Translator

Load Surah

Recitation

Display Options

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي الْآخِرَةِ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ (1)
محمداکرم اعوان :
سب تعریف اللہ ہی کوسزاوارہےجوکچھ آسمانوں میں ہےاورجوکچھ زمین میں ہے، کامالک ہےاورآخرت میں بھی اسی کی تعریف ہےاوروہ حکمت والاخبررکھنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے (جو سب چیزوں کا مالک ہے یعنی) وہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے۔ اور وہ حکمت والا خبردار ہے
Sahi International :
[All] praise is [due] to Allah, to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, and to Him belongs [all] praise in the Hereafter. And He is the Wise, the Acquainted.
يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۚ وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ (2)
محمداکرم اعوان :
جوکچھ زمین میں داخل ہوتاہے (مثلاً بارش) اورجواس سےنکلتاہے (مثلاً نباتات) اورجوآسمان سےاترتاہےاورجواس میں چڑھتاہےسب اُس کومعلوم ہےاوروہ مہربان (اور) بخشنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو اس میں سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اُترتا ہے اور جو اس پر چڑھتا ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور وہ مہربان (اور) بخشنے والا ہے
Sahi International :
He knows what penetrates into the earth and what emerges from it and what descends from the heaven and what ascends therein. And He is the Merciful, the Forgiving.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَأْتِينَا السَّاعَةُ ۖ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ عَالِمِ الْغَيْبِ ۖ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَلَا أَصْغَرُ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْبَرُ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ (3)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کافرکہتےہیں کہ ہم پرقیامت نہ آئےگی آپ فرمادیجیئےکہ کیوں نہیں، قسم ہےاپنےپروردگارکی وہ تم پرضرورآئےگی (وہ اللہ) پوشیدہ باتوں کاجاننےوالاہے، اس (کےعلم) سےکوئی ذرہ بھربھی پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اورنہ زمین میں اورنہ اس سےکوئی چھوٹی (چیز) اورنہ بڑی مگریہ سب واضح کتاب (لوح محفوظ) میں (لکھی) ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہتے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں (آئے گی) میرے پروردگار کی قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گی (وہ پروردگار) غیب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز ذرے سے چھوٹی یا بڑی ایسی نہیں مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے
Sahi International :
But those who disbelieve say, "The Hour will not come to us." Say, "Yes, by my Lord, it will surely come to you. [Allah is] the Knower of the unseen." Not absent from Him is an atom's weight within the heavens or within the earth or [what is] smaller than that or greater, except that it is in a clear register -
لِّيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ۚ أُولَٰئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (4)
محمداکرم اعوان :
تاکہ وہ (اللہ) ان لوگوں کوصلہ دےجوایمان لائےاورانہوں نےنیک کام کیے (سو) ایسےلوگوں کےلیےبخشش اورعزت کی روزی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے۔ یہی ہیں جن کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے
Sahi International :
That He may reward those who believe and do righteous deeds. Those will have forgiveness and noble provision.
وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ (5)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں نےہماری آیات کوناکام کرنےکی کوشش کی ایسےلوگوں کےلیےسختی کا دردناک عذاب ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جنہوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی کہ ہمیں ہرا دیں گے۔ ان کے لئے سخت درد دینے والے عذاب کی سزا ہے
Sahi International :
But those who strive against Our verses [seeking] to cause failure - for them will be a painful punishment of foul nature.
وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (6)
محمداکرم اعوان :
اورجن لوگوں کو (آسمانی کتابوں کا) علم دیاگیاوہ اس (قرآن) کوجوآپ کےپروردگارکی طرف سےآپ کےپاس بھیجاگیاہےسمجھتےہیں کہ وہ حق ہےاوروہ (قرآن) غالب، سزاوارِتعریف (اللہ) کاراستہ بتاتاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو (قرآن) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ حق ہے۔ اور (خدائے) غالب اور سزاوار تعریف کا رستہ بتاتا ہے
Sahi International :
And those who have been given knowledge see that what is revealed to you from your Lord is the truth, and it guides to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy.
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا هَلْ نَدُلُّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ يُنَبِّئُكُمْ إِذَا مُزِّقْتُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ إِنَّكُمْ لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ (7)
محمداکرم اعوان :
اورکافرکہتےہیں کیاہم تم کوایک ایساآدمی بتائیں جوتم کویہ خبردیتاہےکہ جب تم (مرکر) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤگےتویقیناً نئےسرےسےپیداہوگے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کافر کہتے ہیں کہ بھلا ہم تمہیں ایسا آدمی بتائیں جو تمہیں خبر دیتا ہے کہ جب تم (مر کر) بالکل پارہ پارہ ہو جاؤ گے تو نئے سرے سے پیدا ہوگے
Sahi International :
But those who disbelieve say, "Shall we direct you to a man who will inform you [that] when you have disintegrated in complete disintegration, you will [then] be [recreated] in a new creation?
أَفْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَم بِهِ جِنَّةٌ ۗ بَلِ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ فِي الْعَذَابِ وَالضَّلَالِ الْبَعِيدِ (8)
محمداکرم اعوان :
(یاتو) اس نےاللہ پر (جان بوجھ کر) بہتان باندھ رکھاہےیااس کوکسی طرح کا جنون ہےبلکہ جولوگ آخرت پریقین نہیں رکھتےعذاب اوردورکی گمراہی میں (مبتلا) ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یا تو اس نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے۔ یا اسے جنون ہے۔ بات یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ آفت اور پرلے درجے کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں
Sahi International :
Has he invented about Allah a lie or is there in him madness?" Rather, they who do not believe in the Hereafter will be in the punishment and [are in] extreme error.
