Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

مَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنكُمْ ۚ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (7)
Muhammad Akram Awan -
جومال اللہ نےاپنےپیغمبرکو (بغیرلڑائی کےدوسری) بستیوں سےدلوایاتووہ اللہ کےلیےاورپیغمبرکےلیےاورقرابت داروں اوریتیموں اورحاجت مندوں کےلیےاورمسافروں کےلیےہےتاکہ تم میں جولوگ دولت مندہیں ان ہی کےہاتھوں میں نہ پھرتارہے۔ اورجوچیزتم کوپیغمبردےدیں تووہ لےلواورجس سےمنع فرمائیں سو (اُس سے) بازرہواوراللہ سےڈرتےرہو۔ بےشک اللہ سخت عذاب دینےوالےہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International -
And what Allah restored to His Messenger from the people of the towns - it is for Allah and for the Messenger and for [his] near relatives and orphans and the [stranded] traveler - so that it will not be a perpetual distribution among the rich from among you. And whatever the Messenger has given you - take; and what he has forbidden you - refrain from. And fear Allah; indeed, Allah is severe in penalty.