں گےاگراللہ ہم کوہدایت فرماتےتوالبتہ ہم تم کوہدایت کرتےاب توہم سب کےلیےبرابرہےکہ ہم گھبرائیں یاہم صبرکریں ہمارےبچنےکی کوئی صورت نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (قیامت کے دن) سب لوگ خدا کے سامنے کھڑے ہوں گے تو ضعیف (العقل متبع اپنے رؤسائے) متکبرین سے کہیں گے کہ ہم تو تمہارے پیرو تھے۔ کیا تم خدا کا کچھ عذاب ہم پر سے دفع کرسکتے ہو۔ وہ کہیں گے کہ اگر خدا ہم کو ہدایت کرتا تو ہم تم کو ہدایت کرتے۔ اب ہم گھبرائیں یا ضد کریں ہمارے حق میں برابر ہے۔ کوئی جگہ (گریز اور) رہائی کی ہمارے لیے نہیں ہے
Sahi International :
And they will come out [for judgement] before Allah all together, and the weak will say to those who were arrogant, "Indeed, we were your followers, so can you avail us anything against the punishment of Allah?" They will say, "If Allah had guided us, we would have guided you. It is all the same for us whether we show intolerance or are patient: there is for us no place of escape."
وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ ۖ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا أَن دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِي ۖ فَلَا تَلُومُونِي وَلُومُوا أَنفُسَكُم ۖ مَّا أَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَا أَنتُم بِمُصْرِخِيَّ ۖ إِنِّي كَفَرْتُ بِمَا أَشْرَكْتُمُونِ مِن قَبْلُ ۗ إِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (22)
محمداکرم اعوان :
اورجب تمام امور (قیامت کےدن) فیصل ہوجائیں گےتوشیطان کہےگاکہ بےشک اللہ نےتم سےسچا وعدہ کیاتھااورجووعدہ میں نےتم سےکیاتھاپھرمیں نےاس کی تم سےخلاف ورزی کی اورمیراتم پرکوئی زورنہیں چلتاتھاہاں میں نےتم کو (گمراہی کی) دعوت دی توتم نےمیری بات قبول کرلی (بغیرسوچےسمجھے)۔ سوتم مجھےملامت نہ کرواوراپنےآپ کوملامت کرو۔ نہ میں تمہاری کوئی مدد کرسکتاہوں اورنہ تم میری کوئی مددکرسکتےہو۔ بےشک میں اس بات سےانکارکرتاہوں کہ تم پہلے (دنیا میں) مجھےشریک بناتےتھے۔ بےشک جوظالم ہیں ان کےلیےدرددینےوالا عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جب (حساب کتاب کا) کام فیصلہ ہوچکے گا تو شیطان کہے گا (جو) وعدہ خدا نے تم سے کیا تھا (وہ تو) سچا (تھا) اور (جو) وعدہ میں نے تم سے کیا تھا وہ جھوٹا تھا۔ اور میرا تم پر کسی طرح کا زور نہیں تھا۔ ہاں میں نے تم کو (گمراہی اور باطل کی طرف) بلایا تو تم نے (جلدی سے اور بےدلیل) میرا کہا مان لیا۔ تو (آج) مجھے ملامت نہ کرو۔ اپنے آپ ہی کو ملامت کرو۔ نہ میں تمہاری فریاد رسی کرسکتا ہوں اور نہ تم میری فریاد رسی کرسکتے ہو۔ میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ تم پہلے مجھے شریک بناتے تھے۔ بےشک جو ظالم ہیں ان کے لیے درد دینے والا عذاب ہے
Sahi International :
And Satan will say when the matter has been concluded, "Indeed, Allah had promised you the promise of truth. And I promised you, but I betrayed you. But I had no authority over you except that I invited you, and you responded to me. So do not blame me; but blame yourselves. I cannot be called to your aid, nor can you be called to my aid. Indeed, I deny your association of me [with Allah] before. Indeed, for the wrongdoers is a painful punishment."
وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۖ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ (23)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ ایمان لائےاورانہوں نےنیک کام کیے، وہ ایسےباغوں میں داخل کیےجائیں گےجن کےتابع نہریں جاری ہیں وہ اپنےپروردگارکےحکم سےان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گےاوران کی صاحب سلامت سلام (اسلام علیکم) سےہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہوگا
Sahi International :
And those who believed and did righteous deeds will be admitted to gardens beneath which rivers flow, abiding eternally therein by permission of their Lord; and their greeting therein will be, "Peace!"