أَفَلَمْ يَرَوْا إِلَىٰ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ إِن نَّشَأْ نَخْسِفْ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ نُسْقِطْ عَلَيْهِمْ كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ (9)
محمداکرم اعوان :
توکیاانہوں نےآسمان اورزمین میں نظریں نہیں کیں جوان کےآگے (بھی) ہےاوران کےپیچھے (بھی موجود) ہے۔ اگرہم چاہیں توان کوزمین میں دھنسادیں یاہم ان پرآسمان کےٹکڑےگرادیں۔ بےشک اس میں (قدرتِ الہٰیہ کی) پوری دلیل ہےہر (اس) بندےکےلیےجو (اللہ کی طرف) رجوع کرنےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کیا انہوں نے اس کو نہیں دیکھا جو ان کے آگے اور پیچھے ہے یعنی آسمان اور زمین۔ اگر ہم چاہیں تو ان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرا دیں۔ اس میں ہر بندے کے لئے جو رجوع کرنے والا ہے ایک نشانی ہے
Sahi International :
Then, do they not look at what is before them and what is behind them of the heaven and earth? If We should will, We could cause the earth to swallow them or [could] let fall upon them fragments from the sky. Indeed in that is a sign for every servant turning back [to Allah].
۞ وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ مِنَّا فَضْلًا ۖ يَا جِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ ۖ وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ (10)
محمداکرم اعوان :
اوریقیناًہم نےداؤد (علیہ السلام) کواپنی طرف سےبزرگی بخشی تھی (کہ) اےپہاڑو! ان کےساتھ تسبیح کیاکرواورپرندوں کو (مسخرفرمایا) اورہم نےان کےلیےلوہےکونرم فرمادیا
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی۔ اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو (ان کا مسخر کردیا) اور ان کے لئے ہم نے لوہے کو نرم کردیا
Sahi International :
And We certainly gave David from Us bounty. [We said], "O mountains, repeat [Our] praises with him, and the birds [as well]." And We made pliable for him iron,
أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ۖ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ (11)
محمداکرم اعوان :
کہ کشادہ زرہیں بنائیں اورکڑیوں کواندازےسےجوڑیں اورنیک کام کریں۔ بےشک ہم تمہارےسب کاموں کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور کڑیوں کو اندازے سے جوڑو اور نیک عمل کرو۔ جو عمل تم کرتے ہو میں ان کو دیکھنے والا ہوں
Sahi International :
[Commanding him], "Make full coats of mail and calculate [precisely] the links, and work [all of you] righteousness. Indeed I, of what you do, am Seeing."
وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَرَوَاحُهَا شَهْرٌ ۖ وَأَسَلْنَا لَهُ عَيْنَ الْقِطْرِ ۖ وَمِنَ الْجِنِّ مَن يَعْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِإِذْنِ رَبِّهِ ۖ وَمَن يَزِغْ مِنْهُمْ عَنْ أَمْرِنَا نُذِقْهُ مِنْ عَذَابِ السَّعِيرِ (12)
محمداکرم اعوان :
اورسلیمان (علیہ السلام) کےلیےہواکو (مسخرفرمادیا) کہ اس (ہوا) کی صبح کی منزل ایک مہینہ بھرکی (راہ) ہوتی تھی اوراس کی شام کی منزل ایک مہینہ بھرکی (راہ) ہوتی تھی اورہم نےان کےلیےتانبےکاچشمہ بہادیااورجنات میں سےبعضےوہ تھےجوان کےپروردگارکےحکم سےان کےآگےکام کرتےتھےاورجوکوئی ان میں سےہمارےحکم سےپھرےگاتواس کوہم (جہنم کی) آگ کےعذاب کامزہ چکھائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہوا کو (ہم نے) سلیمان کا تابع کردیا تھا اس کی صبح کی منزل ایک مہینے کی راہ ہوتی اور شام کی منزل بھی مہینے بھر کی ہوتی۔ اور ان کے لئے ہم نے تانبے کا چشمہ بہا دیا تھا اور جِنّوں میں سے ایسے تھے جو ان کے پروردگار کے حکم سے ان کے آگے کام کرتے تھے۔ اور جو کوئی ان میں سے ہمارے حکم سے پھرے گا اس کو ہم (جہنم کی) آگ کا مزہ چکھائیں گے
Sahi International :
And to Solomon [We subjected] the wind - its morning [journey was that of] a month - and its afternoon [journey was that of] a month, and We made flow for him a spring of [liquid] copper. And among the jinn were those who worked for him by the permission of his Lord. And whoever deviated among them from Our command - We will make him taste of the punishment of the Blaze.
