Muhammad Akram Awan -
میں نےاُن سے اس کےعلاوہ کچھ نہیں کہاجس کے کہنےکا آپ نےمجھےحکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کروجومیرا بھی پروردگار ہےاورتمہارا بھی پروردگار ہےاورجب تک میں ان میں تھاان سےباخبر رہا پس جب آپ نےمجھے اٹھا لیاتوآپ ان سےباخبررہےاورآپ ہرچیزپرگواہ ہیں۔
Fateh Muhammad Jalandhry -
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے
Sahi International -
I said not to them except what You commanded me - to worship Allah, my Lord and your Lord. And I was a witness over them as long as I was among them; but when You took me up, You were the Observer over them, and You are, over all things, Witness.