بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ
(1)
محمداکرم اعوان :
بےشک ایمان والےکامیاب ہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک ایمان والے رستگار ہوگئے
Sahi International :
Certainly will the believers have succeeded:
الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ
(2)
محمداکرم اعوان :
جواپنی نمازمیں عجزونیازکرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو نماز میں عجزو نیاز کرتے ہیں
Sahi International :
They who are during their prayer humbly submissive
وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
اورجوبیہودہ باتوں سےمنہ موڑےرہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں
Sahi International :
And they who turn away from ill speech
وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اورجوزکوٰۃ ادا کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو زکوٰة ادا کرتے ہیں
Sahi International :
And they who are observant of zakah
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
اورجواپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
Sahi International :
And they who guard their private parts
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
(6)
محمداکرم اعوان :
مگراپنی بیویوں یاکنیزوں سے (مباشرت کرنےمیں) پس یقیناً (اس میں) ان پرکوئی الزام نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو ان کی مِلک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت کرنے سے انہیں ملامت نہیں
Sahi International :
Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they will not be blamed -
فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
(7)
محمداکرم اعوان :
پھرجواس کےعلاوہ (اس کام کا) طلب گارہوسوایسےلوگ حد (شرعی) سےنکلنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں وہ (خدا کی مقرر کی ہوئی حد سے) نکل جانے والے ہیں
Sahi International :
But whoever seeks beyond that, then those are the transgressors -
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنی (سپرد کی گئی) امانتوں اوراپنےوعدوں کاخیال رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں
Sahi International :
And they who are to their trusts and their promises attentive
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنی نمازوں کی پابندی کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں
Sahi International :
And they who carefully maintain their prayers -
أُولَٰئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
یہی لوگ وارث ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں
Sahi International :
Those are the inheritors
الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
جوفردوس کےوارث ہوں گے (اور) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے۔ اور اس میں ہمیشہ رہیں گے
Sahi International :
Who will inherit al-Firdaus. They will abide therein eternally.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےانسان کومٹی کےخلاصہ (غذااورسیل) سےبنایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا ہے
Sahi International :
And certainly did We create man from an extract of clay.
ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
(13)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاس کونطفہ بنایاجوایک مقرر (مدت تک) مقام (رحمِ مادر) میں رہا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
Sahi International :
Then We placed him as a sperm-drop in a firm lodging.
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
(14)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاُس نطفہ کوخون کا لوتھڑابنایاپھراس خون کےلوتھڑےکو (گوشت کی) بوٹی بنادیاپھرہم نےاس بوٹی (کےبعض اجزا) کوہڈیاں بنادیاپھرہم نےان ہڈیوں پرگوشت چڑھایاپھرہم نے (اس میں روح ڈال کر) اس کوایک دوسری ہی طرح کی مخلوق بنادیا۔ توبڑے ہی بابرکت ہیں اللہ جوسب سےبہتربنانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے
Sahi International :
Then We made the sperm-drop into a clinging clot, and We made the clot into a lump [of flesh], and We made [from] the lump, bones, and We covered the bones with flesh; then We developed him into another creation. So blessed is Allah, the best of creators.
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ
(15)
محمداکرم اعوان :
پھریقیناً اس کےبعد تم مرجاتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کے بعد تم مرجاتے ہو
Sahi International :
Then indeed, after that you are to die.
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ
(16)
محمداکرم اعوان :
پھریقیناً قیامت کےروزاٹھاکھڑےکیےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر قیامت کے روز اُٹھا کھڑے کئے جاؤ گے
Sahi International :
Then indeed you, on the Day of Resurrection, will be resurrected.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ
(17)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نےتمہارےاوپرسات آسمان بنائےاورہم مخلوق سےبےخبرنہ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے تمہارے اوپر (کی جانب) سات آسمان پیدا کئے۔ اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں
Sahi International :
And We have created above you seven layered heavens, and never have We been of [Our] creation unaware.
وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّاهُ فِي الْأَرْضِ ۖ وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍ بِهِ لَقَادِرُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآسمان سےمناسب مقدارمیں پانی برسایاپھرہم نےاس کوزمین میں ٹھہرایااورہم اس (پانی) کےنابودکردینےپر (بھی) قادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی نازل کیا۔ پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کے نابود کردینے پر بھی قادر ہیں
Sahi International :
And We have sent down rain from the sky in a measured amount and settled it in the earth. And indeed, We are Able to take it away.
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِ جَنَّاتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَابٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَاكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاس میں تمہارےلیےکھجوروں اورانگوروں کےباغات بنائےان میں تمہارےلیےبکثرت پھل بھی ہیں اورتم ان میں سےکھاتےبھی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو
Sahi International :
And We brought forth for you thereby gardens of palm trees and grapevines in which for you are abundant fruits and from which you eat.
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَاءَ تَنبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْآكِلِينَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اور (اسی پانی سے) ایک (زیتون کا) درخت بھی (ہم نےپیدافرمایا) جوطُورِسینامیں (بکثرت) پیداہوتاہےجواگتاہےتیل لیےہوئےاورکھانےوالوں کےلیےسالن لیئےہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہ درخت بھی (ہم ہی نے پیدا کیا) جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے (یعنی زیتون کا درخت کہ) کھانے کے لئے روغن اور سالن لئے ہوئے اُگتا ہے
Sahi International :
And [We brought forth] a tree issuing from Mount Sinai which produces oil and food for those who eat.
وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک تمہارےلیئےمویشیوں میں بھی غورکرنےکامقام ہےکہ جوان کےپیٹوں میں ہےاس میں سےہم تم کو (دودھ) پلاتےہیں اورتمہارےلیےان میں اوربھی بہت سےفائدےہیں اورتم ان میں سے (بعض کو) کھاتےبھی ہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارے لئے چارپایوں میں بھی عبرت (اور نشانی) ہے کہ ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو
Sahi International :
And indeed, for you in livestock is a lesson. We give you drink from that which is in their bellies, and for you in them are numerous benefits, and from them you eat.
وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اوران پراورکشتی (بحری جہاز) پرتم سوارہوتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو
Sahi International :
And upon them and on ships you are carried.