يَعْمَلُونَ لَهُ مَا يَشَاءُ مِن مَّحَارِيبَ وَتَمَاثِيلَ وَجِفَانٍ كَالْجَوَابِ وَقُدُورٍ رَّاسِيَاتٍ ۚ اعْمَلُوا آلَ دَاوُودَ شُكْرًا ۚ وَقَلِيلٌ مِّنْ عِبَادِيَ الشَّكُورُ (13)
محمداکرم اعوان :
ان کےلیےوہ چیزیں جووہ بنواناچاہتے، بناتےتھے (جیسے) بڑی بڑی عمارتیں اورمورتیں اورلگن (ایسےبڑے) جیسےحوض اور (بڑی بڑی) دیگیں (جو) ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اےداؤد (علیہ السلام) کی اولاد (میرا) شکراداکرواورمیرےبندوں میں شکرگزارتھوڑےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہ جو چاہتے یہ ان کے لئے بناتے یعنی قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد کی اولاد (میرا) شکر کرو اور میرے بندوں میں شکرگزار تھوڑے ہیں
Sahi International :
They made for him what he willed of elevated chambers, statues, bowls like reservoirs, and stationary kettles. [We said], "Work, O family of David, in gratitude." And few of My servants are grateful.
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَىٰ مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنسَأَتَهُ ۖ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَن لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ (14)
محمداکرم اعوان :
پھرجب ہم نےان کےلیےموت کا حکم صادرفرمایاتو (جنات کو) کسی چیزسےان کےمرنےکی خبرنہ ہوسکی یہاں تک کہ گھُن کےکیڑےنےجوان کےعصاکوکھاتارہا۔ سوجب وہ گرپڑےتب جنات کوحقیقت معلوم ہوئی کہ اگروہ غیب جانتےہوتےتواس ذلت کی مصیبت میں نہ رہتے۔
فتح محمدجالندھری :
پھر جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ جب عصا گر پڑا تب جنوں کو معلوم ہوا (اور کہنے لگے) کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے
Sahi International :
And when We decreed for Solomon death, nothing indicated to the jinn his death except a creature of the earth eating his staff. But when he fell, it became clear to the jinn that if they had known the unseen, they would not have remained in humiliating punishment.
لَقَدْ كَانَ لِسَبَإٍ فِي مَسْكَنِهِمْ آيَةٌ ۖ جَنَّتَانِ عَن يَمِينٍ وَشِمَالٍ ۖ كُلُوا مِن رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ ۚ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ (15)
محمداکرم اعوان :
یقیناً سبا (کی قوم) کےلیےان کےوطن میں نشانی (موجود) تھی (یعنی) دوباغ (ایک) دائیں اور (ایک) بائیں طرف۔ اپنےپروردگارکےدئیےہوئےرزق میں سےکھاؤ اوراس کاشکرکرو۔ (کیا) عمدہ شہراوربخشنےوالاپروردگار (اللہ)۔
فتح محمدجالندھری :
(اہل) سبا کے لئے ان کے مقام بودوباش میں ایک نشانی تھی (یعنی) دو باغ (ایک) داہنی طرف اور (ایک) بائیں طرف۔ اپنے پروردگار کا رزق کھاؤ اور اس کا شکر کرو۔ (یہاں تمہارے رہنے کو یہ) پاکیزہ شہر ہے اور (وہاں بخشنے کو) خدائے غفار
Sahi International :
There was for [the tribe of] Saba' in their dwelling place a sign: two [fields of] gardens on the right and on the left. [They were told], "Eat from the provisions of your Lord and be grateful to Him. A good land [have you], and a forgiving Lord."
فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَاهُم بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِّن سِدْرٍ قَلِيلٍ (16)
محمداکرم اعوان :
سوانہوں نےسرتابی کی توہم نےان پربندکاسیلاب چھوڑدیااورہم نےان کےان دورویہ باغات کوان دوباغوں میں بدل دیاجن میں (یہ چیزیں رہ گئی تھیں) بدمزہ پھل اورجھاؤاورقدرےقلیل بیری۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے (شکرگزاری سے) منہ پھیر لیا پس ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑ دیا اور انہیں ان کے باغوں کے بدلے دو ایسے باغ دیئے جن کے میوے بدمزہ تھے اور جن میں کچھ تو جھاؤ تھا اور تھوڑی سی بیریاں
Sahi International :
But they turned away [refusing], so We sent upon them the flood of the dam, and We replaced their two [fields of] gardens with gardens of bitter fruit, tamarisks and something of sparse lote trees.
ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُم بِمَا كَفَرُوا ۖ وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ (17)
محمداکرم اعوان :
یہ ہم نےان کوان کی ناشکری کی سزادی اورہم ناشکرےکویہی سزادیاکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
یہ ہم نے ان کی ناشکری کی ان کو سزا دی۔ اور ہم سزا ناشکرے ہی کو دیا کرتے ہیں
Sahi International :
[By] that We repaid them because they disbelieved. And do We [thus] repay except the ungrateful?
وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ ۖ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا آمِنِينَ (18)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےان کےاوران بستیوں کےدرمیان جہاں ہم نےبرکت کررکھی ہےگاؤں آباد کررکھےتھےجونظرآتےتھےاورہم نےان کےدرمیان سفرکا (ایک خاص) اندازرکھاتھاکہ ان میں رات اوردن بےخوف وخطرچلتےرہو۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے ان کے اور (شام کی) ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دی تھی (ایک دوسرے کے متصل) دیہات بنائے تھے جو سامنے نظر آتے تھے اور ان میں آمد ورفت کا اندازہ مقرر کردیا تھا کہ رات دن بےخوف وخطر چلتے رہو
Sahi International :
And We placed between them and the cities which We had blessed [many] visible cities. And We determined between them the [distances of] journey, [saying], "Travel between them by night or day in safety."
فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا وَظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ وَمَزَّقْنَاهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ (19)
محمداکرم اعوان :
توانہوں نےکہااےہمارےپروردگار! ہماری مسافتوں میں لمبائی بڑھادےاورانہوں نےاپنےحق میں زیادتی کی سوہم نےان کوفسانہ بنادیااورانہیں بالکل تتربترکردیا۔ بےشک اس میں ہرصبرکرنےوالے (اور) شکرکرنےوالےکےلیےنشانیاں ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
تو انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار ہماری مسافتوں میں بُعد (اور طول پیدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے (انہیں نابود کرکے) ان کے افسانے بنادیئے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانیاں ہیں
Sahi International :
But [insolently] they said, "Our Lord, lengthen the distance between our journeys," and wronged themselves, so We made them narrations and dispersed them in total dispersion. Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.
وَلَقَدْ صَدَّقَ عَلَيْهِمْ إِبْلِيسُ ظَنَّهُ فَاتَّبَعُوهُ إِلَّا فَرِيقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ (20)
محمداکرم اعوان :
اورواقعی ابلیس نےان لوگوں کےبارےمیں اپناگمان صحیح پایاپھرایمان والوں کی ایک جماعت کےعلاوہ وہ اس کےپیچھےچل دئیے۔
فتح محمدجالندھری :
اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا کہ مومنوں کی ایک جماعت کے سوا وہ اس کے پیچھے چل پڑے
Sahi International :
And Iblees had already confirmed through them his assumption, so they followed him, except for a party of believers.
وَمَا كَانَ لَهُ عَلَيْهِم مِّن سُلْطَانٍ إِلَّا لِنَعْلَمَ مَن يُؤْمِنُ بِالْآخِرَةِ مِمَّنْ هُوَ مِنْهَا فِي شَكٍّ ۗ وَرَبُّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظٌ (21)
محمداکرم اعوان :
اوراس (ابلیس) کاان پرکچھ زورنہ تھامگر (مقصودیہ تھا) کہ جولوگ آخرت پرایمان رکھتےہیں ہم ان کوان لوگوں سےالگ کریں جواس میں شک رکھتےہیں۔ اورآپ کا پروردگارہرچیزپرنگہبان ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر (ہمارا) مقصود یہ تھا کہ جو لوگ آخرت میں شک رکھتے ہیں ان سے ان لوگوں کو جو اس پر ایمان رکھتے تھے متمیز کردیں۔ اور تمہارا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے
Sahi International :
And he had over them no authority except [it was decreed] that We might make evident who believes in the Hereafter from who is thereof in doubt. And your Lord, over all things, is Guardian.
قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ وَمَا لَهُمْ فِيهِمَا مِن شِرْكٍ وَمَا لَهُ مِنْهُم مِّن ظَهِيرٍ (22)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ جن کوتم اللہ کےسوا (معبود) خیال کرتےہو، ان کوپکارو۔ وہ آسمانوں اورزمین میں ذرہ بھرچیز کےبھی مالک نہیں اورنہ ان کی ان دونوں میں شرکت ہےاورنہ ان میں سےاُس (اللہ) کا (کسی کام میں) کوئی مددگارہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ جن کو تم خدا کے سوا (معبود) خیال کرتے ہو ان کو بلاؤ۔ وہ آسمانوں اور زمین میں ذرہ بھر چیز کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ان میں ان کی شرکت ہے اور نہ ان میں سے کوئی خدا کا مددگار ہے
Sahi International :
Say, [O Muhammad], "Invoke those you claim [as deities] besides Allah." They do not possess an atom's weight [of ability] in the heavens or on the earth, and they do not have therein any partnership [with Him], nor is there for Him from among them any assistant.
وَلَا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ عِندَهُ إِلَّا لِمَنْ أَذِنَ لَهُ ۚ حَتَّىٰ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ ۖ قَالُوا الْحَقَّ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ (23)
محمداکرم اعوان :
اوراس کےہاں (کسی کےلیے) سفارش فائدہ نہ دےگی مگرسوائےاس کےکہ جس کےلیےوہ اجازت بخشیں یہاں تک کہ جب ان (فرشتوں) کےدلوں سےگھبراہٹ دورکردی جاتی ہےتوایک دوسرےسےپوچھتےہیں تمہارےپروردگارنےکیاحکم فرمایاوہ (فرشتے) کہتےہیں کہ حق فرمایااوروہ عالی رتبہ اورگرامی قدرہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا کے ہاں (کسی کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لئے جس کے بارے میں وہ اجازت بخشے۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب دور کردیا جائے گا تو کہیں گے تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے۔ (فرشتے) کہیں گے کہ حق (فرمایا ہے) اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے
Sahi International :
And intercession does not benefit with Him except for one whom He permits. [And those wait] until, when terror is removed from their hearts, they will say [to one another], "What has your Lord said?" They will say, "The truth." And He is the Most High, the Grand.
۞ قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ وَإِنَّا أَوْ إِيَّاكُمْ لَعَلَىٰ هُدًى أَوْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (24)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےتم کوآسمانوں اورزمین میں سےکون رزق دیتاہے۔ فرمادیجیئےکہ اللہ (ہی دیتےہیں) اورہم یاتم (یاتو) ضرورسیدھےراستےپرہیں یابہت واضح گمراہی میں ۔
فتح محمدجالندھری :
پوچھو کہ تم کو آسمانوں اور زمین سے کون رزق دیتا ہے؟ کہو کہ خدا اور ہم یا تم (یا تو) سیدھے رستے پر ہیں یا صریح گمراہی میں
Sahi International :
Say, "Who provides for you from the heavens and the earth?" Say, "Allah. And indeed, we or you are either upon guidance or in clear error."
