بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
محمداکرم اعوان :
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں
فتح محمدجالندھری :
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Sahi International :
In the name of Allah, the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا
(1)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےآپ کوکھلم کھلافتح دی۔
فتح محمدجالندھری :
(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو فتح دی۔ فتح بھی صریح وصاف
Sahi International :
Indeed, We have given you, [O Muhammad], a clear conquest
لِّيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا
(2)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ آپ کی سب اگلی پچھلی خطائیں معاف فرمادیں اورآپ پراپنےاحسانات کی تکمیل کردیں اورآپ کوسیدھےراستےپرچلائیں۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ خدا تمہارے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دے اور تم پر اپنی نعمت پوری کردے اور تمہیں سیدھے رستے چلائے
Sahi International :
That Allah may forgive for you what preceded of your sin and what will follow and complete His favor upon you and guide you to a straight path
وَيَنصُرَكَ اللَّهُ نَصْرًا عَزِيزًا
(3)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ آپ کی زبردست مددفرمائیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور خدا تمہاری زبردست مدد کرے
Sahi International :
And [that] Allah may aid you with a mighty victory.
هُوَ الَّذِي أَنزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَّعَ إِيمَانِهِمْ ۗ وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا
(4)
محمداکرم اعوان :
وہی توہےجس نےایمان والوں کےدلوں پرتسلی نازل فرمائی تاکہ ان کےایمان کےساتھ اورایمان بڑھے۔ اورآسمانوں اورزمین کا سب لشکراللہ ہی کاہےاوراللہ جاننےوالےحکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے مومنوں کے دلوں پر تسلی نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان کے ساتھ اور ایمان بڑھے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر (سب) خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
It is He who sent down tranquillity into the hearts of the believers that they would increase in faith along with their [present] faith. And to Allah belong the soldiers of the heavens and the earth, and ever is Allah Knowing and Wise.
لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَيُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عِندَ اللَّهِ فَوْزًا عَظِيمًا
(5)
محمداکرم اعوان :
تاکہ اللہ ایمان والےمردوں اورایمان والی عورتوں کوایسی بہشتوں میں داخل فرمائیں جن کےتابع نہریں جاری ہیں۔ جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اوراُن سےاُن کےگناہوں کودورکردیں اوریہ اللہ کےنزدیک بڑی کامیابی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہ) اس لئے کہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردے۔ اور یہ خدا کے نزدیک بڑی کامیابی ہے
Sahi International :
[And] that He may admit the believing men and the believing women to gardens beneath which rivers flow to abide therein eternally and remove from them their misdeeds - and ever is that, in the sight of Allah, a great attainment -
وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ الظَّانِّينَ بِاللَّهِ ظَنَّ السَّوْءِ ۚ عَلَيْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْءِ ۖ وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَلَعَنَهُمْ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا
(6)
محمداکرم اعوان :
اورمنافق مردوں اورمنافق عورتوں اورمشرک مردوں اورمشرک عورتوں کوعذاب دیں جواللہ کےساتھ بُرےبُرےگمان رکھتےہیں۔ ان پربُراوقت پڑنےوالاہے۔ اوراللہ ان پرغضب ناک ہوئےاوران کواپنی رحمت سےدورکردیا۔ اوران کےلیےجہنم تیارکررکھی ہےاوروہ بہت بُراٹھکانہ ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور (اس لئے کہ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو خدا کے حق میں برے برے خیال رکھتے ہیں عذاب دے۔ ان ہی پر برے حادثے واقع ہوں۔ اور خدا ان پر غصے ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کے لئے دوزخ تیار کی۔ اور وہ بری جگہ ہے
Sahi International :
And [that] He may punish the hypocrite men and hypocrite women, and the polytheist men and polytheist women - those who assume about Allah an assumption of evil nature. Upon them is a misfortune of evil nature; and Allah has become angry with them and has cursed them and prepared for them Hell, and evil it is as a destination.
وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
(7)
محمداکرم اعوان :
اورآسمانوں اورزمین کےلشکراللہ ہی کےہیں۔ اوراللہ غالب، حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین کے لشکر خدا ہی کے ہیں۔ اور خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
Sahi International :
And to Allah belong the soldiers of the heavens and the earth. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا
(8)
محمداکرم اعوان :
بےشک ہم نےآپ کوگواہی دینےوالےاورخوشخبری دینےوالےاور (انجامِ بد سے) ڈرانےوالےبناکربھیجاہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو حق ظاہر کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا اور خوف دلانے والا (بنا کر) بھیجا ہے
Sahi International :
Indeed, We have sent you as a witness and a bringer of good tidings and a warner
لِّتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
(9)
محمداکرم اعوان :
تاکہ تم لوگ اللہ پراوراس کےپیغمبرپرایمان لاؤاوران (پیغمبر) کی مددکرواوران کی تعظیم کرواورصبح وشام اس (اللہ) کی تسبیح میں لگےرہو۔
فتح محمدجالندھری :
تاکہ (مسلمانو) تم لوگ خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کو بزرگ سمجھو۔ اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو
Sahi International :
That you [people] may believe in Allah and His Messenger and honor him and respect the Prophet and exalt Allah morning and afternoon.
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۚ فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَوْفَىٰ بِمَا عَاهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا
(10)
محمداکرم اعوان :
بےشک جولوگ آپ سےبیعت کرتےہیں وہ (واقعی میں) اللہ سےبیعت کرتےہیں اللہ کاہاتھ ان کےہاتھوں پرہےتو (بیعت کےبعد) جوعہد کوتوڑے، توتوڑنےوالےکاوبال خوداُسی پرہے۔ اورجوشخص اس بات کوپوراکرےگاجس کا (بیعت میں) اللہ سےعہدکیاہےتووہ اسےعنقریب اجرِعظیم عطافرمائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے۔ پھر جو عہد کو توڑے تو عہد توڑنے کا نقصان اسی کو ہے۔ اور جو اس بات کو جس کا اس نے خدا سے عہد کیا ہے پورا کرے تو وہ اسے عنقریب اجر عظیم دے گا
Sahi International :
Indeed, those who pledge allegiance to you, [O Muhammad] - they are actually pledging allegiance to Allah. The hand of Allah is over their hands. So he who breaks his word only breaks it to the detriment of himself. And he who fulfills that which he has promised Allah - He will give him a great reward.
سَيَقُولُ لَكَ الْمُخَلَّفُونَ مِنَ الْأَعْرَابِ شَغَلَتْنَا أَمْوَالُنَا وَأَهْلُونَا فَاسْتَغْفِرْ لَنَا ۚ يَقُولُونَ بِأَلْسِنَتِهِم مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلْ فَمَن يَمْلِكُ لَكُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا ۚ بَلْ كَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
(11)
محمداکرم اعوان :
جودیہاتی پیچھےرہ گئےہیں وہ عنقریب آپ سےکہیں گےکہ ہمیں ہمارےمال اورہماری اولادنےمصروف رکھاسوہمارےلیےمعافی طلب فرمائیے۔ یہ لوگ زبان سےجوکہتےہیں وہ ان کےدل میں نہیں۔ فرمادیجیئےسووہ کون ہےجواللہ کےسامنےتمہارےلیےکسی چیزکا (بھی) اختیاررکھتاہواگروہ (اللہ) تم کوکوئی نقصان پہنچاناچاہیں یاتمہیں کوئی نفع پہنچاناچاہیں، بلکہ اللہ تمہارےسب اعمال سےباخبرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل وعیال نے روک رکھا آپ ہمارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر خدا تم (لوگوں) کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لئے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے (کوئی نہیں) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے واقف ہے
Sahi International :
Those who remained behind of the bedouins will say to you, "Our properties and our families occupied us, so ask forgiveness for us." They say with their tongues what is not within their hearts. Say, "Then who could prevent Allah at all if He intended for you harm or intended for you benefit? Rather, ever is Allah, with what you do, Acquainted.
بَلْ ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَنقَلِبَ الرَّسُولُ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَىٰ أَهْلِيهِمْ أَبَدًا وَزُيِّنَ ذَٰلِكَ فِي قُلُوبِكُمْ وَظَنَنتُمْ ظَنَّ السَّوْءِ وَكُنتُمْ قَوْمًا بُورًا
(12)
محمداکرم اعوان :
بلکہ تم نےتویہ خیال کیاکہ پیغمبراورایمان والےاپنےگھروں کوکبھی لوٹ کرنہ آئیں گے۔ اوریہ بات تمہارےدلوں کوبھلی لگی تھی اور (اسی لیے) تم نےبُرےبُرےگمان کیےاورتم بربادہونےوالےلوگ ہوگئے۔
فتح محمدجالندھری :
بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کر آنے ہی کے نہیں۔ اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی۔ اور (اسی وجہ سے) تم نے برے برے خیال کئے اور (آخرکار) تم ہلاکت میں پڑ گئے
Sahi International :
But you thought that the Messenger and the believers would never return to their families, ever, and that was made pleasing in your hearts. And you assumed an assumption of evil and became a people ruined."
وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا
(13)
محمداکرم اعوان :
اورجوشخص اللہ اوراس کےپیغمبرپرایمان نہ لائےگاتوہم نےکافروں کےلیےدوزخ تیارکررکھی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
اور جو شخص خدا پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہ لائے تو ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے
Sahi International :
And whoever has not believed in Allah and His Messenger - then indeed, We have prepared for the disbelievers a Blaze.
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا
(14)
محمداکرم اعوان :
اوراللہ ہی کی ہےآسمانوں اورزمین کی بادشاہت۔ وہ جس کوچاہیں بخش دیں اورجس کوچاہیں سزادیں۔ اوروہ اللہ بڑےبخشنےوالےرحم کرنےوالےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کی ہے۔ وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے سزا دے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
Sahi International :
And to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth. He forgives whom He wills and punishes whom He wills. And ever is Allah Forgiving and Merciful.
سَيَقُولُ الْمُخَلَّفُونَ إِذَا انطَلَقْتُمْ إِلَىٰ مَغَانِمَ لِتَأْخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعْكُمْ ۖ يُرِيدُونَ أَن يُبَدِّلُوا كَلَامَ اللَّهِ ۚ قُل لَّن تَتَّبِعُونَا كَذَٰلِكُمْ قَالَ اللَّهُ مِن قَبْلُ ۖ فَسَيَقُولُونَ بَلْ تَحْسُدُونَنَا ۚ بَلْ كَانُوا لَا يَفْقَهُونَ إِلَّا قَلِيلًا
(15)
محمداکرم اعوان :
جولوگ پیچھےرہ گئےتھےوہ عنقریب کہیں گے، جب تم (خیبرکی) غنیمتیں لینےچلوگےکہ ہم کوبھی اجازت دیں کہ ہم آپ کےساتھ چلیں۔ وہ لوگ چاہتےہیں کہ اللہ کےحکم کوبدل ڈالیں۔ فرمادیجیئےکہ تم ہرگزہمارےساتھ نہیں چل سکتے! اسی طرح اللہ نےپہلےسےفرمادیاہے۔ پھرکہیں گےبلکہ تم توہم سےحسد کرتےہو۔ کوئی نہیں یہ لوگ خودبہت کم بات سمجھتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب تم لوگ غنیمتیں لینے چلو گے تو جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ کہیں گے ہمیں بھی اجازت دیجیئے کہ آپ کے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے قول کو بدل دیں۔ کہہ دو کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح خدا نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے (نہیں) تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں مگر بہت کم
Sahi International :
Those who remained behind will say when you set out toward the war booty to take it, "Let us follow you." They wish to change the words of Allah. Say, "Never will you follow us. Thus did Allah say before." So they will say, "Rather, you envy us." But [in fact] they were not understanding except a little.
قُل لِّلْمُخَلَّفِينَ مِنَ الْأَعْرَابِ سَتُدْعَوْنَ إِلَىٰ قَوْمٍ أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ تُقَاتِلُونَهُمْ أَوْ يُسْلِمُونَ ۖ فَإِن تُطِيعُوا يُؤْتِكُمُ اللَّهُ أَجْرًا حَسَنًا ۖ وَإِن تَتَوَلَّوْا كَمَا تَوَلَّيْتُم مِّن قَبْلُ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
(16)
محمداکرم اعوان :
پیچھےرہ جانےوالےدیہاتیوں سےفرمادیجیئےکہ عنقریب تم لوگ ایسےلوگوں کی طرف بلائےجاؤگےجوسخت لڑنےوالےہوں گے۔ (کہ یاتو) ان سےلڑتےرہویاوہ مطیع ہوجائیں۔ سواگرتم اطاعت کروگےتواللہ تم کونیک بدلہ دیں گے۔ اوراگرتم روگردانی کروگےجیساکہ پہلےروگردانی کرچکےہوتووہ تم کودردناک عذاب کی سزادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
جو گنوار پیچھے رہ گئے تھے ان سے کہہ دو کہ تم ایک سخت جنگجو قوم کے (ساتھ لڑائی کے) لئے بلائے جاؤ گے ان سے تم (یا تو) جنگ کرتے رہو گے یا وہ اسلام لے آئیں گے۔ اگر تم حکم مانو گے تو خدا تم کو اچھا بدلہ دے گا۔ اور اگر منہ پھیر لو گے جیسے پہلی دفعہ پھیرا تھا تو وہ تم کو بری تکلیف کی سزا دے گا
Sahi International :
Say to those who remained behind of the bedouins, "You will be called to [face] a people of great military might; you may fight them, or they will submit. So if you obey, Allah will give you a good reward; but if you turn away as you turned away before, He will punish you with a painful punishment."