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
اورہم نے نوح (علیہ السلام) کوان کی قوم کی طرف بھیجاتوانہوں نے (اپنی قوم سے) فرمایااےمیری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرواس کےسواتمہاراکوئی معبود نہیں سوکیاتم (دوسروں کی پوجا سے) ڈرتےنہیں ہو؟
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم ڈرتے نہیں
Sahi International :
And We had certainly sent Noah to his people, and he said, "O my people, worship Allah; you have no deity other than Him; then will you not fear Him?"
فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ مَا هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَائِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ
(24)
محمداکرم اعوان :
توان کی قوم میں جوکافرامراءتھے (قوم سے) کہنےلگےیہ توتم ہی جیسا آدمی ہےتم پربڑائی حاصل کرناچاہتاہےاوراگراللہ (کسی کوبھیجنا) چاہتےتوفرشتےاُتاردیتےہم نےیہ بات اپنےاگلے باپ دادا میں توسُنی نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی
Sahi International :
But the eminent among those who disbelieved from his people said, "This is not but a man like yourselves who wishes to take precedence over you; and if Allah had willed [to send a messenger], He would have sent down angels. We have not heard of this among our forefathers.
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا بِهِ حَتَّىٰ حِينٍ
(25)
محمداکرم اعوان :
بلکہ یہ ایک (ایسا) آدمی ہےجس کوجنون ہوگیاہےسوایک وقت (اس کےمرنے) تک اس کاانتظارکرو۔
فتح محمدجالندھری :
اس آدمی کو تو دیوانگی (کا عارضہ) ہے تو اس کے بارے میں کچھ مدت انتظار کرو
Sahi International :
He is not but a man possessed with madness, so wait concerning him for a time."
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
(26)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےعرض کیااےمیرےپروردگار! ان لوگوں نےمجھےجھٹلایاہےتوآپ میری مدد فرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
نوح نے کہا کہ پروردگار انہوں نے مجھے جھٹلایا ہے تو میری مدد کر
Sahi International :
[Noah] said, "My Lord, support me because they have denied me."
فَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ أَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَإِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ ۙ فَاسْلُكْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ ۖ وَلَا تُخَاطِبْنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا ۖ إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
توہم نےان پروحی بھیجی کہ ہمارےسامنےاورہمارےحکم کےمطابق کشتی بنائیں پھرجب ہماراحکم (عذاب) آپہنچےاور (اس کی نشانی یہ ہے) تنور (تک پانی سے) جوش مارنےلگےتوسب (قسم کےحیوانات) میں سےجوڑاجوڑا (نرومادہ) اس میں سوارکرلیں اوراپنےگھروالوں (ماننےوالوں) کوبھی ان میں سےسوائےان کےجن کی نسبت (ہلاک ہونےکا) حکم پہلےہوچکااورغلط کاروں کےبارےمیں ہم سےکچھ نہ کہیئےگا، وہ ضرورغرق کیےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے
Sahi International :
So We inspired to him, "Construct the ship under Our observation, and Our inspiration, and when Our command comes and the oven overflows, put into the ship from each [creature] two mates and your family, except those for whom the decree [of destruction] has proceeded. And do not address Me concerning those who have wronged; indeed, they are to be drowned.
فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجَّانَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
(28)
محمداکرم اعوان :
پھرجب آپ اورآپ کےساتھی کشتی میں بیٹھ جائیں توکہیں اللہ کا شکرہےجس نےہم کوظالم لوگوں سےنجات عطافرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ جاؤ تو (خدا کا شکر کرنا اور) کہنا کہ سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے۔ جس نے ہم کو نجات بخشی ظالم لوگوں سے
Sahi International :
And when you have boarded the ship, you and those with you, then say, 'Praise to Allah who has saved us from the wrongdoing people.'
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ
(29)
محمداکرم اعوان :
اوردعاکریں کہ اےمیرےپروردگار! مجھ کوبرکت سےاتارئیےاورآپ سب سےبہتراتارنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ بھی) دعا کرنا کہ اے پروردگار ہم کو مبارک جگہ اُتاریو اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے
Sahi International :
And say, 'My Lord, let me land at a blessed landing place, and You are the best to accommodate [us].' "
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ
(30)
محمداکرم اعوان :
یقیناً اس (واقعہ) میں بہت سی نشانیاں ہیں اورہم ضرور (یہ نشانیاں دکھاکر) آزمائش کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک اس (قصے) میں نشانیاں ہیں اور ہمیں تو آزمائش کرنی تھی
Sahi International :
Indeed in that are signs, and indeed, We are ever testing [Our servants].
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قَرْنًا آخَرِينَ
(31)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےان کےبعدایک اورگروہ پیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے بعد ہم نے ایک اور جماعت پیدا کی
Sahi International :
Then We produced after them a generation of others.
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ أَفَلَا تَتَّقُونَ
(32)
محمداکرم اعوان :
پھران میں ان ہی میں سےایک پیغمبر بھیجے (جنہوں نےان سےفرمایا) کہ اللہ ہی کی عبادت کرواس کےسوا تمہاراکوئی معبود نہیں۔ سوکیاتم ڈرتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
اور ان ہی میں سے ان میں ایک پیغمبر بھیجا (جس نے ان سے کہا) کہ خدا ہی کی عبادت کرو (کہ) اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں
Sahi International :
And We sent among them a messenger from themselves, [saying], "Worship Allah; you have no deity other than Him; then will you not fear Him?"
وَقَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَأَتْرَفْنَاهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا مَا هَٰذَا إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ
(33)
محمداکرم اعوان :
اوران کی قوم کےسرداروں نےجوکافرتھےاورآخرت کی ملاقات کوجھوٹ سمجھتےتھےاورہم نےان کودنیاکی زندگی میں دولت بخشی تھی، کہایہ توتمہاری ہی طرح ایک آدمی ہےجیساتم کھاتےہوویسا یہ بھی کھاتاہےاورجیسا (پانی) تم پیتےہوویسا یہ بھی پیتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے اور آخرت کے آنے کو جھوٹ سمجھتے تھے اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی دے رکھی تھی۔ کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے، جس قسم کا کھانا تم کھاتے ہو، اسی طرح کا یہ بھی کھاتا ہے اور جو پانی تم پیتے ہو اسی قسم کا یہ بھی پیتا ہے
Sahi International :
And the eminent among his people who disbelieved and denied the meeting of the Hereafter while We had given them luxury in the worldly life said, "This is not but a man like yourselves. He eats of that from which you eat and drinks of what you drink.
وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ
(34)
محمداکرم اعوان :
اوراگرتم اپنےجیسےایک آدمی کےکہنےپرچلنےلگوتوبےشک تم گھاٹےمیں پڑگئے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم اپنے ہی جیسے آدمی کا کہا مان لیا تو گھاٹے میں پڑ گئے
Sahi International :
And if you should obey a man like yourselves, indeed, you would then be losers.
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَامًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ
(35)
محمداکرم اعوان :
کیایہ تم سےوعدہ کرتاہےکہ جب تم مرجاؤگےاورمٹی اورہڈیاں ہوجاؤگےتوتم (دوبارہ زندہ کرکےزمین میں سے) نکالےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ تم سے یہ کہتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور مٹی ہو جاؤ گے اور استخوان (کے سوا کچھ نہ رہے گا) تو تم (زمین سے) نکالے جاؤ گے
Sahi International :
Does he promise you that when you have died and become dust and bones that you will be brought forth [once more]?
۞ هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ
(36)
محمداکرم اعوان :
بہت ہی بعید ہے، بہت ہی بعید ہےجوبات تم سےکی جاتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (بہت) بعید اور (بہت) بعید ہے
Sahi International :
How far, how far, is that which you are promised.
إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ
(37)
محمداکرم اعوان :
صرف یہی ہماری دنیاکی زندگی ہے (اسی میں) ہم مرتےہیں اورجیتےہیں اورہم اٹھائےنہ جائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
زندگی تو یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے کہ (اسی میں) ہم مرتے اور جیتے ہیں، اور ہم پھر نہیں اُٹھائے جائیں گے
Sahi International :
Life is not but our worldly life - we die and live, but we will not be resurrected.
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُ بِمُؤْمِنِينَ
(38)
محمداکرم اعوان :
یہ ایک ایسا شخص ہےجواللہ پرجھوٹ باندھ رہاہےاورہم اس کوہرگزنہ مانیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں
Sahi International :
He is not but a man who has invented a lie about Allah, and we will not believe him."
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ
(39)
محمداکرم اعوان :
انہوں نےدعاکی اےمیرےپروردگار! انہوں نےمجھےجھوٹاکہاتوآپ میری مددفرمائیے۔
فتح محمدجالندھری :
پیغمبر نے کہا کہ اے پروردگار انہوں نے مجھے جھوٹا سمجھا ہے تو میری مدد کر
Sahi International :
He said, "My Lord, support me because they have denied me."
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَادِمِينَ
(40)
محمداکرم اعوان :
فرمایا یہ تھوڑےہی وقت میں پریشان ہوکررہ جائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
فرمایا کہ یہ تھوڑے ہی عرصے میں پشیمان ہو کر رہ جائیں گے
Sahi International :
[Allah] said, "After a little, they will surely become regretful."
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنَاهُمْ غُثَاءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
(41)
محمداکرم اعوان :
سوان کوایک سخت آوازنےوعدہ برحق کےمطابق آ پکڑا۔ پس ہم نےان کوکوڑاکرکٹ (کی طرح پامال) کرڈالا، سو (اللہ کی) مارہوغلط کارلوگوں پر۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کو (وعدہٴ برحق کے مطابق) زور کی آواز نے آپکڑا، تو ہم نے ان کو کوڑا کرڈالا۔ پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے
Sahi International :
So the shriek seized them in truth, and We made them as [plant] stubble. Then away with the wrongdoing people.
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِن بَعْدِهِمْ قُرُونًا آخَرِينَ
(42)
محمداکرم اعوان :
پھران (عادوثمود) کے (ہلاک ہونےکے) بعد ہم نےاورامتوں کوپیدافرمایا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں
Sahi International :
Then We produced after them other generations.
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ
(43)
محمداکرم اعوان :
کوئی امت اپنےوقت سےنہ آگےجاسکتی ہےاورنہ پیچھےرہ سکتی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے جاسکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے
Sahi International :
No nation will precede its time [of termination], nor will they remain [thereafter].
ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَىٰ ۖ كُلَّ مَا جَاءَ أُمَّةً رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُ ۚ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا وَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ ۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ
(44)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےاپنے پیغمبروں کویکےبعددیگرےبھیجا جب کسی امت کےپاس اس کاپیغمبر آیاتوانہوں نےاس کوجھٹلایاتوہم بھی بعض کو (ہلاک کرنےمیں) بعض کےپیچھےلاتےرہےاورہم نےان کی کہانیاں بنادیں سو (اللہ کی) مارہوان پرجو (انبیاءؑکےسمجھانےپربھی) ایمان نہ لاتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے پے درپے اپنے پیغمبر بھیجتے رہے۔ جب کسی اُمت کے پاس اس کا پیغمبر آتا تھا تو وہ اسے جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے (ہلاک کرتے اور ان پر عذاب) لاتے رہے اور ان کے افسانے بناتے رہے۔ پس جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر لعنت
Sahi International :
Then We sent Our messengers in succession. Every time there came to a nation its messenger, they denied him, so We made them follow one another [to destruction], and We made them narrations. So away with a people who do not believe.
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَارُونَ بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ
(45)
محمداکرم اعوان :
پھرہم نےموسیٰ اوران کےبھائی ہارون (علیہما السلام) کواپنی نشانیاں اوردلیل ظاہردےکربھیجا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے کر بھیجا
Sahi International :
Then We sent Moses and his brother Aaron with Our signs and a clear authority
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا عَالِينَ
(46)
محمداکرم اعوان :
فرعون اوراس کےدرباریوں کےپاس توانہوں نےتکبرکیااوروہ سرکش لوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
(یعنی) فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ سرکش لوگ تھے
Sahi International :
To Pharaoh and his establishment, but they were arrogant and were a haughty people.