قُل لَّا تُسْأَلُونَ عَمَّا أَجْرَمْنَا وَلَا نُسْأَلُ عَمَّا تَعْمَلُونَ (25)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئے کہ ہمارےگناہوں کی تم سے پُرسش نہ ہوگی اورنہ تمہارےاعمال کی پُرسش ہم سےہوگی۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ نہ ہمارے گناہوں کی تم سے پرسش ہوگی اور نہ تمہارے اعمال کی ہم سے پرسش ہوگی
Sahi International :
Say, "You will not be asked about what we committed, and we will not be asked about what you do."
قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ (26)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ ہماراپروردگارہم کوجمع فرمائےگاپھرہمارےدرمیان انصاف سےفیصلہ کردےگااوروہ بہتر فیصلہ کرنےوالا (اور) علم والاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ ہمارا پروردگار ہم کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے گا۔ اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا اور صاحب علم ہے
Sahi International :
Say, "Our Lord will bring us together; then He will judge between us in truth. And He is the Knowing Judge."
قُلْ أَرُونِيَ الَّذِينَ أَلْحَقْتُم بِهِ شُرَكَاءَ ۖ كَلَّا ۚ بَلْ هُوَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (27)
محمداکرم اعوان :
فرمائیے (ذرا) مجھےدکھاؤتوجن کوتم نےشریک بناکراُس (اللہ) کےساتھ ملارکھاہے۔ ہرگزنہیں (اس کا کوئی شریک نہیں) بلکہ وہی (اکیلے) اللہ غالب (اور) حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ کوئی نہیں بلکہ وہی (اکیلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
Say, "Show me those whom you have attached to Him as partners. No! Rather, He [alone] is Allah, the Exalted in Might, the Wise."
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (28)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےآپ کوتمام لوگوں کےلیےخوشخبری سنانےوالےاورڈرانےوالےبناکربھیجاہےولیکن بہت سےلوگ نہیں جانتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
And We have not sent you except comprehensively to mankind as a bringer of good tidings and a warner. But most of the people do not know.
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (29)
محمداکرم اعوان :
اوروہ کہتےہیں کہ یہ وعدہ کب (پورا) ہوگااگرآپ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم اوران کےپیرو) سچ فرماتےہیں تو۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہتے ہیں اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ (قیامت کا) وعدہ کب وقوع میں آئے گا
Sahi International :
And they say, "When is this promise, if you should be truthful?"
قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ (30)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ تمہارےلیےایک (خاص) دن کاوعدہ (مقرر) ہےکہ تم اس سےنہ ایک ساعت پیچھےہٹ سکتےہواورنہ تم آگےبڑھ سکتےہو۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ تم سے ایک دن کا وعدہ ہے جس سے نہ ایک گھڑی پیچھے رہوگے اور نہ آگے بڑھو گے
Sahi International :
Say, "For you is the appointment of a Day [when] you will not remain thereafter an hour, nor will you precede [it]."
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن نُّؤْمِنَ بِهَٰذَا الْقُرْآنِ وَلَا بِالَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الظَّالِمُونَ مَوْقُوفُونَ عِندَ رَبِّهِمْ يَرْجِعُ بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ الْقَوْلَ يَقُولُ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لَوْلَا أَنتُمْ لَكُنَّا مُؤْمِنِينَ (31)
محمداکرم اعوان :
اوریہ کفار (دنیامیں تو) کہتےہیں ہم ہرگزایمان نہ لائیں گےاس قرآن پراورنہ اس سےپہلی (کتابوں) پراوراگرآپ (ان کی اس وقت کی حالت) دیکھیں جب یہ ظالم اپنےپروردگارکےسامنےکھڑےکیےجائیں گےایک دوسرےپربات ڈالتےہوں گے، (چنانچہ) کمزورلوگ بڑےلوگوں سےکہیں گےکہ اگرتم نہ ہوتےتوہم ضرورایمان والےہوتے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نہ تو اس قرآن کو مانیں گے اور نہ ان (کتابوں) کو جو ان سے پہلے کی ہیں اور کاش (ان) ظالموں کو تم اس وقت دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہوں گے اور ایک دوسرے سے ردوکد کر رہے ہوں گے۔ جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑے لوگوں سے کہیں گے کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن ہوجاتے
Sahi International :
And those who disbelieve say, "We will never believe in this Qur'an nor in that before it." But if you could see when the wrongdoers are made to stand before their Lord, refuting each other's words... Those who were oppressed will say to those who were arrogant, "If not for you, we would have been believers."
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا أَنَحْنُ صَدَدْنَاكُمْ عَنِ الْهُدَىٰ بَعْدَ إِذْ جَاءَكُم ۖ بَلْ كُنتُم مُّجْرِمِينَ (32)
محمداکرم اعوان :
(اس پر) بڑےلوگ چھوٹےلوگوں سےکہیں گےکیاہم نےتم کو (زبردستی) روکاتھااس کےبعدکہ جب وہ ہدایت تم تک پہنچ چکی تھی؟ بلکہ تم ہی قصوروارتھے۔
فتح محمدجالندھری :
بڑے لوگ کمزوروں سے کہیں گے کہ بھلا ہم نے تم کو ہدایت سے جب وہ تمہارے پاس آچکی تھی روکا تھا؟ (نہیں) بلکہ تم ہی گنہگار تھے
Sahi International :
Those who were arrogant will say to those who were oppressed, "Did we avert you from guidance after it had come to you? Rather, you were criminals."
وَقَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَن نَّكْفُرَ بِاللَّهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَندَادًا ۚ وَأَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَجَعَلْنَا الْأَغْلَالَ فِي أَعْنَاقِ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (33)
محمداکرم اعوان :
اوروہ چھوٹےلوگ بڑےلوگوں سےکہیں گےبلکہ تمہاری رات اوردن کی چالوں نے (روکاتھا) جب تم ہم سےکہتےتھےکہ ہم اللہ کا انکارکریں اوراس کےساتھ شریک بنائیں اوروہ لوگ دلوں میں پشیمان ہوں گے۔ جب وہ عذاب دیکھیں گےاورہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ جیساوہ کرتےتھےویسابدلہ پایا۔
فتح محمدجالندھری :
اور کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے (نہیں) بلکہ (تمہاری) رات دن کی چالوں نے (ہمیں روک رکھا تھا) جب تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم خدا سے کفر کریں اور اس کا شریک بنائیں۔ اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو دل میں پشیمان ہوں گے۔ اور ہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ بس جو عمل وہ کرتے تھے ان ہی کا ان کو بدلہ ملے گا
Sahi International :
Those who were oppressed will say to those who were arrogant, "Rather, [it was your] conspiracy of night and day when you were ordering us to disbelieve in Allah and attribute to Him equals." But they will [all] confide regret when they see the punishment; and We will put shackles on the necks of those who disbelieved. Will they be recompensed except for what they used to do?
وَمَا أَرْسَلْنَا فِي قَرْيَةٍ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتْرَفُوهَا إِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ (34)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےکسی بستی میں (انجامِ بد سے) ڈرانےوالا (پیغمبر) نہیں بھیجامگروہاں کےخوشحال لوگوں نےکہاجوچیزآپ دےکربھیجےگئےہیں بےشک ہم اس کاانکارکرتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوش حال لوگوں نے کہا کہ جو چیز تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے قائل نہیں
Sahi International :
And We did not send into a city any warner except that its affluent said, "Indeed we, in that with which you were sent, are disbelievers."
وَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ أَمْوَالًا وَأَوْلَادًا وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ (35)
محمداکرم اعوان :
اورکہنےلگےہم مال اوراولاد میں (تم سے) زیادہ ہیں اورہم کوکبھی عذاب نہ ہوگا۔
فتح محمدجالندھری :
اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ ہم بہت سا مال اور اولاد رکھتے ہیں اور ہم کو عذاب نہیں ہوگا
Sahi International :
And they said, "We are more [than the believers] in wealth and children, and we are not to be punished."
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (36)
محمداکرم اعوان :
آپ فرمادیجیئےکہ بےشک میراپروردگارجس کوچاہتاہےزیادہ روزی دیتاہےاور (جِسےچاہتاہے) کم دیتاہےولیکن اکثرلوگ (اس سے) واقف نہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرا رب جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Sahi International :
Say, "Indeed, my Lord extends provision for whom He wills and restricts [it], but most of the people do not know."
وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُم بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِندَنَا زُلْفَىٰ إِلَّا مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ لَهُمْ جَزَاءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوا وَهُمْ فِي الْغُرُفَاتِ آمِنُونَ (37)
محمداکرم اعوان :
اورتمہارےمال اوراولاد ایسی چیزنہیں جودرجےمیں تمہیں ہمارامقرب بنادےمگرہاں جوایمان لائےاورنیک کام کرےسواُن کےلیےان کے (نیک) کام کا دوگناصِلہ ہےاوروہ اطمینان سےبالاخانوں میں (بیٹھے) ہوں گےـ
فتح محمدجالندھری :
اور تمہارا مال اور اولاد ایسی چیز نہیں کہ تم کو ہمارا مقرب بنا دیں۔ ہاں (ہمارا مقرب وہ ہے) جو ایمان لایا اور عمل نیک کرتا رہا۔ ایسے ہی لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب دگنا بدلہ ملے گا اور وہ خاطر جمع سے بالاخانوں میں بیٹھے ہوں گے
Sahi International :
And it is not your wealth or your children that bring you nearer to Us in position, but it is [by being] one who has believed and done righteousness. For them there will be the double reward for what they did, and they will be in the upper chambers [of Paradise], safe [and secure].
وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ (38)
محمداکرم اعوان :
اورجوہماری آیتوں کوہرانے (ناکام بنانے) کی کوشش کررہےہیں، ایسے لوگ عذاب میں لائےجائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ ہماری آیتوں میں کوشش کرتے ہیں کہ ہمیں ہرا دیں وہ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے
Sahi International :
And the ones who strive against Our verses to cause [them] failure - those will be brought into the punishment [to remain].
