بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
Sahi International :
Alif, Lam, Meem.
تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
(2)
محمداکرم اعوان :
یہ نازل کی ہوئی کتاب ہےاس میں کوئی شک نہیں، یہ جہانوں کےپروردگارکی طرف سےہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا نازل کیا جانا تمام جہان کے پروردگار کی طرف سے ہے
Sahi International :
[This is] the revelation of the Book about which there is no doubt from the Lord of the worlds.
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۚ بَلْ هُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتَاهُم مِّن نَّذِيرٍ مِّن قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ
(3)
محمداکرم اعوان :
کیایہ لوگ کہتےہیں کہ اسے (پیغمبرنے) گھڑلیاہےبلکہ وہ آپ کےپروردگارکی طرف سےحق ہےتاکہ آپ اُن لوگوں کو (انجامِ بدسے) ڈرائیں جن کےپاس آپ سے پہلےکوئی ڈرانےوالانہیں آیاتاکہ یہ لوگ راہ پرآجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں
Sahi International :
Or do they say, "He invented it"? Rather, it is the truth from your Lord, [O Muhammad], that you may warn a people to whom no warner has come before you [so] perhaps they will be guided.
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ ۖ مَا لَكُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ ۚ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ
(4)
محمداکرم اعوان :
اللہ ہی ہےجس نےآسمانوں اورزمین اورجوکچھ ان دونوں کےدرمیان ہےکوچھ روزمیں پیدافرمایاپھرعرش پرقائم ہوا۔ اس کےسواتمہاراکوئی دوست نہیں ہےاورنہ کوئی سفارش کرنےوالا۔ پھرکیاتم سمجھتےنہیں ہو؟
فتح محمدجالندھری :
خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟
Sahi International :
It is Allah who created the heavens and the earth and whatever is between them in six days; then He established Himself above the Throne. You have not besides Him any protector or any intercessor; so will you not be reminded?
يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ
(5)
محمداکرم اعوان :
وہ آسمان سےلےکرزمین تک ہرکام کی تدبیرفرماتاہےپھرہرامراسی کےحضورپہنچ جائےگاایک ایسےدن میں جس کی مقدارتمہارےشمارکےمطابق ایک ہزاربرس کی ہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
وہی آسمان سے زمین تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگی۔ اس کی طرف صعود (اور رجوع) کرے گا
Sahi International :
He arranges [each] matter from the heaven to the earth; then it will ascend to Him in a Day, the extent of which is a thousand years of those which you count.
ذَٰلِكَ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
(6)
محمداکرم اعوان :
وہی (اللہ) ہےجاننےوالاپوشیدہ اورظاہرچیزوں کازبردست (اور) رحمت والا۔
فتح محمدجالندھری :
یہی تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا (اور) غالب اور رحم والا (خدا) ہے
Sahi International :
That is the Knower of the unseen and the witnessed, the Exalted in Might, the Merciful,
الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَانِ مِن طِينٍ
(7)
محمداکرم اعوان :
جِس نےجوچیزبنائی بہت خوب بنائی اورانسان کی پیدائش مٹی سےشروع فرمائی۔
فتح محمدجالندھری :
جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا
Sahi International :
Who perfected everything which He created and began the creation of man from clay.
ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِن سُلَالَةٍ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ
(8)
محمداکرم اعوان :
پھراس کی نسل کو خلاصہ اخلاط (یعنی) ایک بےقدرپانی سےبنایا۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اس کی نسل خلاصے سے (یعنی) حقیر پانی سے پیدا کی
Sahi International :
Then He made his posterity out of the extract of a liquid disdained.
ثُمَّ سَوَّاهُ وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِ ۖ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۚ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
(9)
محمداکرم اعوان :
پھراس (کےاعضاء) کودرست فرمایااوراُس میں اپنی روح پھونکی اورتم کوکان اورآنکھیں اوردل دیئے (مگر) تم بہت کم شکرکرتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
پھر اُس کو درست کیا پھر اس میں اپنی (طرف سے) روح پھونکی اور تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے مگر تم بہت کم شکر کرتے ہو
Sahi International :
Then He proportioned him and breathed into him from His [created] soul and made for you hearing and vision and hearts; little are you grateful.
