Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰ أَن تُصِيبَنَا دَائِرَةٌ ۚ فَعَسَى اللَّهُ أَن يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِّنْ عِندِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا أَسَرُّوا فِي أَنفُسِهِمْ نَادِمِينَ (52)
Muhammad Akram Awan -
جن لوگوں کےدلوں میں (نفاق کا) مرض ہےپس تم دیکھو گےکہ ان میں دوڑدوڑکرملےجاتےہیں کہتےہیں کہ ہم کوڈر ہےکہ ہم پرکوئی گردش نہ پڑجائےسوعنقریب اللہ فتح کا ظہورفرمادیں گےیا اپنے ہاں سےکوئی اورخاص بات، پھراپنےپوشیدہ دلی خیالات پرنادم ہوں گے۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کے ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم پر زمانے کی گردش نہ آجائے سو قریب ہے کہ خدا فتح بھیجے یا اپنے ہاں سے کوئی اور امر (نازل فرمائے) پھر یہ اپنے دل کی باتوں پر جو چھپایا کرتے تھے پشیمان ہو کر رہ جائیں گے
Sahi International -
So you see those in whose hearts is disease hastening into [association with] them, saying, "We are afraid a misfortune may strike us." But perhaps Allah will bring conquest or a decision from Him, and they will become, over what they have been concealing within themselves, regretful.