فَقَالُوا أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَابِدُونَ
(47)
محمداکرم اعوان :
توکہنےلگےکہ کیاہم اپنےجیسےدوآدمیوں پرایمان لےآئیں اوران کی قوم کےلوگ توہمارےخدمت گارہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہنے لگے کہ کیا ہم ان اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور اُن کو قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں
Sahi International :
They said, "Should we believe two men like ourselves while their people are for us in servitude?"
فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا مِنَ الْمُهْلَكِينَ
(48)
محمداکرم اعوان :
غرض وہ لوگ ان دونوں کی تکذیب ہی کرتےرہےسوہلاک ہونےوالوں میں سےہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اُن لوگوں نے اُن کی تکذیب کی سو (آخر) ہلاک کر دیئے گئے
Sahi International :
So they denied them and were of those destroyed.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
(49)
محمداکرم اعوان :
اور (ان کی ہلاکت کےبعد) ہم نےموسیٰ (علیہ السلام) کوکتاب عطافرمائی تاکہ وہ لوگ (بنی اسرائیل) ہدایت پائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں
Sahi International :
And We certainly gave Moses the Scripture that perhaps they would be guided.
وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ آيَةً وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ
(50)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےمریم (علیہا السلام) کےبیٹے (عیسیٰ علیہ السلام) اوران کی والدہ کو (اپنی) نشانی بنایااورایک اونچی جگہ پرلےجاکررہنےکی جگہ دی جورہنےکےقابل تھی اورجہاں (نتھراہوا) پانی جاری تھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ) اور ان کی ماں کو (اپنی) نشانی بنایا تھا اور ان کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے لائق تھی اور جہاں (نتھرا ہوا) پانی جاری تھا، پناہ دی تھی
Sahi International :
And We made the son of Mary and his mother a sign and sheltered them within a high ground having level [areas] and flowing water.
يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ
(51)
محمداکرم اعوان :
اےپیغمبرو! (آپ اورآپ کی امتیں) پاکیزہ چیزیں کھائیں اورنیک کام کریں جوعمل آپ لوگ کرتےہیں یقیناً ہم ان سےخوب واقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے پیغمبرو! پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور عمل نیک کرو۔ جو عمل تم کرتے ہو میں ان سے واقف ہوں
Sahi International :
[Allah said], "O messengers, eat from the good foods and work righteousness. Indeed, I, of what you do, am Knowing.
وَإِنَّ هَٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُونِ
(52)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً یہ آپ (پیغمبروں) کی جماعت ایک ہی جماعت ہےاورمیں آپ کاپروردگارہوں، سومجھ سےڈرتےرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو
Sahi International :
And indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so fear Me."
فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ
(53)
محمداکرم اعوان :
پھران لوگوں (کافروں) نےآپس میں (اپنےدین میں) اپناطریقہ الگ الگ کرکےاختلاف پیداکرلیا۔ ہرگروہ کےپاس جو (دین) ہےوہ اُسی پرخوش ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کردیا۔ جو چیزیں جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے
Sahi International :
But the people divided their religion among them into sects - each faction, in what it has, rejoicing.
فَذَرْهُمْ فِي غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ
(54)
محمداکرم اعوان :
سوآپ ان کواسی جہالت (غفلت) میں ایک وقت (موت) تک رہنےدیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت میں رہنے دو
Sahi International :
So leave them in their confusion for a time.
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ
(55)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ سوچتےہیں کہ ہم ان کو (دنیامیں) جومال اوربیٹوں سےنوازتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم جو دنیا میں ان کو مال اور بیٹوں سے مدد دیتے ہیں
Sahi International :
Do they think that what We extend to them of wealth and children
نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ ۚ بَل لَّا يَشْعُرُونَ
(56)
محمداکرم اعوان :
(تواس سے) ہم ان کی بہتری میں جلدی کررہےہیں (نہیں) بلکہ یہ لوگ سمجھتےنہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو (اس سے) ان کی بھلائی میں جلدی کر رہے ہیں (نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں
Sahi International :
Is [because] We hasten for them good things? Rather, they do not perceive.
إِنَّ الَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
(57)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ اپنےپروردگارکی ہیبت سےڈرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو اپنے پروردگار کے خوف سے ڈرتے ہیں
Sahi International :
Indeed, they who are apprehensive from fear of their Lord
وَالَّذِينَ هُم بِآيَاتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ
(58)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ اپنےپروردگارکی آیتوں پرایمان رکھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
Sahi International :
And they who believe in the signs of their Lord
وَالَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ
(59)
محمداکرم اعوان :
اورجولوگ (اس ایمان میں) اپنےپروردگارکےساتھ شرک نہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ شریک نہیں کرتے
Sahi International :
And they who do not associate anything with their Lord
وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوا وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَىٰ رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ
(60)
محمداکرم اعوان :
اورجودےسکتےہیں وہ (اللہ کی راہ میں) دیتےہیں اوران کےدل اس بات سےڈرتےہیں کہ اُنہیں اپنےپروردگار کےپاس لوٹ کرجانا ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو دے سکتے ہیں دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ ان کو اپنے پروردگار کی لوٹ کر جانا ہے
Sahi International :
And they who give what they give while their hearts are fearful because they will be returning to their Lord -
أُولَٰئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَابِقُونَ
(61)
محمداکرم اعوان :
یہی لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتےہیں اوریہی ان (نیک کاموں) کےلیےدوڑرہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرے اور یہی اُن کے لئے آگے نکل جاتے ہیں
Sahi International :
It is those who hasten to good deeds, and they outstrip [others] therein.
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۖ وَلَدَيْنَا كِتَابٌ يَنطِقُ بِالْحَقِّ ۚ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ
(62)
محمداکرم اعوان :
اورہم کسی شخص کواس کی طاقت سےزیادہ کام کرنےکاحکم نہیں فرماتےاورہمارےپاس ایک کتاب (دفترِاعمال) ہےجوسچ سچ بتادیتی ہےاوران کےساتھ زیادتی نہ کی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو سچ سچ کہہ دیتی ہے اور ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا
Sahi International :
And We charge no soul except [with that within] its capacity, and with Us is a record which speaks with truth; and they will not be wronged.