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ وَمَا أَنفَقْتُم مِّن شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ۖ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (39)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بےشک میراپروردگاراپنےبندوں میں سےجِسے چاہتاہےفراخ روزی دیتاہےاورجس کوچاہےتنگی سےدیتاہےاورتم جوچیزخرچ کروگےتووہ اس کا (تمہیں) بدلہ دےگااوروہ سب سےبہترروزی دینےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے اور تم جو چیز خرچ کرو گے وہ اس کا (تمہیں) عوض دے گا۔ اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
Sahi International :
Say, "Indeed, my Lord extends provision for whom He wills of His servants and restricts [it] for him. But whatever thing you spend [in His cause] - He will compensate it; and He is the best of providers."
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ أَهَٰؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ (40)
محمداکرم اعوان :
اورجس دن ان سب کوجمع فرمائےگاپھرفرشتوں سےارشاد (ربّانی) ہوگاکیایہی لوگ تمہاری عبادت کیاکرتےتھے؟
فتح محمدجالندھری :
اور جس دن وہ ان سب کو جمع کرے گا پھر فرشتوں سے فرمائے گا کیا یہ لوگ تم کو پوجا کرتے تھے
Sahi International :
And [mention] the Day when He will gather them all and then say to the angels, "Did these [people] used to worship you?"
قَالُوا سُبْحَانَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِم ۖ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ ۖ أَكْثَرُهُم بِهِم مُّؤْمِنُونَ (41)
محمداکرم اعوان :
وہ عرض کریں گےآپ پاک ہیں ہماراتعلق توآپ سےہےنہ کہ ان سےبلکہ یہ جنوں (شیاطین) کی پوجاکرتےتھے (اور) ان میں اکثران ہی کومانتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے۔ نہ یہ۔ بلکہ یہ جِنّات کو پوجا کرتے تھے۔ اور اکثر انہی کو مانتے تھے
Sahi International :
They will say, "Exalted are You! You, [O Allah], are our benefactor not them. Rather, they used to worship the jinn; most of them were believers in them."
فَالْيَوْمَ لَا يَمْلِكُ بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ نَّفْعًا وَلَا ضَرًّا وَنَقُولُ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ (42)
محمداکرم اعوان :
سوآج تم میں سےکوئی کسی کونفع اورنقصان پہنچانےکا اختیارنہیں رکھتااورہم ظالموں سےکہیں گےجس دوزخ کےعذاب کوتم جھٹلایاکرتےتھےاس کا مزہ چکھو۔
فتح محمدجالندھری :
تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کے عذاب کا جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے مزہ چکھو
Sahi International :
But today you do not hold for one another [the power of] benefit or harm, and We will say to those who wronged, "Taste the punishment of the Fire, which you used to deny."
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَٰذَا إِلَّا رَجُلٌ يُرِيدُ أَن يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُكُمْ وَقَالُوا مَا هَٰذَا إِلَّا إِفْكٌ مُّفْتَرًى ۚ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ (43)
محمداکرم اعوان :
اورجب ان کےسامنےہماری آیات صاف صاف پڑھی جاتی ہیں توکہتےہیں یہ ایک (ایسا) شخص ہےجوچاہتاہےکہ جن چیزوں کوتمہارےباپ دادا پوجا کرتےتھےان سےتم کوروک دے۔ اوریہ (بھی) کہتےہیں کہ یہ (قرآن) جھوٹ ہےجو (اپنی طرف سے) بنایاگیاہے۔ اورکافروں کےپاس جب حق آیاتوکہنےلگےیہ تو صریح جادو ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جب ان کو ہماری روشن آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتے ہیں یہ ایک (ایسا) شخص ہے جو چاہتا ہے کہ جن چیزوں کی تمہارے باپ دادا پرستش کیا کرتے تھے ان سے تم کو روک دے اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) محض جھوٹ ہے (جو اپنی طرف سے) بنا لیا گیا ہے۔ اور کافروں کے پاس جب حق آیا تو اس کے بارے میں کہنے لگے کہ یہ تو صریح جادو ہے
Sahi International :
And when our verses are recited to them as clear evidences, they say, "This is not but a man who wishes to avert you from that which your fathers were worshipping." And they say, "This is not except a lie invented." And those who disbelieve say of the truth when it has come to them, "This is not but obvious magic."
وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا ۖ وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ (44)
محمداکرم اعوان :
اورہم نےنہ توان کو کتابیں دیں جن کویہ پڑھتےہیں اورنہ ہم نےآپ سےپہلےان کی طرف کوئی ڈرانےوالابھیجاتھا۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے نہ تو ان (مشرکوں) کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا مگر انہوں نے تکذیب کی
Sahi International :
And We had not given them any scriptures which they could study, and We had not sent to them before you, [O Muhammad], any warner.
وَكَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَمَا بَلَغُوا مِعْشَارَ مَا آتَيْنَاهُمْ فَكَذَّبُوا رُسُلِي ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ (45)
محمداکرم اعوان :
اوران سےپہلےجولوگ تھےانہوں نےجھٹلایااوریہ (مشرکین) تو (اس کے) دسویں حصےکوبھی نہیں پہنچتےجوکچھ ہم نےان کودےرکھاتھاسوانہوں نےہمارےپیغمبروں کوجھٹلایاتوہماراعذاب کیساہوا۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا تھا یہ اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے تو انہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ سو میرا عذاب کیسا ہوا
Sahi International :
And those before them denied, and the people of Makkah have not attained a tenth of what We had given them. But the former peoples denied My messengers, so how [terrible] was My reproach.
