بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(1)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے، سب اللہ کی پاکی بیان کرتےہیں۔ اوروہ غالب، حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
Whatever is in the heavens and whatever is on the earth exalts Allah, and He is the Exalted in Might, the Wise.
هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِن دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ ۚ مَا ظَنَنتُمْ أَن يَخْرُجُوا ۖ وَظَنُّوا أَنَّهُم مَّانِعَتُهُمْ حُصُونُهُم مِّنَ اللَّهِ فَأَتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا ۖ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ ۚ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ
(2)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےکفاراہلِ کتاب (بنونضیر) کوان کےگھروں سےاکٹھاکرکےپہلی ہی بارنکال دیا۔ تمہیں خیال بھی نہ تھاکہ وہ کبھی (گھروں سے) نکلیں گےاورانہوں نےیہ سوچ رکھاتھاکہ ان کےقلعےان کواللہ سےبچالیں گے۔ سواللہ (کاعذاب) ان پرایسی جگہ سےپہنچاکہ ان کو (اس کا) گمان بھی نہ تھااوران کےدلوں میں رعب ڈال دیاکہ اپنےگھروں کوخود اپنےہاتھوں سےاورایمان والوں کےہاتھوں سےاجاڑرہےتھے۔ تواےبصیرت رکھنےوالو! عبرت حاصل کرو۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو
Sahi International :
It is He who expelled the ones who disbelieved among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think they would leave, and they thought that their fortresses would protect them from Allah; but [the decree of] Allah came upon them from where they had not expected, and He cast terror into their hearts [so] they destroyed their houses by their [own] hands and the hands of the believers. So take warning, O people of vision.
وَلَوْلَا أَن كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
(3)
محمداکرم اعوان :
اوراگراللہ ان کی قسمت میں جِلاوطن ہونانہ لکھ چکےہوتےتوان کودنیامیں ہی سزادیتے۔ اوران کےلیےآخرت میں دوزخ کاعذاب (تیار) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر خدا نے ان کے بارے میں جلاوطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو ان کو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے آگ کا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
And if not that Allah had decreed for them evacuation, He would have punished them in [this] world, and for them in the Hereafter is the punishment of the Fire.
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۖ وَمَن يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(4)
محمداکرم اعوان :
یہ اس لیےہےکہ انہوں نےاللہ اوراس کےپیغمبرکی مخالفت کی اورجواللہ کی مخالفت کرتاہےتویقیناً اللہ اس کوسخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا کی مخالفت کرے تو خدا سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
That is because they opposed Allah and His Messenger. And whoever opposes Allah - then indeed, Allah is severe in penalty.
مَا قَطَعْتُم مِّن لِّينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَىٰ أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ
(5)
محمداکرم اعوان :
کھجورکےجودرخت تم نےکاٹ ڈالےیاان کواپنی جڑوں پرکھڑارہنےدیا۔ سواللہ کےحکم سےتھااورتاکہ وہ نافرمانوں کورسواکریں۔
فتح محمدجالندھری :
(مومنو) کھجور کے جو درخت تم نے کاٹ ڈالے یا ان کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا سو خدا کے حکم سے تھا اور مقصود یہ تھا کہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے
Sahi International :
Whatever you have cut down of [their] palm trees or left standing on their trunks - it was by permission of Allah and so He would disgrace the defiantly disobedient.
وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(6)
محمداکرم اعوان :
اورجومال اللہ نےان لوگوں سےاپنےپیغمبرکو (بغیرلڑائی کے) دلوایاسواُس پرتم نےنہ گھوڑےدوڑائےاورنہ اونٹ ولیکن اللہ اپنےپیغمبروں (علیہم السلام) کوجن پرچاہتےہیں مسلّط فرمادیتےہیں۔ اوراللہ کوہرچیزپرپوری قدرت ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو (مال) خدا نے اپنے پیغمبر کو ان لوگوں سے (بغیر لڑائی بھڑائی کے) دلوایا ہے اس میں تمہارا کچھ حق نہیں کیونکہ اس کے لئے نہ تم نے گھوڑے دوڑائے نہ اونٹ لیکن خدا اپنے پیغمبروں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
And what Allah restored [of property] to His Messenger from them - you did not spur for it [in an expedition] any horses or camels, but Allah gives His messengers power over whom He wills, and Allah is over all things competent.
مَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنكُمْ ۚ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ
(7)
محمداکرم اعوان :
جومال اللہ نےاپنےپیغمبرکو (بغیرلڑائی کےدوسری) بستیوں سےدلوایاتووہ اللہ کےلیےاورپیغمبرکےلیےاورقرابت داروں اوریتیموں اورحاجت مندوں کےلیےاورمسافروں کےلیےہےتاکہ تم میں جولوگ دولت مندہیں ان ہی کےہاتھوں میں نہ پھرتارہے۔ اورجوچیزتم کوپیغمبردےدیں تووہ لےلواورجس سےمنع فرمائیں سو (اُس سے) بازرہواوراللہ سےڈرتےرہو۔ بےشک اللہ سخت عذاب دینےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے
Sahi International :
And what Allah restored to His Messenger from the people of the towns - it is for Allah and for the Messenger and for [his] near relatives and orphans and the [stranded] traveler - so that it will not be a perpetual distribution among the rich from among you. And whatever the Messenger has given you - take; and what he has forbidden you - refrain from. And fear Allah; indeed, Allah is severe in penalty.
لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ
(8)
محمداکرم اعوان :
اُن حاجت مند مہاجرین کےلیےجواپنےگھروں سےاوراپنےمالوں سےنکال دئیےگئےوہ اللہ کےفضل اوراس کی رضامندی کےطلب گارہیں اوراللہ اوراس کےپیغمبر (کےدین) کی مددکرتےہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(اور) ان مفلسان تارک الوطن کے لئے بھی جو اپنے گھروں اور مالوں سے خارج (اور جدا) کر دیئے گئے ہیں (اور) خدا کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار اور خدا اور اس کے پیغمبر کے مددگار ہیں۔ یہی لوگ سچے (ایماندار) ہیں
Sahi International :
For the poor emigrants who were expelled from their homes and their properties, seeking bounty from Allah and [His] approval and supporting Allah and His Messenger, [there is also a share]. Those are the truthful.
وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِن قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِّمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۚ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
اور (ان لوگوں کےلیےبھی) جواِن (مہاجرین) سےپہلے (ہجرت کے) گھرمیں مقیم اورایمان میں (مستقل) رہے (اور) ان کےپاس جوہجرت کرکےآتاہےیہ لوگ اس سےمحبت کرتےہیں اوراُن (مہاجرین) کوجوکچھ ملتاہےاس سےیہ (انصار) اپنےدلوں میں کوئی رشک نہیں پاتےاوران کواپنی جانوں سےبھی پہلے رکھتےہیں خواہ ان کوخوداحتیاج ہی ہو۔ اورجوشخص اپنےنفس کی حرص سےبچالیاگیاتوایسےہی لوگ مُرادپانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ان لوگوں کے لئے بھی) جو مہاجرین سے پہلے (ہجرت کے) گھر (یعنی مدینے) میں مقیم اور ایمان میں (مستقل) رہے (اور) جو لوگ ہجرت کرکے ان کے پاس آتے ہیں ان سے محبت کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو ملا اس سے اپنے دل میں کچھ خواہش (اور خلش) نہیں پاتے اور ان کو اپنی جانوں سے مقدم رکھتے ہیں خواہ ان کو خود احتیاج ہی ہو۔ اور جو شخص حرص نفس سے بچا لیا گیا تو ایسے لوگ مراد پانے والے ہیں
Sahi International :
And [also for] those who were settled in al-Madinah and [adopted] the faith before them. They love those who emigrated to them and find not any want in their breasts of what the emigrants were given but give [them] preference over themselves, even though they are in privation. And whoever is protected from the stinginess of his soul - it is those who will be the successful.
وَالَّذِينَ جَاءُوا مِن بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِّلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ
(10)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کا (بھی مالِ فےمیں حق ہے) جوان کےبعد آئے۔ دعاکرتےہیں کہ اےہمارےپروردگار! ہمارےاورہمارےبھائیوں کےجوہم سےپہلےایمان لائےہیں گناہ معاف فرمائیےاورایمان والوں کی طرف سے ہمارےدلوں میں حسد (بخل) نہ پیداہونےدیجیئے۔ اےہمارےپروردگار! بےشک آپ بڑےشفیق (اور) مہربان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور (ان کے لئے بھی) جو ان (مہاجرین) کے بعد آئے (اور) دعا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد) نہ پیدا ہونے دے۔ اے ہمارے پروردگار تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And [there is a share for] those who came after them, saying, "Our Lord, forgive us and our brothers who preceded us in faith and put not in our hearts [any] resentment toward those who have believed. Our Lord, indeed You are Kind and Merciful."