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ
(63)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ان (کافروں) کےقلوب اس بات سےجہالت میں پڑے ہوئےہیں اوراس کےعلاوہ ان لوگوں کےاور (بُرےبُرے) اعمال بھی ہیں جویہ کرتےرہتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
مگر ان کے دل ان (باتوں) کی طرف سے غفلت میں (پڑے ہوئے) ہیں، اور ان کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں
Sahi International :
But their hearts are covered with confusion over this, and they have [evil] deeds besides disbelief which they are doing,
حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِالْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ
(64)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب ہم ان کےدولت مندلوگوں کو (بعد موت) عذاب میں پکڑلیں گےتووہ تلملااٹھیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب ہم نے ان میں سے آسودہ حال لوگوں کو پکڑ لیا تو وہ اس وقت چلاّئیں گے
Sahi International :
Until when We seize their affluent ones with punishment, at once they are crying [to Allah] for help.
لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ
(65)
محمداکرم اعوان :
(کہاجائےگا) آج مت چلّاؤہماری طرف سےتمہاری ہرگزمددنہ ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی
Sahi International :
Do not cry out today. Indeed, by Us you will not be helped.
قَدْ كَانَتْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ تَنكِصُونَ
(66)
محمداکرم اعوان :
ہماری آیتیں تم کوپڑھ پڑھ کر (رسول کی زبانی) سنائی جاتی تھیں توتم الٹےپاؤں بھاگتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں اور تم الٹے پاؤں پھر پھر جاتے تھے
Sahi International :
My verses had already been recited to you, but you were turning back on your heels
مُسْتَكْبِرِينَ بِهِ سَامِرًا تَهْجُرُونَ
(67)
محمداکرم اعوان :
تکبرکرتےہوئےاس (قرآن) کامشغلہ بناتےہوئے (اور) بیہودہ باتیں بناتےہوئے۔
فتح محمدجالندھری :
ان سے سرکشی کرتے، کہانیوں میں مشغول ہوتے اور بیہودہ بکواس کرتے تھے
Sahi International :
In arrogance regarding it, conversing by night, speaking evil.
أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ أَمْ جَاءَهُم مَّا لَمْ يَأْتِ آبَاءَهُمُ الْأَوَّلِينَ
(68)
محمداکرم اعوان :
سوکیاانہوں نےاس کلام (قرآن) میں غورنہیں کیایاان کےپاس کچھ ایسی چیزآئی ہےجوان کےاگلےباپ دادا کےپاس نہیں آئی تھی۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں تھی
Sahi International :
Then have they not reflected over the Qur'an, or has there come to them that which had not come to their forefathers?
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
(69)
محمداکرم اعوان :
یایہ لوگ اپنےپیغمبر (کی صفتِ دیانت وامانت) سےواقف نہ تھےپس (اس وجہ سے) وہ ان کےمنکرہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے پہنچانتے نہیں، اس وجہ سے ان کو نہیں مانتے
Sahi International :
Or did they not know their Messenger, so they are toward him disacknowledging?
أَمْ يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ ۚ بَلْ جَاءَهُم بِالْحَقِّ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ
(70)
محمداکرم اعوان :
یایہ لوگ آپ کی نسبت جنون کےقائل ہیں (حالانکہ آپ کا صاحب الرائےہونامسلّم ہے) بلکہ (یہ رسول) ان کےپاس حق لےکرآئےہیں اوران (منکرین) کےاکثرحق کوناپسندکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے سودا ہے (نہیں) بلکہ وہ ان کے پاس حق کو لے کر آئے ہیں اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں
Sahi International :
Or do they say, "In him is madness?" Rather, he brought them the truth, but most of them, to the truth, are averse.
وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ۚ بَلْ أَتَيْنَاهُم بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَن ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ
(71)
محمداکرم اعوان :
اور (بفرض محال) اگردینِ حق ان کےخیالات کےتابع ہوجاتاتوتمام آسمان اورزمین اورجوان میں (آباد) ہیں، سب تباہ ہوجاتےبلکہ ہم نےان کےپاس ان کی نصیحت کی بات بھیجی سویہ لوگ اپنی نصیحت سےبھی رُوگردانی کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدائے (برحق) ان کی خواہشوں پر چلے تو آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں سب درہم برہم ہوجائیں۔ بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت (کی کتاب) پہنچا دی ہے اور وہ اپنی (کتاب) نصیحت سے منہ پھیر رہے ہیں
Sahi International :
But if the Truth had followed their inclinations, the heavens and the earth and whoever is in them would have been ruined. Rather, We have brought them their message, but they, from their message, are turning away.
أَمْ تَسْأَلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
(72)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ ان سے (تبلیغ کےصِلے میں) کچھ مال طلب فرماتےہیں پس دولت توآپ کےپروردگارکی سب سےبہتر ہےاوروہ سب دینےوالوں سےبہت اچھاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم ان سے (تبلیغ کے صلے میں) کچھ مال مانگتے ہو، تو تمہارا پروردگار کا مال بہت اچھا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
Sahi International :
Or do you, [O Muhammad], ask them for payment? But the reward of your Lord is best, and He is the best of providers.
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
(73)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناً آپ توان کوسیدھےراستےکی طرف بُلارہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلاتے ہو
Sahi International :
And indeed, you invite them to a straight path.
وَإِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنَاكِبُونَ
(74)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک جولوگ آخرت پرایمان نہیں لاتےوہ (سیدھے) راستےسےہٹتےجاتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ رستے سے الگ ہو رہے ہیں
Sahi International :
But indeed, those who do not believe in the Hereafter are deviating from the path.
۞ وَلَوْ رَحِمْنَاهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
(75)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم ان پررحم فرمائیں اورجوان پرتکلیف ہےاس کوہم دُوربھی کردیں تو (بھی) اپنی سرکشی پراڑےرہیں (اور) بھٹکتے پھریں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور جو تکلیفیں ان کو پہنچ رہی ہیں، وہ دور کردیں تو اپنی سرکشی پر اڑے رہیں (اور) بھٹکتے (پھریں)
Sahi International :
And even if We gave them mercy and removed what was upon them of affliction, they would persist in their transgression, wandering blindly.
وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ
(76)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےان کوعذاب میں پکڑاتوانہوں نےاپنےپروردگارکےسامنےعاجزی (ظاہر) نہ کی اورنہ وہ عاجزی کرتے (ہی) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تو بھی انہوں نے خدا کے آگے عاجزی نہ کی اور وہ عاجزی کرتے ہی نہیں
Sahi International :
And We had gripped them with suffering [as a warning], but they did not yield to their Lord, nor did they humbly supplicate, [and will continue thus]
حَتَّىٰ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
(77)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب ہم ان پرسخت ترین عذاب کادروازہ کھول دیں گےتواس وقت وہ اس میں بالکل ناامید ہوجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
یہاں تک کہ جب ہم نے پر عذاب شدید کا دروازہ کھول دیا تو اس وقت وہاں ناامید ہوگئے
Sahi International :
Until when We have opened before them a door of severe punishment, immediately they will be therein in despair.
وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
(78)
محمداکرم اعوان :
اوروہی (اللہ) ہےجس نےتمہارےلیےکان اورآنکھیں اوردل بنائے۔ (مگر) تم لوگ بہت ہی کم شکرکرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ (لیکن) تم کم شکرگزاری کرتے ہو
Sahi International :
And it is He who produced for you hearing and vision and hearts; little are you grateful.
وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
(79)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہےجس نےتم کوزمین میں پھیلارکھاہےاورتم سب اُسی کےپاس لائےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے
Sahi International :
And it is He who has multiplied you throughout the earth, and to Him you will be gathered.
وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
(80)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہےجوزندگی بخشتاہےاورموت دیتاہےاوراسی کےاختیار میں ہےرات اوردن کا گھٹنا بڑھناتوکیاتم (اتنی سی بات) نہیں سمجھتے؟
فتح محمدجالندھری :
اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور رات اور دن کا بدلتے رہنا اسی کا تصرف ہے، کیا تم سمجھتے نہیں
Sahi International :
And it is He who gives life and causes death, and His is the alternation of the night and the day. Then will you not reason?
بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ
(81)
محمداکرم اعوان :
بلکہ یہ بھی اُسی طرح (کی بات) کہتےہیں جواگلے (کافر) کہتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
بات یہ ہے کہ جو بات اگلے (کافر) کہتے تھے اسی طرح کی (بات یہ) کہتے ہیں
Sahi International :
Rather, they say like what the former peoples said.
قَالُوا أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
(82)
محمداکرم اعوان :
کہتےہیں کیاجب ہم مرجائیں گےاورمٹی اورہڈیاں ہوجائیں گےتوکیاہم دوبارہ زندہ کیےجائیں گے؟
فتح محمدجالندھری :
کہتے ہیں کہ جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور استخوان (بوسیدہ کے سوا کچھ) نہ رہے گا تو کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے؟
Sahi International :
They said, "When we have died and become dust and bones, are we indeed to be resurrected?
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا هَٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
(83)
محمداکرم اعوان :
بےشک اس بات کاتوہم سےاورہمارےباپ دادوں سےپہلےسےوعدہ کیاجاتارہاہےیہ توصرف اگلےلوگوں کی کہانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وعدہ ہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی ہوتا چلا آیا ہے (اجی) یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
Sahi International :
We have been promised this, we and our forefathers, before; this is not but legends of the former peoples."
قُل لِّمَنِ الْأَرْضُ وَمَن فِيهَا إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
(84)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ یہ زمین اورجواس پررہتےہیں سب کس کےہیں اگرتم جانتےہوتو (بتاؤ)؟
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ زمین اور جو کچھ زمین میں ہے سب کس کا مال ہے؟
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "To whom belongs the earth and whoever is in it, if you should know?"
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
(85)
محمداکرم اعوان :
وہ ضرورکہیں گےکہ اللہ کےہیں (تو) فرمائیےپھرتم کیوں غورنہیں کرتے؟
فتح محمدجالندھری :
جھٹ بول اٹھیں گے کہ خدا کا۔ کہو کہ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
They will say, "To Allah." Say, "Then will you not remember?"
قُلْ مَن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
(86)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےکہ سات آسمانوں کامالک اورعرش عظیم کا مالک کون ہے؟
فتح محمدجالندھری :
(ان سے) پوچھو کہ سات آسمانوں کا کون مالک ہے اور عرش عظیم کا (کون) مالک (ہے؟)
Sahi International :
Say, "Who is Lord of the seven heavens and Lord of the Great Throne?"
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ
(87)
محمداکرم اعوان :
وہ ضرور (یہی) جواب دیں گے’اللہ‘ آپ فرمائیےپھرتم (اس سے) کیوں نہیں ڈرتے؟
فتح محمدجالندھری :
بےساختہ کہہ دیں گے کہ یہ (چیزیں) خدا ہی کی ہیں، کہو کہ پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟
Sahi International :
They will say, "[They belong] to Allah." Say, "Then will you not fear Him?"
قُلْ مَن بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
(88)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےوہ کون (ہستی) ہےجس کےہاتھ میں تمام چیزوں کا اختیارہےاوروہ پناہ دیتاہےاوراس کےمقابل کوئی پناہ نہیں دیتااگرتم کوکچھ خبرہےتو؟
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہی ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا
Sahi International :
Say, "In whose hand is the realm of all things - and He protects while none can protect against Him - if you should know?"
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ
(89)
محمداکرم اعوان :
وہ ضرور (یہی) کہیں گے (یہ سب صفات تو) اللہ کی ہیں۔ فرمادیجیئےپھرتم پرکہاں سےجادوپڑجاتاہے؟
فتح محمدجالندھری :
فوراً کہہ دیں گے کہ (ایسی بادشاہی تو) خدا ہی کی ہے، تو کہو پھر تم پر جادو کہاں سے پڑ جاتا ہے؟
Sahi International :
They will say, "[All belongs] to Allah." Say, "Then how are you deluded?"
بَلْ أَتَيْنَاهُم بِالْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
(90)
محمداکرم اعوان :
بلکہ ہم نےان کوسچی بات پہنچائی ہےاوریقیناً یہ جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
بات یہ ہے کہ ہم نے ان کے پاس حق پہنچا دیا ہے اور جو (بت پرستی کئے جاتے ہیں) بےشک جھوٹے ہیں
Sahi International :
Rather, We have brought them the truth, and indeed they are liars.
مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِن وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُ مِنْ إِلَٰهٍ ۚ إِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَٰهٍ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
(91)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےکسی کواولادقرارنہیں دیااورنہ اُس کےساتھ کوئی اورمعبودہےاگرایساہوتاتوہرمعبود اپنی مخلوق کو (تقسیم کرکے) جداکرلیتااورضرورایک دوسرےپرچڑھائی کرتااللہ ان باتوں سے پاک ہےجویہ بیان کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے میں بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے
Sahi International :
Allah has not taken any son, nor has there ever been with Him any deity. [If there had been], then each deity would have taken what it created, and some of them would have sought to overcome others. Exalted is Allah above what they describe [concerning Him].
عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(92)
محمداکرم اعوان :
جاننےوالاہےسب پوشیدہ اورظاہرکا۔ یہ جواس کےساتھ شرک کرتےہیں۔ تواس کی شان اس سےبہت بلند ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے اور (مشرک) جو اس کے ساتھ شریک کرتے ہیں اس کی شان اس سے اونچی ہے
Sahi International :
[He is] Knower of the unseen and the witnessed, so high is He above what they associate [with Him].
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّي مَا يُوعَدُونَ
(93)
محمداکرم اعوان :
آپ دعاکیجیئےکہ اےمیرےپروردگار! جس (عذاب) کاان سےوعدہ کیاجارہاہےاگرآپ (میری زندگی میں نازل کرکے) مجھےدکھادیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) کہو کہ اے پروردگار جس عذاب کا ان (کفار) سے وعدہ ہو رہا ہے، اگر تو میری زندگی میں ان پر نازل کرکے مجھے بھی دکھادے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "My Lord, if You should show me that which they are promised,
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
(94)
محمداکرم اعوان :
اےمیرےپروردگار! پس مجھ کوان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
تو اے پروردگار مجھے (اس سے محفوظ رکھیئے اور) ان ظالموں میں شامل نہ کیجیئے
Sahi International :
My Lord, then do not place me among the wrongdoing people."
وَإِنَّا عَلَىٰ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَادِرُونَ
(95)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم اس بات پرقادرہیں کہ ان سےجووعدہ کررہےہیں آپ کوبھی دکھادیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو وعدہ ہم ان سے کر رہے ہیں ہم تم کو دکھا کر ان پر نازل کرنے پر قادر ہیں
Sahi International :
And indeed, We are able to show you what We have promised them.
ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ السَّيِّئَةَ ۚ نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ
(96)
محمداکرم اعوان :
آپ (ان کی) بدی کا جواب ایسےبرتاؤسےدیجیئےجوبہت اچھاہو۔ ہم خوب جانتےہیں جوکچھ یہ (آپ کی نسبت) کہاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بری بات کے جواب میں ایسی بات کہو جو نہایت اچھی ہو۔ اور یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں ہمیں خوب معلوم ہے
Sahi International :
Repel, by [means of] what is best, [their] evil. We are most knowing of what they describe.
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ
(97)
محمداکرم اعوان :
اورآپ یوں دعاکیجیئےکہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کےوسوسوں سےآپ کی پناہ چاہتاہوں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہو کہ اے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہو
Sahi International :
And say, "My Lord, I seek refuge in You from the incitements of the devils,
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ
(98)
محمداکرم اعوان :
اوراےمیرےپروردگار! میں اس بات سےبھی آپ کی پناہ مانگتاہوں کہ وہ (شیطان) میرےپاس آئیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں
Sahi International :
And I seek refuge in You, my Lord, lest they be present with me."
حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ
(99)
محمداکرم اعوان :
یہاں تک کہ جب ان میں سےکسی کےپاس موت آکھڑی ہوتی ہے (اس وقت) کہتاہےکہ اےمیرےپروردگار! مجھے (دنیامیں) واپس بھیج دے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر (دنیا میں) واپس بھیج دے
Sahi International :
[For such is the state of the disbelievers], until, when death comes to one of them, he says, "My Lord, send me back
لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
(100)
محمداکرم اعوان :
تاکہ میں جِس (دنیا) کوچھوڑآیاہوں اُس میں پھرجاکرنیک کام کروں ہرگزنہیں(ایسا نہیں ہوگا) یقیناً یہ (اس کی) ایک بات ہےجووہ کہےجارہاہےاوران کےآگےایک پردہ (برزخ) ہے (جس میں یہ) اس دن تک (رہیں گے) کہ دوبارہ اٹھائےجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ میں اس میں جسے چھوڑ آیا ہوں نیک کام کیا کروں۔ ہرگز نہیں۔ یہ ایک ایسی بات ہے کہ وہ اسے زبان سے کہہ رہا ہوگا (اور اس کے ساتھ عمل نہیں ہوگا) اور اس کے پیچھے برزخ ہے (جہاں وہ) اس دن تک کہ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے، (رہیں گے)
Sahi International :
That I might do righteousness in that which I left behind." No! It is only a word he is saying; and behind them is a barrier until the Day they are resurrected.
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ فَلَا أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَ
(101)
محمداکرم اعوان :
پھرجب صُورپھونکاجائےگاتواس روزان میں باہمی رشتےنہ رہیں گےاورنہ کوئی کسی کوپوچھےگا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ تو ان میں قرابتیں ہوں گی اور نہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے
Sahi International :
So when the Horn is blown, no relationship will there be among them that Day, nor will they ask about one another.
فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(102)
محمداکرم اعوان :
پس جس شخص کا (نیکی کا) پلڑا بھاری ہوگاتوایسےلوگ ہی کامیاب ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
تو جن کے (عملوں کے) بوجھ بھاری ہوں گے۔ وہ فلاح پانے والے ہیں
Sahi International :
And those whose scales are heavy [with good deeds] - it is they who are the successful.