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ (24)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ کونہیں معلوم کہ اللہ نےپاک بات (کلامِ باری) کی کیسی مثال بیان فرمائی ہےجیسےایک پاکیزہ (صحت مند) درخت ہوجس کی جڑ (زمین میں) مضبوط ہواوراس کی شاخیں آسمان میں ہوں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے پاک بات کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے (وہ ایسی ہے) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ مضبوط (یعنی زمین کو پکڑے ہوئے) ہو اور شاخیں آسمان میں
Sahi International :
Have you not considered how Allah presents an example, [making] a good word like a good tree, whose root is firmly fixed and its branches [high] in the sky?
تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا ۗ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (25)
محمداکرم اعوان :
اپنےپروردگارکےحکم سے ہرفصل پراپناپھل دیتاہو۔ اوراللہ (ایسی) مثالیں لوگوں کےلیے بیان فرماتےہیں تاکہ وہ خوب سمجھ لیں۔
فتح محمدجالندھری :
اپنے پروردگار کے حکم سے ہر وقت پھل لاتا (اور میوے دیتا) ہو۔ اور خدا لوگوں کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
Sahi International :
It produces its fruit all the time, by permission of its Lord. And Allah presents examples for the people that perhaps they will be reminded.
وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اجْتُثَّتْ مِن فَوْقِ الْأَرْضِ مَا لَهَا مِن قَرَارٍ (26)
محمداکرم اعوان :
اوربری بات (کلمہء کفروشرک) کی مثال ایسی ہےجیسےایک خراب درخت ہوکہ زمین کےاوپرہی سےاکھاڑکرپھینک دیاجائے (اور) اس کوذرابھی قرار (ثبات) نہ ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں
Sahi International :
And the example of a bad word is like a bad tree, uprooted from the surface of the earth, not having any stability.
يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ ۚ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ (27)
محمداکرم اعوان :
اللہ ایمان والوں کوپکی بات سے (کلمہ طیبہ) دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط (ثابت قدم) رکھتےہیں اورآخرت میں بھی۔ اوراللہ بےانصافوں (ظالموں) کوگمراہ کرتےہیں۔ اوراللہ جوچاہتےہیں کرتے ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
Sahi International :
Allah keeps firm those who believe, with the firm word, in worldly life and in the Hereafter. And Allah sends astray the wrongdoers. And Allah does what He wills.
۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ (28)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےان لوگوں کو نہیں دیکھاجنہوں نےاللہ کی نعمت کو (شکربجالانےکی بجائے) کفرسےبدل دیااورانہوں نےاپنی قوم کوہلاکت کےگھرمیں پہنچا دیا۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہوں نے خدا کے احسان کو ناشکری سے بدل دیا۔ اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں اتارا
Sahi International :
Have you not considered those who exchanged the favor of Allah for disbelief and settled their people [in] the home of ruin?
جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا ۖ وَبِئْسَ الْقَرَارُ (29)
محمداکرم اعوان :
جہنم جس میں وہ داخل ہوں گےاوروہ رہنےکی بری جگہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(وہ گھر) دوزخ ہے۔ (سب ناشکرے) اس میں داخل ہوں گے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے
Sahi International :
[It is] Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the settlement.
وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ (30)
محمداکرم اعوان :
اورانہوں نےاللہ کےشریک بنائےتاکہ (لوگوں کو) اُس کی راہ سےگمراہ کریں۔ فرمادیجیئےکہ تھوڑےدن گزارلوپھربےشک تمہاراانجام دوزخ میں جاناہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کئے کہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کریں۔ کہہ دو کہ (چند روز) فائدے اٹھا لو آخرکار تم کو دوزخ کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And they have attributed to Allah equals to mislead [people] from His way. Say, "Enjoy yourselves, for indeed, your destination is the Fire."