۞ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا وَإِن قُوتِلْتُمْ لَنَنصُرَنَّكُمْ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
کیاآپ نےان منافقوں کونہیں دیکھاجواپنےکفاربھائیوں سےکہتےہیں جواہلِ کتاب ہیں اگرتم نکالےگئےتوہم ضرورتمہارےساتھ نکل جائیں گےاورتمہارےمعاملےمیں کبھی بھی کسی کاکہنا نہ مانیں گے۔ اوراگرتم سےلڑائی ہوئی توہم ضرورتمہاری مددکریں گے۔ اوراللہ گواہ ہیں کہ وہ (بالکل) جھوٹےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے جو اہل کتاب ہیں کہا کرتے ہیں کہ اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کا کہا نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو تمہاری مدد کریں گے۔ مگر خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں
Sahi International :
Have you not considered those who practice hypocrisy, saying to their brothers who have disbelieved among the People of the Scripture, "If you are expelled, we will surely leave with you, and we will not obey, in regard to you, anyone - ever; and if you are fought, we will surely aid you." But Allah testifies that they are liars.
لَئِنْ أُخْرِجُوا لَا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِن قُوتِلُوا لَا يَنصُرُونَهُمْ وَلَئِن نَّصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اگروہ نکالےگئےتویہ ان کےساتھ نہیں نکلیں گےاوراگران کےساتھ لڑائی ہوئی تویہ ان کی مددنہ کریں گے۔ اوراگران کی مددکی بھی توضرورپیٹھ پھیرکربھاگیں گے۔ پھران کوکوئی مددنہ ملےگی۔
فتح محمدجالندھری :
اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔ پھر ان کو (کہیں سے بھی) مدد نہ ملے گی
Sahi International :
If they are expelled, they will not leave with them, and if they are fought, they will not aid them. And [even] if they should aid them, they will surely turn their backs; then [thereafter] they will not be aided.
لَأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِم مِّنَ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ
(13)
محمداکرم اعوان :
بےشک تم لوگوں کا خوف ان (منافقین) کےدلوں میں اللہ سےبھی زیادہ ہے۔ یہ اس لیےکہ یہ بےسمجھ لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
(مسلمانو!) تمہاری ہیبت ان لوگوں کے دلوں میں خدا سے بھی بڑھ کر ہے۔ یہ اس لئے کہ یہ سمجھ نہیں رکھتے
Sahi International :
You [believers] are more fearful within their breasts than Allah. That is because they are a people who do not understand.
لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرًى مُّحَصَّنَةٍ أَوْ مِن وَرَاءِ جُدُرٍ ۚ بَأْسُهُم بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ ۚ تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّىٰ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
یہ سب مل کربھی تم لوگوں سےنہ لڑیں گےمگربستیوں کےقلعوں میں (پناہ لےکر) یادیواروں کی اوٹ میں (چھپ کر)۔ ان کی لڑائی آپس میں بڑی شدید ہے۔ (اےمخاطب!) تُوان کومتفق خیال کرتاہےاوران کےدل الگ الگ ہیں یہ اس لیےکہ یہ بےعقل لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ سب جمع ہو کر بھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں
Sahi International :
They will not fight you all except within fortified cities or from behind walls. Their violence among themselves is severe. You think they are together, but their hearts are diverse. That is because they are a people who do not reason.
كَمَثَلِ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ۖ ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
(15)
محمداکرم اعوان :
ان کی مثال ان لوگوں کی طرح ہےجوان سےکچھ ہی پہلےاپنےکاموں کی سزا (کامزہ دنیامیں) چکھ چکےہیں اور (آخرت میں) ان کےلیےدردناک عذاب ہے۔
فتح محمدجالندھری :
ان کا حال ان لوگوں کا سا ہے جو ان سے کچھ ہی پیشتر اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ اور (ابھی) ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے
Sahi International :
[Theirs is] like the example of those shortly before them: they tasted the bad consequence of their affair, and they will have a painful punishment.
كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِّنكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ
(16)
محمداکرم اعوان :
ان (منافقوں) کی مثال شیطان کی سی ہےکہ جب انسان سےکہتاہےتُوکافرہوجا۔ پھرجب وہ کافرہوجاتاہےتوکہہ دیتاہےکہ میراتجھ سےکوئی واسطہ نہیں بےشک مجھ کوتواللہ، عالمین کےپروردگارسےڈرلگتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
منافقوں کی) مثال شیطان کی سی ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا۔ جب وہ کافر ہوگیا تو کہنے لگا کہ مجھے تجھ سے کچھ سروکار نہیں۔ مجھ کو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے
Sahi International :
[The hypocrites are] like the example of Satan when he says to man, "Disbelieve." But when he disbelieves, he says, "Indeed, I am disassociated from you. Indeed, I fear Allah, Lord of the worlds."