لَّيْسَ عَلَى الْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ ۗ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَمَن يَتَوَلَّ يُعَذِّبْهُ عَذَابًا أَلِيمًا
(17)
محمداکرم اعوان :
نہ اندھےپرکوئی گناہ ہےاورنہ لنگڑےپرکوئی گناہ ہےاورنہ بیمارپرکوئی گناہ ہے۔ اورجواللہ اوراس کےپیغمبرکی اطاعت کرےگا، وہ اس کوایسی بہشتوں میں داخل کریں گےجن کےتابع نہریں جاری ہوں گی۔ اورجوروگردانی کرےگااس کودردناک عذاب کی سزادیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
نہ تو اندھے پر گناہ ہے (کہ سفر جنگ سے پیچھے رہ جائے) اور نہ لنگڑے پر گناہ ہے اور نہ بیمار پر گناہ ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کے فرمان پر چلے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اور جو روگردانی کرے گا اسے برے دکھ کی سزا دے گا
Sahi International :
There is not upon the blind any guilt or upon the lame any guilt or upon the ill any guilt [for remaining behind]. And whoever obeys Allah and His Messenger - He will admit him to gardens beneath which rivers flow; but whoever turns away - He will punish him with a painful punishment.
۞ لَّقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا
(18)
محمداکرم اعوان :
بےشک اللہ خوش ہوئےان ایمان والوں سےجودرخت کےنیچےآپ کی بیعت کررہےتھےان کےدلوں میں جو (خلوص) تھاسووہ بھی اللہ کومعلوم تھاپس اللہ نےان پراطمینان نازل فرمایااورانہیں جلدی فتح عطافرمادی۔
فتح محمدجالندھری :
(اے پیغمبر) جب مومن تم سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے تو خدا ان سے خوش ہوا۔ اور جو (صدق وخلوص) ان کے دلوں میں تھا وہ اس نے معلوم کرلیا۔ تو ان پر تسلی نازل فرمائی اور انہیں جلد فتح عنایت کی
Sahi International :
Certainly was Allah pleased with the believers when they pledged allegiance to you, [O Muhammad], under the tree, and He knew what was in their hearts, so He sent down tranquillity upon them and rewarded them with an imminent conquest
وَمَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
(19)
محمداکرم اعوان :
اوربہت سی غنیمتیں بھی (دیں) جن کویہ لوگ لےرہےہیں اوراللہ زبردست حکمت والےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور بہت سی غنیمتیں جو انہوں نے حاصل کیں۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے
Sahi International :
And much war booty which they will take. And ever is Allah Exalted in Might and Wise.
وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِ وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنكُمْ وَلِتَكُونَ آيَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِيمًا
(20)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےتم سے بہت سی غنیمتوں کاوعدہ فرمارکھاہےجن کوتم لوگے۔ سوسرِدست تم کویہ دےدی اورلوگوں کےہاتھ تم سےروک دئیےاورتاکہ ایمان والوں کےلیے (قدرت کاایک) نمونہ بن جائےاوروہ تم کوسیدھےراستےپرچلائیں۔
فتح محمدجالندھری :
خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنیمت کی تمہارے لئے جلدی فرمائی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے۔ غرض یہ تھی کہ یہ مومنوں کے لئے (خدا کی) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سیدھے رستے پر چلائے
Sahi International :
Allah has promised you much booty that you will take [in the future] and has hastened for you this [victory] and withheld the hands of people from you - that it may be a sign for the believers and [that] He may guide you to a straight path.
وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا
(21)
محمداکرم اعوان :
اورایک (فتح) اوربھی ہےجوتمہارےہاتھ نہیں آئی، اللہ اس کواحاطہ میں لیےہوئےہیں اوراللہ ہرچیزپرقادرہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
Sahi International :
And [He promises] other [victories] that you were [so far] unable to [realize] which Allah has already encompassed. And ever is Allah, over all things, competent.
وَلَوْ قَاتَلَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا
(22)
محمداکرم اعوان :
اوراگریہ کافرتم سےلڑتےتوضرورپیٹھ پھیرکربھاگتےپھرنہ ان کاکوئی کارسازہوتااورنہ مددگار۔
فتح محمدجالندھری :
اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار
Sahi International :
And if those [Makkans] who disbelieve had fought you, they would have turned their backs [in flight]. Then they would not find a protector or a helper.
سُنَّةَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا
(23)
محمداکرم اعوان :
یہی اللہ کا دستورہےجوپہلےسےچلاآتاہےاورآپ اللہ کےدستورمیں ہرگزتبدیلی نہ پائیں گے۔
فتح محمدجالندھری :
(یہی) خدا کی عادت ہے جو پہلے سے چلی آتی ہے۔ اور تم خدا کی عادت کبھی بدلتی نہ دیکھو گے
Sahi International :
[This is] the established way of Allah which has occurred before. And never will you find in the way of Allah any change.
وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُم بِبَطْنِ مَكَّةَ مِن بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا
(24)
محمداکرم اعوان :
اوروہی ہےجس نےاُن (کفار) کےہاتھ تم سےاورتمہارےہاتھ ان سے مکہ (مکرمہ) کےقرب میں روک دئیےبعداس کےکہ تم کوان پرقابودےدیاتھا۔ اوراللہ تمہارےکاموں کودیکھ رہےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
اور وہی تو ہے جس نے تم کو ان (کافروں) پر فتحیاب کرنے کے بعد سرحد مکہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
Sahi International :
And it is He who withheld their hands from you and your hands from them within [the area of] Makkah after He caused you to overcome them. And ever is Allah of what you do, Seeing.
هُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْهَدْيَ مَعْكُوفًا أَن يَبْلُغَ مَحِلَّهُ ۚ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُّؤْمِنَاتٌ لَّمْ تَعْلَمُوهُمْ أَن تَطَئُوهُمْ فَتُصِيبَكُم مِّنْهُم مَّعَرَّةٌ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ لِّيُدْخِلَ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ ۚ لَوْ تَزَيَّلُوا لَعَذَّبْنَا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
(25)
محمداکرم اعوان :
یہ لوگ ہیں جنہوں نےکفرکیااورتم کومسجدِحرام سےروکااورقربانی کےجانورکوجورُکاہوارہ گیا (اس وقت) اس کےموقع پرپہنچنےسےروکا۔ اوراگربہت سےایمان والےمرداوربہت سی ایمان والی عورتیں نہ ہوتیں جن کی تم کوخبربھی نہ تھی یعنی ان کےپِس جانےکااحتمال نہ ہوتا، جس پران کی وجہ سےتم کوبھی بےخبری میں ضررپہنچتا (توابھی فتح ہوجاتی)۔ (مگرتاخیراس لیےہوئی) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں جس کوچاہیں داخل فرمالیں۔ اگر (دونوں فریق) الگ الگ ہوجاتےتوہم ان میں سےکافروں کودردناک سزادیتے۔
فتح محمدجالندھری :
یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روک دیا اور قربانیوں کو بھی کہ اپنی جگہ پہنچنے سے رکی رہیں۔ اور اگر ایسے مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کو تم جانتے نہ تھے کہ اگر تم ان کو پامال کر دیتے تو تم کو ان کی طرف سے بےخبری میں نقصان پہنچ جاتا۔ (تو بھی تمہارے ہاتھ سے فتح ہوجاتی مگر تاخیر) اس لئے (ہوئی) کہ خدا اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرلے۔ اور اگر دونوں فریق الگ الگ ہوجاتے تو جو ان میں کافر تھے ان ہم دکھ دینے والا عذاب دیتے
Sahi International :
They are the ones who disbelieved and obstructed you from al-Masjid al-Haram while the offering was prevented from reaching its place of sacrifice. And if not for believing men and believing women whom you did not know - that you might trample them and there would befall you because of them dishonor without [your] knowledge - [you would have been permitted to enter Makkah]. [This was so] that Allah might admit to His mercy whom He willed. If they had been apart [from them], We would have punished those who disbelieved among them with painful punishment
إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوَىٰ وَكَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا
(26)
محمداکرم اعوان :
جب ان کافروں نےاپنےدل میں ضِدکوجگہ دی (اور) ضِد بھی جاہلیت کی، تواللہ نےاپنےپیغمبراورایمان والوں پراپنی طرف سےتسکین نازل فرمائی اوران کوپرہیزگاری کی بات پرقائم رکھااوروہ اُسی کےمستحق اوراہل تھے۔ اوراللہ ہرچیزکوخوب جانتےہیں۔
فتح محمدجالندھری :
جب کافروں نے اپنے دلوں میں ضد کی اور ضد بھی جاہلیت کی۔ تو خدا نے اپنے پیغمبر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اور ان کو پرہیزگاری کی بات پر قائم رکھا اور وہ اسی کے مستحق اور اہل تھے۔ اور خدا ہر چیز سے خبردار ہے
Sahi International :
When those who disbelieved had put into their hearts chauvinism - the chauvinism of the time of ignorance. But Allah sent down His tranquillity upon His Messenger and upon the believers and imposed upon them the word of righteousness, and they were more deserving of it and worthy of it. And ever is Allah, of all things, Knowing.
لَّقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ ۖ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِن شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ لَا تَخَافُونَ ۖ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا فَجَعَلَ مِن دُونِ ذَٰلِكَ فَتْحًا قَرِيبًا
(27)
محمداکرم اعوان :
اللہ نےاپنےپیغمبرکوسچاخواب دکھایاجوحق کےمطابق ہےکہ ان شاءاللہ تم لوگ مسجدِحرام میں ضرورداخل ہوگےامن وامان کےساتھ ۔ کوئی اپنےسرمنڈواتےہوئےاورکوئی بال کتراتےہوئے، تم کوکوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ سواسے (اللہ کو) وہ باتیں معلوم ہیں جوتم کومعلوم نہیں، سواس نےاس کےعلاوہ بھی پہلےایک فتح دےدی۔
فتح محمدجالندھری :
بےشک خدا نے اپنے پیغمبر کو سچا (اور) صحیح خواب دکھایا۔ کہ تم خدا نے چاہا تو مسجد حرام میں اپنے سر منڈوا کر اور اپنے بال کتروا کر امن وامان سے داخل ہوگے۔ اور کسی طرح کا خوف نہ کرو گے۔ جو بات تم نہیں جانتے تھے اس کو معلوم تھی سو اس نے اس سے پہلے ہی جلد فتح کرادی
Sahi International :
Certainly has Allah showed to His Messenger the vision in truth. You will surely enter al-Masjid al-Haram, if Allah wills, in safety, with your heads shaved and [hair] shortened, not fearing [anyone]. He knew what you did not know and has arranged before that a conquest near [at hand].
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا
(28)
محمداکرم اعوان :
وہی ہےجس نےاپنےپیغمبرکوہدایت اوردینِ حق دےکربھیجاتاکہ اس کوتمام دینوں پرغالب کرے۔ اوراللہ گواہ کافی ہے۔
فتح محمدجالندھری :
وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب) اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے۔ اور حق ظاہر کرنے کے لئے خدا ہی کافی ہے
Sahi International :
It is He who sent His Messenger with guidance and the religion of truth to manifest it over all religion. And sufficient is Allah as Witness.
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا
(29)
محمداکرم اعوان :
محمد (ﷺ) اللہ کےپیغمبرہیں اورجولوگ آپ کےساتھ ہیں وہ کافروں کےمقابلہ میں سخت ہیں اورآپس میں مہربان ہیں (اےمخاطب)! تُوان کودیکھےگا (کبھی) رکوع کررہےہیں (کبھی) سجدہ کررہےہیں اللہ کےفضل اوررضامندی کی جستجومیں لگےہیں (اور) ان کےآثارسجدوں کی وجہ سےان کےچہروں پہ نمایاں ہیں۔ ان کےیہ اوصاف تورات میں ہیں اورانجیل میں ان کایہ وصف ایسےہےجیسےکھیتی کہ اس نےاپنی سوئی نکالی پھراس نےاس کومضبوط کیاپھروہ موٹی ہوگئی پھراپنےتنےپرسیدھی کھڑی ہوگئی کہ کسان کوبھلی معلوم ہونےلگی تاکہ اس سےکافروں کاجی جلائے۔ جولوگ ان میں سےایمان لائےاورنیک کام کرتےرہےان سےاللہ نے (گناہوں کی) بخشش اوراجرِعظیم کاوعدہ فرمایاہے۔
فتح محمدجالندھری :
محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے
Sahi International :
Muhammad is the Messenger of Allah; and those with him are forceful against the disbelievers, merciful among themselves. You see them bowing and prostrating [in prayer], seeking bounty from Allah and [His] pleasure. Their mark is on their faces from the trace of prostration. That is their description in the Torah. And their description in the Gospel is as a plant which produces its offshoots and strengthens them so they grow firm and stand upon their stalks, delighting the sowers - so that Allah may enrage by them the disbelievers. Allah has promised those who believe and do righteous deeds among them forgiveness and a great reward.