وَقَالُوا أَإِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ أَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ۚ بَلْ هُم بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ كَافِرُونَ
(10)
محمداکرم اعوان :
اوریہ لوگ کہتےہیں کہ کیاجب ہم زمین میں نیست ونابود ہوگئےتوکیاہم پھرنئےجنم میں آئیں گے۔ بلکہ وہ اپنےپروردگارکےملنےسےہی انکاری ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہنے لگے کہ جب ہم زمین میں ملیامیٹ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے جانے ہی کے قائل نہیں
Sahi International :
And they say, "When we are lost within the earth, will we indeed be [recreated] in a new creation?" Rather, they are, in [the matter of] the meeting with their Lord, disbelievers.
۞ قُلْ يَتَوَفَّاكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
(11)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ تمہاری جان موت کافرشتہ قبض کرتاہےجوتم پرمتعین ہےپھرتم اپنےپروردگارکی طرف لوٹاکرلائےجاؤگے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر کیا گیا ہے تمہاری روحیں قبض کر لیتا ہے پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے
Sahi International :
Say, "The angel of death will take you who has been entrusted with you. Then to your Lord you will be returned."
وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُو رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ
(12)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ دیکھیں کہ جب یہ گناہگارلوگ اپنےپروردگارکےسامنےاپنےسرجھکائےہوئےہوں گےکہ اےہمارےپروردگار! بس ہماری آنکھیں اورہمارےکان کُھل گئے (ہم نےدیکھ سُن لیا) توہم کو (دنیامیں) واپس بھیج دیجیئےکہ ہم نیک عمل کریں بےشک ہم یقین لانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں
Sahi International :
If you could but see when the criminals are hanging their heads before their Lord, [saying], "Our Lord, we have seen and heard, so return us [to the world]; we will work righteousness. Indeed, we are [now] certain."
وَلَوْ شِئْنَا لَآتَيْنَا كُلَّ نَفْسٍ هُدَاهَا وَلَٰكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
(13)
محمداکرم اعوان :
اوراگرہم چاہتےتوہرشخص کواُس کی راہ عطافرماتےولیکن ہماری یہ بات سچ ہوچکی ہےکہ ہم جہنم کوجنوں اورانسانوں سب سےضروربھریں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت دے دیتے۔ لیکن میری طرف سے یہ بات قرار پاچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھردوں گا
Sahi International :
And if We had willed, We could have given every soul its guidance, but the word from Me will come into effect [that] "I will surely fill Hell with jinn and people all together.
فَذُوقُوا بِمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَٰذَا إِنَّا نَسِينَاكُمْ ۖ وَذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(14)
محمداکرم اعوان :
سواَب (اُس کا مزہ) چکھو جیساکہ تم اپنےاس دن کےآنےکوبھولےہوئےتھےبےشک ہم نےتم کوبُھلادیا (یعنی تمہاری کوئی پرواہ نہیں کی) اوراپنےاعمال کی وجہ سےہمیشہ کےعذاب کا مزہ چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
سو (اب آگ کے) مزے چکھو اس لئے کہ تم نے اُس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا (آج) ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے اُن کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو
Sahi International :
So taste [punishment] because you forgot the meeting of this, your Day; indeed, We have [accordingly] forgotten you. And taste the punishment of eternity for what you used to do."
إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۩
(15)
محمداکرم اعوان :
پس ہماری آیتوں پروہ لوگ ایمان لاتےہیں کہ جب ان کوان (آیات) سےنصیحت کی جاتی ہےتووہ سجدہ میں گرپڑتےہیں اوراپنےپروردگارکی تعریف کےساتھ پاکی بیان کرنےلگتےہیں اوروہ غرورنہیں کرتے۔
فتح محمدجالندھری :
ہماری آیتوں پر تو وہی لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب اُن کو اُن سے نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گرپڑتے اور اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور غرور نہیں کرتے
Sahi International :
Only those believe in Our verses who, when they are reminded by them, fall down in prostration and exalt [Allah] with praise of their Lord, and they are not arrogant.