قُل لِّعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خِلَالٌ (31)
محمداکرم اعوان :
میرےایمان والےبندوں سےفرمادیجیئےکہ وہ نمازکی پابندی رکھیں اورہمارےدیئےہوئےمال میں سےدرپردہ اورظاہر (اللہ کی راہ میں) خرچ کریں اس دن کےآنےسےپہلے کہ جس میں نہ (اعمال کا) سوداہوگااورنہ دوستی (کام آئےگی)۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) میرے مومن بندوں سے کہہ دو کہ نماز پڑھا کریں اور اس دن کے آنے سے پیشتر جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا اور نہ دوستی (کام آئے گی) ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے درپردہ اور ظاہر خرچ کرتے رہیں
Sahi International :
[O Muhammad], tell My servants who have believed to establish prayer and spend from what We have provided them, secretly and publicly, before a Day comes in which there will be no exchange, nor any friendships.
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَارَ (32)
محمداکرم اعوان :
اللہ وہ ہےجس نےآسمانوں اورزمین کوپیدافرمایااورآسمان سےپانی (مینہ) برسایاپھراس سےتمہارےکھانےکےلیےپھل پیدافرمائےاور (تمہارےنفع کےلیے) بحری جہازوں کوتمہارےتابع فرمایاکہ اُس کےحکم سےسمندر میں چلیں اوردریاؤں (نہروں) کوبھی تمہارے زیرِفرمان کیا (کہ ان سےفائدہ حاصل کرتےہو)۔
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لیے پھل پیدا کئے۔ اور کشتیوں (اور جہازوں) کو تمہارے زیر فرمان کیا تاکہ دریا (اور سمندر) میں اس کے حکم سے چلیں۔ اور نہروں کو بھی تمہارے زیر فرمان کیا
Sahi International :
It is Allah who created the heavens and the earth and sent down rain from the sky and produced thereby some fruits as provision for you and subjected for you the ships to sail through the sea by His command and subjected for you the rivers.
وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَائِبَيْنِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ (33)
محمداکرم اعوان :
اورسورج اورچاند کوتمہارےکام پرلگادیا کہ دونوں (رات دن) ایک دستورپرچل رہےہیں اوررات اوردن کوبھی تمہاری خاطرکام میں لگادیا۔
فتح محمدجالندھری :
اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔ اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا
Sahi International :
And He subjected for you the sun and the moon, continuous [in orbit], and subjected for you the night and the day.
وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ۚ وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ (34)
محمداکرم اعوان :
اورجوکچھ تم نےاس سےمانگاسب تم کوعنایت فرمایااوراگرتم اللہ کی نعمتوں کوگننےلگوتوان کوشمارنہ کرسکو بےشک انسان بڑاہی بےانصاف، بڑاناشکراہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے
Sahi International :
And He gave you from all you asked of Him. And if you should count the favor of Allah, you could not enumerate them. Indeed, mankind is [generally] most unjust and ungrateful.
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَٰذَا الْبَلَدَ آمِنًا وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ (35)
محمداکرم اعوان :
اورجب ابراہیم (علیہ السلام) نےدعا کی کہ اےمیرےپروردگار! اس شہرکوامن کی جگہ بنادیجیئےاورمجھےاورمیری اولاد کواس بات سے کہ ہم بتوں کی پرستش کرنےلگیں بچائےرکھیئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ
Sahi International :
And [mention, O Muhammad], when Abraham said, "My Lord, make this city [Makkah] secure and keep me and my sons away from worshipping idols.
رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ ۖ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي ۖ وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (36)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےپروردگار! بےشک انہوں نےبہت سےلوگوں کوگمراہ کیاہےپھرجوشخص میراکہامانےسویقیناًوہ میراہےاورجس نےمیری بات نہ مانی تویقیناً آپ بخشنےوالےمہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ سو جس شخص نے میرا کہا مانا وہ میرا ہے۔ اور جس نے میری نافرمانی کی تو تُو بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
My Lord, indeed they have led astray many among the people. So whoever follows me - then he is of me; and whoever disobeys me - indeed, You are [yet] Forgiving and Merciful.
رَّبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلَاةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُم مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ (37)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! بےشک میں نےاپنی اولادکوآپ کےعزت والےگھرکےپاس (کفِ دست) میدان (مکہ) میں آبادکیاجہاں کھیتی بھی نہیں ہے۔ اےہمارےپروردگار! تاکہ وہ لوگ نمازکااہتمام رکھیں توآپ لوگوں کےدلوں کوان کی طرف مائل کردیجیئےاوران کوپھل کھانےکودیجیئےتاکہ وہ (آپ کا) شکرکریں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار میں نے اپنی اولاد کو میدان (مکہ) میں جہاں کھیتی نہیں تیرے عزت (وادب) والے گھر کے پاس لابسائی ہے۔ اے پروردگار تاکہ یہ نماز پڑھیں تو لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میوؤں سے روزی دے تاکہ (تیرا) شکر کریں
Sahi International :
Our Lord, I have settled some of my descendants in an uncultivated valley near Your sacred House, our Lord, that they may establish prayer. So make hearts among the people incline toward them and provide for them from the fruits that they might be grateful.
رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ (38)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! بےشک آپ سب جانتے ہیں جوہم چھپاتےہیں اورجوہم ظاہرکرتےہیں۔ اوراللہ سےتوکوئی چیزبھی پوشیدہ نہیں (نہ) زمین میں اورنہ آسمان میں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں
Sahi International :
Our Lord, indeed You know what we conceal and what we declare, and nothing is hidden from Allah on the earth or in the heaven.
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ ۚ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ (39)
محمداکرم اعوان :
اللہ کوتمام حمد (وثنا) سزاوارہےجس نےمجھ کوبڑی عمر (بڑھاپے) میں اسمٰعیل اوراسحٰق (علیہما السلام) (دوبیٹے) عطافرمائےبےشک میراپروردگار! دعاکا بہت سننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بےشک میرا پروردگار سننے والا ہے
Sahi International :
Praise to Allah, who has granted to me in old age Ishmael and Isaac. Indeed, my Lord is the Hearer of supplication.
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ (40)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےپروردگار! مجھ کونمازقائم کرنےوالا بنائیےاورمیری اولادمیں سےبھی۔ اےہمارےپروردگار! اورمیری دعا قبول فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما
Sahi International :
My Lord, make me an establisher of prayer, and [many] from my descendants. Our Lord, and accept my supplication.
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (41)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! مجھ کوبخش دیجیئےاورمیرےماں باپ کواورتمام ایمان والوں کوجس دن حساب قائم ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار حساب (کتاب) کے دن مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو مغفرت کیجیو
Sahi International :
Our Lord, forgive me and my parents and the believers the Day the account is established."
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ (42)
محمداکرم اعوان :
اوریہ خیال نہ کروکہ یہ ظالم جوکچھ کررہےہیں اللہ اس سےباخبرنہیں۔ بےشک ان کوصرف اس روز تک مہلت دےرکھی ہےجس روز (ان کی) نگاہیں پھٹی رہ جائیں گی۔
فتح محمدجالندھری :
اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں خدا ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
Sahi International :
And never think that Allah is unaware of what the wrongdoers do. He only delays them for a Day when eyes will stare [in horror].
مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ ۖ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ (43)
محمداکرم اعوان :
اپنےسراٹھائےہوئے (میدانِ حشرکی طرف) دوڑرہےہوں گےان کی نظریں خودان کی طرف نہ لوٹیں گی (کہ اپنےحال کی خبرہو) اوران کےدل (مارےڈرکے) ہواہورہےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(اور لوگ) سر اٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں ان کی طرف لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہو رہے ہوں گے
Sahi International :
Racing ahead, their heads raised up, their glance does not come back to them, and their hearts are void.
وَأَنذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا رَبَّنَا أَخِّرْنَا إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ الرُّسُلَ ۗ أَوَلَمْ تَكُونُوا أَقْسَمْتُم مِّن قَبْلُ مَا لَكُم مِّن زَوَالٍ (44)
محمداکرم اعوان :
اورلوگوں کواس دن سےڈرایئےجب ان پرعذاب آئےگاتب ظالم لوگ کہیں گےاےہمارےپروردگار! ہم کوتھوڑی سی مدت تک مہلت عطافرمائیےتاکہ ہم آپ کاارشاد (دعوت توحید) مان لیں اورپیغمبروں کی پیروی کریں (ارشادہوگا) توکیاتم اس سےپہلےقسمیں نہ کھاتےتھےکہ تم کوکبھی زوال نہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور لوگوں کو اس دن سے آگاہ کردو جب ان پر عذاب آجائے گا تب ظالم لوگ کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار ہمیں تھوڑی سی مدت مہلت عطا کر۔ تاکہ تیری دعوت (توحید) قبول کریں اور (تیرے) پیغمبروں کے پیچھے چلیں (تو جواب ملے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہیں کھایا کرتے تھے کہ تم کو (اس حال سے جس میں تم ہو) زوال (اور قیامت کو حساب اعمال) نہیں ہوگا
Sahi International :
And, [O Muhammad], warn the people of a Day when the punishment will come to them and those who did wrong will say, "Our Lord, delay us for a short term; we will answer Your call and follow the messengers." [But it will be said], "Had you not sworn, before, that for you there would be no cessation?