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا أَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ
(17)
محمداکرم اعوان :
سودونوں کاانجام یہ ہےکہ دونوں دوزخ میں (داخل ہوکر) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اورظالموں کی یہی سزاہے۔
فتح محمدجالندھری :
تو دونوں کا انجام یہ ہوا کہ دونوں دوزخ میں (داخل ہوئے) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ اور بےانصافوں کی یہی سزا ہے
Sahi International :
So the outcome for both of them is that they will be in the Fire, abiding eternally therein. And that is the recompense of the wrong-doers.
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
اےایمان والو! اللہ سےڈرتےرہواورہرشخص کودیکھناچاہیےکہ اس نےکل (قیامت) کےلیےکیا (سامان) بھیجاہےاوراللہ سے ڈرتےرہو۔ بےشک اللہ تمہارےسب اعمال سےواقف ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اے ایمان والوں! خدا سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھنا چاہیئے کہ اس نے کل (یعنی فردائے قیامت) کے لئے کیا (سامان) بھیجا ہے اور (ہم پھر کہتے ہیں کہ) خدا سے ڈرتے رہو بےشک خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
Sahi International :
O you who have believed, fear Allah. And let every soul look to what it has put forth for tomorrow - and fear Allah. Indeed, Allah is Acquainted with what you do.
وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
اوران لوگوں کی مانندمت ہوناجنہوں نےاللہ کوبھلادیاتواس (اللہ) نےان کوایساکردیاکہ اُنہیں خوداپنی خبرنہ رہی۔ ایسےہی لوگ نافرمان ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں
Sahi International :
And be not like those who forgot Allah, so He made them forget themselves. Those are the defiantly disobedient.
لَا يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۚ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اہلِ دوزخ اوراہلِ جنت برابرنہیں ہوسکتے۔ اہلِ جنت کامیاب لوگ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں۔ اہل بہشت تو کامیابی حاصل کرنے والے ہیں
Sahi International :
Not equal are the companions of the Fire and the companions of Paradise. The companions of Paradise - they are the attainers [of success].
لَوْ أَنزَلْنَا هَٰذَا الْقُرْآنَ عَلَىٰ جَبَلٍ لَّرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ۚ وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اگرہم اس قرآن کو کسی پہاڑپرنازل فرماتےتو (اےمخاطب!) تُواس کودیکھتاکہ اللہ کےخوف سےدب جاتا (اور) پھٹ جاتااوریہ مثالیں ہم لوگوں کےلیےبیان فرماتےہیں تاکہ وہ فکرکریں۔
فتح محمدجالندھری :
اگر ہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم اس کو دیکھتے کہ خدا کے خوف سے دبا اور پھٹا جاتا ہے۔ اور یہ باتیں ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ فکر کریں
Sahi International :
If We had sent down this Qur'an upon a mountain, you would have seen it humbled and coming apart from fear of Allah. And these examples We present to the people that perhaps they will give thought.
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَٰنُ الرَّحِيمُ
(22)
محمداکرم اعوان :
وہ اللہ ایسامعبودہےکہ اُس کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں۔ وہ پوشیدہ اورظاہرچیزوں کاجاننےوالاہے۔ وہ بہت بڑامہربان نہایت رحم والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے وہ بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
He is Allah, other than whom there is no deity, Knower of the unseen and the witnessed. He is the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
(23)
محمداکرم اعوان :
وہ اللہ ایسامعبودہےکہ اُس کےسواکوئی معبودنہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات، سلامتی، امن دینےوالا، نگہبان غالب، زبردست، بڑائی والاہے۔ اللہ ان لوگوں کےشریک مقررکرنےسےپاک ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے
Sahi International :
He is Allah, other than whom there is no deity, the Sovereign, the Pure, the Perfection, the Bestower of Faith, the Overseer, the Exalted in Might, the Compeller, the Superior. Exalted is Allah above whatever they associate with Him.
هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
(24)
محمداکرم اعوان :
وہی اللہ پیداکرنےوالا، ایجادکرنےوالا، صورتیں بنانےوالا، اُسی کےلیےسب اچھےنام ہیں۔ سب چیزیں جوآسمانوں میں اورزمین میں ہیں، اُس کی پاکی بیان کرتی ہیں۔ اوروہی زبردست، حکمت والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
He is Allah, the Creator, the Inventor, the Fashioner; to Him belong the best names. Whatever is in the heavens and earth is exalting Him. And He is the Exalted in Might, the Wise.