تَتَجَافَىٰ جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
(16)
محمداکرم اعوان :
ان کےپہلوبچھونوں سےجدارہتےہیں وہ اپنےپروردگارکوخوف اورامید سےپکارتےہیں اورجوہم نےان کودیاہےاس میں سےخرچ کرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اُن کے پہلو بچھونوں سے الگ رہتے ہیں (اور) وہ اپنے پروردگار کو خوف اور اُمید سے پکارتے اور جو (مال) ہم نے اُن کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
Sahi International :
They arise from [their] beds; they supplicate their Lord in fear and aspiration, and from what We have provided them, they spend.
فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(17)
محمداکرم اعوان :
پس کوئی متنفس نہیں جانتاکہ ان کےلیےکیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپاکررکھی گئی ہےیہ اُن کےاعمال کاصِلہ ہےجووہ کرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
کوئی متنفس نہیں جانتا کہ اُن کے لئے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔ یہ ان اعمال کا صلہ ہے جو وہ کرتے تھے
Sahi International :
And no soul knows what has been hidden for them of comfort for eyes as reward for what they used to do.
أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ
(18)
محمداکرم اعوان :
بھلاجوایمان والاہےوہ اُس شخص کی طرح ہوسکتاہےجونافرمان ہو؟ وہ (دونوں) برابرنہیں ہوسکتے۔
فتح محمدجالندھری :
بھلا جو مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو نافرمان ہو؟ دونوں برابر نہیں ہو سکتے
Sahi International :
Then is one who was a believer like one who was defiantly disobedient? They are not equal.
أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَىٰ نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
(19)
محمداکرم اعوان :
جولوگ ایمان لائےاورانہوں نےاچھےکام کیےسوان کےلیےرہنےکی جگہ جنتیں ہیں جواُن کےاعمال کےبدلہ میں بطورمہمانی کےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اُن کے (رہنے کے) لئے باغ ہیں یہ مہمانی اُن کاموں کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے
Sahi International :
As for those who believed and did righteous deeds, for them will be the Gardens of Refuge as accommodation for what they used to do.
وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۖ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
(20)
محمداکرم اعوان :
اورجنہوں نےنافرمانی کی تواُن کےلیےرہنےکی جگہ دوزخ ہے۔ جب چاہیں گےکہ اس میں سےنکل جائیں (تو) اس میں لوٹادیئےجائیں گےاوران سےکہاجائےگاکہ جس دوزخ کےعذاب کوتم جھوٹ سمجھتےتھےاس کےمزےچکھو۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے نافرمانی کی اُن کے رہنے کے لئے دوزخ ہے جب چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں تو اس میں لوٹا دیئے جائیں گے۔ اور اُن سے کہا جائے گا کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے اس کے مزے چکھو
Sahi International :
But as for those who defiantly disobeyed, their refuge is the Fire. Every time they wish to emerge from it, they will be returned to it while it is said to them, "Taste the punishment of the Fire which you used to deny."
وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَىٰ دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
(21)
محمداکرم اعوان :
اورہم اُن کوقریب کا (یعنی دنیاکا) عذاب بھی اس بڑےعذاب سےپہلےچکھادیں گےشاید یہ لوگ بازآجائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم اُن کو (قیامت کے) بڑے عذاب کے سوا عذاب دنیا کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ شاید (ہماری طرف) لوٹ آئیں
Sahi International :
And we will surely let them taste the nearer punishment short of the greater punishment that perhaps they will repent.
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۚ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ
(22)
محمداکرم اعوان :
اوراس سےبڑاظالم کون ہوگاجس کواُس کےپرورردگارکی آیات سےنصیحت کی جائےتووہ ان سےمنہ پھیرلے۔ بےشک ہم ایسےمجرموں سےبدلہ لیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں
Sahi International :
And who is more unjust than one who is reminded of the verses of his Lord; then he turns away from them? Indeed We, from the criminals, will take retribution.