وَسَكَنتُمْ فِي مَسَاكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ (45)
محمداکرم اعوان :
اورتم ان (پہلے) لوگوں کی جگہوں میں رہےجنہوں نےاپنی جانوں پہ ظلم کیااورتم پرظاہرہوچکاتھاکہ ہم نےان لوگوں کےساتھ کیا معاملہ کیاتھااورہم نےتم سےمثالیں بیان فرمائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے تم ان کے مکانوں میں رہتے تھے اور تم پر ظاہر ہوچکا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کس طرح (کا معاملہ) کیا تھا اور تمہارے (سمجھانے) کے لیے مثالیں بیان کر دی تھیں
Sahi International :
And you lived among the dwellings of those who wronged themselves, and it had become clear to you how We dealt with them. And We presented for you [many] examples."
وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِندَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِن كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ (46)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًان لوگوں نےاپنی بہت سی تدبیریں کیں اوران کی تدبیریں اللہ کےسامنےتھیں اوروہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑبھی ٹل جائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں خدا کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں
Sahi International :
And they had planned their plan, but with Allah is [recorded] their plan, even if their plan had been [sufficient] to do away with the mountains.
فَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ (47)
محمداکرم اعوان :
پس تم یہ گمان نہ کرنا کہ اللہ نےاپنےپیغمبروں سےجووعدہ فرمایاہےاس کےخلاف کریں گےبےشک اللہ زبردست (اور) بدلہ لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ایسا خیال نہ کرنا کہ خدا نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس کے خلاف کرے گا بےشک خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے
Sahi International :
So never think that Allah will fail in His promise to His messengers. Indeed, Allah is Exalted in Might and Owner of Retribution.
يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ ۖ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (48)
محمداکرم اعوان :
جس دن زمین دوسری زمین سےبدل دی جائےگی اورآسمان (بھی) اورسب لوگ اللہ واحد (اور) زبردست کےروبرو پیش ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی (بدل دیئے جائیں گے) اور سب لوگ خدائے یگانہ وزبردست کے سامنے نکل کھڑے ہوں گے
Sahi International :
[It will be] on the Day the earth will be replaced by another earth, and the heavens [as well], and all creatures will come out before Allah, the One, the Prevailing.
وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ (49)
محمداکرم اعوان :
اوراس دن تم گناہگاروں کو زنجیروں میں جکڑےہوئےدیکھوگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس دن تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں
Sahi International :
And you will see the criminals that Day bound together in shackles,
سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ النَّارُ (50)
محمداکرم اعوان :
ان کےکرتےگندھک کےہوں گےاوران کےچہروں پرآگ لپٹی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
ان کے کرتے گندھک کے ہوں گے اور ان کے مونہوں کو آگ لپیٹ رہی ہوگی
Sahi International :
Their garments of liquid pitch and their faces covered by the Fire.
لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ (51)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ ہر (مجرم) شخص کواس کےکیےکی سزادیں بےشک اللہ بڑی جلدی حساب لینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لیے کہ خدا ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دے۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے
Sahi International :
So that Allah will recompense every soul for what it earned. Indeed, Allah is swift in account.
هَٰذَا بَلَاغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ (52)
محمداکرم اعوان :
یہ (قرآن) لوگوں کےنام پیغام ہےتاکہ اس سےانہیں (انجام بد سے) ڈرایاجائےاورتاکہ وہ جان لیں کہ وہ اکیلا ہی معبود ہےاورتاکہ دانشمند لوگ نصیحت حاصل کریں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ قرآن لوگوں کے نام (خدا کا پیغام) ہے تاکہ ان کو اس سے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی اکیلا معبود ہے اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں
Sahi International :
This [Qur'an] is notification for the people that they may be warned thereby and that they may know that He is but one God and that those of understanding will be reminded.