۞ قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُم بِوَاحِدَةٍ ۖ أَن تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَىٰ وَفُرَادَىٰ ثُمَّ تَتَفَكَّرُوا ۚ مَا بِصَاحِبِكُم مِّن جِنَّةٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ لَّكُم بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ (46)
محمداکرم اعوان :
فرمائیےکہ مَیں تم کوایک ہی نصیحت کرتاہوں کہ تم اللہ کےلیےدودواوراکیلےاکیلےکھڑےہوجاؤپھرغورکروکہ تمہارےساتھی کوجنون نہیں! وہ تم کوایک سخت عذاب کےآنےسےپہلےڈرانےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو۔ تمہارے رفیق کو سودا نہیں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہیں
Sahi International :
Say, "I only advise you of one [thing] - that you stand for Allah, [seeking truth] in pairs and individually, and then give thought." There is not in your companion any madness. He is only a warner to you before a severe punishment.
قُلْ مَا سَأَلْتُكُم مِّنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (47)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےجومَیں نےاس پرتم سےکچھ معاوضہ مانگاہوتووہ تمہاراہی رہامیراصِلہ توصرف اللہ کےذمہ ہےاوروہ ہرچیزپرگواہ ہیں۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کو (مبارک رہے) ۔ میرا صلہ خدا ہی کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے
Sahi International :
Say, "Whatever payment I might have asked of you - it is yours. My payment is only from Allah, and He is, over all things, Witness."
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ (48)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ بےشک میراپروردگار (اللہ) حق کوغالب فرمارہاہے (اوروہ) غیب کی باتوں کاجاننےوالاہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ میرا پروردگار اوپر سے حق اُتارتا ہے (اور وہ) غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے
Sahi International :
Say, "Indeed, my Lord projects the truth. Knower of the unseen."
قُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ (49)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ حق آچکااور (معبود) باطل نہ پہلی بارپیداکرسکتاہےاورنہ دوبارہ کرےگا۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ حق آچکا اور (معبود) باطل نہ تو پہلی بار پیدا کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پیدا کرے گا
Sahi International :
Say, "The truth has come, and falsehood can neither begin [anything] nor repeat [it]."
قُلْ إِن ضَلَلْتُ فَإِنَّمَا أَضِلُّ عَلَىٰ نَفْسِي ۖ وَإِنِ اهْتَدَيْتُ فَبِمَا يُوحِي إِلَيَّ رَبِّي ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ (50)
محمداکرم اعوان :
فرمادیجیئےکہ اگر (بقول تمہارے) میں گمراہ ہوں تومیری گمراہی کاوبال مجھ ہی کوہےاوراگرمیں راہِ راست پرہوں تویہ اس وحی (قرآن) کی وجہ سےہےجس کومیراپروردگارمیرےپاس بھیج رہاہے۔ بےشک وہ سب کچھ سنتا (اور) بہت نزدیک ہے۔
فتح محمدجالندھری :
کہہ دو کہ اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی کا ضرر مجھی کو ہے۔ اور اگر ہدایت پر ہوں تو یہ اس کا طفیل ہے جو میرا پروردگار میری طرف وحی بھیجتا ہے۔ بےشک وہ سننے والا (اور) نزدیک ہے
Sahi International :
Say, "If I should err, I would only err against myself. But if I am guided, it is by what my Lord reveals to me. Indeed, He is Hearing and near."
وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ فَزِعُوا فَلَا فَوْتَ وَأُخِذُوا مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ (51)
محمداکرم اعوان :
اوراگرآپ دیکھیں جب یہ گھبرائیں گےتوبھاگنےکی کوئی صورت نہ ہوگی اورجلدہی پکڑے جائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو (عذاب سے) بچ نہیں سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لئے جائیں گے
Sahi International :
And if you could see when they are terrified but there is no escape, and they will be seized from a place nearby.
وَقَالُوا آمَنَّا بِهِ وَأَنَّىٰ لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ (52)
محمداکرم اعوان :
اورکہیں گےہم اس (دینِ حق) پرایمان لائےاور اتنی دورجگہ سے (ایمان کا) ان کےہاتھ آناکہاں ممکن ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) اتنی دور سے ان کا ہاتھ ایمان کے لینے کو کیونکر پہنچ سکتا ہے
Sahi International :
And they will [then] say, "We believe in it!" But how for them will be the taking [of faith] from a place far away?
وَقَدْ كَفَرُوا بِهِ مِن قَبْلُ ۖ وَيَقْذِفُونَ بِالْغَيْبِ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ (53)
محمداکرم اعوان :
حالانکہ پہلےیہ لوگ اس سےانکارکرتےتھےاوردوردورسےبِن دیکھےہی ہانکاکرتےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور پہلے تو اس سے انکار کرتے رہے اور بن دیکھے دور ہی سے (ظن کے) تیر چلاتے رہے
Sahi International :
And they had already disbelieved in it before and would assault the unseen from a place far away.
وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُّرِيبٍ (54)
محمداکرم اعوان :
اوران کےاوران کی آرزوکےدرمیان ایک آڑکردی جائےگی جیساکہ پہلےان کےہم مشربوں کےساتھ کیاگیاکیونکہ یہ سب الجھن والےشک میں پڑےہوئےتھے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ان میں اور ان کی خواہش کی چیزوں میں پردہ حائل کردیا گیا جیسا کہ پہلے ان کے ہم جنسوں سے کیا گیا وہ بھی الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے
Sahi International :
And prevention will be placed between them and what they desire, as was done with their kind before. Indeed, they were in disquieting denial.