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُن فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَائِهِ ۖ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ
(23)
محمداکرم اعوان :
اوربےشک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کوکتاب عطافرمائی تھی توآپ اس کےمِلنےمیں کوئی شبہ نہ کریں اورہم نےاس (تورات) کوبنی اسرائیل کےلیےموجبِ ہدایت بنایاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تو تم اُن کے ملنے سے شک میں نہ ہونا اور ہم نے اس (کتاب) کو (یا موسٰی کو) بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہ) ہدایت بنایا
Sahi International :
And We certainly gave Moses the Scripture, so do not be in doubt over his meeting. And we made the Torah guidance for the Children of Israel.
وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ
(24)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان میں سےپیشوابنائےجوہمارےحکم سےہدایت کیاکرتےتھےجب وہ صبرکرتےتھے۔ اورہماری آیتوں پریقین رکھتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں سے ہم نے پیشوا بنائے تھے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے
Sahi International :
And We made from among them leaders guiding by Our command when they were patient and [when] they were certain of Our signs.
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ
(25)
محمداکرم اعوان :
بےشک آپ کا پروردگاران سب باتوں میں جن میں یہ آپس میں اختلاف کرتےتھے، قیامت کےدن فیصلہ فرمادےگا۔
فتح محمدجالندھری :
بلاشبہ تمہارا پروردگار ان میں جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے تھے۔ قیامت کے روز فیصلہ کر دے گا
Sahi International :
Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.
أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسَاكِنِهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ ۖ أَفَلَا يَسْمَعُونَ
(26)
محمداکرم اعوان :
کیاان کےلیےیہ بات راہنمائی کا سبب نہیں کہ ہم ان سےپہلےکتنی امتیں ہلاک کرچکےہیں جن کےبسنےکےمقامات میں یہ لوگ آتےجاتےرہتےہیں۔ بےشک اس میں (صاف) نشانیاں ہیں۔ توکیایہ لوگ سنتےنہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا اُن کو اس (امر) سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سی اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کر دیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں
Sahi International :
Has it not become clear to them how many generations We destroyed before them, [as] they walk among their dwellings? Indeed in that are signs; then do they not hear?
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنفُسُهُمْ ۖ أَفَلَا يُبْصِرُونَ
(27)
محمداکرم اعوان :
کیاانہوں نےنہیں دیکھاکہ ہم خشک افتادہ زمین کی طرف پانی پہنچاتےہیں پھراس کےذریعےسےکھیتی پیدافرماتےہیں جس سےاُن کےمویشی اوروہ خود بھی کھاتےہیں۔ تووہ دیکھتےکیوں نہیں؟
فتح محمدجالندھری :
کیا اُنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس میں سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اور وہ خود بھی (کھاتے ہیں) تو یہ دیکھتے کیوں نہیں۔
Sahi International :
Have they not seen that We drive the water [in clouds] to barren land and bring forth thereby crops from which their livestock eat and [they] themselves? Then do they not see?
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
(28)
محمداکرم اعوان :
اورکہتےہیں کہ اگرتم سچےہوتویہ فیصلہ کب ہوگا؟
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟
Sahi International :
And they say, "When will be this conquest, if you should be truthful?"
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
(29)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ فیصلہ کےدن کافروں کوان کاایمان لاناکوئی فائدہ نہ دےگااورنہ ان کومہلت دی جائےگی۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "On the Day of Conquest the belief of those who had disbelieved will not benefit them, nor will they be reprieved."
فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَانتَظِرْ إِنَّهُم مُّنتَظِرُونَ
(30)
محمداکرم اعوان :
سواُن سےرخِ انورپھیرلیجیئےاورانتظارکیجیئےبےشک وہ بھی منتظرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو اُن سے منہ پھیر لو اور انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
Sahi International :
So turn away from them and wait. Indeed, they are waiting.