Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (42)
Muhammad Akram Awan -
اللہ ہی قبض فرماتےہیں جانوں کوان کی موت کےوقت اورجن کی موت نہیں آئی توان کی نیند کےوقت۔ پھران کوروک لیتےہیں جن کی موت کاحکم فرماچکےاورباقی جانوں کوایک وقتِ مقررتک کےلیےبھیج دیتےہیں۔ بےشک اس میں تفکرکرنےوالوں کےلیےدلائل ہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں
Sahi International -
Allah takes the souls at the time of their death, and those that do not die [He takes] during their sleep. Then He keeps those for which He has decreed death and releases the others for a specified term. Indeed in that are signs for a people who give thought.