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فِي جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
(103)
محمداکرم اعوان :
اورجس شخص کا (نیکی یاایمان کا) پلڑاہلکاہوگاسویہ وہ لوگ ہوں گےجنہوں نےاپنانقصان کرلیا (اور) جہنم میں ہمیشہ کےلیےرہیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن کے بوجھ ہلکے ہوں گے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا، ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے
Sahi International :
But those whose scales are light - those are the ones who have lost their souls, [being] in Hell, abiding eternally.
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ
(104)
محمداکرم اعوان :
ان کےچہروں کوآگ جھُلسادےگی اوراس میں ان کےمنہ بگڑےہوئےہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
آگ ان کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں تیوری چڑھائے ہوں گے
Sahi International :
The Fire will sear their faces, and they therein will have taut smiles.
أَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
(105)
محمداکرم اعوان :
کیاتم کو (دنیامیں) میری آیات پڑھ کرسنائی نہ جایاکرتی تھیں پھرتم ان کوجھٹلایاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے
Sahi International :
[It will be said]. "Were not My verses recited to you and you used to deny them?"
قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِّينَ
(106)
محمداکرم اعوان :
وہ کہیں گےاےہمارےپروردگار! ہماری بد بختی نےہم کوگھیرلیاتھااور (بےشک) ہم گمراہ لوگ تھے۔
فتح محمدجالندھری :
اے ہمارے پروردگار! ہم پر ہماری کم بختی غالب ہوگئی اور ہم رستے سے بھٹک گئے
Sahi International :
They will say, "Our Lord, our wretchedness overcame us, and we were a people astray.
رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ
(107)
محمداکرم اعوان :
اےہمارےپروردگار! اس (جہنم) سے (ایک بار) ہم کونکال دیجیئےتواگرہم پھرایساہی کریں تویقیناً ہم غلط کارہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اے پروردگار! ہم کو اس میں سے نکال دے، اگر ہم پھر (ایسے کام) کریں تو ظالم ہوں گے
Sahi International :
Our Lord, remove us from it, and if we were to return [to evil], we would indeed be wrongdoers."
قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ
(108)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوگااسی میں اوندھےپڑےرہواورمجھ سےبات نہ کرو۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا) فرمائے گا کہ اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو
Sahi International :
He will say, "Remain despised therein and do not speak to Me.
إِنَّهُ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
(109)
محمداکرم اعوان :
بےشک میرےبندوں میں ایک گروہ تھاجو (مجھ سے) عرض کیاکرتےتھےکہ اےہمارےپروردگار! ہم ایمان لےآئےسوہم کوبخش دیجیئےاورہم پررحم فرمائیےاورآپ رحم کرنےوالوں میں سب سےبڑھ کررحم کرنےوالےہیں (یعنی آپ جیسا کوئی نہیں)۔
فتح محمدجالندھری :
میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو دعا کیا کرتا تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
Indeed, there was a party of My servants who said, 'Our Lord, we have believed, so forgive us and have mercy upon us, and You are the best of the merciful.'
فَاتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِي وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ
(110)
محمداکرم اعوان :
توتم ان کا مذاق اڑاتےتھےیہاں تک کہ تم میری یاد (ذکر) بھی بھول گئےاورتم ان سےہنسی مذاق کرتےرہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے
Sahi International :
But you took them in mockery to the point that they made you forget My remembrance, and you used to laugh at them.
إِنِّي جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوا أَنَّهُمْ هُمُ الْفَائِزُونَ
(111)
محمداکرم اعوان :
بےشک آج میں نےان لوگوں کوان کےصبرکابدلہ دیاہےکہ وہی کامیاب ہوئےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
آج میں نے اُن کو اُن کے صبر کا بدلہ دیا، کہ وہ کامیاب ہوگئے
Sahi International :
Indeed, I have rewarded them this Day for their patient endurance - that they are the attainers [of success]."
قَالَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ
(112)
محمداکرم اعوان :
(اللہ) پوچھیں گےکہ تم زمین میں کتنےبرس رہے۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے؟
Sahi International :
[Allah] will say, "How long did you remain on earth in number of years?"
قَالُوا لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْأَلِ الْعَادِّينَ
(113)
محمداکرم اعوان :
وہ کہیں گےکہ ہم ایک دن یادن سےبھی کچھ کم رہےہیں سوشمارکرنےوالوں سےپوچھ لیجیئے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے کہ ہم ایک روز یا ایک روز سے بھی کم رہے تھے، شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیئے
Sahi International :
They will say, "We remained a day or part of a day; ask those who enumerate."
قَالَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
(114)
محمداکرم اعوان :
ارشادہوگاکہ تم بہت ہی تھوڑا (عرصہ) رہےکاش کہ تم جانتےہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
(خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے
Sahi International :
He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
(115)
محمداکرم اعوان :
سوکیاتم خیال کرتےہوکہ ہم نےتم کوبےمقصد پیدافرمایاہےاوریہ کہ تم پلٹ کرہمارےپاس نہیں آؤ گے؟
فتح محمدجالندھری :
کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟
Sahi International :
Then did you think that We created you uselessly and that to Us you would not be returned?"
فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
(116)
محمداکرم اعوان :
پس اللہ بہت ہی عالی شان والاہےجوحقیقی بادشاہ ہےاُس کےسواکوئی عبادت کا مستحق نہیں (اوروہ) بزرگ عرش کا مالک ہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے
Sahi International :
So exalted is Allah, the Sovereign, the Truth; there is no deity except Him, Lord of the Noble Throne.
وَمَن يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِندَ رَبِّهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ
(117)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اللہ کےساتھ کسی اورمعبود کوپکارتاہےجس کی اُس کےپاس کوئی دلیل نہیں تواُس کا حساب اُس کےپروردگارکےہاں ہوگایقیناً کافرکامیاب نہ ہوں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے
Sahi International :
And whoever invokes besides Allah another deity for which he has no proof - then his account is only with his Lord. Indeed, the disbelievers will not succeed.
وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ
(118)
محمداکرم اعوان :
اورآپ یوں دعاکیجیئےاے میرے پروردگار! (مجھے) بخش دیجیئےاور (مجھ پر) رحم فرمائیےاورآپ سب سےبڑھ کررحم فرمانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
Sahi International :
And, [O Muhammad], say, "My Lord, forgive and have mercy, and You are the best of the merciful."